نسخہ،سوزاک کے لئے

طباشیر

نسخہ،سوزاک کے لئے
نسخہ الشفاء ۔طباشیر 25 گرام ، گیرو10گرام ،شورہ قلمی10گرام،سنگ جراحت10گرام
دانہ الائچی کلاں10گرام ، گل ارمنی5 گرام ، صمغ عربی5 گرام ،کندرگوند5 گرام
صندل سفید 20گرام،پھٹکڑی سفید10گرام
ترکیب تیاری ۔سب کو کوٹ چھان کرباریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک:خوراک ۔آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے خالی پیٹ دو
گلاس پانی سے کھائیں ۔انشاء اللہ ایک ہفتہ کے اندرمکمل افاقہ ہو جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرض سوزاک کی تفصیل، سوزاک ایک ضدی اور ہٹیلا مرض ہے۔اس مرض میں پیشاب
کی نالی میں جلن واقع ہوتی ہے اور پیشاب نہایت مشکل سے آتا ہے۔پیشاب کی نلی سے
مواد کا اخراج ہوتا ہے۔یہ مرض مباشرت سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔اسباب
اس عورت یا مرد کے ساتھ جماع کرنا جو اس ناپاک مرض میں پہلے سے مبتلا ہو، اس
مرض میں تعدیہ کا سبب بنتا ہے۔عام طور پر مرض بدکار عورتوں سے مردوں تک اور
مردوں سے شریف گھروں تک پہنچا کرتا ہے۔سوزاک کا مادہ بعض اوقات نیم مردہ اور
خفتہ حالت میں برسوں کمین گاہوں میں پڑا رہتا ہے۔لیکن اس حالت میں بھی وہ تعدیہ
کا سبب بنتا ہے۔ علامات: فاحشہ اور ملوث عورت سے مجامعت کرنے کے بعد عموماً
دوسرے تیسرے روز اور گاہے پانچویں ساتویں روز احلیل(پیشاب کی نالی)میں ورم پیدا
ہوتا ہے اور اس میں خارش ، گدگدی اور جلن ہونے لگتی ہے
پیشاب سوزش اور درد کے ساتھ آنے لگتا ہے

Share this post

Leave a Reply