Alshifa Natural Herbal Pharma

کھانسی کے کامیاب نسخے

٭ ایک چمچ سیاہ پسی مرچ‘ 60گرام گڑ میں ملا کر گولیاں بنا لیں۔آدھی صبح‘ آدھی شام چوسیں۔
٭آدھا گرام پسی ہوئی پھٹکری شہد میںملا کر چاٹنے سے دمہ یا کھانسی میں آرام ملتا ہے۔
٭کھانسی بار بار ہو تومصری منہ میں ڈال لیں۔
٭چھوہارا گرم ہے لیکن چھاتی اورپھیپھڑوں کو قوت دیتا ہے‘ بلغم اور سردی میں مفید ہے۔
٭انجیر دمہ میں مفید ہے جس میں بلغم نکلتا ہو۔ اس سے بلغم باہر نکلتا ہے اور مریض کوفوراً آرام ہوتا ہے۔
٭میتھی دانہ 4 چمچ ایک گلاس پانی میں ابالیں۔آدھا پانی رہنے پر چھان کر گرم گرم پئیں۔
٭چھوٹی الائچی کھانا بھی مفید ہے۔

Leave a Comment

Scroll to Top