Alshifa Natural Herbal Pharma

بڑھے پیٹ کا علاج

پیٹ بڑھنا بھی ایک خطرناک بیماری ہے۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پینا چاہئیے۔ نیز کھانے کے بعد فوراً سو جانا بھی اس مرض کو جنم دیتا ہے۔ زیادہ مرغن غزائیں اور اس کے ساتھ آرام طلبی بھی موٹاپا اور پیٹ بڑھاتی ہے۔
کم کھانے میں بے شمار فوائد ہیں۔ لٰہذا ایک تہائی کھانا، ایک تہائی پانی اور ایک حصہ سانس کیلئے ہونا چاہئیے۔ کیونکہ معدہ میں پانی، غذا اور رطوبتوں کے عمل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بنتی ہے اور یہ معدہ کے اوپر والے حصے میں آجاتی ہے اگر معدہ کے اس حصہ کو بھی خوارک سے بھر دیا جائے تو گیس کیلئے جگہ نہ ہوگی یہ عمل معدہ کی بہت سی بیماریوں کا باعث اور سانس میں دشواری اور پیٹ بڑھنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اسکا روحانی علاج یہ ہے کہ نماز پابندی سے پڑھیں۔ کیونکہ یہ ورزش بھی ہے۔ اس کے اگر طبی فائدے معلوم کرنے ہوں تو کتاب “سنتیں اور ان کی برکتیں“ ص 66 سے 73 تک مطالعہ کریں۔ نیز فرش خاک پر سونا کی سنت بھی اس کا عُمدہ علاج ہے اس کیلئے “سنتیں اور ان کی برکتیں“ 53 پر ملاحظہ فرمائیں۔
دوا کے طور پر “ہاضمے کی خاص دوا“ کے نام پر جو نسخہ تجویز ہے دن میں چار مرتبہ حسب مقدار استعمال کریں

Leave a Comment

Scroll to Top