نسخہ الشفاء : چکوترے، کے بے انتہا فوائد

نسخہ الشفاء : چکوترے، کے بے انتہا فوائد

چکوترہ (گریپ فروٹ) ترش ذائقہ، خوشبودار، مشتہی اور تازہ دم کر دینے والا پھل ہے جسیترشاوہ پھلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس کا گودا زرد اور ہلکا گلابی ہوتا ہے۔
غذائی اہمیت
دوسرے ترشی پھلوں کی طرح یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے ۔ بغیر بیج والی قسم بہتر ہے کیونکہ اس میں کیلشیم او ر فاسفورس زیادہ ہوتی ہے۔
طبعی خواص
چکوترہ اعلیٰ قسم کا مشتہی پھل ہے، یہ لعاب دہن اور نظام انہضام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے۔ تیزابیت، ذائقے میں ترش اور تیزابی ہے۔ سیٹرک ایسڈ انسانی جسم میں عمل تکسید کے بعد اساسیت بڑھاتا ہے۔ اسی لیے اس کا استعمال تیزابیت کم کرنے اور اس سے وابستہ نقائص دور کرنے میں مفید ہے۔
نظام انہضام کی خرابیاں
قبض کشا ہے۔ زیادہ مقدار میں کھانے سے ہاضمہ بہتر بناتا‘ انتڑیاں تندرست و توانا رکھتااور پیچش، اسہال، ورم (آنتوں کی سوزش) ٹائیفائیڈاور نظام انہضام کی دوسری متعدی بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔
ذیابیطس
ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے لیے اعلیٰ غذا ہے۔ اگر اسے زیادہ استعمال کیا جائے‘ تومرض پیدا ہونے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ خدانخواستہ ذیابیطس کے مریض ہیں‘ تو روزانہ تین چکوترے استعمال کیجئے۔ بیماری چمٹنے کا خدشہ ہے، تب بھی تین گریپ فروٹ روزانہ استعمال کیجئے۔
یہ جسم میں نشاستہ اور چربی بھی کم کرتا ہے۔
انفلوئینزا : رس انفلوئنیزا کا موثر علاج ہے ۔اس کی کڑواہٹ جو ایک مادے ’مارینجن‘ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے‘ نظام انہضام کو تقویت دیتی ہے۔ بخار:رس بخار کی تمام اقسام میں مفید ہے۔ یہ پیاس بجھاتا اور بخار کی تپش کم کرتا ہے۔ رس کو پانی کے ساتھ ملا کر پینا زیادہ فائدے مند ہے۔
ملیریا، چکوترے میں قدرتی طور پر کونین پائی جاتی ہے‘ اسی لیے یہ ملیریا کے علاوہ سردی سے ہونے والے بخار میں بھی موثر ہے۔
تھکاوٹ
چکوترے اور لیموں کا ہم وزن رس ایک گلاس پینے سے تھکاوٹ اور نقاہت دور کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس نسخے کا ایک ہفتے لگاتار استعمال انسان کو چاق و چوبند کر تا ہے۔
پیشاب کا کم آنا
رس میں وٹامن سی اور پوٹاشیم بہت زیادہ مقدار میں ملتے ہیں ۔ جگر‘ گردے اور دل کی خرابیوں کے باعث پیشاب کی مقدار بڑھ جائے تو چکوترے کا رس لیں۔ چکوترے کے ایک سوگرام گودے میں درج ذیل وٹامن‘ معدن وغیرہ ملتے ہیں
نمی : %۰۔92
پروٹین : % 07
چربی : %01
معدن : %02
کاربوہائیڈریٹ: %7
کیلشیم : 20 ملی گرام
فاسفورس : 20 ملی گرام
فولاد : 02 ملی گرام
وٹامن سی : 31 ملی گرام
حرارے : 33
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Share this post

Leave a Reply