Alshifa Natural Herbal Pharma

نسخہ الشفاء : کھانسی بلغم ریشہ صرف ایک دن میں ختم

کھانسی بذات خود کوئی مرض نہیں بلکہ یہ دوسرے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔کھانسی اگر مستقل رہے تو دوسرے امراض پیداہونے لگتے ہیں۔کھانسی دوطرح کی ہوتی ہے۔ایک خشک کھانسی اوردوسری بلغمی کھانسی۔کھانسی اگر پرانی ہوجائے تو عموماً بلغمی ہوجاتی ہے۔عام طورسے زکام کوکھانسی کی اہم وجہ سمجھاجاتاہے ۔ کھانسی کی شدت کی صورت میں گرم اشیاء کے استعمال سے کھانسی میں کمی آتی ہے۔
بظاہر کھانسی ایک عام سامرض ہے لیکن مرض کوئی بھی ہوجب شدت اختیار کرتاہے توتکلیف کاسبب بنتاہے۔اسی لئے اس تکلیف سے نجات کے لئے کارآمد اورآزمودہ ٹوٹکے ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سے کھانسی میں پہلے کمی اورپھر کھانسی ختم ہوجائے گی۔
مزید جانئے : کھجلی اور خارش (اسکیبیز) کی علامات اوروجوہات
طریقہ علاج
کالاشہتوت ایک کلو لے کربلینڈ کرلیں۔پھراسمیں ایک کپ چینی اورچارگلاس پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیں۔جب پک کرگاڑھاہوجائے اوراس میں لیس آنے لگے تو کھانسی کی دواتیارہے ۔ ٹھنڈاکرکے بوتل میں بھرکررکھ لیں۔بڑوں کے لئے ایک گلاس پانی میں تین چمچ ملاکرپلائیں اوربچوں کوایک گلاس پانی میں ایک چمچ ملاکرپلادیں کھانسی ٹھیک ہوجائے گی ۔

 دودھ میں کالازیرہ ڈال کرپکاکرچھان کرپی لیں۔کھانسی دورہوجائے گی۔کوشش کریں شام چاربجے سے پہلے اسے پیئیں۔ساتھ ہی ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں ۔

کیلے کاچھلکا اوربڑی الائچی توے پرجلاکرپیس لیں پھراس میں شہد ملاکرتھوڑاتھوڑاچاٹتے رہیں ۔ اس ٹوٹکے سے پرانی سے پرانی کھانسی جونہ جاتی ہووہ بھی چلی جائے گی۔

ایک چمچ لونگ اوردوچمچ انار کے چھلکے پیس کراس پاؤڈر کاایک چوتھائی چمچ لے کرآدھی چمچی شہد ملاکرروزانہ تین بارچاٹنے سے کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

 تلسی کے پتوں کارس اورادرک کارس ملاکرآدھاچمچ اورآدھاچمچ شہد اچھی طرح ملاکرصبح وشام لے لیں۔فائدہ ہوگا ۔

آدھا چمچ شہد میں ایک چٹکی کالانمک ملاکرچاٹنے سے کھانسی میں فوری آرام آتاہے ۔

۔چھوٹے بچے کوکھانسی ہوتو چھوٹی الائچی کے دانے پیس کرشہد میں ملاکرچٹادیں ۔
دوکپ پانی میں گڑ کی ایک چھوٹی ڈلی،ایک لونگ،ایک چٹکی سونف،ایک لہسن کاجوا اورایک چٹکی اجوائن ملاکراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اسے چھان کرپی لیں ۔

کھانسی بذات خود کوئی مرض نہیں بلکہ یہ دوسرے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔کھانسی اگر مستقل رہے تو دوسرے امراض پیداہونے لگتے ہیں۔کھانسی دوطرح کی ہوتی ہے۔ایک خشک کھانسی اوردوسری بلغمی کھانسی۔کھانسی اگر پرانی ہوجائے تو عموماً بلغمی ہوجاتی ہے۔عام طورسے زکام کوکھانسی کی اہم وجہ سمجھاجاتاہے۔کھانسی کی شدت کی صورت میں گرم اشیاء کے استعمال سے کھانسی میں کمی آتی ہے۔
بظاہر کھانسی ایک عام سامرض ہے لیکن مرض کوئی بھی ہوجب شدت اختیار کرتاہے توتکلیف کاسبب بنتاہے۔اسی لئے اس تکلیف سے نجات کے لئے کارآمد اورآزمودہ ٹوٹکے ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سے کھانسی میں پہلے کمی اورپھر کھانسی ختم ہوجائے گی۔

مزید جانئے : کھجلی اور خارش (اسکیبیز)کی علامات اوروجوہات
طریقہ علاج

کالاشہتوت ایک کلو لے کربلینڈ کرلیں۔پھراسمیں ایک کپ چینی اورچارگلاس پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیں۔جب پک کرگاڑھاہوجائے اوراس میں لیس آنے لگے تو کھانسی کی دواتیارہے۔ٹھنڈاکرکے بوتل میں بھرکررکھ لیں۔بڑوں کے لئے ایک گلاس پانی میں تین چمچ ملاکرپلائیں اوربچوں کوایک گلاس پانی میں ایک چمچ ملاکرپلادیں کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

۔دودھ میں کالازیرہ ڈال کرپکاکرچھان کرپی لیں۔کھانسی دورہوجائے گی۔کوشش کریں شام چاربجے سے پہلے اسے پیئیں۔ساتھ ہی ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں۔

کیلے کاچھلکا اوربڑی الائچی توے پرجلاکرپیس لیں پھراس میں شہد ملاکرتھوڑاتھوڑاچاٹتے رہیں۔اس ٹوٹکے سے پرانی سے پرانی کھانسی جونہ جاتی ہووہ بھی چلی جائے گی۔

ایک چمچ لونگ اوردوچمچ انار کے چھلکے پیس کراس پاؤڈر کاایک چوتھائی چمچ لے کرآدھی چمچی شہد ملاکرروزانہ تین بارچاٹنے سے کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

تلسی کے پتوں کارس اورادرک کارس ملاکرآدھاچمچ اورآدھاچمچ شہد اچھی طرح ملاکرصبح وشام لے لیں۔فائدہ ہوگا۔

آدھا چمچ شہد میں ایک چٹکی کالانمک ملاکرچاٹنے سے کھانسی میں فوری آرام آتاہے۔

چھوٹے بچے کوکھانسی ہوتو چھوٹی الائچی کے دانے پیس کرشہد میں ملاکرچٹادیں۔
دوکپ پانی میں گڑ کی ایک چھوٹی ڈلی،ایک لونگ،ایک چٹکی سونف،ایک لہسن کاجوا اورایک چٹکی اجوائن ملاکراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اسے چھان کرپی لیں ۔

Leave a Comment

Scroll to Top