Alshifa Natural Herbal Pharma

نظر بد کا علاج

نظر بد برحق ہے۔ اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ امام مسلم نے صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نظر لگنا حق ہے۔ اگر کوئی چیز تقدیر کو کاٹ سکتی ہے تو وہ نظر بد ہی کاٹتی۔
صحیح مسلم میں ہے حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بخار، نظربد اور پھوڑے میں جھاڑ پھونک کی رخصت دی۔

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں ایک لڑکی دیکھی۔ اس کے چہرہ میں سفعہ (یعنی زردی) تھی۔ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر لگ گئی ہے۔ (صحیح بخاری و مسلم)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شر اور انسانوں کو نظر لگ جانے سے اللہ تعالٰی کی پناہ مانگا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ معوذ تین نازل ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو لے لیا اور ان دونوں کے ماسوا کو ترک کر دیا۔ (ترمذی۔ ابن ماجہ)
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عامر بن ربیعہ نے سہل بن حنیف کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگا کہ خدا کی قسم میں نے نہ تو آج کے دن کی مانند کوئی دن دیکھا اور نہ ہی سہل کی جلد کی مانند خوبصورت کسی پردہ نشین (حسین) عورت کی جلد دیکھی۔ اتنا کہنا ہی تھا کہ سہل گر گئے۔ اس واقعہ کو بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم میں عرض کیا گیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ سہل بن حنیف کا کچھ (دعا) و علاج وغیرہ فرمائیں گے۔ خدا تعالٰی کی قسم وہ بیماری کی شدت کے سبب اپنا سر نہیں اٹھا سکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ تم کسی کے معلق گمان کرتے ہو کہ اس نے اسے نظر لگائی ہے۔ صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا کہ عامر بن ربیعہ کے متعلق ہمارا گمان ہے۔
راوی کا بیان ہے کہ حضور شہنشاہ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن ربیعہ کو بلایا اور اسے سخت وست کہا اور فرمایا‘ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو قتل کیوں کرنا چاہتا ہے۔ تو نے برکت کی دعاء کیوں نہ کی۔ اب سہل کیلئے (اپنے اعضاء دھو) چنانچہ عامر نے ان کے لئے اپنا چہرہ، دونوں ہاتھ، دونوں کہنیاں گھٹنے، پاؤں کی انگلیوں کے کنارے اور پاجامے کے اندر کے اعضاء ستر ایک برتن میں دھو کر دئیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی سہل پر ڈالا وہ اسی وقت اٹھ کر کھڑے ہو گئے۔ جیسے کہ ان کو کوئی شکای ہی نہ تھی۔ (مشکوٰۃ)
مالک کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ “نظر کا لگ جانا حق ہے۔ اس کے لئے وضو کر۔“ چنانچہ حضرت عامر نے حضرت سہل رضی اللہ عنہما کے لئے وضو بمعہ استنجا کیا۔ (مذکورہ)
حضرت عثمان بن عبداللہ بن موہب سے روایت ہے کہ میرے گھر والوں نے مجھے پانی کا ایک پیالہ دے کر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما کی خدمت با عظمت بھیجا۔ اس لئے کہ جب کسی کو نظر لگ جاتی ہے یا کوئی اور تکلیف ہوتی تو وہ ایک بڑا پیالہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہما کی خدمت اقدس میں بھیجتا۔ حضرت ام الومنین تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ال مبارک نکالتیں جو انہوں نے چاندی کی ایک نلکی میں رکھے ہوئے تھے۔ وہ ان بالوں کو اس پیالے میں پانی کے اندر ہلاتیں اور مریض وہ پانی پی لیتا اور شفایاب ہو جاتا۔ راوی کا بیان ہے کہ میں نے نلی میں جھانک کر دیکھا تو چند ایک سرخی مائل ہوئے مبارک نظر پڑے۔ (بخاری شریف)
سبحان اللہ ! رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کا دھوون بھی بیماروں کیلئے شفاء ہے۔

Leave a Comment

Scroll to Top