خواص گھیکوار
گیکوار کاتعارف : نام :
اس کو عربی میں صبار اورفارسی میں فیقرا کہتے ہیں۔علاوہ ازیں اس کوایلیاراورگھی کواراورکوارگندل گنوارپاٹھا،وغیرہ ناموں سے موسوم کرتے ہیں،اس کے توڑنے سے زرلعاب نکلتاہے۔انگریزی میں ایلوویرا(Aloe vera)کے نام سے جاناجاتاہے۔ماھیت : یہ ایک نہایت ہی کوشنمااورعام ملنے والا پوداہے جس کے لمبے لمبے اورموٹے سبزرنگ کے پتے اپنی خوش نمائی اورخضرات سے ہرراہ گذرکومتوجہ کرلیتے ہیں۔اس میں سے ایک سرخی مائل لمبی گندل نکلتی ہے جس کے سرپرسرخ پھول لگتے ہیں اوران میں سے تخم نکلتے ہیں۔
طبیعت :
گرم خشک اورگرم مزاج والوں کے لیے زیادہ استعمال کرنامضرہے۔بعض اطباء کاخیال ہے کہ ایلوااسی کے لعاب سے بنایاجاتاہے۔اوربعض فرماتے ہیں کہ یہ بالکل غلط ہے۔دراصل دونوں فریق ہی اس میں سشے ہیں کیونکہ جوایلوابنام صبرسقوطری فروخت ہوتاہے وہ گھیکوارسے نہیں بنتا۔البتہ جوصبرسرخی مائل ہوتاہے وہ اسی سے بنتاہے۔سجس کوہم صبرسقوطری کے بجائے ہندوستانی ایلواکہہ سکتے ہیں۔میرے ناقص فہم کے بموجب گھکوارسے تیارشدہ ایلواصبرسقوطری سے کسی طرح کم نہیں بلکہ عمدہ ہے۔

ایلوابنانے کی ترکیب :
گھیکوارکے پتوں میں سے پانی نکال کرکسی قلعی داردیگچی میں ڈال کرنرم نرم آگ پرپکائیں۔خشک ہوکرایلواتیارہوگا۔عمدہ بننے کی نشانی ہے زردسرخی مائل ہوگااورذراسے ہاتھ کے دباؤ سے ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔یہ ایلوابہت ہی عمدہ ہے تمام فوائد میں ایلوایسے کم نہیں ہے۔
سراورآنکھوں کی بیماریاں :
(1)دردشقیقہ وعصابہ کاحیرت انگیزٹوٹکہ :
ھوالثافی :
لعاب گھیکوارتین ماشہ،افیون ایک رتی ہردوکوباہم ملاکراورکھرل کرکے کنپٹیوں پرلیپ کردیں۔ان شاء اﷲتعالٰی درد شقیقہ اورعصابہ فوراً موقوف ہوجائے گا۔نہایت ہی حیران کن اورجیدالاثرٹوٹکہ ہے۔شوق سے تجربہ کریں۔
(2)سردردھرقسم کااکسیری چٹکلہ :
ھولشافی : حسب ضرورت لعاب گھیکوارمیں قدرے دارہلدسفوف شامل کریں۔اورگرم کرکے جائے دردپرباندھ لیں۔ان شاء اﷲتعالٰی فوراًآرام ہوگا۔بلغمی یاسردموادسے پیداہونے والے دردکیلئے یہ چٹکلہ بالخصوص مفیداورسودمندہے۔
رمدچشم
دکھتی ہوئی آنکھ کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ نہایت ہی موثرہے۔اس سے بفضلہ تعالٰی فوراًدردکوتسکین ہوجاتی ہے۔
(3)ھوالشافی :
گوداگھیکوارتین تولہ میں افیون دورتی ملاکرنیم گرم کریں۔اس صاف کپڑے میں پوٹلی بناکراس کودکھتی آنکھوں پرباربارپھرادیں۔ان شاء اﷲتعالٰی آرام ہوگا۔
(4)آسان چٹکلہ رمد
ھوالشافی : رات کوسوتے وقت گھیکوارکے عرق کاایک ایک قطرہ دکھتی ہوئی آنھوں میں ڈالیں۔بفضلہتعالٰی آرام ہوجائے گا۔
(5)حیران کن ٹوٹکہ رمد
ھوالشافی : رمدچشم کے مریض کوبہت ہی تکلیف ہورہی ہوتواس کودورکرنے کے لیے مندرجی ذیل چٹکلہ پرعمل کریں۔برگ گھیکوارکوایک جانب سے چھیل کراس کوگرم کرلیں اورمریض کی جس آنکھ میں تکلیف ہواس جانب کے پاؤں کے انگوٹھے کے زیریں حصہ یاپاؤں کے تلوے پرباندھ دیں۔بفضلہ آرام ہوگا۔
(6)ھوالشافی :
گھیکوار کاگوداحسب ضرورت لے کرنچوڑلیں اورچندقطرے نیم گرم کرکے مریض دردچشم کے کان میں ٹپکادیں۔ان شاء اﷲتعالٰی دردفوراًموقوف ہوجائے گا۔نہایت مفیدٹوٹکہ ہے۔
(7)عرق مفیدچشم
ھولشافی : گھیکوارکاعرق ایک تولہ لے کراس میں ایک رتی پھٹکڑی ملالیں اورتمام رات پڑارہنے دیں۔صبح کوچھان کرشیشی میں رکھیں۔روزانہ دویاتین قطرے آنکھوں میں ڈالاکریں۔
فوائد : سرخی چشم،ککرے،ورم،دھندسب کے لیے سالہال سے مجرب ہے۔
(8)سنیاسی سرمہ
اجزاء وترکیب : سہاگہ خام بیس تولہ،نوشادرخام بیس تولہ۔دونوں کوپیتل کی تھالی میں ڈال کرگھوٹیں اورگھیکوارکامغزاس میں ڈالتے جائیں۔حتی کہ ایک سیرمغزگھیکوارختم کریں۔۔خشک ہونے پرشیشی میں ڈال لیں۔
ترکیب استعمال : سرمہ کوسوتے وقت لگائیں۔فوائد : آنکھوں کی اکثروبیشترامراض میں مفیدوموثرہے (رموزحکمت)۔
(9)فقیرانہ سرمہ
سرمہ سیاہ ایک تولہ لیں اورگھیکوارکے رس پاؤبھرمیں ڈال کرپکائیں۔جب پکتے پکتے تمام عرق جذب ہوئے تواتارلیں اورباریک پیس کرسنبھال رکھیں۔بس سرمہ جیدالاثرتیارہے۔روزانہ صبح وشام آنکھوں میں لگایاکریں۔آنکھوں کی اکثربیماریوں کے لیے مفیدہے۔
(10)عجیب دوا
یہ نسخہ کسی کتاب سے نقل کیاتھامگرحوالہ یادنہیں رہا۔صاحب نسخہ لکھتے ہیں کہ ہمارے پڑوس میں ایک ان پڑھ شخض سرون سنگھ نامی رہاکرتاتھا۔وہ امراض چشم کے لیے ایک دوابناکرمفت تقسیم کیاکرتاتھا۔جوحقیقت میں دکھتی ہوئی آنکھوں اورجالادھندکے لیے عجیب وغریب شے ہے۔
ھوالشافی : پتہ گھیکوارایک عددلے کراس کے درمیان میں سے پیسے کے برابرسوراخ کرکے پیالہ سابنالیں۔اس میں افیون چاررتی،رسونت تین ماشہ،پھٹکڑی سفیدتین ماشہ ڈال دیں اورپتاپرنالہ کی طرح لائن سی بناکرانگاروں پررکھ دیں۔اورپتے کے اخیرپرایک پیالی رکھ دیں۔تاکہ جوعرق نکلے وہ صرف اس چینی کی پیالی میں آتارہے۔اس کوشیشی میں رکھیں اورسلائی سے آنکھوں میں ڈالیں۔
(11)نورانی چٹکی
ھوالشافی : قلمی شورہ چارتولہ کوپیتل کی تھالی میں جستی دستہ سے کنوارگندل کاگودہ ڈال کررگڑتے رہیں۔اکیس یوم تک رگڑنے سے یہ ایک سیاہ رنگ کاسفوف تیارہوجائے گا۔دردال سے اگربصارت گم ہوگئی ہو لیکن پتلی ابھی پھٹی نہ ہوتویہ دوائی چٹکی سے آنکھ میں ڈال لیں۔اکیس یوم لگاتاراستعمال کرانے سے گم شدہ بصارت واپس آجائے گی اوراس کے ساتھ ہی مکھن گاؤچارتولہ،دودھ گاؤتازہ آدھ سیر،میٹھابقدرذائقہ ڈال کرروزانہ استعمال کراتے رہیں۔غذاکی غذااوردواکی دواہے۔
(12)اکسیرجوھربرائے پھولہ
یہ جوہربفضلہ تعالٰی پھولے اورجالے کے لیے بے حدمفیدوموثرہے۔بنائیں اورفائدہ اٹھائیں۔
ھوالشافی : نوشادرایک چھٹانک،سونچرنمک ایک چھٹانک،گھیکوارکاگودا۔
حلق وسینہ کی بیماریاں
خناق : یہ مرض بڑامہلک ہے اس کامریض اچانک مرجایاکرتاہے۔اس کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ گومعمولی معلوم ہوتاہے مگربڑاہی مفیدہے۔
(13)ھوالشافی : گھیکوارکے پتے کوایک طرف سے چھیل ڈالیں اوراوپر ہلدی اورنرکچورباریک پیس کرچاقووغیرہ سے اچھی طرح مل دیں۔تاکہ دواپتے کے اندراچھی طرح سرائے کرجائے۔پھراس پتے کودوحصے کرکے مریض کے تلووں پرباندھیں۔فائدہ ہوگا۔
کھانسی : مندرجہ ذیل نسخہ پرانی سے پرانی کھانسی،کالی کھانسی اوردمہ کے لیے مفیدہے۔
(14)ھوالشافی : مغزگھیکوارایک سیرلے لردباکرکسی صاف کپڑے میں سے چھان لیں۔تاکہ سب کاسب لعاب بن کرنکل آئے۔پھراس کوقلعی داردیگچی میں ڈال کردھیمی دھیمی آگ پرپکائیں۔جب نصف لعاب جل جائے تونمک لاہوری تین تولہ باریک شدہ ڈال کرچمچ وغیرہ سے ہلاتے رہیں۔جب تمام جل کرسفوف ساباقی رہ جائے تواتارکرسردہونے پرباریک کرکے شیشی میں حفاظت سے رکھیں۔اکسیر کھانسی تیارہے۔
ترکیب استعمال : دورتی سے چاررتی تک کھانڈکے درمیان رکھ کرکھلائیں۔
(15)بچوں کی کھانسی کی جیدالاثرگولیاں
ھولشافی : سہاگہ خام نصف بریاں(کچابھنا)مرچ سیاہ ہردوادویہ کومساوی الوزن حسب ضرورت لیں اورانہیں گھیکوارکے گودے میں بخوبی کھرل کریں اورچنے کے برابرگولیاں بنائیں اورسنبھال لیں۔
ترکیب استعمال : نصف گولی سے ایک گولی تک بچے کی ماں کے دودھ میں گھس کراستعمال کرائیں۔یہ گولیاں شیرخواربچے کی ہرقسم کی کھانسی کے لیے مخصوص ہیں اوربفضلہ تعالی ان گولیوں کی پہلی خوراک سے ہی فائدہ معلوم ہونے لگتاہے۔
(16)کھانسی کی اکسیرمجرب دوا
ھوالشافی :گھیکوارکوچاقوسے تراش کرریزہ ریزہ کرکے دھوپ میں خشک کرلیں۔اسی طرح ثمربادنجان دشتی بھی دھوپ میں سکھالیں۔ہردوادویہ خشک شدہ نصف نصف پاؤکوزہ گلی میں نمک سونچرپانچ تولہ باریک شدہ کے نصف نیچے اورنصف اوپررکھ کربندکردیں۔اورپانچ سیراپلوں کی آگ دیں۔برنگ سیاہ خاکسترتیارہوگی۔باریک پیس کررکھ دیں۔بس اکسیرکھانسی تیارہے۔
ترکیب استعمال : رات کے وقت بقدرچاررتی منہ میں رکھ کرچوستے رہیں۔اسی طرح بچے کوچاررتی منہ میں رکھ کرچوسائیں۔تیسری خوراک سے فائدہ ہوگا۔بارہاکی مجرب اوربے خطادواہے۔
(17)پرانی کھانسی کافقیرانہ اکسیری چٹکلہ
گھیکوارکاگوداایک سیرلیں اوراسے کچل کراس کاپانی نکال لیں۔پھرپانی کوموٹے کپڑے میں چھان لیں اورقلعی داردیگچی میں ڈال کرآگ پررکھیں اورنیچے ہلکی ہلکی آگ جلائیں۔تاکہ پانی کی مقدارنصف رہ جائے۔تب اس میں تین تولہ نمک لاہوری ڈال دیں اورچمچے سے ہلاتے جائیں۔حتی کہ تمام پانی خشک ہوکرسفوف ساتیارہوجائے۔بس کھانسی کی اکسیری دواتیارہے۔سنبھال رکھیں۔
ترکیب استعمال : ضرورت کے وقت ایک چٹکی بھرچاٹ لیاکریں۔
فوائد : بچوں کی پرانی اوربلغی کھانسی کے لیے ازبس مفیددواہے۔خاص کرکالی کھانسی کے لیے توبھروسہ کاعلاج ہے۔شوق سے تجربہ فرمائیں۔
دمہ
یہ ایک مشہوراورسخت بیماری ہے۔جس کے متعلق مشہورہے کہ دمہ دم کے ساتھ جاتا ہے۔یعنی بالکل لاعلاج مرض ہے۔مگریہ صحیح نہیں۔البتہ اس کے عسرالعلاج ہونے میں میں کلام نہیں۔مگریہ کہناہرگزروانہیں ہوسکتاکہ دمہ کسی دواسے جاتاہی نہیں۔چنانچہ ہم نے اپنے تجربہ کے متعددنسخے اپنی دوسری تصنیف کنزالمجربات کے اندرایسے لکھ دئیے ہیں جوکہ دمہ کوبفضلہ بیخ وبن سے اکھاڑدینے میں یدطولی رکھتے ہیں۔اب ذیل میں دمہ کاایک ایسانسخہ پیش کرتے ہیں جوکہ گھیکوارکے ذریعے بنتاہے اوربفضلہ دمہ کی جڑمارنے کوعجیب الاثرہے۔دراصل یہ نسخہ ایک سنیاسی سیاح کابیان کردہ ہے۔
(18)سخت دمہ کاآسان نسخہ
ھولشافی : گھیکوارکاگودہ ایک پاؤ،نمک لاہوری تین تولہ ،مٹی کاکوزہ ایک عدد،بڑے بڑے اپلے چارسیر۔
ترکیب تیاری : نمک کوباریک پیس کرگھیکوارکے گودے میں رکھ کرمٹی کے کوزے میں بندکرکے اپلوں میں ہواسے بچاکرآگ دیں اورآگ کے سردہونے پرنمک کونکال کرلے لیں۔جوکہ برنگ سیاہ نکلے گاپیس کرحفاظت سے رکھیں۔
ترکیب استعمال : دوماشہ صبح دوماشہ شام کومنقی یابتاشہ میں رکھ کرکھائیں۔
فوائد : بلغی دمہ،کھانسی ،پرانی سب کے لیے مفیدہے۔
(19)اکسیری دوائے دمہ
ھوالشافی : گھیکوارپانچ سیر،نمک خوردنی آدھ سیر،فلفل درازچارتولہ،اجوائن دیسی ایک پاؤ۔پہلے گھیکوارکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں پھرتمام ادویہ کوکسی مٹی کی کوری ہنڈیامیں معہ گھیکوارکے ٹکڑوں کے ڈال کراس کامنہ ڈھکن اورماش کے آٹے سے اچھی طرح بندکردیں۔اوراسے کم ازکم چارسواپلوں کی آگ دیں۔سردہونے پرہنڈیانکال لیں اورجوکچھ ہنڈیاسے برآمدہواسے نجوبی باریک پیس کرسنبھال رکھیں۔بس دمہ کی اکسیردواتیارہے۔
ترکیب استعمال : دواہذادورتی سے چاررتی تک استعمال کرائیں اوردوران استعمال میں کھٹی اورمیٹھی اشیاء سے پرہیزکریں۔اورجہاں تک ہوسکے نمک کم اورگھی زیادہ استعمال کرائیں۔
فوائد : یہ دوادمہ کے لیے بفضلہ تعالٰی ازبس مفیدہے اورایک ہفتہ کے استعمال سے مریض دمہ کونمایاں اورمعتدبہ فائدہ ہوجاتاہے۔اورچنددنوں کے مزیدکھانے سے کلی طورپرصحت ہوجاتی ہے۔
(20)اکسیردمہ
ازجناب حکیم محمدعرفان
اجزاء وترکیب :گندھگ آملہ ساربارہ تولہ لے کرایک مٹی کی طشتری میں نرم آگ پرگلائیں اوراس پرعرق گھیکواربقدرپانچ تولہ ڈال دیں جب خشک ہوجائے تواس قدراورڈال دیں۔حتی کہ ایک سیرعرق جذب ہوجائے۔سردکرکے کھرل کریں اورمحفوظ رکھیں۔ترکیب استعمال : ایک ماشہ روزانہ ہمراہ مکھن استعمال کریں۔
فوائد : ضیق النفس دمہ کے لیے یہ دواایک اعجازمسیحائی ہے۔اس موذی مرض کوجواطباء کے نزدیک عسرالعلاج امراض میں شمارکی جاتی ہے بیخ وبن سے اکھاڑدیتی ہے (رموزحکمت)۔
(21)اکسیردمہ
ازجناب ابوالمظفرمحمدنمس الحو خن صاحب حکیم حاذق
امرتسر : اجوائن تین تولہ،گھیکواردوسیرایک مٹی کے برتن کے وسط میں اجوائن اوراس کے نیچے اوپربرگ گھیکواررکھ کرگل حکمت کریں اورچولہے پرچڑھاکربارہ گھنٹے تک اس کے نیچے آگ جلائیں۔سردہونے پراجوائن کونکال کررکھ لیں۔
ترکیب استعمال : دوماشہ صبح دوماشہ شام ہمراہ عرق سونف۔
فوائد : خشک وتردمہ کے لیے بہترین دواہے۔
معدہ اورآنتوں کی بیماریاں
(22)پیٹ دردسول
ھوالشافی : گھیکوارکاگودہ پاؤ بھرلے کرکپڑے میں سے نچوڑکربوتل میں ڈالیں اورپھرباریک پساہوالاہوری نمک بارہ تولہ ڈال کردھوپ میں رکھ دیں۔تیسرے دن پاؤ بھرعرق ادرک اورایک تولہ نوشادرسوہاگہ بریاں ایک تولہ ملاکراسی بوتل میں ڈال دیں اوربوتل کے منہ کوخوب مضبوطی سے پکڑکرہلائیں۔تاکہ سب اشیاء نجوبی حل ہوجائیں۔بس بے نظیرعرق تیارہے۔اس میں سے تین ماشہ بوقت ضرورت پلائیں۔
فوئد : دردشکم۔سول۔بدہضمی فورادورہوں گے۔
(23)اجوائن مدبر
جوکہ دردشکم بدہضمی وغیرہ کواکسیرہے۔مندرجہ ذیل طریقہ سے اگراجوائن کوتیارکرکے رکھ لیاجائے تونہائے ہی کام کی چیزبن جاتی ہے۔جب کوئی مریض پیٹ درد کاشاکی آیاکرے تواس میں سے ذرا سی اجوائن دے دیاکریں۔بہت سے لوگ ایسی ادویات کوبناکرمفت تقسیم کرکے ثواب دارین حاصل کرتے ہیں۔اورغریبوں سے دعائیں لیتے ہیں۔لہذاآپ بھی بناکرمفت تقسیم کریں۔
ھوالشافی : گوداگھیکوارچارسیرلے کرکسی چینی یامٹی کے فراخ برتن میں ڈالیں اوراس میں اجوائن دیسی دوسیراورنمک لاہوری پاؤ بھرڈال کرسایہ میں رکھ دیں۔اوردن میں تین دفعہ ہلادیاکریں۔یہاں تک کہ گھیکوارکاپانی تمام کاتمام اجوائن میں خشک ہوجائے اورمحض اجوائن باقی رہ جائے ۔پس اجوائن مدبرہوچکی ہے اب آپ کی مرضی ہے خواہ اسی طرح سالم حالت میں ہی اجوائن کوڈبوں میں بندکرلیں یااس کوباریک پیس کرسفوف بنالیں۔
ترکیب استعمال : تین ماشہ سے چھ ماشہ تک گرم پانی سے دیاکریں
فوائد : پیٹ درد،بدہضمی،سول،بھوک نہ لگنا،قبض سب کومفیدہے۔
(24)ھوالشافی : برگ گھیکوارکولے کردرمیان سے طولا(لمبائی میں)دوٹکڑے چیزلیں اوران پرعلیحدہ علحدہ ایک پرنوشادرایک پرمصری باریک شدہ چھڑک دیں نہ پھردونوں کوآپس میں ملاکراوپرسے دھاگہ لپیٹ کرنیچے چینی لی پلیٹ وغیرہ رکھ کرپتے کودھوپ میں لٹکادیں۔تاکہ سب عرق ٹپک ٹپک کرچینی کے برتن میں جمع ہوجاتا جائے۔جب تمام عرق ٹپک جائے توشیشی میں ڈال دیں۔
خوراک : ایک ماشہ سے تین ماشہ بتاشہ میں دیں۔
(25)بالکل سحل سفوف ھاضم
یہ سفوف معدہ کی قوت ہاضمہ کومضبوظ کرنے اوراشتہاپیداکرنے میں نہایت لاجواب ہے۔خوردہ غذاکوپوری طرح ہضم کرکے جزوبدن بناتاہے۔
ھوالشافی : گھی کوارکوحسب ضرورت لیں اوراسے خشک ہونے کے لیے سائے میں رکھ دیں۔جب نجوبی خشک ہوجائے توباریک پیس کرسفوف بنالیں اورسنبھال رکھیں۔
ترکیب استعمال : روزانہ ہردووقت بعدازغذاتین ماشہ کی مقدارمیں کھلایا کریں۔
(26)اکسیرمعدہ
ھولاشافی ؛ نمک شورہ ایک سیر،گھیکوارکاگوداچارسیر،ہردوکوملاکرکسی مٹی کی ہانڈی میں ڈال کراورسرپوش دے کرگل حکمت کریں اورآنچ پررکھیں اورنیچے نرم نرم آگ جلائیں۔پھرسخت کردیں۔دوپہرکے بعداتارلیں اورسردہونے پردواکوسنبھال کرپیسیں اورحفاظت سے رکھیں۔بس اکسیرمعدہ تیارہے۔
ترکیب استعمال : ضرورت کے وقت ایک ماشہ دوانکال کرتلی کے مریض کودواکھلاکراسے تھوڑی دیرتک بائیں کروٹ لٹدیں۔
فوائد : طحال دردمعدہ،سوء ہضم،تخمہ،ہیضہ،کھانسی،نفس بلغمی کے لیے اکسیرالاثردواہے۔
(27)مقوی معدہ گولیاں
ھوالشافی : گھیکوارکاگودادوتولہ،نوشادرایک تولہ،تلسی کے پتے چھ ماشہ ہرسہ ادویہ کوملاکرکھرل کریں۔جب نجوبی یک ذات ہوجائیں تونخودی گولیاں بنالیں اورسنبھال رکھیں۔بس مقوی معدہ گولیاں تیارہیں۔
ترکیب استعمال : روزانہ دوگولیاں گرم پانی کے ساتھ استعمال کیاکریں۔
فوائد : یہ گولیاں معدہ کی کمزوری کودورکرتی ہیں۔بھوک نجوبی لگاتی ہیں اورعمل انہضام کوتیزکرتی ہیں۔
ہچکی
یہ مرض گوبظاہرمعمولی ہے مگربعض وقت خوفناک صورت اختیارکرلیتی ہے اورمریض کوبات کرنے سے بھی لاچارکردیتی ہے۔ایسے موقعہ کے لیے ذیل کاچٹکلہ یادرکھیں۔
(28)ھوالشافی : گھیکوارکاپانی تین تولہ،سونٹھ کاسفوف چارماشہ ملاکرمریض کوکھلادوانشاء اﷲوہیں دب جائے گی۔
(29)ھوالشافی : گھیکوارکارس چارتولہ،سفوف سونٹھ تین ماشہ،شہد خالص دوتولہ تینوں کوباہم ملاکرمریض کواستعمال کرائیں۔
فوائد : انشاء اﷲفوراً ہچکی بندہوگی۔پہلے نسخہ سے زیادہ بہترہے۔
قبض
قبض واقعی ام الامراض ہے اس سے بے شماربیماریاں پیداہوتی ہیں۔مثلاً دردسر،بدہضمی ،بھوک نہ لگنا،بواسیر،اعضاء شکنی وغیرہ۔سب اسی کے طفیل ہیں۔
(30)قبض کے ازالہ کے لیے ست گھیکواربقدردورتی بوقت خواب دودھ سے لے لینانہایت ہی مفیدہے۔علاوہ ازیں ایک نسخہ۔
(31)حبوب قبض کشا
ھوالشافی : سونف کاچھلکااتارکرچاول نکالیں اوراس میں سے پانچ تولہ لے کرتمام دن لعاب گھی کوارمیں کھرل کرکے رتی رتی کی گولیاں بنالیں۔
ترکیب استعمال : رات کے وقت دوگولیاں سے چارگولیوں تک گرم دودھ سے لیتے ہیں۔
فوائد : ان گولیوں کے چندروزہ استعمال سے دائمی قبض بھی دورہوجاتی ہے محراب المجرب ہے۔
(32)وجع الفوادکی اکسیری ٹکور
وجع الفوادکوڑی کے دردکوکہتے ہیں۔یہ اتناسخت ہوتاہے کہ مریض کولوٹ پوٹ کردیتاہے۔
ھوالشافی ؛ گھیکوارکاپتالیں اوراسے ایک طرف سے تھوڑاتھوڑاچھیل ڈالیں۔پھراس پرسہاگہ اورہلدی چھڑک کرایک طرف سے توے پرگرم کریں اوراس سے فم معدہ کوسینکیں۔انشاء اﷲ فوراً دردموقوف ہوگا۔
تلی اورجگرکی بیماریاں
ورم طحال : یہ وہ مرض ہے جس کوایک بارچمٹ جائے پھربمشکل ہی اس سے جداہوتا ہے۔اس کے مریض کی بھوک بنداورچہرے وبدن کی رنگت دن بدن بلاخون ہوتی جاتی ہے۔ذراسے چلنے پھرنے سے دم پھول جاتاہے۔زورکاکام کوئی بھی نہیں ہوسکتا۔عموماً اس مرض کومتعسرالعلاج خیال کیاجاتاہے۔مگریہاں ہم اﷲکے فضل سے چندعام ایسے نسخے لکھتے ہیں جوکہ اس مرض کے ازالہ کے لیے ازحدمفیدہیں۔
(33)عرق اکسیرالطال
ھوالشافی : ایک پتاگھیکوارکاکالے کراسے سرے تک لمبائی میں چیزڈالیں اورپھرنوشادردوتولہ نہایت ہی باریک پیس کرآدھاایک پتاپراورآدھادوسرے پرمل دیں۔اوردونوں پتوں کوکسی چینی کی فراخ پلیٹ میں رکھ دیں۔مگرپتوں کی نوشادروالی جانب سورج کی طرف رہے۔دوتین گھنٹہ کی دھوپ میں ان میں سے عرق نکل کرپلیٹ میں جمع ہوجائے گا۔اسے شیشی میں بندکرلیں۔
ترکیب استعمال : اس میں سے چارقطرے صبح چارقطرے شام بتاشہ میں یامصری کے ٹکڑے پرڈال کرکھلادیاکریں۔
پرھیز : ترشی،تیل،دہی،مرچ اورباسی کھانے سے۔
فوائد : طحال کی حکمی دواہے۔جس سے تھوڑے عرصہ میں بفضلہ تعالی شفاہوجاتی ہے۔
(34) طحال کاسریع الاثرعرق
ھوالشافی : گھیکوارکاگودا،عرق ادرک ،پراناگڑتندوتیز ولائٹی ،سرکہ ،شہدخالص ہرایک آدھ سیر۔سہاگہ بریاں،پھٹکڑی بریاں،قلمی شورہ،سونٹھ،جوکھارہرایک ایک تولہ۔پہلے ادویہ کوباریک پیسیں پھرعرقیات میں ملابوتلوں میں بھرکرسات دن رات دھوپ میں شبنم میں رکھ دیں۔سات دن کے بعداستعمال کریں۔طحال کاسریع الاثرعرق تیارہے۔
ترکیب استعمال : مریض طحال کوروزانہ عرق مذکورایک تولہ صبح ایک تولہ شام بطورقہوہ پلائیں۔
فوئد : بڑھی ہوئی طحال کوگھلانے اورقطع وبریدکرکے فطری حالت پرلانے کے لیے عرق ہذابفضلہ تعالی نہایت سودمنددواہے۔اس سے بڑی ہوئی طحال چھٹ چھٹاکراصلی حالت اختیارکرلیتی ہے۔اوراس کے باعث پیداشدہ اکثرعوارضات بھی اس کے ساتھ ہی غائب ہوجاتے ہیں۔علاوہ بریں شکم کے دیگرجملہ امراض کے لیے بھی مفیدالاثردواہے۔شوق سے آزماکرفائدہ اٹھائیں۔
(35)طحال کااکسیری عرق
ھوالشافی : گھیکوارکاگوداایک پاؤ،آب ادرک ایک پاؤ،نمک سیاہ نمک لاہوری،سوہاگہ چوکیہ نوشادرہرایک ڈھائی تولہ۔پہلے نمک کوگھیکوارکے ساتھ ایک بوتل میں ڈال کردھوپ میں رکھیں۔جب گودامل جائے توباقی گوداباریک کرکے اورچھان کرآب ادرک کے ساتھ ملادیں۔جب تمام دوائیں یکجان ہوجائیں توچھان کرکسی بوتل میں سنبھال رکھیں۔بس دواتیارہے۔
ترکیب استعمال : دواہذاایک تولہ دن میں تین مرتبہ پلائیں۔
فوائد : بڑھی ہوئی تلی فطری حالت پرلوٹنے کے لیے نہایت مفیدہے۔
(36)شربت دافع طحال
ھوالشافی : آب لیموں دوسیر،آب پیازدوسیر،آب گل گل ولائتی دوسیر،سرکہ آدھ ،مصری دوسیر۔مصری کی بدستورمعروف چاشنی تیارکرکے سب ادویات اس میں شامل کردیں۔اورشربت کاقوام تیارکرکے سنبھال رکھیں۔بس شربت دافع طحال تیارہے۔
ترکیب استعمال : مریض طحال کوشربت ہذابقدردوتولہ صبح شام پلایاکریں۔
فوئد : بڑھی ہوئی طحال کوقطع وبریدکرکے فطری حالت پرلاتاہے اورقوت ہاضمہ کوتقویت بخشتاہے۔نیزمقوی باہ ہے۔
(37)حلوائے گھیکوار
اگرطحال کے مریض کومندرجہ ذیل ترکیب سے تیارکردہ حلوہ بناکردیاجائے توبفضلہ بہت ہی جلدتلی ورم اترکرصحت ہوجاتی ہے۔
ھوالشافی : گھیکوارکاگوداایک پاؤبھر،گائے کادودھ آدھ سیر،دارچینی چھ ماشہ،گھی پانچ تولہ،کھانڈدس تولہ۔
توکیب تیاری : پہلے گھی کوارکوکپڑے میں سے چھان کردودھ میں ملائیں اورقلعی داردیگچی میں ڈال کردودھ کادھیمی آگ پرکھویاتیارکریں۔پھرگھی کوآگ پرچڑھاکرکھویاکوبریاں
کریں اورپھرکھانڈاوردارچینی کاسفوف ملاکراتارلیں۔
ترکیب استعمال : ہرروزاسی طرح حلوہ تیارکرکے حسب برداشت کھلائیں۔کم اورزیادہ بھی کیاجاسکتاہے۔
فوائد : طحال کوکم کرنے میں بہت موثرہے۔
(38)حب اکسیرطحال
ذیل کی گولیاں ورم طحال کے لیے نہایت مفیدالاثرہیں دویاتین ہفتہ کے استعمال سے ان شاء اﷲمطلقاً آرام ہوجاتاہے۔تلی جاتی رہتی ہے اوربیمارتندرست ہوکرفربہ وطاقت ورہوجاتاہے۔ہاضمہ درست رہتاہے۔بخارااگرہمراہ ہوتووہ بھی ان شاء اﷲکافورہوجاتاہے۔رنگ سرخ ہوجاتاہے اورآئندہ کے لیے کوئی چکایت باقی نہیں رہتی۔لاجواب اورقابل قدرنسخہ ہے۔
ھوالشافی : گوداکنوارگندل،آب مولی ہرایک دس تولہ ۔نوشادرپانچ تولہ،کشتہ فولاد سنکوناہرایک ایک تولہ۔سب کوخوب اچھی کھرل کرکے بقدرنخودکے گولیاں بنالیں۔اورپانی کے ہمراہ ایک گولی بعدازغذاکھلاتے رہیں۔اس سے روزانہ ایک آدھ دست آئے گااورتلی دنوں میں ہی جاتی رہے گی۔بھوک خوب لگے گی۔بخارکافورہوگا۔
(39)آسان نسخہ
ھوالشافی : آب برگ گھیکوارپانچ تولہ میں ہلدی کاسفوف ایک ماشہ ملاکرپلایاکریں۔
فوائف : طحال کے ورم اتارنے کے سہل دواہے۔
(40)ضمادمحلل ورم جگروطحال
اجزاء وترکیب : گھیکوارپانچ تولہ،رائی ایک تولہ،نمک ایک تولہ سب کوپیس کرایک شیشہ میں بندکرکے چولہے کے بیچے دفن کردیں ایک ہفتہ کے بعدنکال لیں اورجگروطحال پرلیپ لگائیں۔
(41)جگروطحال کی نحایت اعلی دوا
اجزاء وترکیب : گھیکوارکاتازہ گودہ سیر،عمدہ چھناہواشہددوسیر۔ایک عمدہ مٹی کے برتن میں دونوں اشیاء ملاکربندکرکے ایک مہینہ کامل یعنی تیس دن تک کسی علحیدہ برتن میں رکھ دیں۔بعدازاں برتن سے سب دوانکال کرموٹے کپڑے سے پاردفعہ چھان کرصاف بوتل میں رکھیں۔اب اس دواکارنگ پہلے کچھ زدربعدکچھ دن زردنارنجی پھرکچھ دن کے بعدسرخ رنگ اوراس کے بعدسرخی مائل سیاہ ہوگا۔یعنی جوں جوں دواپرانی ہوتی ہے ویسے ہی اس کارنگ بھی تبدیل ہوجاتاہے اورساتھ ساتھ اس میں تیزی اورتاثیردوائیہ وشفائیہ بھی بڑھتی جاتی ہے۔اس کی مقدارخوراک چھ ماشہ سے دوتولہ تک ہے۔افعال جب یہ دواپانی ہوجاتی ہے توطلسمات فوائد شواہدکراتی ہے۔جہاں تک ہماراخیال ہے ایسی دواشایدہی کسی انگریزی دواخانہ میں ہو۔پہلے پہل استعمال کرنے کے ساتھ ایک ہی خوراک میں بخارکم ہوجاتاہے۔دست نہ پتلااورزیادہ تکلیف سے اس طرح پرانامادہ خارج ہوجاتاہے۔مریض کودست ہونے کے بعدبجائے کمزوری کے طاقت معلوم ہوتی ہے۔بھوک بہت ہی لگتی ہے بڑی عمدگی سے خون صاف ہوکرجسم طاقتوتہوجاتاہے۔اوربہت تھوڑے عرصہ میں ہی مریض کومرض سے نجات مل جاتی ہے۔ساس دوامیں ایک اوروصف ہے کہ مرض دورہونے کے بعدمقوی دواکھانے کی ضرورت نہیں رہتی۔خودہی انسان طاقتورہوجاتاہے۔لیکن یہ سب فوائداس وقت حاصل ہوں گے جب دواشیشی میں ٹینکچرآیوڈین کی مانندرنگداراوربدبودارہوجائے گی۔ایسے فوائدتازہ کے بھی ہوں گے مگرپرانی ہونے پرفوائدمیں بیش بہااضافہ ہوجاتاہے۔نیزخراب مادہ کونکال کرمعدہ کوطاقت دیتی ہے اورملیریاکے زہرکے دورکرنے کی نہایت اعلی طاقت رکھتی ہے۔خون کی خرابی کودورکرکے خون کواپنی حالت پرلاتی ہے۔بھوک لگاتی اوربخاروں کودورکرتی ہے۔خون کوصاف کرتی ہے۔ہاضم اوردست آورہوناخاص اس کے فوئدہیں۔علاوہ بریں اس دواکوقلت حیض میں بھی استعمال کرایاجاتاہے۔تین ماشہ دارچینی کاسفوف شہد میں ملاکرکھلائیں اوراوپرسے حسب طاقت اس دواکی خوراک پلادی جاتی ہے ایام حیض سے تین دن پہلے اورتین دن پیچھے استعمال کرائیں۔توحیض کی شکایت کلی طورپرموقوف ہوجائے گی۔عوام سے مودبانہ عرض ہے کہ اس معمولی سی اشیاء کی دواجوسب جگہ نہایت آسانی سے تیار ہوسکتی ہے اپنے اپنے دواخانوں میں بناکررکھیں۔اورعامتہ الناس کوفائدہ پہنچائیں۔

3 thoughts on “Aloe Vera Benefits,خواص کوارگندل

  1. A.o.A
    MUHTRAM MUJE SARDI K MOSAM MN ALRJI SI HO JATi he shadeed chuban k sath sath jism pr bareek surkh dane kuch dear k liye bn jate hn lekn agr mn agr thandi jaga pr rhon to phir sb theak he

    rahnumai fram dn w.s

Leave a Reply to waqas

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.