جس شخص پر غسل واجب ہو اسے جنبی کہتے ہیں۔ حالت جنابت میں مبتلا شخص کے بارے میں شریعت کے احکامات درج ذیل ہیں:

* جنبی اور حائضہ کے لئے قرآن مجید پڑھنا ممنوع ہے، خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں‌ نہ ہو۔
* جنبی کے لیے قرآن حکیم کو چھونا بھی حرام ہے۔
* جنبی کے لیے ایسی انگوٹھی اور لاکٹ (ہار) کو جس پر قرآنی آیت یا حروفِ مقطعات لکھے ہوں پہننا حرام ہے۔
* جنبی کا مسجد میں داخل ہونا حرام ہے۔
* جنبی کا دینی کتابوں کو طہارت کے بغیر ہاتھ لگانا اور پکڑنا حرام ہے۔
* وہ تمام شرعی امور جن کی بغیر وضو انجام دہی ممنوع ہے، حالت جنابت میں ان کا کرنا حرام ہے۔
* جس گھر میں جنبی ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے

One thought on “جنابت کے احکام

Leave a Reply

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.