Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دیسی گھریلو ٹوٹکے

بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

د رد سر کا علاج
اگر آپ کی درد سر کی شکایت ہے تو سر کو بھاپ دیجئے اور پھر اسے سرد پانی میں بھیگے ہوئے تولیے سے صاف کر دیجئے۔، درد سر دورہو جائیگا۔ ذرا سال نمک کھائیے اور پھر اس کے دس منٹ بعد ٹھنڈا پانی پی لیجئے بہت جلد شفا نصیب ہو گی۔ پیاز کاٹ لیجئے اور اسے سونگھئے، وہ چائے

جس میں زیادہ پتی پڑی ہو لیجئے اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیجئے اور پھر اس میں چاہیں تو چینی یا ذرا سا نمک ملا لیجئے۔ درد سر کو فوری آرام ملے گا۔ روئی کو لیموں کے عرق میں ڈوب لیجے اور پھر اسے پیشانی پر ملیے اور درد سر ختم ہو جائیگا۔

نظر تیز کرنا

چار بادام، چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھا لیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے۔ نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائیگی۔ سرسوں کے تیل کے چند قطرے آنکھوں پر لگا کر ہر روز رات کو سوتے وقت مالش کیجئے۔ اس طرح نہ تو کبھی نظر کمزور ہو گی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں خراب یا کمزور نہیں ہو سکتی۔ غسل کرنے سے پہلے پاﺅں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملئے کبھی نظر کمزور نہ ہو گی چاہے سوسال سے تجاوز کر جائے۔

زخم درست کرنا

تل لیں اور اسے شہد میں پیس کر لیپ سا بنا لیں اور پھر اسی لیپ کو مرہم کی مانند محفوظ کر لیں جب بھی کہیں زخم ہو وہاں یہ لیپ مرہم کی مانند مل دیں زخم جلد مند مل ہو جائیں گے۔

آنکھوں کے درد کا علاج

آنکھوں پر خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے پر رکھ کر باندھ دیں اس دوران آنکھیں بند رکھیں، کم از کم پانچ گھنٹے آنکھیں بند ہی رہنے دیں۔ آنکھوں کے ہر مرض شفاف اس میں ہے۔ آنکھوں میں درد ہو تو روئی کا پھاہا لیں اور اسے گرم دودھ میں ڈبو دیں اور آنکھوں کے پاس پاس ٹکور دیں۔ آنکھوں کا درد دور ہو جائیگا۔ آنکھوں میں ذرا سا شہد ڈال لیں اور پھر پندرہ بیس منٹ بعد اسے دھولیں، آنکھوں کا درد دور ہو جائیگا اور بینائی میں اضافہ ہو گا۔

پلکوں کو دراز کرنے کی ترکیب

دودھ لیں اور کسی فلالین کے کپڑے کو اس گرم دودھ میں ڈال کر آنکھوں پر رکھ دیں جب اس کی گرمائش ہو جائے تو اس عمل کو بار بار کریں مگر پانچ چھ بار سے زیادہ نہیں اس سے پلکوں کی نشوونما ہو گی اور خوبصورت دکھائی دیں گے۔

چیچک کے داغ دور کرنا

خالص پستہ لیجئے اور اسے پیس کر سفوف بنا لیجے اور پھر رات کو سوتے وقت چیچک کے داغوں پر مسلسل ملئے چھ ماہ ایسا کرتے رہیں پہلے داغ مدہم پڑ جائیں گے پھر آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔ اس طریقے سے آپ کو انتظار ضرور کرنا پڑیگا مگر اس انتظار کا نتیجہ خوبصورتی کی شکل میں سامنے آئیگا۔

یادداشت تیز کرنا

چند بادام اور ذرا سی کالی مرچ لیجیے اور اسے پیس کر یکجان کر کے کسی بوتل میں بند کر لیجیے ہر صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ اسے کھائیے کچھ ہی عرصے بعد آپ کا حافظہ اتنا تیز ہو جائیگا کہ آپ کو بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی۔

کانٹا نکالنا

جب جسم میں کانٹا چبھ جائے اور اس قدر اندر چلا جائے کہ کوشش کے باوجود نہ نکلتا ہو تو گھبرائیے نہیں، ذرا سال گڑ لیجے اور پیاز لے کر اسے کاٹ لیجے اور ان دونوں کوملا کر اس جگہ پر باندھ دیجئے کانٹا خود بخود باہر آجائیگا۔

درد شکم کیلئے ذرا سا گڑھ لیجئے اور چند مرچوں کے بیج نکال لیجئے اور اسے پھر یکاج کر کے تین بار نگل لیجئے کچھ ہی دیر بعد آپ خود کو مکمل صحت مند پائیں گی۔ ذرا سا نمک کھائیے اور اوپر سے پانی کا ایک گلاس پی لیجئے درد شکم کو افاقہ ہو گا۔

امراض چگر کیلئے

جگر کا کوئی بھی عارضہ ہو تو راست کو ایک مولی لے کر شبنم میں رکھ دیجئے اسے صبح اٹھ کر نہار منہ کھائیے آپ تین ہفتے میں کسی بھی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروا لیجئے آپ امراض جگر سے نجات پا چکے ہوں گے۔

منہ کے چھالے ختم کرنے کیلئے

کافور اور کتھ لیجئے اور اسے پیس کر دن میں تین چار بار ان چھالوں پر ملیے افاقہ ہو گا۔ ذرا سی مہندی پانی میں بھگو دیجئے اور اسے کچھ دیر بعد چھان لیجئے ان میں دو تین بار اس سے غرارے اور کلی کیجئے افاقہ ہو گا۔ سبز دھنیا لیجئے اور اس کا عرق نکال لیجئے دن میں تین چار بار اسے ان چھالوں پر ملیے آرام جائیگا۔

انفلوئنزاسے شفا کیلئے انفلوئنزاسے حفاظت اور شفاءکیلئے آپ چائے پکاتے وقت اس میں ذرا سی ادرک اور دار چینی ڈال دیں، صبح و شام اسے استعمال کیجئے، شفاءحاصل ہو گی اگر انفلوئنزا کی دبا کے دنوں میں اسے احتیاطی تدابیر کے طور پر استعمال کیا جائے تو انفلوئنزا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

درد کان سے شفا کیلئے

مولی کو باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیجئے اور پھر اسے سرسوں کے تیل میں ڈال کر خوب گرم کر کے رس نکال لیجئے اور پھر اس کو کسی بھی شیشی میں محفوظ کر لیں، درد کے وقت کان میں چند قطرے ٹپکا لیجئے شفا نصیب ہو گی۔

Leave a Reply