Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص چوکر، بھوسی گندم، سبوس گندم
Bran
دیگرنام : عربی میں نخالہ ،فارسی میں سبوس ہندی میں چوکر سندھی میں کتر پنجابی میں چھان بورا جبکہ انگریزی میں برین کہتے ہیں
ماہیت : گہیوں کے دانوں کا چھلکا ہے جوگندم کے اٹے کوچھان لینے کے بعد چھلنی میں باقی رہ جاتا ہے
رنگ : بھورا
ذائقہ : پھیکا لیس دار
مزاج : گرم خشک درجہ اول
افعال : منفث بلغم ،محلل
استعمال : سبوس گندم کو کھانسی ،زکام میں تنہا یا مناسب ادویہ کے ساتھ جوس دے کر پلاتے ہیں یہ بلغم کو سہولت کے ساتھ خارج کرکے سینہ کو صاف کرتا ہے یعنی بلغم کو پتلا کرتا ہے اورام خصوصاًورم پستان کوتحلیل کرنے کیلئے اس کا ضماد لگاتے ہیں اور اسکو مزید پیس کربہ ترکیب خاص روٹی اور ڈبل روٹی تیار کی جاتی ہے جوکہ مریضان ذیابیطس اور قبض میں مفیدہے پرانی کھانسی سینے میں بلغم کی کھرکھراہٹ اور غلیظ ریاح کو مفید ہے اس کی ٹکور ہمراہ نمک مسام کو کھولتی ہے اس کا پانی میں پکا چھان کر ہلکا نمک ڈال کر نزلہ کیلئے پیتے ہیں
نفع خاص : محلل اورام ،جالی زیادہ مقدارمیں مقئی
مضر : جگر کیلئے
مصلح : روغنیات اور شہد
مقدارخوراک : سات سے دس گرام

چوکر کے فوائد
اس کو پینے سے فٹافٹ چستی محسوس ہوتی کیوں اس میں پروٹین ہوتی ہے جو اعصاب کو چست کرتی ہے. اس کے علاوہ قبض اور گیس کو دور کرنے میں نہایت مفید ہے
بلڈ پریشر زیادہ ہونے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچانے کیلئے حفظ ما تقدم کے طور پر بہترین ہےکسی بھی قسم کی جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے آزمودہ چیز ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

 


Leave a Reply