Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دودھ لطیف اور زود ہضم غذا ہے جو بہترین غذائیت مہیا کرتا ہے۔ عمدہ خون پیدا کرتا ہے پیٹ کی تیزابیت دودھ پینے سے کم ہوتی ہے السر میں دودھ مفید ہے دماغی قوت میں اضافہ کرتا ہے شوگر اور تپ دق جیسے مہلک امراض میں دودھ کا استعمال بے حد مفید ہے کسی بھی نوعیت کے زہریلے مرض میں دودھ تریاق کا کام کرتا ہے آشوب چشم میں دودھ کے قطرے ٹپکانے سے تسکین ہوتی ہے دودھ کی ایک بڑی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس سے بعض ایسی اشیاء بھی بنائی جاتی ہیں جن کا استعمال بھی عام ہوتا ہے اور جو صحت کیلئے بھی مفید ہیں مثلاً دہی، ربڑی، مکھن، گھی، پنیر وغیرہ۔ پنیر کے استعمال سے گردوں، معدے اور دانتوں کو تقویت ملتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔

میں دودھ کے علاوہ کسی چیز کو نہیں جانتا جس کے اجزاء بیک وقت کھانے اور مشروب کا کام دے سکیں۔اس ضمن میں ڈاکٹر خالد غزنوی لکھتے ہیں کہ دودھ کے فوائد بیشمار ہیں اس کا سیال حصہ جسم کو اپنی ضروریات کے مطابق حدت مہیا کرتا ہے کہا جاتا ہے کہ اس کی قوت کا سرچشمہ اس کا توازن اور اعتدال ہے۔  دودھ میں پائے جانے والے پروٹین جلد کے نکھار کا باعث بنتے ہیں۔ اس لئے کئی حسن افزا اشیاء میں دودھ شامل کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply