Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

لونگ کا یہ فائدہ زندگی آسان بنادے
نسخہ الشفاء : معدے میں تیزابیت اس وقت ہوتی ہے جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد اور دیگر امراض کا باعث بنتی ہے
عام طور پر معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے
جب تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہوجائے تو سینے میں جلن یا تیزابیت کا احساس ہوتا ہے
اس کی دیگر علامات میں معدے میں جلن کا احساس، سانس میں بو، بدہضمی، منہ میں دیر تک تلخ ذائقے کا احساس، متلی اور قبض وغیرہ ہیں
جب معدے میں تیزابیت کے شکار ہوں لیٹنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہر وقت موجود رہنے والی ایک چیز معدے کی تیزابیت سے نجات دلاسکتی ہے
جی ہاں صرف دانتوں کے درد سے نجات کے لیے ہی موثر نہیں، معدے میں تیزابیت سے چھٹکارے میں بھی مدد دیتی ہے
اگر اسے کھانے میں شامل کیا جائے تو اس سے تیزابیت کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے
سونف کی چائے کے یہ فوائد جانتے ہیں
تاہم معدے میں تیزابیت کی صورت میں لوگ اور الائچی کی یکساں مقدار کو کچل کر کھائیں جو کہ تیزابیت دور کرنے کے ساتھ گیس سے بھی نجات دلائیں گے
یہ نسخہ سانس کی بو سے بھی نجات دلانے میں مدد دیتا ہے
اگر معدے میں تیزابیت کی شدت بہت زیادہ ہو اور کافی دیر تک برقرار رہے تو فوری ہم سے رجوع کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply