Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

معدہ کی بیماریاں اور اس کا دیسی عِلاج
یہ حقیقت ہے آج کل کے دور میں  ناقص غذاؤں، آرام طلبی اور چٹپٹے کھانوں مثلاً زیادہ ٹھنڈی اور زیادہ گرم چیزوں کے کثرتِ استعمال، ناقص پانی، ماحول کی آلودگی، مختلف قسم کی ایسی بازاری اشیاء جو کہ صحت کے لیے مضر ہیں سگریٹ نوشی، منشیات کا استعمال، ورزش نہ کرنا، رات کو دیر سے کھانا کھانے کے بعد فوری سو جانا، مرغن غذاؤں کا استعمال، ذہنی پریشانی اور پیدل چلنے سے گھبرانے کی وجہ سے ہر دوسرا انسان کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہے، مثلاً گیس ٹربل، معدہ کی جلن، بدہضمی، پیچش، قبض، سینے کی جلن، نفخِ شکم، بواسیر، سستیِ جگر، گردوں کے امراض، بلڈپیشر، معدے کے زخم، پیٹ کا پھول جانا وغیرہ وغیرہ معدے کے امرض کا سبب ہیں ﷲ تعالٰی نے انسان کے معدے کے اندر ایسی تمام خصوصیات رکھیں ہیں جن سے تمام غذائیں جو ہم کھاتے ہیں انسانی زندگی کے لیے مفید ہوں، لیکن انسان ان غذاؤں کے غلط استعمال سے اپنے نظام ہضم کو خراب کر لیتا ہے اگر ہم کھانے پینے میں اعتدال رکھیں، متوازن اور زود ہضم غذائیں کھائیں تو معدہ تا حیات خراب نہیں ہوتا اس لیے معالجین کا قول ہے معدہ درست انسان تندرست
نظامِ ہضم کی درستگی ہی اپنی صحت کی علامت ہے، اگر ہم برسات کے موسم میں پانی اُبال کر استعمال کریں تو اس سے معدہ کی امراض میں کافی حد تک کمی آ سکتی ہے، کیونکہ ناقص پانی معدہ، انتڑیوں اور نظامِ ہضم کو متاثر کرتا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے معالجین کو چاہیے کہ علاج کے علاوہ مریض کو ان بیماریوں سے بچاؤ سے آگاہ کریں اور خوراک و پرہیز کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کریں تاکہ مریض علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز سے بھی تندرست ہو
نمبر 1 : اگر قبض ہو تو اسبغول کا چھلکا گرم دودھ کے ساتھ رات کو ایک چمچی کھایا کریں
نمبر 2 :  قے متلی آئے تو چھوٹی الائچی، پودینہ، سونف، دارچینی 6، 6 گرام پانی میں اُبال کر رکھ لیں اور وقفہ وقفہ سے تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں
نمبر 3 :  اگر معدہ میں زخم اور ورم ہو تو اس میں ٹھنڈا دودھ تھوڑا تھوڑا وقفہ وقفہ سے دن میں کئی دفعہ استعمال کریں اور اس میں نمک مرچ، مرغن غذائیں اور مصالحہ جات استعمال نہ کریں اور 1/2 چمچی دیسی اجوائین دو گلاس پانی میں جوش دے کر دو دفعہ دن میں پیئں
نمبر 4 :  پیچش اور پاخانے آتے ہوں تو دہی اور نرم غذائیں، مثلاً چاول، کیلا، کچھڑی وغیرہ استعمال کریں، اگر پھر بھی آرام نہ آئے تو کڑاچھال کا سفوف بنا کر آدھی چمچی دن میں ایک دفعہ لسی کے ساتھ کھائیں انشاءﷲ فوری شفاء ہو گی
نمبر 5 :  اگر خوراک اثر نہ کرتی ہو، خون نہ بنتا ہو اور رنگت پیلی ہو، جسم کمزور ہو، چہرہ کیل چھائیاں داغ اور دھبوں سے بھرا ہو، جسم میں گرمی ہو، ہاتھ پاؤں جلتے ہوں، ہر وقت بے چینی سی رہتی ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ہلیلہ25 گرام، بلیلہ 25 گرام، آملہ 25 گرام، سونف 25 گرام، فلفل دراز 25 گرام، خبث الحدید 25 گرام، فلفل سیاہ 12 گرام، مجیٹھ 12 گرام، جو کھار 5 گرام، کوزہ مصری 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو صاف ستھرا کرکے پیس کر باریک سفوف بنا لیں، بعد میں دہی 2 کلو لیکر تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں اور کھرل کرتے جائیں، جب تمام دہی کھرل کرتے کرتے خشک ہو جائے تو سایہ میں اچھی طرح دواء کو خشک کر لیں اور دوبارہ پیس لیں پھر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول  صبح اور شام دہی یا لسی کے ساتھ روزانہ خالی پیٹ کھائیں ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : انشاءﷲ جگر کی تمام خرابیاں دُور ہو کر رنگ سُرخ ہو گا، مرجھایا ہوا چہرہ کھل جائے گا، صاف اور صالح خون پیدا ہو گا، چہرہ پر رونق آ جائے گی اور کمزوری دُور ہو گی
نوٹ ؟ اگر بلڈ پریشر ہو تو فلفل سیاہ اور سفید زیرہ سالن میں استعمال کریں، نمک سے بلکل پرہیز کریں پیشاب آور اشیاء استعمال کریں اگر بلڈ پریشر کم ہو تو انڈا، مچھلی، گوشت، پھل فروٹ استعمال کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اس نسخہ کے استعمال کے ساتھ پرہیز بہت ضروری ہے

پرہیز ٹھنڈا پانی، ٹھنڈا دودھ، تمام مشروبات تمام کھٹی چیزیں اور کھٹی میٹی  چیزیں
سبزیوں میں پرہیز
آلو، گوبھی، بند گوبھی، بھنڈی توری، شملہ مرچ، رواں پھلی، اروی، اروی کے پتے، مونگرے، سرسوں کا ساگ، پالک، کھیرا، لیمن، مکئی، شکر قندی، دھنیا
مفید سبزیاں
ٹینڈے، گھیا توری، مٹر، کدو، چقندر،سلاد پتہ، پیاز، گاجر، لہسن، ادرک، لوکی، بینگن، مولی، سنگھاڑہ، ٹماٹر، شلجم سفید اور پیلے، حلوہ کدو، کریلے، پودینہ، گاجر، میتھی، کلفہ کا ساگ، سبز مرچ، انار دانہ
پرہیز فروٹ
کینو، مالٹا، مسمی، انار کھٹا میٹھا، آلو بخارہ، تربوز، چیکو، کھٹے انگور، چیری، لوکاٹ، سیب، چکوترہ، گریپ فروٹ، کیوی، املی، بیر، اسٹرا بری، رس بھری، سرخ بیری، بہی، آلوچہ
مفید فروٹ
آم، آڑومیٹھا، میٹھا انگور، پپیتہ، شہتوت، گنا، خربوزہ، اناناس، گرما سردا، خوبانی میٹھی ، امرود، ناشپاتی، عناب، کیلا، لیچی، بلو بیری،
دالوں میں پرہیز
دال چنا، دال ماش، سفید چنے، کالے ماش، دال ارہر، لوبیا سفید، لوبیا سرخ
مفید دالیں
دال مونگ، دال مسور، ثابت مسور، کالے چنے
چاول میں پرہیز
اُبلے ہوئے چاول، بریانی، پلاؤ، چائنیز چاول
مفید چاول
میٹھے چاول گڑ والے چاول، دودھ والے چاول، بکرے کے گوشت والے چاول
گوشت میں پرہیز
بڑا گوشت، گائے بھینس کے پائے، کلیجی چھوٹی بڑی، اوجڑی، دل کپورے
مفید گوشت
دُنبہ، بکرے کا گوشت، بکرے کی سری، دیسی مرغی، ولائتی مرغی، مچھلی، بٹیر، تیتر، شُتر مرغ، چڑے
دودھ والی اشیاء میں پرہیز
آئس کریم، ٹھنڈا دودھ، ربڑی والا دودھ، مائنیز کریم، مکھن، دودھ کی کریم، دودھ کی لسی، دہی کی لسی
مفید دودھ والی اشیاء
دہی، گرم دودھ، گندم کا دلیہ دودھ والا، کھیر، فرنی، رس ملائی، کسٹرڈ، دودھ والی سویاں
پرہیز بازاری کھانے
برگر، شوارما، باربی کیو، کڑاہی گوشت، کباب، نان، خمیری روٹی، پیزا، مٹھائی، اور تمام بیکری کی اشیاء، صرف بسکٹ کھا سکتے ہیں
مفید حلوہ جات
گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، سوجی کا حلوہ، انڈے کا حلوہ، کھجور کا حلوہ، بادام کا حلوہ
پرہیز روغنیات
مکئی کا تیل، سویا بین کا تیل، بنولہ کا تیل
مفید روغنیات
دیسی گھی، زیتون کا تیل، کینولہ تیل، سرسوں تیل، سن فلاور تیل، تلوں کا تیل، بادام روغن، کلونجی کا تیل
مفید ترین میٹھا
روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال
پرہیز خشک میوہ جات
ملوک، مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے، چھوہارہ
مفید خشک میوہ جات
کشمش، انجیر، کھجور، اخروٹ، چلغوزہ، کاجو، پستہ، تل سفید، میٹھے بادام، مغزفندق، ریوڑی، ناریل، خشک خوبانی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply