Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

سونف

سونف
نباتاتی نام ؛ پیمپینیلا انیسوم
فیلمی نام؛ ایپ یاسیا
استعمالی حصہ – تمام حصہ استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن مسالہ بیج سے بناتے ہیں ۔

کیفیت؛ درخت دوتین فٹ لمبا ہوتا ہے۔ میٹھی خوشبو دار سونف بحرہ روم کے علاقوں سے شروع ہوئی۔ کیک، بسکٹ ، رائی ڈبل روٹی، مٹھائی، مربہ میں ڈالتے ہیں۔ مجھلی، مرغی، سوپ اور سبزیوں میں بھی ڈلی جاتی ہے۔ مختلف شرابوں کو بھی اس سےذائقہ دیاجاتا ہے۔
دوائ استعمال؛ سانس کوخوشبو دینے کے لے کھانے کے بعد کھایہ جاتی ہے۔ ہاضمہ میں مدد کرتی ہے۔ کھانسی کی دواؤں میں ملایہ جاتی ہے۔مصفی، دفاع ریاح ، دافع تشنج ، خواب آور ہے اور ہچکچی ختم کرتی ہے۔

سویا ڈِلّ

نام؛ سویا (ڈِلّ)
نباتاتی نام ؛ انیتھم گروئیولینز
فیلمی نام؛ ایپ یاسیا
استعمالی حصہ – پتے، پھل (جنہیں کا نام ڈِلّ سیِڈ بن گیاہے لیکن وہ پھل ہیں۔

کیفیت؛ بہ نسبت سوکھے پھل کےتازہ سویا کی بو میٹھی اور معطر ہے ۔ ڈِلّ کوسینڑل ایشا میں اُگاتے ہیں۔ انڈیا میں اس کی ایک قسم سویا پیدا کی جاتی ہے۔ سویا کا پھل ڈِلّ کے پھل سے بڑا ہوتا ہے۔ اگرڈِلّ کی جگہ سویا استعمال کیا جائےتو کم تعداد میں ڈالنا چاہیے کیونکہ سویا، ڈِلّ سے ذیادہ دائقہ در ہوتا ہے۔مصر، بحیرہ روم اور ایسٹرن یورپ میں بھی پایا جاتا ہے۔انڈیا اور پاکستان میں یہ دالوں اور پھلی میں استعمال ہوتا ہے۔اور یورپ میں یہ ڈبل روٹی، سبزی جس طور پر ککڑی ، پِیکّل ( اچار) میں استعمال ہوتا ہےلیکن مچھلی میں یورپین تازہ ڈِلّ پسند کرتے ہیں۔سرکوں میں بھی اسکوڈالا جاتا ہے – ڈِلّ سےسرکہ میں انوکھا مزہ اوررنگ پیدا ہوتا ہے۔ پِیکّل سبزی میں ڈالا جاتا ہے۔
دوائ استعمال؛ بچوں کو ڈِلّ کا پانی ہاضمہ کیلئےدیا جاتا ہے۔ ہچکی کو بھی بند کرتا ہے۔ اس کا پانی پینے سے نیند آسانی سےآتی ہے۔

سرسوں رائی

 سرسوں رائی
نباتاتی نام ؛ براسیکا البا
فیلمی نام؛ کُروسیفریا
استعمالی حصہ – بیج

کیفیت؛ سرسوں سفید، کالی بھوری قسموں میں ملتی ہے۔ ثابت سرسوں اچار، گوشت اور سی فوڈ کے کھانوں میں ڈالتے ہیں۔ گھی یا تیل میں ڈال کر اس کو بیج کو پاپ کرنے تک فرائی کرتے ہیں اور اس کو کھانا سجانے کےطور پراستعمال کرتے ہیں۔ یہ مسالوں کاایک جز بھی ہے – اسکا تیل بھی بنایا جاتا ہے ۔ پاوڈر سرسوں باربی کیو ساس، بھونے بین ، مختلف گوشت کے کھانےاور چقندر میں مزہ بڑانے کے کے لیےڈلتی ہے۔
دوائ استعمال؛ بچھو اور سانپ کے ڈنک کا علاج ہے۔ مرگی ، دانت کا درد، گردن کی سختی ، جوڑاں کا درد اور سانس کی بیماریوں میں دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

زیرہ

 زیرہ
نباتاتی نام ؛ کُومینم سِیمِنم
فیلمی نام؛ اپی یا سیے
استعمالی حصہ – بیج (پھل)

کیفیت؛ زیرہ مصر، انڈیا، چین اورجنوبی اور شمالی امریکہ میں بویا باتا ہے۔زیرہ کی خوشبو مسالہ دارہوتی ہے اورذائقہ تھوڑا سا کڑوا ہوتا ہے۔ ثابت زیرہ فرائی کرکےدالوں اور سبزیوں پرڈالا جاتا ہے زیرہ ثابت یا پاوڈر کی شکل میں دستیاب ہے۔ ہر مسالہ دار کھانے میں زیرہ ضرور شامل ہوتا ہے۔یہ ہندوستانی، پاکستانی، مشرقی، مغری ، میکسیکن، پرتگالی اور پسپانوی کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ کالا زیرہ ، جو کشمیری زیرہ بھی کہلاتا صرف انڈیا، پاکستان ، افغانستان اور ایران میں ملتا ہے۔ یہ قورمہ اور بریانی میں استعمال ہوتا ہے۔
دوائ استعمال؛ دافع قبض، دافع تشنج، دوائےمقوی، دافع ریاح، دوامقویٴ معدہ ہے۔

دھنیا

دھنیا
نباتاتی نام ؛ کورینڈرم سٹِیوم
فیلمی نام؛ اپی یاسّیے
استعمالی حصہ – بیج (پھل) اور پتے

کیفیت؛ دھنیا، ثابت اور پسا ہوا ملتا ہے۔ دھنیا کے پتےسلانترو بھی کہلاتے ہیں۔ پکے بیج میں میٹھاس اور خوشبوہوتی ہے۔کچے بیج کی بوناگوار ہوتی ہے۔ پتوں میں ایک خاص خوشبو کرتی ہے۔ بیج اور پاوڈرگرم مسالوں کا ایک بڑا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ سوپ، اسٹیو، اچار وغیرہ میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ کیک، ڈبل روٹی اوراوون میں بنی ہوئ چیزوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ عربی کھانوں میں اس کا استعمال دبنہ، اور بکری میں بھرنے والے مسالہ میں ہوتا ہے۔ عریبی مسالہ مکسچر“ تکلیا“ دھنیا اوردبا ہوا لہسن کو فرائی کرکےبنایا جاتا ہے۔ پتے کاٹ کرانڈین اور پاکستانی کھانوں ہر چھڑکے جاتے ہیں۔ خاص طور پے بُھنے کھانوں پر۔
دوائ استعمال؛ دھنیا ہاضمہ اور پیٹ ابارنےوالی بیماریوں کے لیے اچھا ہے۔ نظام عصابی کے لئے مفید ہے اسک علاوہ دواؤں کا ذائقہ کواچھا بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

دارچینی

 دار چینی
نباتاتی نام : سینامومم زیلانیکُم
فیلمی نام : لوراسیا
اِستعمالی حصہ : چھال

دار چینی ، حاری کےسدا بہار درخت کی اندونی چھال ہے۔ اُگایا ہوا درخت دس فیٹ تک اونچاہوتاہے – خود رو پچاس فیٹ کی بلندی تک پہنچتے ہیں۔ اس کےرگ داربیضوی پتے اوپرگہرے ہرے اور نیچے ہلکےہرے رنگ کےہوتے ہیں۔ چھال چکنی اور پیلی ہوتی ہے۔ چھال اور پتیاں دونوں خوشبودار ہوتی ہیں۔دار چینی کا پھول چھوٹا، پیلا- سفید اور ناگوار بووالا ہوتا ہے جس میں گاڑے اودے رنگ کی بیری کا پھل لگتا ہے ۔ دارچینی بہت سی قسمیں ہیں۔ دوخاص قسم کاسیا اور زے لانِیکم کہلاتی ہیں۔
زے لانِیکم، دار چینی سیلون کی دارچینی کہلاتی ہے۔ یہ دارچینی دوسری دارچینوں کے مقابلے میں میٹھی اور ہلکے رنگ کی ہوتی ہے۔ چھال اور پاوڈر دونوں میں دستیاب ہے۔ چھال اپنا مزہ بہت عرصہ تک رکتی ہے لیکں دار چینی پاوڈر کا مزہ بہت جلد کم ہوجاتا ہے۔دارچینی، میٹھی دیشوں، کیک، مِلک اورچاول کی پڈنگ، چاکلیٹ کی دیشوں، سیب اور ناشپاتی کےڈیزرٹ میں ڈالی جاتی ہے۔ میڈل ایسٹ میں اسےدنبہ کا اسٹیو اور بھرے بیگن میں ذائقہ بڑانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ پلاؤ میں ڈالی جاتی ہے اورگرم مسالوں میں شامل کی جاتی ہے۔ اس سے شراب، کریم اور شربتوں میں کو مسالہ دار بناتے ہیں ۔ مکسیکو میں یہ کافی اور چاکلیٹ میں بھی پی جاتی ہے۔ اور اسکی چائے بھی بنائی جاتی ہے۔
دوائی استعمال۔ ہر روز آدھا چمچہ دارچینی کا کھانے میں استعمال بلڈ میں شکر، کلسٹرول اور ٹرائی گلسرایڈ کو کم کرتا ہے۔ دارچینی دافع ریاح ہے اور طبیعت کی مالش اور پیٹ کا پھولنا کو ختم کرتا ہے۔

خشخاش

 خشخاش
نباتاتی نام ،  پاپور سومنیفروم
استعمالی حصہ : بیجکیفیت؛ خشخاش ، افیون کے پھول سے حاصل کی جاتی ہے،  مغرب میں گہرے نیلے رنگ کی خشخاش استعمال ہوتی ہے اور ایشا میں سفید رنگ کی ۔ یہ گردہ کی شکل کا بیج ایک ملی میڑ کے برابر ہوتا ہے،  اسکی خصوصات نشائی نہیں ہوتی – اسے ہوا بند جار میں ٹھنڈی جکہ پر رکھنا چاہیے۔ جنوبی ایشااور بنگال میں اس کا ا ستعمال سبزیوں میں ہوتا ہے۔مغرب میں اسکا استعمال رول، ٹارٹ ،اسٹروڈل ، ڈبل روٹی میں ہوتا ہے،  اسکا مزہ میٹھا، نٹّی ہوتا ہے،  انڈیا اور پاکستان میں خشخاش کوچٹنی اور کھانے میں ذیادہ مزہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تیز پتہ

تیز پتہ
نباتاتی نام : لورس نوبلیس
فیلمی نام : لوراسیا
استعمالی حصہ : پتے، تیل

کیفیت؛ بحیرہٴ روم کے ممالک خاص طور ہر ترکی میں اگائ جاتی ہے یہ خود رو درخت بھی ہے۔درخت 80 فیٹ کی اونچائ تک جاسکتا ہے۔اسکا فروٹ چھوٹا لال نیلی بیری ہوتی ہے۔ جو کہ پک کر کالی ہوجاتی ہے۔ پتہ میں ہلکی کڑواہٹ اورسخت خوشبو ہوتی ہے۔ اسکی تیزی کو مخفوظ رکھنے کے لیے بند ڈبےمیں روشنی سےدور رکھیں۔ تیز پتہ کوسوپ، شوربہ، اسٹیو، مچھلی۔ گوشت، مرغی کے کھانوں میں ڈالتے ہیں اوراچاربنانےمیں بھی ڈالاجاتا ہے۔

دوائ استعمال
ہای بلڈ شوگر، مائ گرین سر درد، انفیکشن ، اورگیسٹریک السر میں مفیدہے۔

پودینہ

 پودینہ
نباتاتی نام ؛ مینتھا اروینسیس
فیلمی نام؛ لَمیاسیا
استعمالی حصہ – پتے، تیل

کیفیت؛ تمام انڈیا اور بہت سے ممالک میں اُگتا ہے ۔آلو، ٹماٹر، گاجراور مٹر کےساتھ اسکا استعمال عام ہے- کٹا ہوا پودینا، ہرے سالاد اورسالاد کی ڈریسنگ میں ملایاجاتا ہے۔ میڈل ایسٹ میں پودینہ بھوننےہوےگوشت ، بھری سبزیاں اورچاول میں تازہ اورسوکھا دونوں طرح سےاستعمال ہوتا ہے۔عرب اس کی چائے بھی پیتے ہیں۔ انڈیااور پاکستان میں چٹنیوں میں ڈالا جاتا ہے۔ بعض مٹھائیوں، پھلوں ، آئس کریم اور شربت میں بھی ملایاجاتا ہے۔ اسکوٹوتھ پیسٹ اور چوئنگ گم میں ذائقہ پیدا کرنے کے لیے بھی ڈالتے ہیں
دوائ استعمال؛ سارا پودا دافع جراثیمی اوردافع بخاریاتپ ہے- اسکاعطرمسکن دوا ہے۔ سردرد ، گلے کی خرابی، پیٹ کا درد اورخارش میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس سےحاصل کیا ہوا مینتھنول مرہم میں استعمال کیاجاتا ہے۔

بڑی کالی الائچی

 بڑی  کالی  الائچی
نباتاتی نام  ؛  سبولاتم
فیلمی نام ؛  زنگیبراسیا ( ادرک کی فیمیلی)
استعمالی حصہ – بیج
بڑی (کالی) الائچی کی خوشبو تازہ سوندھی ہوتی ہے ۔چین، انڈیا، مڈاگاسکرم، سومالیا، اور کامرون میں اُگائی جاتی ہے۔ بڑی کالی الائچی اور ہری الائچی کو ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیاجاسکتا ہے لیکن عام طور پر ہری الائچی کا استعمال مغلائ کھانوں میں ہوتا ہے۔ اور بڑی کالی الائچی کا استعمال عام کھانوں میں ہوتا ہے۔ کھانے میں اس کو دیادہ تعداد میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ ذائقہ کو نکہارتی ہے اس پرہاوی نہیں ہوتی ہے۔ عموما اسکاچھلکا پوری طرح سے نہیں اتارا جاتا۔ صرف کھولا جاتا ہے۔ دوسری زمیں سے باہراُگنے والے مسالےجیسےدارچینی، لونگ اورہری الائچی کی طرح اسکا مزہ کھانے میں وقت کےساتھ ذیادہ ہوتا جاتاہے۔ اسلئے قورمہ جیسی ڈیش میں کچھ گھنٹوں کے بعد ذائقہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba