Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

اندرونی چوٹ کا دیسی علاج

اندرونی چوٹ کا دیسی علاج
اندرونی چوٹ لگ جاتی ہے یا پاؤں میں مسکوڑ آجاتی ہے اس کے لیے بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء : آنبہ ہلدی 50 گرام ، لوٹہ سجی 50 گرام، لودھ پٹھانی 50 گرام
ترکیب تیاری : تینوں ادویہ خوب باریک پیس کر سنبھال رکھیں یہ مرکب 3سال خراب نہیں ہوتا  بوقت ضرورت ایک چمچ یہ دوائی لیں اور ایک پیڑا آٹا (گوندھا ہوا آٹا ) لیکر اسمیں مکس کرلیں اور روٹی کی طرح چوڑا کرلیں اور تو ے پر بغیر گھی کے ایک طرف سے پکا لیں ایک طرف کچا ہی رہنے دیں  کچی سائیڈ پر کوئی بھی تیل یا دیسی گھی لگا یں اور اسی طرف سے چوٹ پر حسب برداشت گرم باندھ لیں اور 3/4 گھنٹے تک بندھا رہنے دیں مزید ضرورت ہو تو پھرنئی روٹی باندھیں درد کو دور کرنے کے لیے بہترین نسخہ ہے
نوٹ: یہ دوائی صرف بیرونی استعمال کے لیے ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

پیٹ کے کیڑوں کا علاج و علامات

پیٹ کے کیڑوں کا علاج و علامات
اس بیماری میں مریض سونے کے ساتھ ہی خیالات کی فروانی معدے کی گرانی طبیعت گری ہوئی ہوتی ہے سونے کی حالت میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس کے اوپر کسی نے بھاری پتھر رکھ دیا ہو یا اس کا کوئی گلہ دبا رہا ہو یا خواب کی حالت میں پانی میں ڈوب رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے سانس رک جاتا ہے اور گھٹن محسوس ہوتی ہے ایسا مریض اکثر ڈراونی خواب ہی دیکھتا ہے جس کی وجہ سے سانس تنگ ہوجاتی ہے
سوتے وقت منہ سے رال نکلانا
دانوں کو آپس میں رگڑنا
پیٹ میں ہلکہ درد محسوس کرنا
سوتے وقت سینے پر بہت زیادہ وزن آنا
سانس کا گھٹنا
آواز کا نہ نکلنا
مقعد میں خارش سوجن ہونا
گہری نید کی حالت میں اچانک خوف سے جاگنا
کافی لوگ اسے آسیب جن بھوت کا سایہ سمجھ کر تعویذ گنڈوں کے چکر میں مبتلا ہوجاتے ہیں جوکہ درست نہیں
یہ ایک قسم کی بیماری ھے جسے کابوس کہتے ہیں کوئی جن بھوت کا سایہ نہیں اس مرض کو کابوس کہتے ہیں اسباب فساد معدہ و فساد خون کے سبب پیدا ہوتا ہے
علاج
نسخہ الشفاء : اجوائن دیسی 100 گرام، کو سرکہ انگوری میں بھگوکر خشک کریں، کلونجی 100 گرام، ہینگ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : صبح نہار منہ پانی سے ، روزانہ رات سوتے  وقت آدھا چمچ پانی سے پندرہ دن استعمال کریں
صبح نہار منہ سات عدد کھجوریں سات دن تک روزانہ کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے بچوں کو دو سے تین عدد کھلائیں
گندم کے دانے برابر رات کو سوتے وقت ہینگ کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے
دیگر نیم اور مہدی کے پتوں کو رگڑ کر اس کا پانی پینے سے فائدہ ہوتا ہے
تلسی کے پتوں کا پانی پینے سے فائدہ ہوتا ہے
انار کا چھلکہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے
ایک گلاس پانی میں سرکہ انگوری دو چمچ ملاکر پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے
ہینگ اور کچلہ مدبر برابر کھرل کرکے حسب برداشت کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے
صبح خالی پیٹ ناریل کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

بیجوں کے فوائد

بیجوں کے فوائد
السی کے بیج
پیس کر چہرے پرلگانے سے بوٹوکس کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ گوندکتیرہ،چاروں مغزاور السی کے بیج ایک ایک چائے کا چمچ لے کرپیس کر عرق گلاب میں ملاکرتھوڑی دیر کے لئے لگائیں بہترین اینٹی ایجنگ ماسک ہے ۔روزانہ بھی لگاسکتے ہیں
تخمِ بلنگا، تخملنگاں، بالنگو، تخم ملنگا

Basil Seed
وٹامن سی کاخزانہ ہے السر کے لئے بہت مفید ہے۔شربت اور دودھ میں اسکا استعمال کریں استعمال سے پانچ منٹ پہلے بھگودیں۔آنتوں ،قبض اور معدہ کے دیگر مسائل حل کرنے میں مفید ہے۔یورین انفیکشن میں مبتلاافراد ضرور استعمال کریں
مولی کے بیج

white radish seeds
ایک چائے کاچمچ کوٹ کر گرم پانی میں ڈال کر پیئیں۔پیٹ کادرد،ٹانگوں کادردسب ٹھیک ہوجائیں گے۔بے اولاد افرا د ایک گرام رات سونے سے پہلے یا نہار منہ کوٹ کر کھالیں
کدو کے بیج

pumpkin seeds
موٹاپے کوکم کرتے ہیں۔انرجی فراہم کرتے ہیں۔ایک مٹھی روزانہ کھاسکتے ہیں
پیاز کے بیج

Onion seeds
نزلہ،زکام اورکھانسی میں مفید ہیں ۔گنج پن دور کرنے کے لئے شہد میں ملاکرسر پر لگائیں۔دانتو ں کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے ان بیجوں کوپانی میں ابال کر غرارے کریں
سرسوں کے بیج

Mustrd seeds
آئل میں رائی دانہ ملاکر لگائیں بالوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔وزن کم کرنے کے لئے پیس کر پانی میں ملاکرپیئں
میتھی دانہ

Fenugreek seeds
ایک چمچ کلونجی،ایک چمچ میتھی دانہ اور ایک کپ ایلوویراپلپ میں ملاکر دو دن تک فرج میں رکھ دیں۔اسکے بعد اسے ہلکی آنچ پر اتناپکائیں کہ ایلوویرا کا پانی خشک ہوجائے اسکے بعد دوکپ کھوپرے کا تیل ملالیں۔ہفتے میں تین بار ،ایک گھنٹے کے لئے لگائیں بال لمبے اورچمکدار ہوجائیں گے
مکودانہ

Solanum nigrum seeds
جگر کے تمام امراض میں مفید ہے۔بیس گرام مکودانہ اور تھوڑے سے کاسنی کے بیج لے کر رات میں بھگودیں صبح چھان کر پی لیں۔ آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ پیرو ں کی سوجن بھی دور کرتاہے
حرمل دانہ

Peganum harmala seeds
عرق انساء کے علاج میں بے حد فائدہ دیتے ہیں۔ پہلے دن صبح نہار منہ ایک دانہ ،دوسرے دن دو،اور تیسرے دن تین ،اسی طرح چالیس دن تک چالیس دانہ تک کھائیں ۔اور اکتالیسویں دن ایک ایک دانہ کم کرتے جائیں۔ آرام آئے گا۔ہرمل دانہ کو مچھر اورحشرات کو بھگانے کے لئے دھونی دینے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں
ترمس کے بیج

Lupinus Albus
سرکی جوؤں کے لئے بہت اچھے ہیں۔اس کے استعمال سے بال بھی سفید نہیں ہوتے ۔ترمس کے بیج اور پپیتے کے بیج پیس کر سرسوں کے تیل میں ملاکر سر میں لگائیں۔ ہفتے میں دو سے تین دفعہ کے استعمال سے جوئیں ختم ہوجائیں گی
سرس، شیریں کے بیج

Albizia lebbeck seeds
تھائی رائڈ کے امراض میں بہت مفید ہوتے ہیں۔سرس کے بیج پیس کر رکھ لیں شروعات میں ایک چوتھائی چمچ صبح وشام خالی پیٹ پانی کے ساتھ لیں آہستہ آہستہ اسکی مقدار ایک چمچ تک لے جائیں۔وزن کم ہوگا اور تھائی رائڈ سے ہونے والے امراض کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔لیکن دوا بھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں
ستیاناسی بیج

Yellow Thistle seeds
اینٹی کیسنر ہے اور ہرقسم کی الرجی میں مفید ہے جیسے جلد،چھینکیں،پولن۔کوٹ کر تیل میں ملاکر دھوپ میں رکھ کر داد ،چنبل،خارش اور کیڑے کے کاٹے پرلگائیں آرام آئے گا۔ یا ایک چمچ پیس کر صبح نہار منہ کھائیں یا دن میں دو دفعہ کھاسکتے ہیں
تخم کرفس

Celery seed
بڑھے ہوئے یورک ایسڈ اور ایڑھیوں کا درد دور کرتے ہیں۔کھانے کے بعد یا کھانے سے پہلے یا کھانے میں ملا کر کھاسکتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

کھجور کا استعمال کریں بے شمار فائدے

کھجور کا استعمال کریں بے شمار فائدے
کھجور کے انسانی صحت پر خوشگوار اثرات اور اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور جدید سائنس بھی اس بات کو قبو ل کرتی ہے کہ کھجور میں موجود فائبر اور دیگر اجزاء ہمارے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہیں
اگر آپ دن میں تین کھجوریں کھائیں تو آپ کے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورآپ کا جسم بیماریوں سے محفوظ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ دل، جگر، اور دماغ کو تقویت ملے گی اور خود کو ترو تازہ اور توانا محسوس کریں گے کھجورکا استعمال سنت رسول بھی ہے اور اسے 10روز تک استعمال کرنے سے صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ہے
خون کی کمی دور کرنے میں مددگار
کھجور بے وقت کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد دینے والا موثر ذریعہ ہے جبکہ یہ آئرن کی سطح بھی بڑھاتی ہے، جس سے خون کی کمی جلد دور کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم کھجور کے استعمال کے حوالے سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے
نظام انہضام پر اثرات
اگر آپ کو قبض، تیزابیت،معدے یا انتڑیوں کی تکلیف ہے تو آپ کو کھجور ضرور کھانی چاہیے اس میں موجود فائبر ہمارے معدے کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے
دردوں سے نجات
کھجوروں میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سوجن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی دردیں بھی کنٹرول میں رہتی ہیں۔مختلف تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کھجور کھانے سے جسم میں سوجن کم ہونے کے ساتھ درد میں آرام آتا ہے
حاملہ خواتین کے لئے
جو خواتین حمل کے دوران کھجور کا استعمال کرتی رہیں انہیں درد زہ اور بچہ پیدا کرنے میں آسانی ہوتی ہے جو خواتین ڈلیوری سے چار ہفتے قبل کھجوریں کھاتی ہیں انہیں بچہ پیدا کرنے میں کافی آسانی رہتی ہے
ہائی بلڈ پریشر اور دل کا دورہ
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اس میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فشار خون کنٹرول میں رہتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل نہیں پیدا ہوتے اسی طرح کھجور میں پایا جانے والے پوٹاشیم کی بدولت دل مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات معدوم ہونے لگتے ہیں
دماغی صحت کے لئے
اسی طرح کھجورمیں پایاجانے والی وٹامن بی6 کی بدولت ہماری اعصابی اور دماغی نظام بہترطریقے سے کام کرتا ہے اورانسان زیادہ بہتر طریقے سے روزمرہ کے کام کرپاتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

کالے چنے کھائیں جسمانی قوت بڑھائیں

 بھنے ہوئےکالے چنے کھائیں جسمانی قوت بڑھائیں
الشفاء: پروٹین ،فائبر،کیلشیم اور آئرن سے بھرپورکالے چنے صحت کے اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل جانے جاتے ہیں، ذائقہ میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کا ذریعہ ہیں کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے چنے کااستعمال ضرور شروع کردیں گے
بھنے ہوئے کالے چنے کھائیں قوت مدافعت میں اضافہ کریں
بھنے کالے چنے جسمانی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافے کرتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو انکے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بناکر انمیں منقہ یاکشمش ملاکر رکھ سکتے ہیں، اسکے باقاعدگی سے استعمال کے بعد آپکو ڈاکٹر کے پا س جانے کی ضرورت نہی پڑے گی
کالے چنے کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں، کولیسٹرول کم کرنے کے لئے اگر آپ بھنے کالے چنے کاباقاعدگی سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کرسکتے ہیں، اسمیں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں
بھنے ہوئے کالے چنے کھائیں ذیابیطس کنٹرول کریں
ذیابیطس کے مریض آسانی سے بھنے چنے کااستعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اسمیں گلیسیمک انڈکس کم ہوتاہے اسکے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار میں توازن رہتاہے اور انرجی میں بھی کمی نہیں آتی
بھنے ہوئے کالے چنے کھائیں وزن کم کریں
اگر آپ شام چار بجے ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں، اسمیں موجود پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتاہے، یعنی یہ جسمانی قوت بڑھاتے ہیں لیکن وزن نہیں
بھنے ہوئے کالے چنے کھائیں آنتوں کی صحت اچھی رکھیں
بھنے چنے کااستعمال آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر انھیں کمزور ہونے سے بچاتاہے آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے لئے مفید ہے اوراسمیں موجود فائبر قبض اور دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتاہے
بھنے ہوئے کالے چنے کھائیں خواتین اپنی صحت اچھی رکھیں
خواتین اگر بھنے چنے کااستعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کرسکتی ہیں اور جسمانی قوت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات،وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کے لئے چنے کا استعمال بہترین ہے
بھنے ہوئے کالے چنے بچوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہیں
بھنے چنے کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لئے بہت نفع بخش ہے،اگر آپ اپنے بچے کی جسمانی قوت بڑھانا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں توبچوں کو اسمیں کشمش اور مصری وغیرہ ملاکر کھلاسکتے ہیں
بھنے ہوئے کالے چنے کھائیں کھانسی سے نجات پائیں
کھانسی کی صورت میں بھنے چنے کااستعمال بہترین ہے،کھانسی کے لئے بھنے کالے چنے دو چمچ،مصری ایک چمچ،کالی مرچ اور سفید مرچ آدھا آدھا چمچ لے کر پیس کر رکھ لیں صبح ناشتے اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھالیں کھانسی ٹھیک ہوجائے گی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

ملٹھی سے علاج ٹوٹکے

ملٹھی سے علاج ٹوٹکے
Liquorice Sweet Wood
ملٹھی کو دنیا کا اہم ترین پودا تصور کیاجاتاہے یہ مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے انگریزی میں اسے اور اُردو میں اسے ملٹھی کہتے ہیں ملٹھی عرب، ترکستان اور افغانستان میں عام پائی جاتی ہے پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور چترال کے علاقے میں قدرتی طورپر دنیا کی ملٹھی پائی جاتی ہے جبکہ بیشتر ممالک مثلاً عراق، اسپین، یونان، چین اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر تجارت کے لیے کاشت کی جاتی ہے۔، اسپین میں ملٹھی کو پہلی بار تیرہویں صدی عیسوی میں کاشت کیا گیا جبکہ برطانیہ میں اس کی کاشت سولہویں صدی میں شروع کی گئی۔
قدیم زمانے ہی سے ملٹھی کو جڑ کو استعمال کیا جارہا ہے، روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دواء استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس، کھانسی، بخار، درد ضیق النفس میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا
ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود درج ذیل کیمیاوی اجزاء دریافت کیے گئے، ان میں ایک زرد رنگ کا قلمی سفوف، ایک لیس دار مادہ،شکر انگوری،نشاستہ،فاسفورک،سلفیورک اور میلک ایسڈ،ترشے،کیلشیم اور میگنیشیم کے نمک اور گلاسیرایزین شامل ہیں، گلاسیرایزین شکر سے50سے200گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے
ملٹھی اپنی گرم خاصیت کی بنا پر سوداوی امراض مثلاً بواسیر،تپ کہنہ اور دمہ خشک میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ اپنی محلل غشاء مخاطی خاصیت کی بدولت دقت بول،تقطیرالبول،سوزاک اور قروح الحلیل کی بیماری میں بھی مفید ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال یرقان میں آنکھوں کی زردی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کا جوشاندہ پینے سے بذریعہ قے بلغم خارج ہوتا ہے اور پھیپھڑے کی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں، قے نہ آنے کی صورت میں بذریعہ دست پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور سینہ و حلق کی ترشی زائل ہوجاتی ہے۔ ملٹھی اپنی مخرج صفرا خاصیت کی وجہ سے پیچش، یرقان، ورم صفراوی میں مفید ہے
یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی استعمال کی جاتی ہے، جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اوراخراج خون میں فائدہ مند ہے، نیزٹی بی،ورم ہرقسم،ورم گردہ،پتے کی پتھری کے لیے بہترین ہے
نسخہ کھانسی کے لیے
نسخہ الشفاء : السی کے بیج 12 گرام، ملٹھی 25 گرام، کشمش 120 گرام، تازہ پانی 2 کلو
ترکیب تیاری :  تمام اجزاء پانی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی کی مقدار آدھی رہ جائے اب اس پانی کو چھان لیں پھر ہلکی آنچ پر رکھ کراس میں گُڑ 500 گرام، شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں شربت کی طرح گاڑھا ہونے پر آنچ سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی بوتل میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : رات سونے سے 30 منٹ پہلے ایک کپ گرم پانی میں یہ چار چمچ بڑے کھانے والے شربت ملا کر گرم گرم چائے کی طرح پیئں کھانسی اور گلے کی خراش رفع ہو جائے گی
ملٹھی میں معدے اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سرطان دور کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں
ملٹھی  کا اہم جز (Reritependids)
سرطان کا مفید علاج ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈین کی تیاری کا سلسلہ روک دیتے ہیں پروسٹاگلینڈین ہارمون جیسے (Fatty Acid) ہوتے ہیں جو سرطانی خلیات بننے کا عمل تیز کر دیتے ہیں ملٹھی کا جز جسم پر سرطان کا سبب بننے والے اجزا کا حملہ روک سکتے ہیں تحقیق کے نتیجے میں ان اجزاء کی ان خاصیتوں کا اندازہ ہوا ہے
ادویاتی استعمال ملٹھی کو گلے کی سوجن دور کرنے کیلئے چبایا جاتا ہے، خشک نزلہ یا زبان پر خراش کی صور ت میں پانی میں ملٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے چونکہ ملٹھی تیزاب سے ہونے والی جلن کو کم کرتی ہے اس لیے اس کو گیسٹرک السر میں مفید قرار دیا جاتا ہے، ملٹھی کے پائوڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم اور کٹی ہوئی جلد پر لگایا جاتا ہے ملٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر پائوں یا انگلی کے کسی حصے کے سخت ہوجانے پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے، ملٹھی دودھ اور زعفران کا پیسٹ بنا کر گنج پن اور خشکی کا علاج کیا جاتا ہے، ملٹھی مختلف ادویاتی سیرپ اور گولیوں میں ذائقہ پیدا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوران حمل‘ دل اور گردے کی بیماریوں میں اس کا استعمال غیرموافق قرار دیا جاتا ہے  6.6 گرام ملٹھی اور سونف ذرا کوٹ کر 370 گرام پانی میں چار پانچ جوش دے کر اس قہوے میں دودھ  چینی یا نمک ملا کر صبح وشام پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے، بدن چست رہتا ہے، پیاس دور اور نزلہ زکام کا خطرہ ٹل جانے کے علاوہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے، معدہ میں تیزابی مادہ جمع ہوجانے سے جب درد ہونے لگے اور مریض تڑپنے لگے تو 6 گرام ملٹھی، پودینہ اور ایک بڑی الائچی کو دو کپ پانی میں جوشاندہ بنا کر گھونٹ گھونٹ چینی یا نمک ملا کر پلاتے رہنے سے خدا کے فضل سے جلد صحت یابی ہوتی ہے مسکن، ملین اور مدربول ہے، کھانسی کو مفید، غلیظ اخلاط کو معتدل القوام کرتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

چنبیلی کا قہوہ پیئں بے شمار امراض کا علاج

چنبیلی کا قہوہ پیئں بے شمار امراض کا علاج
چنبیلی کا قہوہ بنا کر پیئں موٹاپا کم کریں دل کی بند شریانیں کھولیں، شوگر کو کنٹرول کریں
چنبیلی کے پھول سے بنایا جانے والا قہوہ کی خصوصیات بہت ہی زبر دست ہیں چنبیلی کے پھول لاجواب خوشبو  کی وجہ سے پاکیزگی اور تقدس کی علامت سمجھے جاتے ہیں ایک زمانہ تھا جب لوگ گلاب کے پھول کی بجائے چنبیلی کے پھول خلوص کے طور پر ایک دوسرے کو پیش کیے جاتے تھے، دوسرے پھولوں پر اس کو سبقت ہوتی تھی اس کو یاسمین اور موتیا کا پھول بھی کہا جاتا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ چنبیلی پاکستان کا قومی پھول ہے چنبیلی کے پھولوں کی چائے یا قہوہ دنیا بھر میں معروف ہے جبکہ اسکا تیل افزائش حسن کے علاوہ کئی طرح کے امراض میں استعمال ہوتا ہے چین نے چنبیلی کی چائے پر بہت تحقیق کی ہے کئی اطبا اور ماہرین نباتات سے اسکی افادیت پر بات ہوئی ہے کہ چنبیلی کا قہوہ پینے سے موٹاپا کم ہوجاتا ہے جبکہ دل کی شریانیں کھولنے کے لئے اس سے بہترین قہوہ کوئی اور نہیں یہ قہوہ خوشبودار ہوتا ہے لہذا دماغی اعصاب کو پرسکون کرتا ہے، کینسر سے بچاؤ کیلئے بھی اسکا قہوہ تجویز کیا جاتا ہے جو لوگ جیسمین ٹی استعمال کرتے ہیں انہیں شوگر نہیں ہوپاتی ،شوگر کا مرض ہوتو اسکی شدت کم کرتی ہے، امیون سسٹم بہتر ہوتا اور ہڈیوں کے جوڑوں میں درد سے نجات ملتی ہے ۔گویا اس بات میں کوئی شبہ نہیں رہتا کہ چنبیلی کا پھول صرف سونگھنے سے راحت و سکون نہیں دیتا بلکہ اسکی چائے بنا کر پی جائے تو ان گنت فوائد حاصل ہوتے ہیں
نسخہ الشفاء : چنبیلی کے تازہ پھول یاں خشک 5 عدد، دو کپ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں جوش آنے پر جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر چائے کی طرح گرم گرم پیئں صبح اور شام خالی پیٹ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں مکمل فائدے حاصل ہونگے یاد رہے کہ اس قہوہ میں کوئی کسی قسم کا میٹھا نہیں ملانا پھیکا ہی پینا ہے

فوائد : چنبیلی کا قہوہ، موٹابا کم کرتا ہے، کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے، یورک ایسڈ  ختم کرتا ہے، دل کی بند شریانوں کو کھولتا ہے، طبیعت میں چُستی پیدا کرتا ہے، پٹھوں کے کھینچاؤ کو دور کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal Read More

دیسی گھی کے زبردست فوائد

دیسی گھی کے زبردست فوائد 
معلومات الشفاء : ویسے تو آج کل اکثر کھانے تیل میں پکائے جاتے ہیں مگر گھی وہ چیز ہے جو دہائیوں سے استعمال ہور ہی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانوں کو مزیدار کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے
دیسی گھی، جسمانی توانائی کے لیے بہترین
گھی جسمانی توانائی کے لیے ایک اچھا ذریعہ ہے، اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی توانائی بحال رکھنے میں مدد دیتے ہیں
دیسی گھی، قبض سے بچائے
اگر قبض کے مسئلے سے دوچار ہیں تو گھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سونے سے پہلے ایک یا 2 چائے کے چمچ گھی کو گرم دودھ میں ملاکر پی لیں جو کہ قبض سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے
دیسی گھی، توند سے نجات دلائے
دیسی گھی ایسے اہم امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ چربی اور فیٹ سیلز کو سکڑنے میں مدد دیتے ہیں، تو اگر آپ کو لگتا ہے کہ جسم بہت تیزی سے چربی اکھٹا کررہا ہے تو دیسی گھی کا اضافہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے اسی طرح اس میں لنولینک ایسڈ بھی موجود ہے جو کہ اومیگا سکس فیٹی ایسڈز کی ایک قسم ہے، جس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے، اومیگا سکس فیٹی ایسڈز چربی کا حجم کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے توند سے نجات میں مدد ملتی ہے،  دیسی گھی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی موجود ہیں، جو پھیلتی کمر کو کم کرنے اور چربی گھلانے کے لیے فائدہ مند ہیں
دیسی گھی، وٹامنز سے بھرپور
اگر تو آپ گھی یا یوں کہہ لیں دیسی گھی استعمال کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو وٹامنز سپلیمنٹس لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک چمچ گھی میں وٹامن اے (ہڈیوں، جلد اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری) وٹامن ڈی (کیلشیئم جذب کرنے میں مدد دینے والا)، وٹامن ای (آنکھوں اور دماغ کے لیے بہترین) اور وٹامن کے (خون پتلا رکھنے میں مددگار) موجود ہیں، یہ وہ وٹامنز ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے
دیسی گھی، صحت مند چربی پیدا کرے
دیسی گھی میں سچورٹیٹڈ فیٹ موجود ہوتا ہے جس کا استعمال معتدل مقدار میں کیا جانا چاہئے خاص طور پر اگر دل کے امراض کا سامنا ہو، مگر اس میں فیٹی ایسڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ میٹابولزم پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، یہ فیٹی ایسڈز دماغی افعال اور اعصابی نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں
دیسی گھی، معدے کے لیے بہترین
گھی میں ایسا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو غذائی نالی کا ورم کم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے
دیسی گھی، غذا کے نقصان دہ اجزاء کو دور کرے
زیادہ درجہ حرارت میں پکنے والے کھانے اگر گھی سے بنائے جائے تو ان میں پیدا ہونے والے مضر صحت اجزاء بننے کی فکر نہیں کرنا پڑتی، جبکہ تیل سے پکے پکوانوں میں ایسا نہیں ہوتا
دیسی گھی، کینسر سے تحفظ فراہم کرے
کوجیگیٹڈ لینولیس ایسڈ نامی جز جسمانی وزن میں کمی اور بلڈ پریشر سمیت مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے، دیسی گھی میں قدرتی طور پر جز کافی مقدار میں ہوتا ہے
دیسی گھی، جلد کو ہموار کرے
گھی کو جلنے کے زخم یا سوجن وغیرہ کے لیے قدرتی دواء کے طور پر بھی متاثرہ حصے میں لگا کر استعمال کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس سے ورم میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے
دیسی گھی، پیٹ کو بھرا رکھتا ہے
گھی میں موجود چربی پیٹ بھرنے کا احساس طویل وقت تک برقرار رکھتی ہے، گھی میں موجود صحت بخش فیٹس پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کے ساتھ نیند میں بہتری، جسمانی وزن میں کمی اور کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی لاتا ہے
دیسی گھی، جوڑوں کے درد کے لیے مفید
دیسی گھی کا طویل المدتی استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی مؤثر ہے
دیسی گھی کے مزید  فائدے
دیسی گھی، چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں
دیسی گھی، اینٹی ایجنگ ہے بڑھاپے کو بڑی حد تک دوررکھنے والاقدرتی ٹانک ہے
دیسی گھی، خون کوصاف کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے
دیسی گھی، بناسپتی گھی کی طرح نقصان دہ نہیں ہے اسی لئے دل اوردماغ کوطاقت پہنچاتاہے
دیسی گھی، سینہ اورحلق کی خشونت دورکرکے آواز کوصاف کرتاہے
دیسی گھی، جن افراد کاہاضمہ بالکل ٹھیک ہوانکے لئے بہترین ہے
دیسی گھی، جسم کوموٹااوراسکی افزائش کرتاہے
دیسی گھی، جنسی بیماریوں سے بچنے کے لئے بہترین ہے
دیسی گھی، مادہ تولیدکی تمام بیماریوں اور کمزوریوں کی مناسب طریقے سے روک تھام کرتاہے
دیسی گھی، نیم گرم دودھ میں گھی ملاکراستعمال کرنے سے جسم سے ٹاکسن دورکرتاہے
دیسی گھی، صحت  ،طاقت اورتوانائی کاباعث بنتاہے
دیسی گھی، جسمانی کمزوری اورجسم ومزاج کی گرمی اورخشکی کی شکایت دور کرتاہے
دیسی گھی، آنتوں میں بیکٹیریاجمع نہیں ہونے دیتا
دیسی گھی، کھاناہضم کرتاہے اورنظام ہضم کوبہتر بناتاہے
دیسی گھی، آنکھوں پرپڑنے والے دباؤ کودور کرتاہے، آنکھوں کی صحت کے لئے اچھاہے
دیسی گھی، جوڑوں کوصحت مند رکھتاہے، جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کیلئے بہترین ہے
دیسی گھی، خشکی دورکرتاہے جلد پر اوربالوں پر پگھلاکربھی لگاسکتے ہیں
دیسی گھی، زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتاہے، لہٰذا چوٹ لگنے کی صورت میں اسکااستعمال مفیدرہتاہے
دیسی گھی، دماغ کے خلیوں کو صحت مند اوریادداشت کوتیزکرتاہے
دیسی گھی، دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہوکر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

مرگی کا دیسی علاج

مرگی کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء : منقی 10 گرام، امربیل 10 گرام، عقر قرحا 6 گرام، اسطخودوس 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس لیں پھر منقی کے بیج نکال کر ڈال کر کوٹ لیں اور کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں

مقدارخوراک : ایک گولی صبح ایک گولی دوپہر ایک گولی شام خالی پیٹ پانی کیساتھ ایک سے دو ماہ لگاتار استعمال کریں
فوائد : اللہ کے فضل سے مرگی کا دورہ رک جائے گا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

منہ کے چھا لوں کا آسان دیسی علاج

منہ کے چھا لوں کا آسان دیسی علاج
نسخہ الشفاء : شہد 20 گرام، سہاگہ بریاں 1 گرام، ملا کر رکھ لیں اور صبح اور شام 2 گرام لے کر منہ اور زبان کے چھالے پر لگایا کریں اسکے استعمال سے منہ کے چھالے ختم ہوجاتے ہیں