Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

الشفاء، چنبل کیپسول

الشفاء، چنبل کیپسول
Al Shifa-Psoriasis-Chanbal-Herbal Capsules
فوائد: دھدر، داد، چنبل، سکن الرجی، فنگس، خشک خارش، پانی کے دانوں والی خارش، جلدی مرض ہے. جلد خشک کھردری ہو جاتی ہے، سفید لیسدار رطوبت دانوں میں بھری ہوتی ہے، بے چینی ہوتی ہے، متاثرہ جلد سرخ اور سوجن کے ساتھ باریک دانے جن میں سفید رطوبت ہوتی ہے، متاثرہ جلد پر خارش کرنے پر رطوبت کے ساتھ خون بھی بہنے لگتا ہے، خارش کرنے پر بیکڑیا کے ساتھ انفیکشن ہو سکتی ہے اس مرض کیلئے مفید علاج ہے، دوا برائے ایک ماہ
مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 3000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70)فون نمبر اور واٹس ایپ

چنبل کا، سنیاسی نسخہ
نسخہ الشفاء : چنبل چاہے بیس سال پرانا ہو دنوں میں جڑسے اکھیڑ دے گا ایک عدد مار سیاہ، کالا سان٘پ لے کر اس کے منہ میں 6 گرام، سم الفار سفید رکھ کے اچھی طرح سے سلائی کر لیں اور کوزہ میں رکھ کے اچھے سے گل حکمت کر کے بیس کلو اوپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پہ جو خاکستر ملے سنبھال رکھیں 50 گرام، کالی زیری کو ایک دن خوب کھرل کر کے رکھ لیں راکھ مار سیاہ، کالا سان٘پ اور کھرل شد کالی زیری اور ان دونوں کے وزن برابر سرسوں کے تیل میں کھرل کر کے لیپ بنا کر چنبل پہ لیپ دیں لیپ تب ہی اترے گا جب چنبل جڑ سے اکھڑ جائے گا
فوائد: دھدر، داد، چنبل، سکن الرجی، فنگس، خشک خارش، پانی کے دانوں والی خارش، جلدی مرض کا آخری حتمی علاج ہے

نسخہ، خارش داد اور چنبل کا خاتمہ
نسخہ الشفاء : شاہتراہ 30 گرام، گلو خشک 30 گرام، خاکسی 30 گرام، اجوائن دیسی 30 گرام، کاسنی 30 گرام، چرائتہ 30 گرام گل غافث 30 گرام
ترکیب تیاری : اجوائن اور کاسنی کو ہلکا سا کوٹ کر دوسری جڑی بوٹیوں سمیت تین کلو پانی میں ڈال دیں، چوبیس گھنٹے کے بعد اس پانی کو ہلکی آنچ پر جوش دیں پک پک کرجب ایک کلو پانی رہ جائے تو اس میں 6 گرام پسی ہوئی سفید پھٹکڑی ڈالیں اور رات بھر پڑا رہنے دیں، صبح اس کو اچھی طرح سے چھان لیں ایک چمچ نوشادر پسا ہوا اور ایک چمچ گندھک کا تیزاب ملا کر رکھ دیں
مقدارخوراک : ایک سے دو چمچ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں
فوائد : یہ دواء ہر قسم کے چنبل، خارش، پھوڑے پھنسیوں اور آتشک کیلئے بہترین علاج ہے

چنبل کا دیسی علاج گارنٹی کے ساتھ
نسخہ الشفاء : گائے کا دیسی گھی 500 گرام، مہندی پاوڈر 50 گرام، پارہ 6 گرام، چربی کٹے کی 500 گرام
ترکیب تیاری: ایک برتن میں چربی کو ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب آئل سا بن جائے تو گھی کو بھی ڈال دیں گرم ہو کر مکس ہو جائے تو چولہے سے اتار کر مہندی اور پارا مکس کر لیں لیپ کریم سابن جائے گا
طریقہ استعمال: اس کو متاثرہ حصے پرکریم کی طرح لگائیں مالش نہیں کرنی دن میں 2 دفعہ استعمال کریں
ہدایات کے مطابق بنائیں اور استعمال کریں
فوائد : یہ دواء ہر قسم کے چنبل، خارش، پھوڑے پھنسیوں کیلئے مفید علاج ہے
دوا معالج کے مشورے سے استعمال کریں

عرق چنبل سورائسس کا دیسی علاج
عرق مصفی خون چنبل کیلئے
زبردست مصفی خون ہے فساد خون سے پیدا شدہ تمام امراض کا علاج ہے، چنبل داد خارش کیل دانے پمپل مہاسے، پانی وات ایگزیمہ جلد کے تمام عوارض کا علاج
نسخہ الشفاء : عناب 50 گرام، شاہترہ 5 50 گرام، سرپھوکہ 50 گرام، برادہ شیشم 50 گرام، منڈی بوٹی 50 گرام، برگ مہندی 50 گرام، بسفائج 50 گرام، ہرڑ سیاہ 50 گرام، چرائتہ 20 گرام، صندل سفید 20 گرام، الائچی کلاں 20 گرام، گاؤزبان 20 گرام، پرسیاوشان 20 گرام، عشبہ مغربی 100 گرام، کاسنی 100 گرام، مکو خشک 100 گرام، پانی 16 کلو
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو ایک بڑے ٹب میں پانی ڈال کر رات کو بھگو دیں صبح اس کا 8 کلو عرق نکالیں
مقدارخوراک: استعمال تیس 30 گرام، ہمراہ شربت عناب 20 گرام ملا کر استعمال کریں دن میں دو مرتبہ
فوائد: خون میں فاسد مادوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور چنبل جیسی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل ہوگا

بیرونی طور پر استعمال
نسخہ الشفاء : ایک کڑاہی میں 250 گرام، سرسوں کا تیل ڈال لیں اور سانپ کی کجھلی 50 گرام، ڈال کر اچھی طرح پکائیں
جب یہ تیل میں اچھی طرح مکس ہو جائے تو کڑاہی کو چولہے سے اتار لیں اور تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں
روزانہ رات کو جسم کے جن حصوں پر چمبل ہے وہاں پر اس تیل کو لگائیں
فوائد: چمبل کا بہترین بیرونی علاج ہے

چنبل کا آسان گھریلو علاج
چنبل ایک بیماری ہے جس میں جلد کے اوپر لال رنگ کی پاپڑیاں سی آجاتی ہیں جن میں مزیدار خارش اور درد ہوتا ہے، اکثر کہا جاتا ہے کہ چنبل کاکوئی علاج نہیں ہے لیکن یہ بات درست نہیں آپ کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اس کا علاج کرسکتے ہیں
ٹوٹکے جو چنبل کے علاج میں معاون ثابت ہوں گے
دہی اور رائی کے ذریعے دہی کے ذریعے چنبل کا علاج ممکن ہے اگر آپ کو چنبل میں زیادہ درد ہے تو آپ ایک دہی کھاسکتے ہیں اس سے آپ کو آرام ملے گا اس نسخے کے استعمال سے آپ چنبل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں
نسخہ الشفاء : دہی 2 کلو، رائی دانہ 50 گرام
استعمال کا طریقہ: دہی کو کسی کپڑے میں باندھ کر سارا پانی نچوڑ لیں، رائی اس پانی میں رگڑ کر اسکرب بنالیں یہ اسکرب دن میں تین مرتبہ چنبل کے زخموں پر لگائیں، تین دن مسلسل استعمال کریں
نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے

چنبل کا سرکہ اور پھٹکری سے علاج
نسخہ الشفاء : پسی ہوئی پھٹکری 20 گرام، سرکہ 30 گرام
ترکیب تیاری: ان دونوں اجزا کو ملا کر اتنا رگڑیں کہ پیسٹ بن جائے
طریقہ استعمال: حسب ضرورت چنبل کے زخم پر دن میں تین دفعہ لگائیں
فوائد: اس کے استعمال سے درد میں کمی ہوگی اور انشاء اللہ چنبل سے بھی چھٹکارا مل جائے گا

نسخہ پرانی خارش، چنبل، دھدر، چھپاکی، الرجی کا علاج
امراض جلد میں یہ روغن پہلے دن ہی باعث تسکین و شفا ہے جہاں بڑی بڑی ادویہ ناکام ہو جاتی ہیں وہاں یہ سنیاسی نسخۃ کام آتا ہے مرض کو جڑبسےختم کرتا ہے یہ دوا ہر عمر کے مریض استعمال کر سکتے ہیں
نسخہ الشفاء : کافور 6 گرام، ہڑتال ورقیہ 6 گرام، گندھک آملہ سار 6 گرام، ست پودینہ 3 گرام، روغن لونگ 3 گرام، روغن تلخ 200 گرام
ترکیب تیاری: ہڑتال ورقیہ کو پیس کر باریک کر لیں اور باقی تمام ادویہ تیل میں مکس کر کے ہلکی آنچ پر رکھیں جب آدھا رہ جائے تو ٹھنڈا کرکے کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں
طریقہ استعمال: متاثرہ جگہ کو برگ نیم ملے پانی سے صاف کر کے تیار شدہ نسخہ روئی کی مدد سے دن میں دو بار لگائیں اور ایک قطرہ صبح شام ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ڈالکر پیئں اس موذی مرض سے نجات ملے گی
فوائد: پرانی خارش، چنبل، دھدر، چھپاکی، الرجی کا علاج ہے
پرہیز: دوران علاج تیز مرچ مصالحے گرم اشیا سے اجتناب کریں برگ نیم سے غسل کریں
نیم حکیم ایسے نسخہ جات سے دور رہیں

نسخہ علاج خارش خشک اور تر، فنگس، دھدر، چنبل، پھوڑے، بھنسیاں
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار 12 گرام، گیرو 24 گرام، کالی زیری 48 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: صبح نہار منہ ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دہی ایک پاو میں مکس کرکے کھا لیں اگر خارش پورے جسم پر ہے تو یہ دوائی 12گرام لیکر120 گرام، تیل سرسوں میں مکس کرکے بدن پر رات کو مل کر سو جائیں صبح تازہ یا نیم گرم پانی سے نہا لیں
فوائد: خارش خشک اور تر، فنگس، دھدر، چنبل، پھوڑے، بھنسیاں، کیل، چھائیاں، مہاسے ان تمام امراض میں مکمل علاج ہے پندرہ دن استعمال کریں

چنبل، خارش، داد، آسان نسخہ
جلد کی بیماریاں، چنبل، خارش اور داد کے عِلاج کے لیے مجرب نسخہ
نسخہ الشفاء : ٹالی (شیشم) کی لکڑی کا بُرادہ 10 گرام
ترکیب تیاری: یہ بُرادہ کم عمر یا نیا مرض کی صورت میں 6 گرام اور زیادہ عمر یا پُرانا مرض ہو تو 24 گرام تک لے کر رات کو ڈیڑھ کپ پانی میں بِھگو دیں صبح مَل کر چھان لیں اس پانی میں دو چمچ شہد ملائیں اور پی لیں ایک ہفتہ استعمال کریں
فوائد: تمام بیماریاں، چنبل، خارش اور داد کے عِلاج کے لیے مجرب نسخہ ہے

چنبل کا آسان علاج اور معلومات
یہ ایک جلدی مرض ہے جس میں جلد پر سوزش ہو کر جلد کی سطح صرف (سیپ) کی اوپر والی سطح کی طرح کھردری ہو جاتی ہے اور کبھی اس پرمچھلی کی طرح جلد کے خشک چھلکے اترتے ہیں آغاز مرض میں چھوٹے چھوٹے سرخ گلابی دانے بنتے ہیں ان پر چھلکوں کی تہہ جم جاتی ہے، کھرچنے سے چھلکے دور ہو جاتے ہیں کچھ وقت کے بعد پھر بڑہنے لگتے ہیں اور پھر یہ سوزش بڑھ کر کافی جگہ اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اگر کوئی مناسب تدبیر نہ کی جائے تو متاثرہ مقام کی جگہ بڑھتی جاتی ہے۔ یہ بڑا ضدی مرض ہے اور جلدی سے نہیں جاتا۔ سخت تکلیف دہ ہوتا ہے اس کا زیادہ زور کہنیوں، بازوؤں، گھٹنوں، ٹانگوں کھوپڑی اور کمر کے حصوں پر ہوتا ہے۔
زبان طب میں اسے چنبل کا نام دیا گیا ہے جبکہ اردو میں اپرس صدفہ جبکہ انگریزی میں سورائس (سورائسس) کہتے ہیں۔ اس کے لیے ایک انگریزی اصطلاح ایگزیما (ایگزیما) بھی مشتمل ہے اور آج کل زیادہ اسی نام سے پکارا جاتا ہے طب مشرقی کے مطابق اس کا شمار سوداوی امراض میں ہوتا ہے اس میں زہریلا بدنی مواد جسم کے کسی حصے پر جلد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بڑا تکلیف دہ مرض ہے جو جلد کی ماہیت پر کچھ اثر انداز ہوتا ہے اور بڑی ناگواری کا احساس پیدا کر دیتا ہے یہ بچوں اور بوڑھوں میں کم ہوتا ہے البتہ نوجوانوں میں جن کی عمر 20 سال سے لے کر چالیس سال کی عمر میں زیادہ ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگوں کو ٹانگوں اور بازوؤں پر دیکھنے میں آیا ہے۔ کھوپڑی پر گاہے ہوتا ہے مگر اکثر بفہ (ڈینڈروف) سمجھ لیا جاتا ہے اس لیے فرق ضروری ہے
اسباب
طب مشرقی کے نزدیک خلط سودا کے سبب ہوتا ہے۔ یعنی جسم بعض سوداوی مادے خارج کرنے میں ناکام رہتا ہے تو مادے اس مرض کا سبب بن جاتے ہیں اور دانوں کی صورت نمودار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ نظام ہضم کی خرابی، میلا کچیلا رہنا، قبض، شراب نوشی، اور جذباتی تناؤ بھی عوامل ہو سکتے ہیں۔ ذہنی دباؤ ( ڈیپریشن ) سے بھی جلد کی سرگرمی بڑھ کر یہ مرض ہو سکتا ہے۔ گرم ممالک کی نسبت مغرب میں یہ مرض زیادہ ہے۔ ماہرین جدید کی رائے میں اس مرض کا سبب وائرس ہے۔
علاج
نسخہ سورائسس، چنبل، دھدر
نسخہ الشفاء: رسوت 20 گرام، چاکسو 20 گرام، نرکچور 20 گرام، کتھ سفید 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
طریقہ استعمال: ایک چھوٹا چمچ چائے والا ایک گلاس پانی میں ڈال کر ایک پکا کر ایک جوش دے کر ٹھنڈا ہونے پر پی لیں یہ دن میں ایک خوراک ہے اسی طرح دن میں ایک بار روزانہ دس دن استعمال کریں اور شان نیں ایک گلاس دودھ کا استعمال لازمی کریں
فوائد: سورائسس، چنبل، دھدر کے مرض میں مفید ترین علاج ہے

دوسرا نسخہ نسخہ سورائسس، چنبل، دھدر
نسخہ الشفاء: گل منڈی 10 گرام چرائتہ 6 گرام
ترکیب استعمال: آدھا گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر شربت عناب دو چمچ ملا کر صبح نہار منہ پی لیں
فوئد: خارش، چنبل ،داد میں مفید علاج ہے
مزید طریقے خارش، چنبل ،داد سے بچنے کیلئے
چنبل کا مریض کبھی بھی ایسا صابن استعمال نہ کرے جو جلد کومزید خشک کردے۔ ایسے صابن جو اینٹی بیکٹیریا ہوں جو کہ جراثیموں کو ختم کرتے ہیں قطعی طور پر استعمال نہ کریں کیونکہ ان کے استعمال سے چنبل میں مزید اضافہ ہونے کا خاصا امکان ہے۔
جلد انسانی جسم کا سب سے اہم اور نمایاں عضو ہے۔ وزن کے لحاظ سے یہ کل جسم کا سولہواں حصہ ہے۔ اس کا ایک اہم فعل جسم کو بیرونی اثرات یعنی شدید دھوپ، گرمی اور سخت سردی یا مختلف قسم کے جراثیموں سے محفوظ رکھنا ہے۔ موسم گرما میں زیادہ پسینہ انسانی جسم کے درجہ حرارت کو معتدل رکھتا ہے جبکہ موسم سرما میں جلد میں موجود خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے پسینہ آنے کا عمل ختم ہوجاتا ہے اور انسانی جلد کی تیسری تہہ میں موجود چربی جسم کو سردی کے مضراثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ہمیں یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ انسانی جلد جہاں موسمی اثرات سے انسان کومحفوظ رکھتی ہے۔ وہاں اسے مختلف نوعیت کی بیماریاں مخصوص موسموں میں زیادہ لاحق ہوسکتی ہیں۔آج کل موسم سرما ہے لہٰذا اس موسم میں بعض جلدی امراض نہ صرف زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ان کی شدت میں بھی تکلیف دہ حد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔
موسم سرما میں بعض جلدی بیماریاں اپنی نوعیت کے لحاظ سے خاصی شدت اختیار کرلیتی ہیں ان بیماریوں کے بارے میں ضروری یہ معلومات بہت اہم ہیں تاکہ ان سے بچاجاسکے۔
چنبل جلدی الرجی کی ایک خاص قسم ہے جس کی کئی وجوہات ہیں، ربڑ، پلاسٹک، دھاتیں ،خصوصاً مختلف قسم کے کپڑے اور برتن دھونے والے پاؤڈر، میک اپ، بالوں کو رنگنے والے کیمیکل، عطر، مختلف قسم کے جوتے، دستانے، سیمنٹ وغیرہ ہزاروں ایسی چیزیں ہیں جن سے چنبل ہوسکتی ہے، موروثی وجوہات کی بناء پر بھی یہ بیماری جنم لیتی ہے، اس بیماری کی اہم علامات خارش کھردراپن اور خشکی، متاثرہ جگہ کی رنگت کا گہرا ہونا، جلد کا چمڑے کی طرح موٹاہونا۔
موسم سرما میں موسم خشک ہونے کی بناء پر جلد زیادہ خشک اور کھردری ہوجاتی ہے۔ جونہی جلد خشک ہوگی، چنبل کے مرض کے حملہ کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور خارش میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے، جب یہ مرض بچوں پر اثرانداز ہوتا ہے تو نہ صرف وہ بلکہ والدین بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں بلکہ بچہ کی نیند متاثر ہوتی ہے۔ وہ تمام رات خارش کرتا رہتا ہے۔ اگر مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ حالت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر: جلد کو ملائم یا چکنا رکھنا بہت ضروری ہے، ویزلین کا دن میں کئی مرتبہ استعمال کرنا چاہیے، ویزلین پٹرولیم جیلی لگانے سے پہلے اگر جلد کو تھوڑا نم کرلیا جائے تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، نہانے کے فوراً بعد لگانا بڑا سود مند ہے، ویزلین کے علاوہ سرسوں کا تیل، گلیسرین اور عرق گلاب کو ہم وزن ملا کر بھی لگایا جاسکتا ہے، نیم گرم پانی سے نہانا سود مند ہے نہانے کے فوراً بعد گیلی جلد پر تیل کا استعمال بہت سودمند ہوتا ہے، چنبل کے مریض کو ہمیشہ سوتی کپڑے پہننے چاہئیں اگر اونی کپڑے پہننے ہیں تو سوتی کپڑے پہن کر اونی کپڑے پہنیں، چنبل کا مریض کبھی بھی ایسا صابن استعمال نہ کرے جو جلد کومزید خشک کردے، ایسے صابن جو اینٹی بیکٹیریا ہوں جو کہ جراثیموں کو ختم کرتے ہیں قطعی طور پر استعمال نہ کریں کیونکہ ان کے استعمال سے چنبل میں مزید اضافہ ہونے کا خاصا امکان ہے۔ ہمارے ہاں ہر جلدی بیماری میں جراثیم کش صابن کا بہت استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خطرناک طرز عمل ہے۔ اس کا استعمال صرف جلدی ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔ ایسے صابن جن میں چکنائی شامل ہو بہتر ہیں، کمرے میں ہیٹر نہ لگائیں، اپنے ذہن کو بار بار سمجھائیں کہ یہ معمولی سی خارش ہے، جلد ختم ہوجائے گی۔ خارش شروع نہ کریں، اس سے چنبل میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ انتہائی ضروری ہے۔ ایسے مریض کے ذہن کو خارش کا نشہ ہوجاتا ہے، اس نشہ کا ختم کرنا ضروری ہے۔
ایڑھیوں کا پھٹنا: یہ بڑا عام مسئلہ ہے، سردی میں پاؤں کی جلد انتہائی کھردری ہوجاتی ہے جس سے ایڑیوں پر گہرے زخم ہوجاتے ہیں اور چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا ہے اور شدید درد ہوتی ہے۔
حفاظتی تدابیر: جوتا نرم پہنیں، اونچی ایڑی استعمال نہ کریں، دن میں کم از کم تین بار پاؤں نیم گرم پانی میں پانچ منٹ تک ڈبوئیں، گیلی جلد پر لیکوڈ پیرافین اور وائٹ پٹ جیلی برابر وزن میں ملا کر لگائیں، جب تک ایڑیاں صحیح نہ ہوں، روئی کا پیڈ متاثرہ جگہ پر رکھ کر بینڈیج کریں اور جرابیں پہن کر چلیں پھریں، جب ایڑیاں بہتر ہوجائیں تو اس کی ضرورت نہیں، اگر ایڑیوں پر گہرے زخم ہوجائیں تو ماہر امراض جلد سے رجوع کریں۔
متعدی خارش: سردیوں میں خارش ایک وبا کی صورت اختیار کرلیتی ہے، یہ ذہن نشین رہے کہ ہر خارش متعدی نہیں ہوتی، خارش چنبل کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے، جگر اور گردے کی خرابی، مختلف ادویات کے استعمال سے بھی ہوسکتی ہے۔ متعدی خارش ایک جراثیم سے ہوتی ہے جس کی خاص علامات یہ ہیں، شدید خارش جو رات کو زیادہ ہوجاتی ہے، ایک ہی جگہ رہنے والے کئی افراد کا اس میں مبتلا ہونا، ہاتھوں کی انگلیوں کی درمیانی جلد، انگلیوں کی اطراف، کلائی، کہنی، بغلوں، سینہ اور پیٹ اعضائے مخصوصہ اور پاؤں خصوصاً متاثر ہوتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر: جونہی خارش کی بیماری لاحق ہو معالج کو دکھائیں، جلد علاج سے نا صرف مریض بہتر ہوجاتا ہے بلکہ بیماری دوسروں تک نہیں پہنچی، اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو ایک ہی جگہ رہنے والے تمام افراد اس مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ متعدی خارش، خارش کی وہ بدترین قسم ہے جو اکٹھے رہنے والے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ یوں ایک ہی گھر، محلہ، اسکول، ہاسٹل کے کئی اشخاص اس بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ بیماری کا سبب ایک چھوٹا سا کیڑا ہے۔ یہ موسم سرما میں زیادہ پھیلتا ہے ایک سے دوسرے کو براہ راست رابطہ یا آلودہ کپڑوں کے استعمال سے ہوتی ہے۔
پاؤں کی پھپھوندی
موسم سرما میں صبح سے شام تک بند جوتے اور جرابیں پہننے سے پاؤں خصوصاً انگلیوں کی درمیانی جگہ کو ہوا میسر نہیں آتی جس کی وجہ سے پھپھوندی کے جراثیم نشوونما پاتے ہیں
علامات:پاؤں کی انگلیوں کی درمیانی جلد پرشدید خارش رہتی ہے۔ متاثرہ جگہ سرخ ہوجاتی اور زخم بن جاتے ہیں۔ مناسب علاج نہ کرنے سے پھپھوندی کے یہ جراثیم جسم کے دوسرے حصوں پر پھیل جاتا ہے
احتیاطیں: پاؤں خشک رکھیں دن میں کم از کم پانچ مرتبہ جوتے اور جرابیں اتار کر پاؤں پانی سے دھو کر اچھی طرح خشک کریں۔ ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی سوزش اور نیلا ہونا، بعض لوگوں کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں سردیوں میں سرخ اور سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں، خاصی درد ہوتی ہے بعد میں متاثرہ جلد نیلی ہونی شروع ہوجاتی ہے۔ یہ ہماری خون کی نالیوں کی موسم میں سرما میں زیادہ حساسیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔
احتیاطیں: ہاتھ اور پاؤں دن میں پانچ مرتبہ نیم گرم پانی میں پانچ منٹ ڈبوئیں رکھیں،اونئے دستانے اور جرابیں پہنیں اپنے ہاتھوں اور پاؤں کو ہرحال میں سرد ہوا اور ٹھنڈے پانی سے محفوظ رکھیں

معلومات اور علاج سکن سورائسس، چنبل، دھدر، داد
چنبل (Psoriasis)
چنبل کیا ہے،اس کی اقسام اور اس سے نجات کے طریقے
چنبل (سورائسس) جلد کی ایک بہت پرانی اور تکلیف دہ بیماری کا نام ہے جس کی وجہ سے جلد کے اُوپری حصے پر چھوٹے چھلکے جیسے نشانات اُبھرتے ہیں سوریاسِس کی ابتدائی علامات میں جلد کے متاثرہ حصے پر ہلکی سوجن اور سرخی نمایاں ہوتی ہے۔ پھر اس حصے میں جلن اور درد کا احساس ہوتا ہے، جس کے بعد سفیدی مائل نوکیلے دانے اُبھرنے شروع ہوتے ہیں۔بے چینی کی کیفیت میں زخم پر خارش کرنے کی صورت میں زخم سے چھلکے اتر جاتے ہیں اور خون جاری ہوجاتا ہے۔ یہ مرض جسم کے اس حصہ پر پیدا ہوتا ہے جو حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہو۔ مثلاً سر، کہنیاں، گھٹنے، ٹخنے، بازو اور کبھی یہ زخم سارے جسم پر بھی پھیل جاتا ہے۔ اس مرض میں انسان کی جلد سخت بھی ہو جاتی ہے
چنبل (Psoriasis)کی اقسام
Psoriasis Vulgaris
چنبل کی اس قسم میں جلد کے اُوپر ٹیبلیٹ کی طرح گول 2 سے 5 سینٹی میٹر کے دائرے نمایاں ہوتے ہیں اور پیٹھ، جوڑوں، پیٹ اور بیٹھنے والے حصے پر سفید داغ اور دانے اُبھرتے ہیں
Ausptiz Sign
اس حالت میں اگر جلد کی سوجن والے حصے کو ہلکا چیرا لگایا جائے تو وہاں سے خون اور پیپ نکلے گا
Kobner s Phenomenon
اس حالت میں جلد سکڑ جاتی ہے اور اس حصے میں جلن اور درد کا احساس بھی ہوتا ہے۔ اگر
جسم کا کوئی حصہ جھلس جائے، استری کے نشانات، بجلی کا کرنٹ لگنے یا کسی سخت چیز کے ٹکرانے سے بننے والے نشانات یا زخم کا دُرست علاج نہ ہو تو یہ سوریاسِس کی شکل اختیار کرسکتے ہیں
Guttate Psoriasis
اس حالت میں جسم پر پانی کے قطرے کی مانند چھالے پھیل جاتے ہیں۔ گلے میں خراش کا باعث بننے والا جرثومہ Streptococcus
بھی اس کا سبب بنتا ہے۔ ایسی علامات اکثر بچوں میں رُونما ہوتی ہیں
Flexural Psoriasis
سوریا ئسِس کی یہ قسم Inverse Psoriasis
بھی کہلاتی ہے۔ اس میں بغل، چھاتیوں کے نچلے حصے، اور ستھروں پر سرخ دائرے نمایاں ہوتے ہیں بچوں کے کولہے بھی متاثر ہوتے ہیں
Seborrheic Psoriasis
اس حالت میں سر میں زیادہ خارش ہوتی ہے، اس میں سفید اور زرد رنگ کے دائرے اُبھرتے ہیں۔ جسم کے چکنائی والے حصوں مثلاً چہرے، بریسٹ، کھوپڑی اور جسم کے نچلے حصوں پر زیادہ ہوتے ہیں
Psoriasis of Nails
ناخنوں میں ہونے والی یہ سوریاسِس پیچیدہ ہے۔ اس میں ناخنوں پر لکیریں ظاہر ہوتی ہیں، بعض حالات میں ناخن ٹیڑھے بھی ہو جاتے ہیں
Psoriasis of Palms,Soles
ہاتھوں، پیروں کے تلوؤں پر چوڑے گول دائرے چھلکے (سکیلنگ) بن جاتے ہیں اس کی شکل اکثر داد، چنبل نما ہوتی ہے۔ اسے چیرنے سے پیپ نکلتا ہے
Erythorodemic Psoriasis
اس کا سبب اکثر دواؤں کا غلط استعمال ہوتا ہے۔ جلن کا احساس اور بالوں کا زیادہ جھڑنا بھی اس کی علامات ہیں
Patule Psoriasis
اس بیماری کے دوران ہاتھوں، پیروں میں چھالے پڑ جاتے ہیں۔ بیماری کی یہ قسم یورپ میں عام ہے
Zumbusch Von ۔ اس حالت میں Pastule
کیساتھ بخار بھی ہوتا ہے
Psoriasis Arthritis

اس حالت میں متاثر مریضوں میں 3 سے 7 فیصد جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کے
ہاتھوں پیروں کی ہڈّیاں ٹیڑھی ہوجاتی ہیں
سوریاسِس کی علامات محسوس کرتے ہی فوراً کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور مکمل بلا ناغہ علاج ہی اس سے چھٹکارا دلا سکتا ہے
چنبل سے نجات کے چند طریقے
 گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد تھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں اور جسم کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھکو دیں
جو کا آٹا : خارش سے نجات کے لئے مؤثر ٹوٹکا ہے۔اسے پانی میں شامل کر کے آمیزہ سا بنا کر متاثرہ حصے پر ڈالیں
غسل کے بعد جسم پر ایسی موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں جس میں بابونہ(کیمومائل) موجود ہو۔یہ جلد کو خشکی اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے
سوزش سے بچنے کے لئے روزانہ 10 سے15 منٹ دھوپ میں بیٹھیں
ٹی ٹری آئل (ایک مخصوص درخت کا تیل) کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے کے علاوہ جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔
السی کے تیل کو کھانوں یا کھانے کی دیگر اشیاء میں شامل کر کے استعمال کریں
خشکی کی زیادتی کے باعث جلد پپڑیوں کی صورت میں اترنے لگتی ہے۔اس سے نجات کے لئے پٹرولیم جیلی کا استعمال فائدہ مند ہے
مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی سوزش سے آرام ملتا ہے
خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لئے متاثرہ حصے پر کوارگندل (ایلو ویرا) کا گودا لگائیں
ذہنی دباؤ پیدا کرنے والے حالات سے بچیں اس کے لئے ورزش یا چہل قدمی کو اپنی عادت بنائیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

ذیابیطس کے زخم اور گینگرین کا زبردست مکمل علاج

ذیابیطس کے زخم اور گینگرین کا زبردست مکمل علاج
ذیابیطس کے جن مریضوں کے علاج میں کوتاہی ہوتی ہے یا علاج اثر انداز نہیں ہوتا ان میں ایک سنگین پیچیدگی پیدا ہو جاتی ہے، یعنی ایسا زخم پیدا ہو جاتا ہے جو باوجود علاج اور کوششوں کے آسانی کے ساتھ مندمل نہیں ہوتا بڑھی ہوئی صورتوں میں تو یہ مریض اور اس کے متعلقین کے لیے تشویش اور ذہنی تناؤ کا باعث بن جاتا ہے اور مریض کے زخم سے اٹھنے والی عفونتی بو کے سبب ملنے جلنے والے بھی کترانے لگتے ہیں گھن کرتے ہیں آئیے اس زخم کی پیدائش کے اسباب اور علتوں پر معلومات حاصل کریں
Gangrene
اسباب و علامات
ذیابیطس کے زخم کی پیدائش کے اسباب بڑے مختلف قسم کے ہیں، لیکن ایک مجموعی سبب اس طرح بنتا ہے پیرو ں کی ہڈیوں کی ساخت میں کمزوری پیدا ہوجانا، بیرونی سرے کے عصبی ریشوں کی تباہی، اسی طرح بیرونی حصے کی شریانوں کی ساختوں میں خرابی کی پیدائش؛ یہ زخم عام طور پر پیروں کو متاثر کرتے ہیں عضلات کے رباطات
(Ligaments)
میں غیر منہضم شکر سرایت کر جانے سے ان میں سختی پیدا ہو جاتی ہے،عصبی ریشوں کی تباہی کی وجہ سے کسی بھی قسم کے مسلسل دباؤ جیسے تنگ موزے یا جوتے وغیرہ، خراش یا ضرب کے لگنے، موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی کا احساس مریض کو نہیں ہو پاتا، پھر پیروں میں آبلے پڑتے ہیں اور ان میں انفیکشن ہو جانے کی وجہ سے زخم پھیلنے لگتا ہے
شریانوں کی سختی یعنی
 تصلّب (Atherosclerosis)
یوں تو دیگر مریضوں میں بھی پائی جاسکتی ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں میں یہ نسبتاً تیزی سے پیدا ہوتی ہے خصوصاً پیروں میں گھٹنوں سے نیچے کی جانب
(infrapopliteal segments)
اسی وجہ سے اس مقام کی خون کی پرورش متاثر ہو جاتی ہے نتیجتاً زخم پیدا ہوتا ہے اور علاج و دواؤں کے باوجود وہ مندمل ہونے میں بہت زیادہ وقت لیتا ہے اگر بروقت دھیان دے کر علاج نہیں کیا گیا تو وہ گینگرین

(غانغرانہ/ Gangrene)
کی صورت اختیار کر لیتا ہے گینگرین کے معنی ہیں زندہ جسم کے کسی حصہ کا مردہ ہو جانا یا فوت ہو جانا پھر یہ حصہ سڑنے لگتا ہے زخم کو اس حالت تک پہنچانے والے بہت سے معاون عوامل بھی ہیں جو شکر (گلوکوز) کے ہضم و استحالہ سے عنوان ہیں اور اس پر بڑی تحقیقات ہوئی ہیں
شریانوں کے تصلّب (ایتھیرو سکلیروسس) سے مراد یہ ہے کہ مہین شریانوں
Capillaries (عروقِ شعریہ)
کی اندرونی دیواروں پر چربی کی تہہ جمتی جاتی ہے اور ان کی ساختی لچک بھی کم ہوتی جاتی ہے مطالعے کی روشنی میں سامنے یہ بات آئی ہے کہ ذیابیطس کی دوسری پیچیدگیوں کے سبب مریضوں کو اسپتال میں اتنا نہیں داخل ہونا پڑتا جتنی بڑی تعداد میں مریض پیروں کے زخموں کے سبب اسپتال میں داخل کیے جاتے ہیں پندرہ فیصد مریضوں کو پیروں میں یہ زخم ہو جاتے ہیں ان میں سے کم و بیش بیس فیصدی مریضوں کے پیر (علاج میں تساہلی یا تاخیر کی وجہ سے) کاٹنے پڑتے ہیں اور وہ معذور ہو جاتے ہیں کسی حادثے کے بغیر پیروں سے محروم کردینے والی یہ اکلوتی وجہ ہے جب عصبی احساسات مفقود ہو جاتے ہیں تو پیروں یا تلووں میں چپل یا جوتوں کے دباؤ کی وجہ سے زخم پیدا ہوتے ہیں، ہڈیاں اور جوڑ بھی متاثر ہو کر خراب ہوجاتے ہیں، اور مریض کو ان کا احساس نہیں ہو پاتا اسے شارکٹ کا مرض کہا جاتا ہے
(Charcot’s Disease)
جب عصبی علامات شروع ہوتی ہیں تو یہ بڑی متغیر قسم کی ہوتی ہیں کسی کو
زود حسّیت Hyperaesthesia
گھیرتی ہے تو اسے احساسات بڑھ جاتے ہیں اور تیز ہوتے ہیں  کسی کو احساسات دھیمے ہو جاتے ہیں، یعنی سست Hypoaesthesia
کسی کو عجیب قسم کے غیر طبعی احساس ہوتے ہیں جیسے گرمی سردی کی مانند لگتی ہے اور سردی گرمی Heteroaesthesia
جیسی خون کی سپلائی (پرورش) متاثر ہوتی ہے تو پیروں میں پھٹن کا احساس ہوتا ہے، کبھی شدید درد ہوتا ہے تو کبھی مسلسل دھیما درد ہوتا رہتا ہے۔ پیروں میں اینٹھن سی ہوتی ہے۔ چلنے پر علامت شدید ہوتی جاتی ہے اور کچھ دیر تک بیٹھنے یا لیٹنے کے بعد اس علامت میں افاقہ ہو جاتا ہے
متاثر ہونے والے حصئہ بدن
جن حصوں پر بدن کا بوجھ پڑتا ہے وہی حصے زیادہ متاثر ہوتے ہیں مثلاً ایڑی کا حصہ،تلووں کا اگلا حصہ، پیروں کی انگلیوں کے سرے اور انگوٹھے پیروں کی شریانیں اور اعصاب بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور ان کی بھی مخصوص علامات و نشانیاں سامنے آتی ہیں
تشخیص
ذیابیطس کی پیچیدگیوں اور پیروں میں زخم کی پیدائش کو قبل از وقت پرکھنے کے لیے تشخیصی ٹیسٹ لازمی ہوتے ہیں خون کی جانچ کروانے سے اگر سفید ذرات کی تعداد میں واضح اضافہ نظر آئے
Leucocytosis
تو فوری طور پر مریض کا معائنہ بغور کرنا چاہیے اس کے علاوہ خون میں
شکر کی مقدار Blood Sugar
کریٹنین Creatinine
لیول بھی جانچنا چاہیے علاوہ ازیں بہت سارے نئے عکاسی
(Imaging)
MRI ٹیسٹ بھی ہونے لگے ہیں جیسے
جن کی مدد سے پیروں کی ہڈیوں اور جوڑوں کی حالت اور شریانوں میں خون کے بہاؤ کی کیفیت اور مقدار وغیرہ کو بھی جانچا جا سکتا ہے، عصبی افعال
Nerve conduction studies
کی جانچ کے لیے بھی کئی قسم کے آلات اور مشینیں دستیاب ہو چکی ہیں
علاج معاملات
ذیابیطس کے زخموں کا علاج بہت توجہ کے ساتھ کرنا اور کروانا چاہیے سب سے اوّل تو ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش ہے اس طرح ہم موجودہ زخم سے بھی نجات حاصل کرنے کی پوزیشن میں رہیں گے اور نیا بھی کوئی زخم پیدا نہیں ہوگا دوسرا کوئی اور ساتھی مرض ہو جیسے ہائی بلڈپریشر، موٹاپا یا گردے کا کوئی مرض تو اس کا بھی خاطرخواہ علاج ساتھ میں ہونا چاہیے اگر زخم پیدا ہو گیا ہو تو مناسب اینٹی بایوٹک دواؤں کے ساتھ انفیکشن سے بچاؤ کرنا چاہیے زخم کے مقام پر کسی بھی قسم کا بوجھ یا دباؤ مٹانے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور مریض کے لیے خصوصی ڈیزائن کی چپلیں یا جوتے وغیرہ بنوائے جاتے ہیں کبھی کبھار سرجری کے بغیر زخم مندمل نہیں ہوپاتے جب لازمی ہو تو الگ الگ ماہرینِ امراض کا مجموعی علاج کرنا پڑتا ہے یعنی قلبی امراض کے ماہر، گردے کے امراض اور عصبی امراض کے ماہرین اور سرجن کا علاج یکجا کرنا پڑتا ہے
اس طرح سے دیکھا جائے تو ذیابیطس کے مریضوں کا خصوصی رول سامنے آتا ہے کہ اگر واقعی وہ کسی بھی پیچیدگی کی صورت سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اپنے پیروں کی جانب روزانہ دھیان دیا کریں اور کسی بھی قسم کی غیرطبعی صورت کی پیدائش ہو تو اپنے معالج سے رجوع ہو کر اس کے مشورے پر عمل کریں
ذیابیطس کے زخم اور گینگرین کا زبردست مکمل علاج
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار 50 گرام، نیم کے پتے خشک 50 گرام، ہلدی 50 گرام، کچور 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک ایک کیپسول صبح دوپہر رات خالی پیٹ یاں کھانے کے بعد تازہ پانی کیساتھ مرض ختم ہونے تک کھلائیں
فوائد : اس نسخہ کے استعمال سے شوگر کنٹرول ہوجاتی ہے اور شوگر کی وجہ سے تمام جسمانی زخم جو گینگریں کہ صورت اختیار کرچکے ہوں ان کا مکمل علاج ہے اس نسخہ کے استعمال کیساتھ شوگر کے مریضوں کو گینگرین کے زخموں کی وجہ سے جسمانی حصے ہاتھ پاؤں انگلیاں کٹنے سے بچ جاتی ہیں اور مکمل شفاء ہوجاتی ہے مریض اگر انسولیں استعمال کررہا ہے تو اس نسخہ کے استعمال کیساتھ پانچ دن کے اندر انسولیں بھی چھوٹ جاتی ہو اسی دواء کے استعمال سے شوگر سوفیصد کنٹرول ہوجاتی ہے
نوٹ : شوگر کے زخم، گینگرین کے مریضوں کو اس دواء کے استعمال کے دوران کسی ڈاکٹر یاں ڈسپنسر سے روزانہ زخموں کی صفائی اور پٹی کروائی جائے اور زخموں پر جو کالے رنگ کی تہہ بن جاتی ہے اس کو روزانہ صاف کروایا جائے اور اس دواء کو بغیر کسی ناغہ کے مسلسل استعمال کروایا جائے زخم مکمل ختم ہوجانے تک انشاء  اللہ مکمل شفا ملے گی میرا مجرب نسخہ ہے بے شمار مریضوں کو شفاء مل اور اُنکے ہاتھ پاؤں انگلیاں کٹنے سے بچ گئی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

نسخہ خون کی خرابی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ

نسخہ خون کی خرابی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ
نسخہ الشفاء : ہڑتال ورقیہ 1 گرام، دار چکنہ 4 رتی، میٹھا سوڈا 25 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو سات سے نو گھنٹہ کھرل کریں بلکل باریک سفوف بن جائے
مقدارخوراک : صبح اور شام کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ایک رتی شربت عناب کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : خون کو صاف کرنے کیلئے بہت زبردست علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ جلدی امراض کا خاتمہ

نسخہ جلدی امراض کا خاتمہ
نسخہ الشفاء : روغن کنجد 150 گرام، سندھور 50 گرام، پیاز 1 عدد، توتیا 1 گرام
ترکیب تیاری : سب سے پہلے ایک برتن میں تیل ڈال کر آگ پر رکھیں، اور پیاز باریک باریک کاٹ کر ڈال دیں، جب پیاز جل کر سیاہ ہوجائے تو آگ سے اتار کر چھان لیں، پھر اس میں سندھور اور توتیا شامل کرکے خوب حل کریں، اور آگ پر پکائیں کہ قوام اس قدر غلیظ ہوجائے کہ نیچے اتارنے اور ٹھنڈا ہونے پر مرہم کی طرح ہوجائے
مقدارخوراک : حسب ضرورت روئی پھایہ پر لگا کر زخم وغیرہ پر لگائیں
فوائد : زخم اور پھوڑے پھنسی کیلئے نہایت بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، کینسر اور شوگر کے زخم کیلئے، دیسی علاج

نسخہ، کینسر اور شوگر کے زخم کیلئے، دیسی علاج
الشفاء، کینسر کا زخم کتنا دردناک اور شوگر کا زخم کتنا ہولناک ہو، آخر اس کا علاج یہی ہوتا ہے کہ اس حصے کو کاٹ دیا جائے کیونکہ کاٹے بغیر اس کا کوئی حل اور علاج نہیں ہے، پہلے دور میں سرجری کا کام نائیوں کے پاس ہوتا تھا اور بڑے بڑے گندے زخم بالکل تندرست ہوجاتے تھے، حتیٰ کہ انگریز سرجن جب علاج سے تھک جاتے تھے تو وہ کسی گاؤں یا دیہات کے نائی کے پاس اُس مریض کو بھیج دیتے تھے انہیں علم تھا کہ پرانے دور کی بنی ہوئی مرہمیں اس کو تندرست کرسکتی ہیں، اس کے علاوہ ہمارے قیمتی اوزار اور قیمتی دوائیں اس کا علاج نہیں ہیں، ایسے زخم جو گل سڑ چکے ہوں، بدبودار ہوچکے ہوں ایسا زخم دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے شوگر کی وجہ سے اگر ڈاکٹر کہیں کہ جسم کا یہ حصہ کاٹ دیا جائے گا زخم بالکل گل چکا ہو  گوشت، رگیں سب کچھ گل چکی ہوں حتیٰ کہ ہڈی بھی آدھی گل گئی ہو انشاء اللہ اللہ کرم کرے گا  یہ مرہم لگا کرصبح و شام پٹی بدلتے رہیں اور چند ہی ہفتوں کے بعد زخم بہتر ہونا شروع جائے گا اور مریض جس کا زخم  گل چکا ہو  زخم چنبل ہو یا داد، شوگر کا ہو یا کینسر کا، چوٹ کا ہو یا کیڑوں کا، جسم کے کسی حصے میں پرانے سے پرانا زخم جو ناسور، بھگندر، یا فسچولہ کی شکل اختیار کرچکا ہو اسکے لئے نہایت آزمودہ اورایک بہترین مرہم ہے، آپ سوچ نہیں سکتے کہ اس کے کتنے فوائد ہیں
نسخہ الشفاء : ثابت گندم 50 گرام، کھوپرا 50 گرام، دیسی گھی 250 گرام،  کھوپرا کو گرینڈ کر کے باریک کر لیں گندم اور کھوپرا دیسی گھی میں جلالیں جلنے کے بعد اس سب کو رگڑ دیں بس مرہم تیار ہے  یہی مرہم زخموں پر لگائیں صبح و شام پھر اس کا کمال دیکھیں زخم کتنا پرانا ہو گندا ہو گھٹیا ہو آپ دنیا کی آخری سے آخری مرہم لگا کر تھک چکے ہیں اور عاجر آچکے ہیں اور سمجھتے ہیں اس کا کہیں اور کوئی علاج نہیں بس کچھ عرصہ لگاتار یہی مرہم استعمال کریں اور اللہ کے فضل سے مکمل شفاء پائیں

پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن زیادہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

نسخہ، بلغم اور جسم میں موجود فاسد مواد کو خارج کرنے کیلئے

 نسخہ، بلغم اور جسم میں موجود فاسد مواد کو خارج کرنے کیلئے
اگرمریض چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا ہو تو اس نسخہ کے استعمال سے بلغم اور جسم میں موجود فاسد رطوبتوں کو بلا تکلیف خارج کر دیتا ہے او مریض  تیزی کیساتھ صحت مند ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : روغن ارنڈ 40 گرام، روغن بادام 20 گرام
ترکیب تیاری: دونوں روغنیات کو ملا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : چار بڑے کھانے والے چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ رات سوتے وقت استعمال کریں
نسخہ،شربت ملین، قبض کشاء
نسخہ الشفاء : بہیدانہ 10 گرام، برگ گاؤزبان 15 گرام، گل بنفشہ 20 گرام، گل سرخ 20 گرام، عناب 20 گرام، اسپغول سالم 30 گرام، سپستان 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام اجزاء کو  2 کلو پانی میں بھگو کر رکھیں اوراُ بالیں آدھا کلو رہ جانے پر چھان لیں اور ترنجبین 250 گرام شامل کر کے حل کر لیں اور دوبارہ چھان کر بدستور معروف شربت تیار کر لیں
مقدار خوراک : چار بڑے چمچ کھانے والے صبح اور شام پیئں یہ قبض اور ریح، گیس کو تحلیل کرتا ہے جسم کا تمام فاضل فاسد بلغمی مواد نکال دیتا ہے دس سے پندرہ دن استعمال کریں

دوا خود بنالیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، کشتہ نیلا تھوتھا

نسخہ، کشتہ نیلا تھوتھا
نسخہ الشفاء : نیلا تھوتھا ڈلی 10 گرام، لے کر  پوست ریٹھہ 250 گرام لے کر سفوف بنائیں اور شیر مدار میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر خشک کرکے کافور 10 گرام باریک کر کے ڈالیں اس کے اوپر نیلا کی ڈلی درمیان میں رکھ کر اس کے اوپر 10 گرام  کافور باریک شدہ ڈال کر کوزہ گلی کو احتیاط سے گل حکمت کر کے 5 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر پیس کر رکھیں
نوٹ : احتیاط کشتہ کو دہی میں ڈال کر دیکھیں، اگر رنگ دے جائے تو دوبارہ سفوف ریٹھہ میں آگ دیں
مقدار خوراک : دو چاول ہمراہ ایک چمچ مکھن میں رکھ کر صبح ناشتہ کے دو گھنٹہ بعد کھائیں ساتھ دودھ کا ایک گلاس پیئں
فوائد : کوڑھ، قروح خبیثہ، آتشک، سوزاک، اندرونی زخم، زخم قرحہ، رحم، سوزاکی، ناسور، بھگندر کو مفید ہے، بواسیر کو بھی فائدہ مند ہے، نیلا تھوتھا پیپ کو بہت جلد ختم کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

شربت امراض معدہ کیلئے

شربت امراض معدہ کیلئے
نسخہ الشفاء : حنظل تازہ 2 کلو، ادرک تازہ 500 گرام،  گودہ گھیکوار2 کلو، پھل کنڈیاری 500 گرام
ترکیب تیاری : تمام اجزا ء کو موٹاموٹا کوٹ کر چینی 2 کلو ڈال کر کسی روغنی مٹکے یا مرتبان میں ڈال کر اور اچھی طرح بند کر کے ایک ماہ کے لیے دفن کر دیں ایک ماہ کے بعد نکال کر چھان لیں
مقدار خوراک : ایک چمچ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پیئں
فوائد : امراض معدہ، علاوہ پیچش کے مریض اور سنگرہنی کے، گیس اپھارہ بدہضمی، قبض، جگر کی خرابی، ہیپاٹائٹس، ہاتھ پاؤں سن ہونا، یورک ایسڈ کی زیادتی، چھاہیاں، کیل مہاسے، دانے، پھوڑے، پھنسی، داد چنبل، آتشک خارش، جوڑوں کا درد، عرق النساء، کھانسی، دمہ، بلغم کی زیادتی، ہر مرض کیلئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

No Comments اٹھرا کا، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے، مختلف امراض کیلئے, مسوڑھوں میں زخم یا ناسور، پائیوریا مجرب نسخہ جات, مشروبات، شربت، ہربل، دیسی، فوائد, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, منہ آنا، منہ، زبان، ہونٹ کی بیماریاں، دیسی مجربات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھائیاں، جلد کے داغ دھبے، دیسی نسخہ جات, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, ہاتھ اور پاؤں کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , ,

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات
دیسی ہربل علاج، ٹوٹکے، نسخے، چٹکلے
نسخہ الشفاء : امرود کی خشک پتیوں کو باریک کرکے زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوہارہ کی گٹھلی کو جلا کر باریک کرلیں اسے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوتے اور بھرجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : گوہ کی کھال کو جلا کر کسی عضو پر لیپ کیا جائے تو عضو اتنا بے حس ہو جاتا ہے کہ اگر اسے کاٹا جائے تو کوئی تکلف نہیں ہوتی ہے، بڑے پھوڑوں اور دملوں پر نشتر دینے میں تکلیف سے بچنے کے لیے ترکیب بہت مناسب ہے
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرکے پھوڑں پر لیپ کرنے سے پھوڑے جلد پک کر پھوٹ جاتے ہیں اور آسانی سے لیپ خارج ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : درخت شیشم کی کونپلوں کو 20 گرام، کی مقدار میں لے کر ایک کپ پانی میں جوش کر کے چھان لیں، صبح و شام اس کا استعمال کرنا، اعلی درجہ کا مصفی خون ہے، جلدی بیماریوں میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : کنیرسفید کے خشک پتوں کو خوب باریک کرکے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دمل، منہ والا پھوڑا، دیسی نسخہ جات

دمل، منہ والا پھوڑا، دیسی نسخہ جات
دیسی علاج، نسخے، مجربات، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : چونا ان بجھا ہوا کو چربی میں ملاکر اسے دمل پر لیپ کرنا جو پکنے کے قریب ہو  اس سے زخم پھوٹ جاتا ہے اور پلستر لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرکے ورم پر لیپ کرنے سے ورم پکا کر پھوڑ دیتا ہے
نسخہ الشفاء : تخم خطمی کو پانی میں ییس کر کے ورم کے مقام پر لیپ کریں، اس سے ورم پک جاتا ہے
نسخہ الشفاء : السی کو پانی میں پیس کر لیپ کرنے سے ورم تحلیل ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : پودینہ کو پیس کر جو کا آٹا ملا کر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : سیاہ زیرہ کو سرکہ میں پیس کر ورم پر لیپ کریں، اگر ورم ابتدائی حالت میں ہو تو تحلیل ہو جاتا ہے ورنہ پک جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal