Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

عرق گلاب کے فوائد

عرق گلاب کے فوائد
معلومات الشفاء : گلاب کے پھول صدیوں سے مختلف طریقوں سے انسان کے استعمال میں ہیں، گلاب اپنی دلفریب رنگت اور مسحور کن خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے، گلاب کی مسحور کن خوشبو انسانی دماغ کو تروتازہ رکھنے میں بہترین مانی جاتی ہے
نیند کی کمی کے شکار ابن آدم اگر عرق گلاب سے دوستی لگائیں تو میٹھی اور سکون آور نیند کے مزے لے سکتے ہیں
جلد کی حفاظت، خوبصورتی، وغیرہ کے لئے عرق گلاب کی افادیت سے بہت زیادہ لوگ آگاہ ہیں
آج آپ کو عرق گلاب کے کچھ ایسے فوائد سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جن کی طرف شائد بہت کم لوگ متوجہ ہوئے ہوں
عرق گلاب دل کے امراض، معدہ کے مسائل، کولیسٹرول کی زیادتی، دل کی شریانوں کی بندش، بلڈ پریشر کی زیادتی، جوڑ درد، انتہائی تیزی سے پھیلنے والا مرض شوگر، اور شوگر کے دیگر جسمانی اعضاء پر اثرات، کیلئے انتہائی مفید ہے
دل کے مریض
عرق گلاب 60 ملی لیٹر ایک مہینہ دن میں 3 بار استعمال کریں
اسکے بعد دن میں 2 بار استعمال کریں 3 مہینے میں انشاءاللہ آپ خود کو دل کا مریض نہیں سمجھیں گے انشاءاللہ
معدے کے مریض
50 ملی لیٹر دن میں 3 بار جس سے معدے کی تیزابیت، کھانا ٹھیک ہضم نہ ہو، قبض جیسے ضدی مرض سے نجات دلا کر آپ کو سکون مہیا کرے گا
کولیسٹرول
عرق گلاب کولیسٹرول کو نارمل کرنے میں توقع سے زیادہ نتائج دیتا ہے. ایلو پیتھک کی کولیسٹرول کی ادویات اعصابی طور پہ کمزوری پیدا کرتی ہیں لیکن عرق گلاب آپ کے اعصاب کو بھی مضبوط کرتا ہے
دل کی بند شریانیں
عرق گلاب سہ آتشہ اور عرق سونف سہ آتشہ برابر مکس کر کے استعمال کرنے سے 15 دن سے تین ماہ میں دل کی بند شریانیں کھل جاتی ہیں دل کو تازگی اور فرحت ملتی ہے. 60 ملی لیٹر دن میں 3 بار
ہائی بلڈ پریشر
عرق گلاب ہائی بلڈ پریشر کو مستقل ٹھیک کرنے کیلئے زبردست فوائد کا حامل ہے 40 سے 60 ملی لیٹر دن میں تین بار
جوڑ درد
جوڑ درد کیلئے بھی عرق گلاب، عرق اجوائن، عرق سونف، عرق پودینہ برابر وزن مکس کر کے استعمال کرنے سے اتنے اچھے نتائج ملتے ہیں کہ انسان طب اسلامی کے معجزات کا قائل ہوئے بنا نہیں رہ سکتا خصوصاً یورک ایسڈ اور گنٹھیا کے جوڑ درد 40 ملی لیٹر دن میں 3 سے 5 بار
شوگر
عرق گلاب شوگر کے مریضوں کے لیے اللہ کی ایک نعمت ہے اگر سہ آتشہ عرق گلاب ہو تو پھر کیا کہنے لبلبہ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے شوگر کے جسم کے دوسرے اعضاء پر پڑنے والے برے اثرات کو روکتا ہے جیسے شوگر کی وجہ سے نظر کا کمزور ہونا، دل کا کمزور ہونا، ہائی بلڈ پریشر، گردے کمزور ہونا، اعصابی کمزوری وغیرہ عرق گلاب استعمال کرنے والا شوگر کا مریض شوگر کے بد اثرات سے محفوظ رہتا ہے  50 ملی لیٹر دن میں 3 بار
عرقیات کی طرف توجہ دیں آپ واقعی رزلٹ دیکھ کر ہم خود حیران رہ جائیں گے  بہتر ہی نہیں بہترین رزلٹ ملے گا
طریقہ، عرق گلاب نکالنے کی مقدار
اگر آپ چاہتے ہیں کہ رزلٹ ملے تو 1 کلو پھول گلاب سے صرف 7 لیٹر عرق کشید کریں، اور اگر سہ آتشہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر 1 کلو پھول گلاب سے 10 لیٹر کشید کریں، پھول گلاب کو صاف کر کے ایک بار دھونے کے بعد سرد موسم ہو تو 12 گھنٹے کے لئے، گرم موسم ہو تو 6 گھنٹے کیلئے بھگو دیں. پھر عرق کے برتن میں ڈال کر تیز آگ جلا دیں جب ایک ابال آجائے تو آگ اتنی کم کر دیں کہ پانی کو ابال آتا رہے جتنا ہلکی آنچ پر عرق کشید ہو گا اتنا ہی اچھا بنے گا عام لوگ ایک کلو پھول گلاب سے 20 کلو سے بھی زیادہ عرق کشید کرتے ہیں تو اگرچہ وہ بھی خالص ہو گا لیکن مقدار کے مطابق نہیں ہو گاتو رزلٹ میں کمی آ جائے گی
حکماء سے ایک گزارش عرقیات کی تیاری ایک مشکل کام ہے لیکن اگر کوشش کر کے بنائے جائیں اور اکیلے یا بطور بدرقہ استعمال کرائے جائیں تو یقین کریں حیران کن نتائج ملتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal