Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

dry dates health benefits، خشک چھوہارے سے خاص طاقت کی بحالی
عام مشہور میوہ ہے  ہر جگہ کریانہ کی دکانوں پر ہر موسم میں دستیاب ہے  عربی میں خرمائے یابس‘ تمر‘ فارسی میں خرمائے خشک انگریزی میں Date کے نام سے پکارا جاتا ہے چھوہارہ کی بہت سی اقسام ہیں عام طور پر زرد چھوہارے زیادہ طاقت ور سمجھے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سب سے اچھا چھوہارہ بصرہ کا ہوتا ہے  چھوہارے کو سب بخوبی اچھی طرح جانتے ہیں مگر اس کی قدر نہیں  اگر کسی محفل میں کھجور پیش کی جائے تو لوگ خوش ہوکر کھاتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں اگر چھوہارے پیش کیے جائیں تو کچھ لوگ ہاتھ بھی نہیں لگاتے اگر لینے بھی پڑجائیں تو غریب بچوں کو دے دیتے ہیں۔ ہماری طرف اکثر جنازہ پڑھنے کے بعد بچوں اور مسکینوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں پہلے پہلے بہت رواج تھا مگر الحمدللہ کافی کمی ہوگئی ہے  اس  میوہ کے چند مجربات پیش خدمت
ہیں اس کا مزاج گرم خشک ہے۔
چھوہارہ بلغمی امراض کیلئے نہایت فائدہ مفید ہے،  نزلہ زکام میں دو تین چھوہارے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں جب پھول جائیں تو بمعہ پانی دیگچی میں ڈال دیں اور ایک پاو کے قریب دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب خوب عرق نکل آئے تو اتار لیں  چھوہارے کھا کر نیم گرم دودھ پی کر سوجائیں تین چار دن عمل کریں اس سے دماغی کمزوری بھی دور ہوجائے گی۔
سرطان دم میں اسی طریقہ سے استعمال کریں  نہایت مفید ہے، جن کو یہ شکایت ہو وہ براہ کرم ایک بڑا چمچ شہد ابلے ہوئے ایک پیالہ پانی میں ملا کر دن میںتین چار دفعہ پی لیا کریں  خون میں سرخ جراثیم کی کمی کیلئے انتہائی مفید ٹانک ہے۔
کمزور خواتین جو سیلان رحم جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوں، حمل نہ ٹھہرتا ہو کمر درد‘ لاغر اور کمزور ہوں۔ اس کے استعمال سے صحت یاب ہوجاتی ہیں گرم اغذیہ بند کردیں، اس کے چند دن کے استعمال سے عضلات رحم قوی ہوجاتے ہیں۔
اس کے استعمال سے کمزوری سے پیدا ہونے والا کمردرد اور پیشاب کی زیادتی جو بوجہ شوگر نہ ہو کیلئے بھی مفید ہے۔ چہرہ پر رونق آجاتی ہے۔
کمزور دانتوں کو طاقت دینے کیلئے ایک پاو دودھ میں دس عدد    چھوہارے ابال کر کھانا بے حد مفید ہوتاہے۔ اس سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون بہنا رک جاتا ہے۔
جوڑوں کے درد اور سوجن کیلئے سات عدد چھوہارے اور سونٹھ پسی ہوئی پانچ ماشے دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔
سات دانے چھوہارے ایک پاو دودھ میں جوش دے کر حاملہ کوپلانا بچے کی پیدائش میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
بھوک کھل کر لگانے کیلئے چھوہارے کا اچار استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اچار بنانے کی ترکیب یوں ہے کہ چھوہارے ایک پاو   رس لیموں آدھ کلو‘ دار چینی‘ سیاہ مرچ‘ سیاہ زیرہ بڑی الائچی کا دانہ ہر ایک چھ ماشہ پیس کر اچار بنالیں
مقدار خوراک :   ایک  سے تین دانہ چھوہارہ۔
چھوہارہ ہوا پیدا کرتا ہے اور دیر ہضم بھی ہے اس لیے کمزور معدہ والے احتیاط سے اس کا استعمال کریں۔

کمزور حضرات کیلئے خاص الخاص تحفہ
سفید موٹے چنے دس پندرہ دانے (ہاضمہ کو مدنظر رکھیں، اگر معدہ کمزور ہوتو مقدار کم کردیں) دو تین چھوہارے ٹکڑے کرکے آدھ پیالہ پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح چھوہارے کھائیں اور پانی پی لیں۔ بعد میں ایک یا ڈیڑھ پاو دودھ پی لیں۔ قوت باہ میں حیران کن اضافہ ہوگا۔ جسم میں طاقت عود کر آئے گی۔ چہرہ پر سرخی نمودار ہوگی۔
نوٹ: جن حضرات کو جماع کے بعد کمزوری محسوس ہو وہ مہربانی فرما کر ایک گلاس دودھ میں ایک بڑاچمچ شہد اور پسی ہوئی دارچینی ایک چھوٹا چمچ ملا کر بعداز جماع پی لیا کریں، تمام ضائع شدہ طاقت بحال ہوجائیگی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

11 Replies to “dry dates health benefits، خشک چھوہارے سے خاص طاقت کی بحالی”

  1. Mashallah……….. THANKS alot brother… its very useful for us.

  2. Hakeem sahib Chane or Chohary aik sat bhigone or aik sat khane hain ya ye dono nuskhe alg hain

  3. Hakeem sahib Chane or Chohary wala nuskha kitne din tak karna hai.

  4. السلام علیکم
    حکیم صاحب پہلے تومیں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اتنی زبردست اور معلوماتی ویب سائٹ بنائی۔ اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ پوچھنا آپ سے یہ ہے کہ یہ جو چھوہارے والا نسخہ ہے اس میں تھوڑی سے معلومات لینی تھی وہ یہ کہ چھوہارے اور چنوں کو اکھٹا بھگونا ہے اور صبح ایک ساتھ کھانا ہے مطلب چھوہارے اور چنے دونوں کھانے ہیں اور پھر پانی پینا ہے۔ کیونکہ آپ نے نسخے میں صرف چھوہاروں کا ذکر کیا ہے چنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔
  5. mohtram agar me Chane ke sat Nar Chohara bhigo kr istamal karo to koi harj to nahi hai q k Nar Chohara qadre bara hota hai

  6. چھوہارے اور چنے دونوں کھانے ہیں اور پھر پانی پینا ہے
  7. حکیم صاحب،
    کیا کالے بھنے ہوئے چنے بھی استعمال کر سکتے ہیں ؟

Leave a Reply