Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

گردے ڈائلسز، ہونا بند گردوں کا زبردست مکمل علاج

گردے ڈائلسز، ہونا بند گردوں کا زبردست مکمل علاج
گردے کی بیماریاں اسباب اور علاج، نسخہ جات

Kidney Failure, Kidney Dailcis, Herbal Treatment
الشفاء نیچرل ہربل : اللہ تعالیٰ کی بے شمارنعمتوں میں سے گردے انسان کے لیے بے حدقیمتی نعمت ہیں خالق کائنات نے انسان کودوگردوں سے نوازاہے جوکہ نصف دائرے کی شکل کے دو عضو جودراصل غدود ہیں گیارہویں پسلی کے نیچے پیٹ کی طرف کمرمیں دائیں اور بائیں جانب واقع ہیں جوانی اور تندرستی کی حالت میں گردہ تقریباً11سینٹی میٹر لمبا5سے 7سینٹی میٹر چوڑا اور2.5سینٹی میٹر موٹاہوتاہے۔ ہرگردے میں 10لاکھ سے زیادہ نالی دار غدودیا

(Nephran) نیفران
یافلٹرہوتے ہیں جومسلسل پیشاب تیارکر کے ان سے لگی نالیوں
(Ureters)

کے ذریعے قطرہ قطرہ مثانے میں بھیجتے رہتے ہیں‘جہاں یہ جمع ہوتارہتاہے اورجسے ہم وقفوں سے ارادی طورپرخارج کرتے رہتے ہیں۔
گردے انسانی جسم کے لیے وہی کام کرتے ہیں جو ایک ماہرحساب دان ایک کمپنی کے لیے کرتاہے۔ 24گھنٹوں کے دوران گردوں میں سے 1500لیٹرخون گزرتاہے جس میں سے تقریباً180لیٹرپیشاب کشید (فلٹر)ہوتاہے۔گردے اس میں سے دولیٹرپیشاب خارج کرتے ہیں جوکہ فاسد مادوں اور غیرضروری اشیاءپرمشتمل ہوتاہے۔میرے بھائیوں گردوں کے افعال کو مندرجہ ذیل عنوانات کے تحت دیکھاجاسکتاہے۔
جسم سے فاسد مادوں کااخراج
جسم میں جوچیزبھی خوراک یاخون کے ذریعے (انجکشن) شامل ہوتی ہے‘گردے اس کامکمل حساب رکھتے ہیں اور ان اشیاءسے آخرمیں جوفاسد مادے

(End Products)
پیدا ہوتے ہیں‘ان کے نکاس کا بندوبست کرتے ہیں۔مثلاً ہماری خوراک میں لحمیات

شامل ہوتی ہیں جن کافضلہ (Proteins)
کریٹی نین (Creati nine) اور (Urea) یوریا
جسے گردے جسم سے پیشاب میں خارج کرتے ہیں۔اگریہ جسم میں جمع ہوناشروع ہو جائے تو انسان زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکتا اورآہستہ آہستہ کوما
 اور پھرموت کی طرف جاسکتاہے۔ (Coma)
جسم میں پانی اورنمکیات کاتوازن
گردے انسانی جسم میں پانی اورنمکیات کے توازن کو برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

( K) فاسفورس (Pou)‘کیلشیم(G) جسم میں پوٹاشیم سوڈیم وغیرہ
(نمکیات) کے توازن کوقائم رکھتے ہیں۔ اگریہ توازن بگڑجائے جیساکہ گردے فیل ہونے کی صورت میں ہوتاہے توجسم میں پوٹاشیم اور فاسفورس کی مقداربڑھ جاتی ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم سے زیادہ پانی کے اخراج اور اگر پانی کی کمی ہوتو پانی کوجسم کے اندر ہی رکھناگردے کے اہم کاموں میں سے ایک ہے۔ اگرگردے پانی کے اس توازن کو برقرار نہ رکھیں تو پانی کی مقدار بڑھنے سے جسم کے مختلف حصوں مثلاً پھیپھڑوں‘پاوں اورآنکھوں کے گردحتّٰی کہ پورے جسم میں پانی اکٹھاہوسکتاہے۔ جس سے منہ پر آنکھوں کے نیچے اور پاوں پر سوجن ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں بھی تکلیف ہوسکتی ہے۔
جسم کے لیے ہارمون بیدارکرنا
گردے ایک قسم کاہارمون
(Erythropoitin) ارتھروپوائنٹن
بیدارکرتے ہیں جو جسم میں خون کی پیدائش کے لیے نہایت اہم ہے۔ اگریہ ہارمون پیدا نہ ہو تو جسم میں خون کی کمی
(Anaenia) اینیمیا
ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی پیدائش میں گردے اہم کردار اداکرتے ہیں جوکہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس لیے گردے فیل ہونے کی صورت میں جسم میں کیلشیم کی کمی ہوجاتی ہے اورہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں۔
گردے فیل ہونے کی وجوہات
گردے فیل ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن چندایک جوکہ بہت ہی اہم ہیں
 گردے کی جھلی کی سوزش
ہرگردے میں تقریباً10لاکھ چھوٹے فلٹر ہوتے ہیں جن کو
 نفران(Nephron)
کہاجاتاہے۔ نفران کا ایک حصہ جوکہ جھلی ہوتی ہے جس کو
(Glomerulus)
کہتے ہیں جہاں پرخون کشیدیافلٹر ہوتاہے‘اس جھلی کے ایک طرف خون اور دوسری طرف اس سے کشیدکیاہواپانی اور فاسد مادے ہوتے ہیں جوبالآخر پیشاب بناتے ہیں۔اس جھلی کی سوزش کی صورت میں گردے صحیح کام نہیں کرسکتے اورآہستہ آہستہ تقریباً تمام فلٹر خراب ہوجاتے ہیں جس سے پیشاب بننامشکل ہوجاتاہے۔ اگر پیشاب آتابھی ہے تواس میں فاسد مادے نہیں ہوتے جو جسم سے خارج ہونے ضروری ہیں‘اس سے گردے کافعل ختم ہوجاتاہے اور پیشاب کے اندرچربی اورخون آناشروع ہوجاتا ہے جواس کی پہلی علامات میں سے ایک ہے ۔پھرجسم میں سوجن ہوجاتی ہے۔ اس کوہم
 نفروٹک سنڈروم کہتے ہیں(Nephrotic Syndrome)
ذیابیطس یاشوگر
ذیابیطس گردوں کے فیل ہونے کی اہم وجہ ہے۔ ذیابیطس کے مریض عموماً 10سال سے20سال کی مدت کے بعد گردوں کی خرابی کاشکارہوجاتے ہیں۔ خون میں شوگر کے نامناسب کنٹرول کے باعث خون کی نالیوں میں تنگی آناشروع ہوجاتی ہے اورجہاں پرنالیاں بہت چھوٹی ہیں‘جیسے آنکھ‘ گردہ‘ دماغ اوردل وغیرہ تووہاں خون کی مقدار پہنچ نہیں پاتی اور وہ عضو ختم ہوجاتے ہیں۔عموماً پہلے آنکھ کی بینائی ضائع ہوتی ہے‘اس کے بعد گردے اپناکام چھوڑدیتے ہیں۔ہمارے ہاں50% سے زائدمریض جوڈائلسز
(Dialysis)
کرواتے ہیں‘ان کے گردے شوگرکی وجہ سے خراب ہوتے ہیں‘اس لیے شوگر کے مریضوں کو اپنی شوگر بہت ہی مناسب حدتک کنٹرول میں رکھنی چاہیے ۔تاکہ اعضائے رئیسہ اس کی وجہ سے خراب نہ ہوں۔
ہائی بلڈپریشر
بلڈپریشرکی زیادتی کی وجہ سے گردے خراب ہوجاتے ہیں اورہمارے ملک میں15سے20فیصد افراد اس مرض کا شکار ہیں۔بلڈپریشر کوکنٹرول میں رکھنابے حد ضروری ہے۔ورنہ گردے فیل ہونے کے ساتھ ساتھ دل کادورہ اورفالج بھی ہوسکتاہے۔ بلڈپریشر زیادہ ہونے کی عام طورپرکوئی علامت نہیں ہوتی ۔اس لیے اس کو
Silent Killer
بھی کہتے ہیں۔ اس لیے ہرفرد کوکم ازکم6مہینے میں ایک دفعہ بلڈپریشر چیک کرواناچاہیے۔
گردے کی پتھری
ہمارے ملک میں موسم گرما ہونے اورجسم میں پانی کم ہوجانے کی وجہ سے گردے کی پتھری ایک عام بیماری ہے۔ گردے کی پتھریاں پیشاب کے اخراج میں رکاوٹ پیدا کرنے کے باعث اور گردے میں زخم کرنے کی وجہ سے گردوں کو فیل کرسکتی ہیں۔
پیشاب کے راستوں کی انفیکشن
اگرپیشاب کے راستوں میں انفیکشن ہوجائے تو یہ بھی گردوں کے کام کرنے کی صلاحیت کوبالآخر کم کردیتی ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے پیشاب جل کر یادرد سے آتاہے۔ اگراس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ گردوں پراثراندازہوسکتی ہے۔
کشتہ جات
ہمارے ملک میں ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ ہر سال سینکڑوں مریض اپنے گردے نیم حکیموں اور سنیاسیوں کے عطا کردہ کشتوں اور نامناسب نسخہ جات سے تباہ کرلیتے ہیں، ناکس کشتہ جات جس میں زیادہ تر دھاتوں کے مختلف اجزا ہوتے ہیں جیسے خاص طور پر تانبہ کا کشتہ گردوں کو تباہ کرنے کی خاصیت رکھتاہے بے شمار لوگ اپنے گردے اور جگر اشتہاری معالجوں کی دی ہوئی ادویات کی نذر کرچکے ہیں۔
گردے فیل ہونے کی اقسام
گردے فیل ہونے کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ ہمیں گردے کے فیل ہونے کی اقسام کو جاننا بھی ضروری ہے۔ جن کوچارگروپس میں تقسیم کیاجاتاہے۔
گردوں کااچانک فیل ہوجانا
ایک صحت مند انسان کے گردے کسی بیماری، دوا یا حادثے وغیرہ کی صورت میں کئی مرتبہ اچانک کام چھوڑ دیتے ہیں، مثلاً جسم سے پانی یاخوراک کاکافی مقدارمیں نکل جانا، جیسے بہت شدید اسہال یا دل کے دورے میں جسم سے کافی تعداد میں پانی ضائع ہوجاتاہے۔ اس طرح جسم جلنے کی وجہ سے اور حادثے یازچگی کے دوران خون کے بہت زیادہ اخراج سے۔ اس کے علاوہ بلڈپریشر کابہت زیادہ گرجانایاکوئی ناقص کشتہ یاناموافق دوائی(زہر)کھالینے سے۔ سانپ کے کاٹنے سے اور بہت زیادہ مشقت کرنے سے بھی گردے وقتی طورپرفیل ہوجاتے ہیں۔اس طرح یہ گردے فیل ہونے کوہم
ATN (Aute Tululew Necrors)
بھی کہتے ہیں۔ایسی صورت میں چار یاچھ ہفتوں تک وقفوں سے پیٹ میں نالی کے ذریعے یا مشین کے ذریعے ایمرجنسی ڈائلسز سے خون کی صفائی کی جاتی ہے۔اس دوران اگرعلاج صحیح ہوتوگردے اپناکام شروع کردیتے ہیں اورآہستہ آہستہ مکمل طورپر صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
گردوں کی پرانی بیماری کی صورت میں اچانک فیل ہوجانا
ایسی صورت میں پہلے سے بیمارگردے کسی حادثہ کی وجہ سے اچانک کام چھوڑ دیتے ہیں۔جیسے گردے کی جھلی کی سوزش یا شوگراورہائی بلڈپریشر کے مریضوں میں گردہ خراب ہورہاہوتا ہے یاکمزورہوتاہے توکوئی ذرا سی اونچ نیچ جیسے پانی یاخون کی کمی ‘ بلڈپریشر کاگرجانایاکوئی ناموافق دوائی وغیرہ کھالینا۔ اس قسم کے معمولی مسئلے بھی گردوں کووقتی طورپر فیل کرسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اتنی دیرتک ڈائلسز کرنا پڑتاہے۔جب تک گردے اپنی پہلی والی حالت میں واپس نہ آجائیں۔ہمیشہ ایساممکن نہیں ہوتا اورگردے اکثر اوقات پہلے سے زیادہ یامکمل طورپر کام چھوڑ دیتے ہیں۔
گردوں کی مستقل خرابی
گردے مستقل بیماری کی صورت میں اکثر اوقات 50فیصد یااس سے کم کام کررہے ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزیدخراب ہوتے جاتے ہیں۔ایسی صورت میں اچھے اور صحیح علاج کے ذریعے گردوں کو زیادہ سے زیادہ دیرکے لیے کام کے قابل رکھاجاسکتاہے ۔اس لیے مناسب خوراک اور ادویات کا استعمال لازم ہے اورمریضوں کو گردوں کے ڈاکٹر یا حکیم سے ضرور رجوع کرناچاہیے ۔تاکہ ان کے گردے کی صحیح دیکھ بھال ہوسکے۔
گردوں کافیل ہوجانا
جب گردے مکمل طورپرفیل یاان کاکام 10فیصد یا اس سے کم ہوئےہیں تو اس کو
(ESRD)
کہتے ہیں۔ ایسی صورت میں مریض کامستقل ڈائلسز چاہے وہ پیٹ کے ذریعے ہو یامشین کے ذریعے‘شروع کردیاجاتاہے اور مریض کے لیے گردے کی پیوند کاری کابندوبست کیاجاتاہے کیونکہ جب گردے مکمل طورپرفیل ہوجائیں توکوئی دوائی یا علاج ان کو صحیح حالت میں نہیں لاسکتا۔
گردوں کی خرابی کی علامات واثرات
گردوں کے فیل ہونے کے اثرات اس وقت تک سامنے نہیں آتے جب تک کہ گردے  80یا 90 فیصد تک تباہ نہ ہوچکے ہوں اس سے پہلے مریض اپناروزمرہ کاکام کرتارہتا ہے اور پیشاب میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
گردے مزید فیل ہونے کی صورت میں کمزوری بڑھ جاتی ہے اورمریض متلی کی شکایت بھی کرسکتاہے۔اس کی ممکنہ علامات میں جسم یاآنکھوں کے گردسوجن‘سانس کا پھولنا یا بلڈپریشر کازیادہ ہونابھی شامل ہے۔ بعض لوگ پیشاب کی کمی محسوس کرتے ہیں۔نقاہت میں اضافہ اوربھوک کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور وزن کم ہوناشروع ہوجاتاہے۔ اگر جسم میں پانی کی مقدار زیادہ ہوجائے جیساکہ پورے جسم میں سوجن ہوجائے‘ وزن بڑھ بھی جاتاہے لیکن انسان اندر سے کمزور ہوتاجاتاہے۔ جسم میں خون کی کمی سے پیلاہٹ آجاتی ہے۔ تھوڑا سا چلنے پھرنے سے سانس چڑھنے لگتاہے اور بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ جب گردوں کاکام 10فیصد سے بھی کم رہ جاتاہے تو جسم میں فاسدمادوں کی مقدار میں زیادتی کی وجہ سے قے شروع ہوجاتی ہے اورمریض پرنیم بے ہوشی کی کیفیت بھی طاری ہوسکتی ہے ۔اس صورت میں خون کی صفائی یعنی
Dialysis
ضروری ہوجاتاہے ۔وگرنہ مریض پر بے ہوشی کی مکمل کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور مریض موت کے منہ میں چلا جاتاہے۔
علامات
اگرکسی کومندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی علامت خصوصاً شوگریابلڈپریشر کے مریض کوکوئی علامت اپنے اندر محسوس ہوتوفوراً گردے کے ڈاکٹر یا مستندحکیم سے رابطہ کریں۔
بھوک نہ لگنایاکم ہونا۔کھانے کی خواہش ختم ہونا۔
یادداشت کی کمزوری۔
متلی اورقے آنا۔
چڑچڑا پن۔
تھکاوٹ یاجسم میں طاقت نہ ہونا۔جسم میں خون کی مقدار کم ہونا۔چہرے کارنگ پیلاہونا۔
خشک جلد یاکھجلی۔
بے آرامی۔
رات کوباربارپیشاب آنا یااس میں رکاوٹ یاکمی۔
بے خوابی۔
چہرے(پپوٹوں‘بازووں‘پاوں یاٹخنوں) پرسوجن آجانا۔
پیشاب میں شوگریاپروٹین آنا۔
تشخیص (Deagnosis)
گردے فیل ہونے کی تشخیص بے حدآسانی سے کی جاسکتی ہے۔اس کے لیے پیشاب کامکمل اورخون کے دوٹیسٹوں کی ضرورت ہے۔جن میں
Serum Creatincne اور Blood Urea
شامل ہیں۔اس کے علاوہ الٹراساونڈ سے گردے کاسائزاور ساخت دیکھی جاسکتی ہے۔مکمل فیل ہونے والے گردے سکڑجاتے ہیں۔اس کے علاوہ گردے کا
بھی کروایاجاسکتاہے۔ Renal Scan
گردہ فیل ہونے سے بچاو یااحتیاطی تدابیر
(Preeautious and Care)
ہم جوچیز بھی کھاتے ہیں ‘چاہے وہ خوراک ہویا دوا اس کے
(End Praduet)
گردے سے باہر نکلتے ہیں۔ اگر ہم بہت زیادہ دوائی کھانے کے عادی ہیں تودواجسم کے اندرجگر اور گردے کے افعال کو متاثر کرسکتی ہے۔ خاص طورپرناقص کشتہ جات اورسنیاسیوں اور نام نہاد حکیموں اور عطائیوں کے نسخہ جات سے توبہت ہی احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ ناقص کشتہ جات میں
Heavy Metels
ہوتے ہیں۔جوکہ جگراورگردوں کی ممبرین کوتباہ کرتے ہیں۔ جس سے ان اعضاءکی ساخت متاثرہوتی ہے اور پھرآہستہ آہستہ اپناعمل چھوڑتے چلے جاتے ہیں‘حتی کہ پورا عضو بھی تباہ ہوجاتاہے۔
شوگراور ہائی بلڈپریشر کے مریض اپنی شوگراور بلڈپریشر کوکنٹرول میں رکھیں ۔تاکہ لمباعرصہ رہنے والی بیماریاں گردوں پراپنا اثرکم سے کم کریں۔
شوگرکے مریض خاص طورپرگردے اور مثانے کی انفیکشن
 UTI
کا خاص خیال رکھیں اور پیشاب میں جلن ہوتو فوراً پیشاب ٹیسٹ کرواکراپنے معالج سے رابطہ کریں۔ پانی کااستعمال زیادہ کرناچاہیے تاکہ انسان کے جسم سے فاسد مادے پانی کے ساتھ پیشاب کی صورت میں خارج ہوتے ہیں۔ ایک نارمل آدمی کوگھر میں رہتے ہوئے 24گھنٹے میں 2لیٹر سے اڑھائی لیٹر پانی پیناچاہیے اور زیادہ گرمی اور دھوپ میں کام کرنے والوں کواس سے بھی زیادہ پیناچاہیے۔اگر کوئی شخص صبح اٹھنے کے بعداپنی آنکھوں کے نیچے سوجن محسوس کرے تواسے فوراً کسی مستندمعالج سے رابطہ کرناچاہیے۔اس طرح پاوں پرسوجن ہو نابھی گردہ فیل ہونے کی علامت ہے۔
کچھ ایسی دوائیاں جوہمارے روز مرہ استعمال میں شامل ہوگئی ہیں ۔جیسے خاص طورپر درد دور کرنے والی انگریزی ہیں کلر دوائیاں آہستہ آہستہ ہمارے معدے‘جگر اورگردوں کو تباہ کررہی ہوتی ہیں۔ یہ بغیرمشورہ کے استعمال نہیں کرنی چاہیے۔
علاج
آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں رہتے ہوں، کڈنی فیلئر سے بچاؤ ممکن ہے آپ اپنے شہر میں پنساری کی دکان پر جائیں اور اس سے یہ جڑی بوٹیاں خالص خریدیں اور نسخہ بنائیں
نسخہ الشفاء : ریوند چینی 50 گرام، طباشیر 50 گرام، رسونت مصفیٰ 50 گرام، منسل 25 گرام، گیرو 25 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو صاف کر کے پیس کر باریک سفوف (پاؤڈر) بنوا لیں اور  1 ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : مریض کو ایک کیپسول روزانہ صبح، دوپہر، شام کھانے کے آدھے گھنٹے بعد استعمال کرنا ہے تازہ پانی کیساتھ پورے دن میں صرف 3تین کیپسول، یہ مریض کی بقیہ تمام زندگی ڈائلسز سے بچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اللہ پاک کے فضل و کرم سے ایک سے دو ماہ استعمال کریں دوران استعمال اگر کچھ بارڈائلسز بھی کروانا پڑے تو کروائیں کوئی حرج نہیں ایک ماہ بعد ڈائلسز کی ضرورت نہیں پڑے گی گردے مکمل اپنا کام کر رہے ہوں گے آپ ہر 5 دن بعد ٹیسٹ بھی کرواتے رہیں
گردوں کا روحانی علاج
دوچمچ جو شریں کا قہوہ بنا کر ایک کپ صبح شام مریض کو پلائیں اور صبح دوپہر شام ایک عدد نقش استعمال کریں اور صبح شام سورہ رحمنٰ آنکھیں بند کر کے خانہ کعبہ کا تصور رکھ کر بند کمرے میں تلاوت سنیں اور سورہ قریش تین بار پانی پر دم کرکے صبح شام پئیں جومریض گردوں کے ڈائلسز کرواتے ہیں وہ ایک بار یہ عمل آزمائیں انشاء اللہ تعالیٰ چند روز میں گردے کام کرنا شروع کر دیں گے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

نسخہ، امساک، سیکس ٹائمنگ

 نسخہ، امساک،  سیکس ٹائمنگ
امساک کا نہائیت قیمتی نسخہ جو خاص لمحات کو لذتوں کے کیف سے بھر دیتا ہے
امساک کا یہ نسخہ کوئی عام نسخہ نہیں جس میں ایسے اجزاء کی شمولیت ہو جو وقتی طور پر تو کچھ امساک پیدا کرتے ہوں مگر بعد میں خاص لمحات کے بعد نقصان دیتا ہو اس کے استعمال سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ جریان، سرعت، اور نامردی، دور ہو جاتی ہے یہ ایک عجیب و غریب سنیاسی نسخہ ہے، جو وقتی طور پر اس قدر امساک پیدا کرتا ہے کہ جس کو قدرتی طور پر تین منٹ کا امساک ہو اس کو قدرتی طور پر تین چار گنا امساک کرتا ہے اور جس کو آدھ منٹ کی بھی رکاوٹ نہ ہو اس کو بھی چار پانچ منٹ امساک کر دیتا ہے، لطف اس بات کا ہے کہ اتنا امساک ہونے کے باوجود یہ نسخہ حد درجہ کا مقوی باہ بھی ہے، اکثر دوائیں ایسی ہیں جو امساک تو پیدا کرتی ہیں لیکن انسان کو بہت کمزور کر دیتی ہیں لیکن یہ امساک کے ساتھ مقوی باہ بھی ہے
نسخہ الشفاء :  کشتہ فولاد شنگرفی خاص 10 گرام، کچلہ مدبر در برگد 10 گرام، مروارید 6 گرام، زعفران 10 گرام، ست برگد 10 گرام، کستوری خالص 3 گرام،افیون 10 گرام، مایہ شتراعرابی 10 گرام، کافور 6 گرام، ورق سونا آدھا گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو کو شیر برگد میں دو تین گھنٹے کھرل کریں، اور چار چار رتی کی گولیاں بنا لیں
مقدار خوراک : ایک تا دو گولی جماع کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں
نوٹ ؟  یہ دوا صرف جائز ضرورت کے لیے استعمال کریں، مستقل فائدہ کے لیے ایک گولی ایک دن ناغہ کر کے استعمال کریں اور اس کے ساتھ دودھ گھی کا استعمال ضروری ہے
کشتہ فولادشنگرفی خاص بنانے کا طریقہ
پہلے برادہ فولاد 50 گرام، کو چینی کے برتن میں ڈال کر اوپر کیکر کے خام تکوں کا پانی اس قدر ڈالیں جس سے برادہ کے اوپر تک دو دو انگل پانی چڑھ جائے. پھر پیالہ کو دھوپ میں رکھ دیں خشک ہونے پر دیکهیں اگر برادہ حل ہو جائے اور باریک ہو گیا ہو تو بہتر ورنہ پھر اسی قدر پانی ڈال کر رکھ دیں اور خشک ہونے پر 5 گرام، شنگرف رومی ملا کر دھتورا سیاہ کے پانی میں دو تین گھنٹے زور دار ہاتھوں سے کھرل کر کے اور کوزہ گلی میں گل حکمت کر کے 5 کلو اپلوں میں آنچ دیں اس طرح ہر دفعہ 5 گرام، شنگرف ملا کر دھتورہ سیاہ کے پانی سے کھرل کرتے اور آنچیں دیتے جائیں پوری گیارہ آنچ میں عمدہ کشتہ تیار ہو گا، پھر اس کو دو گھنٹے تک روح کیوڑہ میں کھرل کر کے خشک کر کے رکھ لیں
مقدار خوراک : نصف رتی سے ایک رتی مکهن میں کھلائیں، اور گھی دودھ کا خوب استعمال رکھیں
فوائد : یہ کشتہ نامرد کو مرد بنانے کے لیے اکسیر ہے
کچلہ مدبر در برگد
ایک پاؤ کچلہ لے کر اس کو ناریل میں سوراخ کر کے اس میں ڈال کر اوپر سے بند کر کے رکھ دیں چالیس دن کے بعد نکال کر ناریل کے پانی سے صاف کر کے چھلکا اتار کر اس کو برگد کے درخت میں سوراخ کر کے اس میں ڈال کر اوپر سے اچھی طرح سوراخ بند کر دیں چالیس دن کے بعد نکالیں گے تو مرہم کی طرح بن جائے گا اس کو حفاظت سے نکال کر کھرل کر کے خشک کر لیں، یہ کچلہ ہی کمال کی چیز ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

 

شوگر كیا ہے، اسکی علامات، اور پکا مستقل _____دیسی علاج

شوگر كیا ہے، اسکی علامات، اور پکا مستقل دیسی علاج
الشفاء نیچرل ہربل : شوگر ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے
شوگر لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسولین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔انسولین کی یہ کمی دو طرح کی ہو سکتی ہے۔
نمبر1  لبلبے سے انسولین کی پیداوار ہی کم یا ختم ہو جاتی ہے
نمبر 2 یا لبلے سے انسولین تو پیدا ہوتی رہتی ہے، لیکن کسی وجہ سے اسکا اثر کم ہو جاتا ہے۔ اس کیفیت کو انسولین کے بے اثری کہا جاتا ہے۔
شوگر ہمارے خون کا انتہائی لازمی اور مستقل جزو ہے، ہم اپنی خوراک میں جتنی بھی نشاستہ دار غذائیں استعمال کرتے ہیں وہ ہماری آنتوں میں جا کر شوگر میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور یہی شوگر بعد میں خون میں شامل ہو جا تی ہے۔ ہمارے جسم کے اکثر اعضا اسی شوگر کو ایندھن کی طرح جلا کر توانائی حاصل کرتے ہیں۔ اور اگر خون میں شوگر موجود نہ ہو، یا بہت زیادہ کم ہو جائے تو ان اعضا کا کام رُک جاتا ہے۔ لیکن ایک نارمل انسان کے خون میں شوگر کی مقدار قدرت کی طے کی ہوئی حدوں کے اندر ہی رہتی ہے، جبکہ ذیابیطس کی حالت میں شوگر نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے۔
شوگر کی تشخیص
شوگر سے متاثر افراد میں تشخیص سے پہلے مندرجہ ذیل علامات ہو سکتی ہیں، لیکن یاد رکھیئے کہ شوگر کی حتمی تشخیص کیلئے خون میں شوگر کی مقدار چیک کرنا لازمی ہے، آگر کسی شخص کے خون میں شوگر مقررہ ہد سے زیادہ ہے، تو اُسے شوگر کی کوئی علامت ہو یا نہ ہو، اُسے شوگر ہو چکی ہے۔ اسی طرح اگر کسی میں شوگر کی تمام علامات پائی جاتی ہیں، لیکن خون میں شوگر نارمل ہے، اُسے شوگر ابھی نہیں ہوئی۔
علاما ت
بار بار اور زیادہ مقدار میں پیشاب آنا (خاص طور پر رات كو سونے كے دوران پیشاب كیلئے بار بار اُٹهنا )
بار بار پیاس لگنا اورحلق كا با بار خشک ہونا
بہت زیادہ بهوک لگنا اور زیادہ كهانے كے باوجود وزن كم ہونا
كمزوری محسوس كرنا اور جلدی تهک جانا
بار بار ایسے امراض كا ہونا جو كہ مشكل سے ٹهیک ہو
نظر كی كمزوری یا دُهندلاہٹ
ہاتهوں یا پیروں كا سُن ہو جانا یا اسطرح محسوس ہونا جیسے جلد كے نیچے كیڑیاں رینگ رہی ہوں
شوگر کی قسمیں
شوگر کئی قسم کی ہو سکتی ہے۔ لیکن اسکی جتنی بھی قسمیں ہوں ، اُن میں ایک بات مشترک ہوتی ہے ، اور وہ یہ کہ شوگر کی تمام اقسام میں خون کی شوگر نارمل سے ذیادہ ہوتی ہے۔
شوگر قسم اول
پرانے زمانے میں اسے بچپن یا کم عمری کی شوگربھی کہا جاتا تھا۔اس میں لبلہ انسولین بنانا بند کردیتا ہے، اور یہ کمی اتنی تیزی سے پیدا ہوتی ہے، کہ دنوں اور ہفتوں میں ہی مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔ اس میں بیماری کی علامات بہت شدید ہوتی ہیں اورعام طور پر تشخیص ہونے میں دیرنہیں لگتی۔ شوگر کی اس قسم کا علاج روز اول سے ہی انسولین کے ٹیکوں سے کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس قسم اول کے مریض بہت ہی کم ہیں
شوگر قسم دوم
یہ شوگر کی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔ پاکستان میں شوگر والے افرادمیں سے 95 فیصد لوگ شوگر کی اسی قسم سے متاثر ہیں۔ شوگر قسم دوم زیادہ تر بالغ افراد کو ہوتی ہے اسی لئے کچھ عرصہ پہلے تک اسے بڑی عمر کی شوگر بھی کہا جاتا تھا۔لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ شوگر قسم دوم عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے۔
شوگر کی اس قسم کے بارے میں سب سے اہم بات ہے کہ اسکی بنیادی وجہ انسولین کا بے اثر ہو جانا ہے۔ یعنی آپکا لبلہ جو انسولین پیدا کرتا ہے، وہ اپنا اثر دکھانے میں ناکام رہتی ہے۔انسولین کی اس بے اثری پر قابو پانے کیلئے لبلہ مزید انسولین پیدا کرتا ہے، اور اسی طرح اپنی ہمت سے زیادہ کام کرتے کرتے، آخر کار لبلہ تھک جاتا ہے، اور انسولین کی بے اثری کے ساتھ انسولین کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اور خون میں شوگر بڑھنے لگتی ہے۔
شوگرکا پکا مستقل، دیسی علاج

اب آپ کیلئے وہ مجرب نسخہ جات پیش کرتا ہوں جو بہت مجرب ہیں
نسخہ الشفاء : کٹی ہوئی گندم 100 گرام، گوند کتیرہ 100 گرام، جو کُٹا ہوا 100 گرام، کلونجی 100 گرام
ترکیب تیاری :  مذکورہ چیزوں کو پانچ کپ پانی میں ڈالیں پھر اس کو کم از کم دس منٹ پکائیں جوش دینے کے بعد آگ بند کر دیں اور اس کو اتنی دیر تک چھوڑے رکھیں یہاں تک کہ وہ از خود ٹھنڈا ہو جائے پھر چھلکوں کو چھان لیں اور بچے ہوئے پانی کو شیشے کے برتن میں رکھیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ : ناشتے سے پہلے مریض صبح نہار منہ سات دن تک مسلسل آدھا کپ چائے کی مقدار میں پیئے، پھر سات دن کے بعد ایک دن ناغہ کریں پھر 11 دن ایک دن پیئے اور ایک دن ناغہ کرے (یعنی 7دن پئے)
ایک ہفتہ گزرنے کے بعد دوا کا استعمال بالکل بند کر دے اور بلا روک ٹوک جو دل چاہئے غذا استعمال کرے اللہ کے فضل سے کچھ نقصان نہ ہو گا
اگر کچھ کسر رہ جائے ایک مرتبہ اسی طرح پھر استعمال کرے۔  اللہ کے فضل سے لبلبہ کام کرنا شروع کر دیگا اور بیماری ختم ہو جائیگی
شوگر کیلئے نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : گڑماربوٹی 50 گرام، برگ نیم 50 گرام، کریلہ خشک 50 گرام، تمہ خشک 25 گرام، اندرجوتلخ 25 گرام، مغزتخم جامن 25 گرام، مغزتخم سرس25 گرام، گوند کیکر25 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح وشام اگر شوگر زیادہ ہو تو دو کیپسول بھی صبح شام کھانے کے بعد دے سکتے ہیں  جب شوگر کنٹرول ہو جائے تو دواء کی مقدار کم کر دیں اس دو کے دوران استعمال شوگر کا خاص خیال رکھیں اگر شوگر کم ہو جائے تو چینی مریض کو استعمال کروائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

معلومات. خواتین کی حیض کی نالیاں

خواتین کی حیض کی نالیاں
الشفاء نیچرل ہربل : فیلوپن ٹیوبس بلا جنہیں طب یونانی کی اصطلاح میں قازف نالیاں کہا جاتا ہے زنانہ تولیدی نظام کا اہم حصہ ہے۔یہ عضلی ساخت کہ دو پتلی نالیاں ہوتی ہیں جو رحم (بچہ دانی)کے دائیں بائیں واقع ہیں۔عورت کی بیضہ دانی سے جب بیضہ نکلتا ہے تو وہ انہیں تالیوں سے ہویا ہوا عورت کے رحم (بچہ دانی) میں پہنچتا ہے اور پھر مرد کے تولیدی جراثیم کے ساتھ مل کر بچے کی افزائش شروع ہوتی ہے۔قاذف نالیوں (فیلوپن ٹیوبس)میں اگر کسی بھی وجہ سے کوئی بھی خرابی ہو جائے تو عورت اولاد سے محروم رہتی ہے۔لہٰذا فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کئے بغیر زنانہ بانجھ پن سے نجات حاصل نہیں ہو سکتی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جدید میڈیکل سائنس میں فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کرنے کے لئے صرف اور صرف آپریشن تجویز کیا جاتا ہے جس میں کامیابی کی شرح بہت کم ہے لہٰذا زیادہ تر عورتوں کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ IVFکروائیں یعنی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ اپنائیں
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی,فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس میں کئی طرح کی خرابی ہو سکتی ہے مثلاً اب نالیوں میں سے دونوں یا کسی ایک میں زخم بن جاتا ہے یا رہ گل جاتی ہیں اسی طرح ٹیوبس کے جھالدار سرے کے قریب رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض مرتبہ کوئی ایک یا دونوں نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور ان سے خون جاری ہو جاتا ہے۔
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس کے اندرونی حصوں میں ور م بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ بعض مرتبہ نالیو ں کا سوراخ پیدائشی طور پر بند ہوتا ہے۔فیلوپن ٹیوبس بلا کج یا دیگر خرابیاں عموماًاس وقت ہوتی ہیں جب مریضہ کو کوئی دوسری بیماری ہو اور اس کا تسلی بخش علاج نہ کروایا گیا ہو۔ان بیماریوں میں سوزاک،آتشک ،تپ دق،تپ محرقہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں جن کے زہریلے مواد کے باعث فیلوپن ٹیوبس میں مذکورہ خرابیاں پیدا ہوکر زنانہ بانجھ پن کی علامات نظر آتی ہیں
بانجھ پن
اگر کسی جوڑے میں درجِ ذیل اُمور پائے جائیں تو اِسے بانجھ پن کہا جاتا ہے۔
اگر عورت کی عمر 34 سال سے کم ہو اور یہ جوڑا کسی مانع حمل دوا یا طریقے کے بغیر جنسی ملاپ کرتا ہو اور اِس کے باوجود 12 ماہ کی مُدّت میں حمل قائم نہ ہُوا ہو۔
اگر عورت کی عمر 35 سال سے زائد ہو اور یہ جوڑا کسی مانع حمل دوا یا طریقے کے بغیر جنسی ملاپ کرتا ہو اور اِس کے باوجود 6 ماہ کی مُدّت میں حمل قائم نہ ہُوا ہو۔
اگر متعلقہ عورت میں اپنے حمل کو تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت نہ ہو۔
عورتوں میں بارآوری کا عروج بیس سے تیس سال کی عمر کے دوران ہوتا ہے ۔اِس عمر میں اچھی جسمانی صحت رکھنے والے جوڑے جو باقاعدگی سے جنسی سرگرمی کرتے ہوں تو اُن کے لئے حمل ہونے کا اِمکان ہرماہ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے۔عورتوں کے لئے تیس سے چالیس سال کی عمر کے دوران ،خاص طور پر 35 سال سے زیادہ عمر کے بعد، حاملہ ہونے کا اِمکان ہر ماہ 10 فیصد سے کم ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا سبب کیا ہوتا ہے؟
تناؤ سے خواتین میں بانجھ پن
بانجھپن کا سبب عورت یا مَردیا دونوںکے جسمانی مسائل ہو سکتے ہیں۔بعض صورتوں میں اسباب معلوم نہیں ہوتے ۔
عورتوں کے عام عوامل / مسائل
انفکشن یا سرجری کے نتیجے میں نَلوں کو نقصان پہنچنا۔
بچّہ دانی کے اندر رسولی ہونا۔ یہ غیر عامل ٹیومرز ہوتے ہیں جو بچّہ دانی کے عضلات کی تہوں سے پیدا ہوتے ہیں ۔
Endometriosis
اِس کیفیت میں بچّہ دانی کی اندرونی تہوں سے مماثلت رکھنے والے عضلات بچّہ دانی سے باہر پیدا ہوجاتے ہیں اور اِ سی وجہ سے درد پیدا ہوتا ہے ،خاص طور پر ماہواری کے دِنوں میں بچّہ دانی کے مُنہ سے خارج ہونے والی خلافِ معمول رطوبت۔ اِ س کیفیت میں بچّہ دانی کے مُنہ سے خارج ہونے والی رطوبت بہت گاڑھی ہوجاتی ہے ،جس کی وجہ سے منی کے جرثومے بچّہ دانی میں داخل نہیں ہوپاتے۔
منی کے جرثوموں کے لئے اینٹی باڈیز کاپیدا ہوجانا، یعنی عورت میں اپنے ساتھی کے منی کے جرثوموں کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوجاتی ہیں۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض مثلأٔ کلیمائیڈیا ، سوزاک، وغیرہ ۔بانجھ پن کے اِن اسباب کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
اگر جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کا علاج نہ کروایا جائے تو عورتوں میں 40 فیصد تک نچلے پیٹ کی سُوجن (PID) کا مرض پیدا ہو سکتا ہے،جو بانجھ پن کا سبب بنتا ہے اور نَلوں کے عضلات کی بناوٹ میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض مثلأٔ کلیمائیڈیا ، سوزاک، وغیرہ ۔بانجھ پن کے اِن اسباب کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ٹی بی کی وجہ سے جسم کے مختلف نظام،بشمول عورتوں اور مَردوں کے تولیدی نظام متاثر ہوتے ہیں،اور بانجھ پن پیدا ہوتا ہے ۔
ہارمونز کا عدم توازن
تھائیرائڈہارمون کی مقدار میں تبدیلی ہونا(گردن میں سامنے کی جانب واقع ایک چھوٹے غدود سے خارج ہونے والا ہارمون جو خون میں شامل ہوجاتا ہے)۔ ۔ prolactinoma نامی دِماغ کے ایک ٹیومر کی وجہ سے
prolactin
نامی ہارمون کی افزائش زیادہ ہوتی ہے۔یہ کیفیت عام طور پر
galactorrhea
(چھاتیوں سے دُودھ رِسنے کی کیفیت) سے منسلک ہوتی ہے ۔
اِنسولین نامی ہارمون کی افزائش زیادہ ہونا۔
ذیابیطیس mellitus اور
کلاہ گردہ کے غدود (adrenal gland) کی عدم فعّالیت (کام نہ کرنا)۔
زائدوزن یا کم وزن کی کیفیت ہونا۔
Polycystic Ovarian Syndrome (PCOS)
بچّہ دانی میں متعدد گلٹیاں ہونے کی کیفیت۔ اِس کیفیت میں،انڈوں کے پختہ ہونے اور اِن کے اخراج کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے حمل نہیں ہوپاتا ، بچّہ دانی کے اندر متعدد گلٹیاں پیدا ہوجاتی ہیں ۔
مُٹاپے کی وجہ سے انڈوں کے اخراج کا عمل درست طور پر نہ ہونا ، تھائیرائڈ کی عدم فعّالیت (کام نہ کرنا)، بلوغت کی عمر (13 سے 16 سال)یا ماہواری بند ہونے کی عمر (40 سے 45 سال)۔
نفسیاتی مسائل، مثلأٔ جذباتی لحاظ سے معاونت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کے نتیجے میں ہارمونز کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جن کی وجہ سے عورت کی بارآوری کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
رحم کی رسولیاں
شرمگاہ کے لبوں کے اندر یا کناروں پر جو رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں، انہیں اصطلاحاً سلعتہ الفُرج کہتے ہیں۔ ابتدا میں یہ رسولیاں مٹر کے دانوں کے برابر ہوتی ہیں۔ لیکن رفتہ رفتہ ان کی جسامت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور مریضات کو چلنے پھرنے میں بے حد تکلیف ہوتی ہے۔
یہ رسولیاں چونکہ مختلف مواد کے زیر اثر پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کی اقسام بھی مختلف اور متعدد ہیں۔ بعض رسولیوں میں درد کا احساس بالکل نہیں ہوتا اور بعض بے حد تکلیف دہ ہوتی ہیں، بعض خارش سے بالکل خالی اور بعض میں بڑی پریشان کن خارش ہوتی ہے اور جب مریضہ انہیں کھجاتی ہے تو ان میں سے ایک رقیق اور بدبو دار رطوبت بہنے لگتی ہے۔ ان کے علاوہ سرطانی قسم کی رسولیاں بھی ہوتی ہیں۔ معائنہ کرنے پر بعض انتہائی سخت اور بعض انتہائی نرم پائی جاتی ہیں۔ بعض کی رنگت خاکستری اور بعض کی سرخی مائل ہوتی ہے۔ اور ان میں سے تیزابی رطوبت بہتی رہتی ہے۔ لیکن جب انہیں شدت سے کھجایا جائے تو زخم پیدا ہو جانے کے باعث ان میں سے خون جاری ہو جاتا ہے۔ خاکستری رنگ کی رسولیاں مواد اور خارش سے خالی ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یہ رسولیاں بڑی آہستگی سے اور بتدریجاً بڑھتی ہیں اور بعض اوقات جلد ہی انڈے جتنی جسامت اختیار کر لیتی ہیں۔ فُرج کی رسولیاں
یہ رسولیاں عام طور پر آتشکی مادے کا نتیجہ ہیں٫ بعض کیسوں میں خون کا گاڑھا پن اور غیر معمولی حدت بھی ان رسولیوں کا سبب بنتی ہے۔
ابتدء میں یہ دکھائی نہیں دیتیں۔ اس لئے شفران کو چٹکی میں لے کر دبانے سے محسوس ہوتی ہیں لیکن بعد ازاں جب بڑھ جاتی ہیں تو خود بخود ظاہر ہو جاتی ہیں۔ متاثرہ مقام پر درد ہوتا ہے۔ لیکن بعض اصابتوں میں درد بالکل نہیں پایا جاتا۔ چلنے پھرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
ان رسولیوں کو جدید طب میں ’’فائبر ائیڈیوٹرس‘‘کہا جاتا ہے۔یہ رحم کی عضلاتی رسولیاں ہوتی ہیں جو کہ عموماً چالیس سال کی عمر میں ہوتی ہیں لیکن عملی تجربات و مشاہدات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کنوار پن میں یہ رسولیاں زیادہ ہوتی ہیں۔رحم میں ان رسولیوں کی تعداد ایک سے لے کر سینکڑوں تک ہو سکتی ہے۔اسی طرح ان رسولیوں کے سائز میں بھی فرق ہوتا ہے اور یہ مٹر کے دانے لیکر 10کلو وزنی تک ہو سکتی ہیں اور بعض رسولیاں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ عورت پر حاملہ ہو نے کا گمان ہونے لگتا ہے۔رحم جو کہ بچے کی پرورش گاہ ہے اس میں خرابی کی صورت میں اولاد سے محروم ہونا لازمی امر ہے۔رحم میں رسولیوں کے وقوع پذیر ہونے سے عورت کے بدن میں کئی طرح کی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں مثلاً ماہواری کا خون زیادہ مقدار میں آنے لگتا ہے،ماہواری درد اور تکلیف کے ساتھ آتی ہے۔ماہواری کے درمیانی وقفے میں دوبارہ سے خون آجاتا ہے۔ماہواری کی مقدار یعنی خارج ہونے والے خون کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے،کمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے جوکہ مباشرت کے وقت زیادہ ہو جاتا ہے،پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے،لیکوریا کی تکلیف ہو جاتی ہے،بدہضمی،اپھارہ پن،بھوک کی کمی اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے،پیٹ کا سائز بڑھ جاتا ہے۔چھوٹی رسولیوں کی صورت میں اگر حمل قرار پائے جائے تو یہ رسولیاں بہت تیزی سے ساتھ بڑھنے لگتی ہیں جن کی وجہ سے حمل گر جاتا ہے۔رحم میں جب تک رسولی ہو حمل کی توقع کرنا بیکار ہے لہٰذا اس کی طرف فوری توجہ دی جائے تو بہتر ہے۔بصورت عورت اولاد کی نعمت سے محروم رہتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دافع قبض، غذا سے علاج

دافع قبض، غذا سے علاج
الشفاء نیچرل ہربل : قبض ایک ایسی عام شکایت ہے جس کے مریضوں کے اعداد و شمار مرتب کئے جائیں تو لوگ حیران رہ جائیں گے ایسے لوگ بہت کم ملیں گے جنہیں قبض نہ رہتا ہو اس وقت اس کے اسباب سے بحث کرنا مقصود نہیں ہے ورنہ اصل مقصد فوت ہوجائے گا اس لئے اس مختصر مضمون میں قبض رفع کرنے اور اس سے بچنے کے بعض ایسے معمولات بیان کئے جاتے ہیں جن پر عمل کرتے رہنے سے یہ تکلیف دہ حالت پیدا نہیں ہوتی اور آدمی ایسی بہت سے بیماریوں کے حملہ سے بچ جاتا ہے جو عموماً قبض کے بعد پیدا ہوجاتی ہے، قبض کے سلسلے میں سب سے پہلے غذا کا انتظام ضروری ہے کیونکہ غذا کا موزوں اہتمام نہ رکھنے سے بھی قبض ہوجایا کرتا ہے فن طب میں دواء علاج پر غذائی علاج کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں تک غذا ہی میں مناسب رد و بدل کیا جا سکتا ہو بہتر ہے، ورنہ معدہ دواؤں کا عادی ہوجاتا ہے اور آنتیں اپنا کام کرنے کے لئے دواء کا سہارا ڈھونڈنے لگتی ہیں اسی لئے اس سلسلے میں قبض کی بے شمار ادویات کی طرف توجہ دلانے کی بجائے بعض غذائی معمولات بیان کئے جاتے ہیں، قبض کے مریض ہوں یا تندرست اشخاص، سب کو غذا کے معاملہ میں اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ غذا زود ہضم اور ہلکی ہونے کے علاوہ غذائیت بخشنے والے اجزاء پر مشتمل ہو جن سے بدن کی غذائیت کا مقصود حاصل ہو سکتا ہو مرغن غذاؤں سے پرہیز رکھا جائے خصوصاً پراٹھوں سے، سادہ غذا سب سے بہتر ہے روٹی پکواتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اول تو یہ بے چھنے آٹے کی ہو، دوسرا ایک پاؤ آٹے میں 25 گرام بھوسی کے حساب سے ملوا کر آٹا گوندوایا جائے، اس سے جو روٹی تیار ہوگی وہ دافع قبض ہوگی
شام کی غذا میں اس کا بہت خیال رکھیں کہ کم از کم ہفتہ میں تین بار چھلکوں والی مونگ کی دال اور پالک کا ساگ ڈال کر ضرور استعمال کیا جائے باقی دنوں میں سبزی، گوشت، ترکاری یا دوسری ہلکی اور مرغوب غذائیں استعمال کی جائیں، رات کو سوتے وقت روزانہ 25 گرام، کشمش کھا لیا کریں یا کسی روز کشمش اور کسی روز دو تین انجیر زرد کھا لیا کریں، سوتے وقت نیم گرم دودھ پی لینا بھی بہت مفید ہوتا ہے اگر خالص دودھ موافق نہ آتا ہو تو قبض کی حالت میں دس بارہ بڑے منقیٰ کے دانے ایک گلاس دودھ میں دالکر گرائینڈ کرے ہلکا نیم گرم کرکے ہی پی لیا کریں اگر گرمی کے موسم میں انجیر گرمی کرے تو رات کو منقیٰ دس دانے اور انجیر زرد دو دانے گرم پانی میں بھگو دیا کریں اور صبح کو روزانہ اس کا پانی نتھار کر پی لیا کریں
دافع قبض پھلوں میں کھجور جاڑے کے موسم میں اور خوبانی، آلوچہ، ناشپاتی، کشمش وغیرہ دوسرے موسموں میں استعمال کرتے رہیں، انہی تدبیروں کے ساتھ کافی مقدار میں پانی پینا مناسب اہتمام کے ساتھ معینہ وقت پر موزوں غذا استعمال کرنا صبح کو حسب برداشت مناسب ورزشیں کرنا بھی قبض رفع کرنے کے لئے بڑے ضروری اور مفید معمولات ہیں ان پر عمل ہوتا رہے تو بڑی حد تک قبض سے نجات مل جاتی ہے اور حکیموں اور ڈاکٹروں کے آستانوں پر بہت کم حاضری کی ضرورت پڑتی ہے
 قبض کا بہت بڑا سبب کھانے پینے  سونے اور اٹھنے وغیرہ کے معمولات میں باقاعدگی کا نہ ہونا ہے اکثر اس کی ابتداء والدین کی غفلت سے ہوتی ہے جو بچوں میں ان امور کا کافی شعور پیدا نہیں کرتے اور بچے ایسے معمولات کی طرف سے غفلت برتنے لگتے ہیں جس کا ایک نتیجہ قبض ہوتا ہے
اگر آپ قبض میں مبتلا ہوں تو اس سے چھٹکارہ پانے کے لئے آپ کو روزانہ کم از کم چھ گلا س پانی دن بھر میں ضرور پینا چاہئے تاکہ آنتیں اپنا کام سہولت سے انجام دیتی رہیں اور صاف ہوتی رہیں ۔ ہاں اگر خدا نخواستہ کوئی ایسی بیماری ہو جس میں پانی کا استعمال نقصان کرتا ہو تو اتنا نہ صحیح اس سے کم مقدار میں پانی پیجئے ۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ سو کر اٹھتے ہی ایک گلاس پانی پی لیا جائے ناشتہ کرنے سے آدھہ گھنٹہ پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اس سے صرف آنتوں میں حرکت ہی نہیں پیدا ہوتی بلکہ ان میں ٹھسا ہوا فضلہ رقیق بھی ہوجاتا ہے اور اجابت سہولت سے ہوتی ہے
پھل اور ترکاریاں ہضم ہونے کے بعد خاصہ فضلہ چھوڑ دیتی ہیں اس لئے وہ قبض دفع کرنے میں بہت مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان میں عضوی ترشے یعنی آرگنک ایسڈ ز اور مختلف قسم کے شکری اجزاء ہوتے ہیں جو ہضمی رطوبات اور جرثوموں پر کیمیاوی اثر رکھتے ہیں، گوشت، مچھلی اور انڈے سے فضلہ تھوڑا بنتا ہے لیکن یہ اپنی غذائی قدر و قیمت کے لحاظ سے ضروری ہیں ان میں پروٹین یا لحمی اجزاء خصوصیت سے بہت اہمیت رکھتے ہیں ان کا استعمال نشاستہ دار اغذیہ مثلاً آٹے کے سیو یا سوّیاں، آلو ، چاول وغیرہ کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں ۔ بے چھنے آٹے سے تیار کی ہوئی روٹی کے فائدے پہلے بیان ہوچکے ہیں جو کا دلیا بھی اسی ذیل میں آتا ہے کیونکہ اس سے سیلولوزکی سربراہی بڑی خوبی سے ہوتی ہے، اچار، چٹنی وغیرہ کا استعمال کچھ پسندیدہ نہیں
اس ضمن میں جن غذاؤں کی اجازت دی جا سکتی ہے ان میں آپ گوشت، شوربہ اور یخنی، سبزی یا گوشت کا شوربہ، اچھی طرح پکائی ہوئی دالیں اور ان کے ساتھ شیرینی کی ضرورت ہو تو بجائے معمولی شکر کے دودھ کی شکر میسر ہو تو بہتر ہے ورنہ کھانے کے بعد کوئی میٹھا پھل کھا لیا جائے تو مقصد حاصل ہوجاتا ہے، اسی طرح روزانہ ایک یا دو انڈے جو خواہ کسی طرح سے بھی پکائے ہوئے ہوں صرف تلے نہ گئے ہوں ڈبل روٹی، زود ہضم بسکٹ اور کرارے بسکٹ بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں لیکن اس کا خیال رہے کہ زود ہضم، پکا گوشت، چوزے، مچھلی اور پرندوں کا گوشت روزانہ تین اونس سے زیادہ مقدار میں نہ کھایا جائے، پھلیاں، مٹر، مسور کی دال اچھی طرح گلائی ہوئی، تازہ سبزیاں اور سلاد وغیرہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

موٹاپا ختم کرنے کیلئے، مجرب نسخہ

موٹاپا ختم کرنے کیلئے، مجرب نسخہ
نسخہ الشفاء : کلونجی 10 گرام، اجوائن 10 گرام، میتھرے 10 گرام، چھلکا اسپغول 10 گرام، ،سبز چائے 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں سوائے چھلکا کے، یہ سفوف کے بعد ڈالیں
مقدار خوراک : دو گرام صبح دوپہر، شام ہمراہ ایک کپ چہار عرق ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : ایک ماہ کے استعمال سے انشاءاللہ بغیر کسی تکلیف کے وزن میں خاطر خواہ کمی ہو گی،انتہائی بے ضرر اور مفید نسخہ ہے
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : تخم مولی حسب ضرورت لے کر باریک سفوف بنا لیں، اور500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح و شام ہمراہ عرق گلاب آدھ کپ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں موٹاپا اگربہت زیادہ ہو تو صبح دوپہر شام دیں پندرہ یوم میں وزن انشاءاللہ کم ہوگا،ایک ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج

سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج
خواتین کی اکثریت آج کل اس مرض میں مبتلا ہے، لیکن فطری شرم و حیا اور مرض کو معمولی سمجھ کر وہ علاج کی طرف توجہ نہیں دیتیں، حالانکہ یہ مرض ان کی صحت اور حسن و جمال کو متاثر کرتا ہے اگر اس مرض کا علاج جلد نہ کیا جائے تو اس سے ضعف اعضائے رئیسہ اور دیگر شکایات کے باعث استقرار حمل کی قابلیت نہیں رہتی اور شادی کے ثمر اولاد جیسی نعمت سے محرومی رہتی ہے اس مرض میں رحم کی جھلی سے سفید ذردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے
اسباب
ورم رحم کے ٹل جانے حیض کی بندش چھوٹی عمر میں حمل ہونے، اندام نہانی کے ورم یا سوزش کی وجہ سے عام جسمانی کمزوری. خون کی کمی. سوزاک آتشک یا نقرس کے باعث بھی یہ مرض ہو جاتا ہے، اگر علاج ہو جائے تو صحت ورنہ بسا اوقات مریضہ دق میں مبتلا ہو جاتی ہے
علامات
کمر درد، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکائیت پائی جاتی ہے، بھوک نہیں لگتی، طبعیت سست اور کسلمند رہتی ہے، کسی کام کو جی نہیں چاہتا، عام جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے، پیشاب بار بار آتا ہے، ماہواری درد اور تکلیف سے آتی ہے، اندام نہانی میں خارش ہوتی رہتی ہے، سفید لسی کی طرح یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے، پنڈلیوں میں بھی درد ہوتا رہتا ہے، قبض کی بھی شکائت ہو جاتی ہے، یہ ایک ایسا مرض ہے جو گھن کی طرح مستورات کی صحت اور تندرستی کو کھا جاتا ہے، وہ بظاہر تو گھر میں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں لیکن فی الحقیقت زندہ در گور ہوتی ہیں، چہرہ کی رنگت اور فوقیت زائل ہو کر چہرہ خاک آلود اور جلد کی رنگت بد نما ہو جاتی ہے
سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : دار چینی 20 گرام، گوند کیکر 20 گرام، اسگندھ 20 گرام، شقاقل موصلی 20 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : آدھا چائے والا چمچ صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں مرض زیادہ کی صورت میں ایک چمچ بھی کھا سکتے ہیں
فوائد : یہ نسخہ عورتوں کی مخصوص اور مخفی شکایات کو دور کرتا ہے جو ان کی تندرستی اور قوت کو آہستہ آہستہ بلکل خراب کردیتی ہیں اور جوانی میں بڑهاپے کی حالت طاری کر دیتی ہیں رحم سے سفید رطوبت کا جاری رہنا، کمر درد اور لیکوریا کی وجہ سے جسمانی کمزوری کا مکمل علاج ہے
غذا : دودھ چاول دلیا گندم کا سیب انگور وغیرہ
پرہیز :  گرم، ترش، تلی ہوئی اشیاء، قابض اشیاء، نیز وظیفہ ذوجیت کی کثرت سے پرہیز کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، عرق قلب، دل کی بیماریوں کا، علاج

دل کی بیماریوں کا، علاج
نسخہ، عرق قلب، عرق دل
خالق کائنات اپنی مخلوق بالخصوص انسان سے بہت پیار کرتا ہے، خالق کائنات نے قدرتی جڑی بوٹیوں میں بے شمار بیماریوں کا علاج رکھا ہے بالخصوص دل کی بند شریانوں کو کھولنے کے لیے کمال کی شفا رکھی ہے، دنیا میں بے شمار طریقہ ہائے علاج رائج ہیں لیکن جڑی بوٹیوں کے ذریعہ علاج معالجہ اب ترقی یافتہ دنیا میں بڑی تیزی کے ساتھ مقبول ہو تا جا رہا ہے کیونکہ اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے اپنے تجربہ کا نچوڑ کو آپ کے سامنے پیش کیا ہے عرق قلب ایک آزمودہ نباتاتی دواء ہے جو دل کی بند شریانوں کو آسانی سے کھول کر دوران خون بحال کرتی ہے، بنیادی طور پر قلب کولسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے جو کہ دل کے دورہ کی بنیادی وجوہات ہیں
عرق قلب، عرق دل کے استعمال سے دل کے آپریشن اور اینجو پلاسٹی کی تکلیف اور اخراجات سے بخوبی بچا جا سکتا ہے، معدہ،جگر کے امراض کے لئے بھی بہت مفید ہے، اس نسخہ سے مستفید ہوں اور دعاؤں سے نوازیں
عرق قلب، عرق دل
نسخہ الشفاء : الائچی 10 گرام، ادرک 10 گرام، لہسن 10 گرام، سونف 10 گرام، دیسی گلاب 10 گرام، اجوائن 10 گرام
ترکیب تیاری : تین آتشہ عرق کشید کریں
مقدار خوراک :  دو 2 سے 3 کھانے والے چمچ آدھا گلاس پانی میں صبح نہار منہ اور شام 5 بجے خالی پیٹ اور  رات کو سونے سے پہلے ایک ماہ کے استعمال سے دل کے بائی پاس آپریشن سے نجات دلاتا ہے
فوائد : دل کے تمام امراض ضعف قلب، اختلاج القلب، خفقان اور دل کے دھڑکنے کے لئے اکسیر اعظم ہے، نظام اعصاب اور اعضائے رئیسہ کی طاقت کا اصل جوہر ہے، دل کے والوز کے بند ہونے اور شریانوں،وریدوں کی بندش کو ختم کرتا ہے، کولیسڑول اور یورک ایسڈ کے لئے بھی اکسیر معدہ اور جگر کے امراض کے لئے بھی مجرب علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

بچوں کے اسہال، کا دیسی علاج

بچوں کے اسہال، کا دیسی علاج
شِیر خوار بچوں کو اکثر اسہال، دست جیسے مرض کا سامنا رہتا ہے، اکثر اوقات مہنگے مہنگے انگریزی سیرپ اور ادویات بھی کام نہیں آتے اور بچے دن بدن کمزور ہوتے جاتے ہیں ۔دودھ پیتے بچے زیادہ تر اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔وجہ تو ماں کا دودھ ہی بنتا ہے ماں اگر صحت بخش غذا لیتی ہے تو بچے کی بیماری کے چانس کم ہو جاتے ہیں ،ہم جو بھی نسخہ جات لکھتے ہیں وہ ہزاروں مریضوں پر تجربہ شدہ ہوتا ہے اس لیے بلا خوف و خطر استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گِل ارمنی 10 گرام، کِہربا 10 گرام، طباشِیر 10 گرام
ترکیب تیار ی : اِن تینوں ادویات کو پِیس سفوف بنا لیں ،گِل ارمنی ایک قسم کی مٹی ہے یہ خوشبودار اور نرم ہوتی ہے یہ تمام ادویات انتہائی بے ضرر ہیں بلا ججھک استعمال کریں
مقدار خوراک : چھ سال کے بچے کو چمچ کا چوتھائی حصہ اور شیر خوار بچوں کو دو رَتی تک پانی میں گھول کے صبح ،دوپہر ،شام استعمال کروائیں
دو رتی سے مُراد انگوٹھے اور بڑی اُنگلی کی چٹکی میں جتنا سفوف آجائے
پرہیز : ماں نرم غذا استعمال کرے چند روز تک گندم کی روٹی سے پرہیز کرے ،کچھڑی وغیرہ کھائے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

قد بڑھانے کا، مجرب المجرب نسخہ

 قد بڑھانے کا، مجرب المجرب نسخہ
 آج کل قد بڑھانے کیلئے اس نسخہ کو استعمال کریں انشاءاللہ بہتر پائیں گے چھوٹا قد بعض اوقات شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بالخصوص جب چھوٹے قد کے ساتھ پیٹ بڑھا ہو ا ہو قد بڑھانے کیلئے چند نسخہ جات پیش کروں گا جن سے میرے اللّہ کے حکم سے ہزار درجہ لوگ مستفیض ہوں گے
نسخہ الشفاء : تخم سرس 10 گرام، اجوائن دیسی 10 گرام
ترکیب تیاری : پیس کرباریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک :  چھوٹا چائے والا آدھا چمچ پانی کے ساتھ ہر کھانے کے بعد پانچ ماہ تک استعمال کریں انشاء فائدہ ہو گا
نسخہ الشفاء : ساگ میں ادرک شامل کریں اس کے کھانے سے قد اور وزن دونوں بڑھتے ہیں
نسخہ الشفاء : ٹراؤٹ مچھلی یا عام مچھلی کے کانٹے اور مروارید ناسفتہ کو لے کر ہم وزن کنگھی بوٹی میں ملا کر رگڑیں بہت مجرب نسخہ ہے
مقدار خوراک : صبح و شام دو یا چار رتی استعمال کریں ایک مہینے میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا انشاء اللّہ

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal