Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواتین کے چہرے کا رنگ نکھارنے اور خوبصورتی کیلئے، نسخہ

خواتین کے چہرے کا رنگ نکھارنے اور خوبصورتی کیلئے، نسخہ
نسخہ الشفاء : سوڈا بائیکارب 5 گرام، چاک پوڈر 40 گرام، ھلدی 200 گرام، وائٹ آئل بقدر ضرورت پیسٹ بنا کر چہرہ پر لگائیں،15 تا 20 منٹ بعد منہ اچھے صابن سے دھو لیں
نوٹ ؟ یہ نسخہ ایک ہفتہ میں دو بار استعمال کرنے سے چہرے پر خوب نکھار پیدا ہوتا ہے، خصوصًا خواتین کیلئے لا جواب نسخہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سنگرہنی، کا مجرب علاج

سنگرہنی، کا مجرب علاج
نسخہ برائے مخصوص مستند حکماء کیلئے
نسخہ الشفاء : اجوائن دیسی 250 گرام، میں 20 گرام تیزاب گندھک ڈالکر 1 ہفتہ پڑا رہنے دیں
کشتہء ودع ( کوڑی زرد) 25 گرام 
نسخہ الشفاء نمبر 2 : کوڑی زرد کو آگ میں جلا کر کشتہ کرلیں، اس کشتہ میں 100 گرام آب لیموں ڈالکر پڑا رہنے دیں خوب پھولے گا جب خشک ہو جائے تو تیار ہے
نسخہ الشفاء نمبر 3 :  کڑاچھال ( اندر جو تلخ کی چھال ) کا سفوف تیار کریں، ملٹھی کا سفوف کر لیں، رال سفید کا سفوف کر لیں، گل صد برگ ( گیندا) کا سفوف کرلیں، ملٹھی سفوف، صمغ عربی سفوف
نسخہ الشفاء  نمبر4 : 100 گرام، پچاس گرام، کڑا چھال 100 گرام، رال سفید 70 گرام، ملٹھی 70 گرام، گل گیندا 70 گرام، صمغ عربی 70 گرام، مصطگی باریک شدہ 50 گرام، رسکپور مسحوقہ 20 گرام، کاربالک ایسڈ 5 گرام
ترکیب تیاری :  کشتہ میں کاربالک ایسڈ ملا کر یکجان سحق کریں، پھر اس میں مسحوقہ رسکپور ڈالکر خوب یکجان سلایہ کرکے تمام اجزاء ملا کر اس قدر سحق کریں کہ تمام اجزاء اچھی طرح مل جائیں
سب کو اچھی طرح ملا کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : کھانے کے 1 گھنٹہ بعد بر رائے طبیب ، بطور غذا کھانے کیلئے اوجڑی خوب گلی ہوئی استعمال کریں، ان شاء اللہ جلد شفاء ہو گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تبخیر معدہ، گھبراہٹ، بے چینی، بہترین نسخہ

 تبخیر معدہ، گھبراہٹ، بے چینی، کمال کا بہترین نسخہ

نسخہ الشفاء : الائچی خورد 50 گرام، پودینہ خشک 50 گرام، آملہ خشک 50 گرام، گل سرخ 50 گرام، گل گازوبان 50 گرام، کشنیز 50 گرام، گازوبان 50 گرام، اناردانہ 50 گرام، فلفل سیاہ 50 گرام، کوزہ  مصری 250 گرام
ترکیب تیاری :  تمام ادویہ کو پیس کر سفوف بنا کررکھ لیں
مقدار خوراک :  ایک گرام  دن میں 3 بار خالی پیٹ تازہ پانی کے ساتھ استعمال کروائیں
فوائد : تبخیر معدہ. گھبراھٹ، بے چینی، بلاوجہ غصہ کا آ جانا، رونے کو دل چاہنا، کہیں بھی دل نہ لگنا، ہر وقت کھوئے کھوئے رہنا، تنہائی پسندی، چڑچڑاپن، مایوسی کا گھیراؤ، اپنے آپ میں غصے کا آئے رہنا، ان سب مسائل سے دو چار لوگوں کے لیے بہترین علاج ہے
غذا میں سادہ شوربہ والا سالن اور خشک روٹی استمال کرنی ہے، پرھیز، بازاری کھانوں مصالحہ دار اشیاء چاول، آلو گوبھی بڑا گوشت

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

محرک، مہیج و مقوی، نسخہ

محرک، مہیج و مقوی، نسخہ
برائے مخصوص و مستند حکماء کیلئے
نسخہ الشفاء نمبر 1 :  برادہ ذھب 3 گرام، کشتہ الماس 1 رتی، کشتہ یاقوت 1 گرام، کشتہ زمرد 1 گرام، مروارید 1 گرام،۔ سب کو ملالیں
نسخہ الشفاء  نمبر2 :  ورقی 10 گرام، منسل 10 گرام ، سم زرد 10 گرام، گندھک 10 گرام، شنگرف 10 گرام،۔ سب کو باریک کرکے 7 خوراکیں بنا لیں
نسخہ الشفاء نمبر 3 : اسگندھ ناگوری 50 گرام، خولنجاں 50 گرام ، عقرقرعا 10 گرام، نکچھکنی 20 گرام، سب کو جو کوب کر کے نیم کلو پانی میں اس قدر پکائیں کہ آدھ پاو رہ جائے، اچھی طرح مقطر کر لیں
نمبر 4  نمبر 1 میں نمبر 2 والی ایک پڑیا ڈال کر نمبر 3 والا جوشاندہ سحق و جذب کرکے قرص تیار کرکے خشک ہونے پر بعد گل حکمت 3 کلو اوپلہ کی آگ دیں، اسی طرح جدید پڑیا اور جدید جوشاندہ سے 7 عمل کریں، آخری آگ نمبر 5  کلو اوپلہ کی دیں، سرد ہونے پر خوب کھرل کرکے مانند غبار کرکے محفوظ الہوا کرلیں
نمبر 5 جند بیدستر اصلی 10 گرام کو چھلنی سے نکال کر ریزہ ریزہ کرلیں ، ابہل 10 گرام جوکوب کریں، کلاہ قرنفل 35 گرام جو کوب کریں، گل کیکر دیسی 5 گرام خوب باریک کریں،۔ ان سب کو روغن چنبیلی سے مس کر کسی شیشی میں محفوظ الہوا کرکے ایک ماہ کسی غلہ کے ڈھیر یا لحافوں میں رکھ چھوڑیں، بہترین نقلی مشک تیار ہو گی
نمبر 6  یہ تیار شدہ مشک 2 تولہ، نمبر 1 والا کشتہ ڈیڑھ گرام، ڈالکر خوب سحق یکجان کرکے 100 گولیاں تیار کرلیں، فی گولی 2 رتی سے قدری زائد وزن ہوگا، مقوی لحوم والا کھانا کھا کر ڈیڑھ گھنٹہ بعد 1 حب ہمراہ روغن گاو و شیر گاو بر رائے طبیب
ایسا نسخہ اگر کسی کے پاس ہو تو کوئی کسی بھی قیمت پر نہیں بتاتا ، زیادہ تعریفوں کی مجھے عادت نہیں ،تعریف وہ جو اھل علم خود کریں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اسرول بوٹی، کے فوائد

اسرول بوٹی، کے فوائد
اس کا پودا جھاڑی دار دو تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ پتّے دو تین انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے لمبوترے سے لال مِرچ کے پتّوں سے مِلتے جُلتے ہوتے ہیں۔ کئی شاخیں ہوتی ہیں، ہر شاخ کے سِرے پر گہرے نارنجی پھولوں کا گُچھا لگتا ہے اور سیاہ رنگ کا مٹر کے برابر بیج آتا ہے۔ اس بوٹی کی جڑ دُور تک زمین میں چلی جاتی ہے اور جڑ ہی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے، اس کا مزہ نہایت کڑوا ہوتا ہے۔
یہ بوٹی جنون (پاگل پن) کی خاص دوا ہے۔ اگر پاگل آدمی بھاگتا، دوڑتا ہو، شوروغل مچاتا اور دوسروں کو مارتا ہو، رات کو بلکل نہ سوتا ہو تو اس کی چند خوراکوں کے استعمال سے نیند آنے لگتی ہے اور کچھ عرصہ تک استعمال کرانے سے مریض بلکل اچھّا ہو جاتا ہے۔
استعمال
نمبر1 :  اسرول کی جڑ لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور ایک ایک گرام یہ سفوف صبح و شام دودھ یا پانی سے کِھلائیں۔ اگر اس مِقدار میں کِھلانے سے مریض پر اس دوا کا کوئی اثر نہ ہو تو ایک ایک رتّی (65 مِلی گرام) بڑھا کر ڈیڑھ گرام تک پہچائیں۔ اس کا سفوف 500 ملی گرام کے کیپسول میں بھر لیں کڑوا پن محسوس نہ ہو گا۔
نمبر 2 :  اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو اس کو نیند لانے کے لیے رات کو سوتے وقت ایک کیپسول دودھ کے ساتھ کِھلانے سے نیند آجاتی ہے۔ اگر اتنی مِقدار میں نیند نہ آئے تو تین کیپسول تک دے سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کو مستقل نیند نہ آتی ہو تو اس کو ایک خوراک صبح اور ایک خوراک رات سونے سے پہلے استعمال کروائیں۔
نمبر 3 : خون کا بڑھا ہوا دباؤ (ہائی بلڈ پریشر) کم کرنے کے لیے بھی یہ بہت مفید ہے۔ یہ مرض زیادہ تر 45 تا 55 سال کے مردوں کو ہوتا ہے۔ اس مرض میں مریض چلنے پِھرنے یا سیڑھیوں پر چڑھنے سے سانس پُھولنے لگتا ہے، دِل دھڑکنا، سر چکرانا، دردِ سر ہونا، رات کو نیند نہ آنا، دماغی کمزوری محسوس ہونا، بے چینی اور گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔ جب اس مرض کے آثار نظر آئیں تو ۱یک ۱یک کیپسول دِن میں تین بار عرقِ گلاب کے ساتھ دیں۔ پانی یا دودھ سے بھی دے سکتے ہیں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

کرم تولید، برائے مخصوص حکماء

کرم تولید، برائے مخصوص حکماء
الشفاء : انسانی جسم میں تین قسم کے زہر ہوتے ہیں، سورا ، سفلس اور سیکوسس یعنی سوزاک، آتشک، اور بواسیر کا زہر، سوزاکی زہر کا تعلق جگر اور غدد ناقلہ کے ساتھ ، آتشی زہر کا تعلق دماغ و اعصاب کے ساتھ جبکہ بواسیری زہر کا تعلق قلب و عضلات و غدد جاذبہ کے ساتھ ہے ۔
ان تینوں زہروں میں سے کسی ایک زہر کی وجہ سے کرم تولید کم یا ختم ہو سکتے ہیں  جن کرموں کا سر نہ ہھو وہ آتشکی اور جن کی دم نہ ہو وہ بواسیری اور جو پژمردہ ہوں وہ سوزاکی زہر کا مظہر ہوتے ہیں  ایک صورت پس سیلز کی بھی ہوتی ہے وہ بھی ان میں سے کسی زہر کی اکالیت و لذع یا قرح سے مدافعتی طور پر دموی رطوبت پس کی صورت میں خارج ہو رہی ہوتی ہے ۔ایسا زیادہ تر سوزاکی زہر کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اصول علاج
متعلقہ زہر سے متعلق مصفیات استعمال کروا کے زہر کو بذریعہ مدرات خارج کروائیں بعد از تعدیل مزاج مناسب ادویہ استعمال کروائیں
ایک اہم نکتہ ۔ حرارت اصل حیات جبکہ رطوبت ذریعہ حیات ہے ۔ ہر بیماری صرف جسمانی لطیف و کثیف موادین پر حرارت کی کمی یا بیشی سے وقوع پذیر ہوتی ہے ۔ بالفاظ دیگر مادی جسم پر حرارت کا ضرورت کے مطابق بالعدول اثر صحت جبکہ حرارت کی کمی و بیشی مرض ہے ۔ ( ماسوائے ضربی و سقطی وغیرہ امراض کے ) گل دوپہری سورج نکلنے پر کھلتا اور غروب پر مرجھا جاتا ہے ۔ سورج مکھی کا پھول اپنا منہ سورج کی حرکت کے ساتھ گھماتا ہے ۔۔ گویا وہ اپنے عمل سے بتا رہے ہیں کہ حرارت میں زندگی ہے ۔ پانی کے متعلق فرمان ربی ہے ۔  ( وجعلنا من الماء كل شيء حي )  ( ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ رکھا ہے ) آب میں سے دیہات کے رہنے والے اکثر لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ گوبر ( روڑی) اوپر سے تر لیکن اسکے اندر بہت گرمی ہوتی ہے ( جو بوجہ حبس کیمیاوی عمل سے پیدا ہوتی ہے) اس میں آپ کو بے شمار کیڑے مکوڑے نظر آئیں گے۔ پس معلوم ہوا کہ حرارت و رطوبت کا نسبتی حسن توازن صحت جبکہ ان کا عدم و توازن بیماری ہے اسی کے حسن توازن سے صحت مند کرم تولید پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر مزید غور کریں تو صرف حرارت ہی فاعل اصلی نظر آتی ہے ۔ یا رہے تمام کیفیات حرارت کے مادے پر مختلف درجاتی عمل کا نتیجہ ہیں ۔ جما مادہ حرارت سے پگھل کر رطوبت ، تری و پانی بنتا ہے ۔ اس دوران اس سے اٹھنے والی گیسز ( ہوا ، خشکی) اور جب حرارت خارج ہو جائے تو دوبارہ انجماد و سردی
علاج ۔ سبب دور کریں اور رطوبت کو متحبس کریں ۔ کیمیائی عمل سے حرارت و عفونت پیدا ہو کر کرم تولید پیدا ہو جائیں گے ۔
ادویہ، پس سیلز کیلئے کبودیہ قشر بندق والا ہمراہ دودھ گھی، اس کے علاوہ سفوف شرما 2 گرام تین مرتبہ یومیہ،چاندی و مرجان مکلسہ، لبوب کبیر،جوھر خصیتین موصلی والا، روغن ماہی، ابلی لسی،کنجد، عجوہ کھجور، بسنت کسمارکر رس وغیرہ حسب ضرورت استعمال کروائیں اللہ تعالٰی کرم فرمائے گا ۔
اس پر تو پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے ۔ لیکن بوجہ نزول الماء اسی کو کافی سمجھا جائے ۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے

متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے
طبی ادویات میں کئی کانٹے دار پودے استعمال ہوتے ہیں جو اپنے ملتے جلتے کانٹے دار پتوں کی وجہ سے اکثر علیحدہ علیحدہ شناخت کرنا دشوار ہوتے ہیں اور کٹارا، کٹیلا ، کٹائی ، کنڈیاری وغیرہ ناموں سے پکارے جاتے ہیں ایسے ہی چند پودوں کی علیحدہ علیحدہ شناخت پیش خدمت ہے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسے تمام پودوں کی تصاویر کو محفوظ کر لیا کریں تاکہ مستقبل میں شناخت اور حوالہ کے کام آ سکیں
نمبر 1 :  قرطم
 Carthamus tinctorious
اردو قرطم ، کسنبہ عربی۔ معصفر ، قرطم فارسی۔ قرطم ، رنگ زعفران ، کانشہ پنجابی۔ کسنبہ سندھی۔ پواڑی
کثیر شاخوں والی کھڑی 45 تا 60 سینٹی میٹر بلند سالانہ پودا ھے جس کی خام شاخیں سبز اور پختہ سفید رنگ ھوتی ھیں اس کی دو قسمیں ہیں ایک کانٹے دار اور دوسری بغیر کانٹے دار
کانٹے دار قسم کو بیجوں سے تیل حاصل کرنے اور بغیر کانٹوں والی قسم کو پھولوں سے دنگ حاصل کرنے اور چارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے
پھول آتشی سرخ ، سرخ و پیلے یا صرف پیلے ہوتے ہیں تخم سفید رنگ حجم میں بنولہ کے برابر صنوبری شکل کے کسی قدر چپٹے چو گوشہ اور سفید مغز سفید اور چکنا کئی علاقوں ( سکردو ) میں اس کے پھولوں کی پنکھڑیوں کو زعفران کہتے ہیں اور انہیں زعفران کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے
نمبر 2 :  پوہلی
Carthamus oxycanthi
قرطم کی یہ قسم پاکستان میں گندم کے کھیتوں میں بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ھے جو گندم کی کٹائی مشکل بنا دیتی ہے چونکہ اسے جانور بالکل نہیں کھاتے اسلئے اسے تلف کرنا مشکل ہو جاتا ہے مئی جون میں اسکے پودے ہوا کے زور پر دور دور تک لڑھکتے جاتے ہیں جس سے اس کے بیجوں کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہو جاتا ہے
نمبر 3 :  کٹائی کلاں
Solanum indicum
اردو ، جنگلی بینگن ، کٹائی کلاں فارسی کٹائی کلاں ، بادنجان دشتی ہندی۔ کٹیلی ، بڑی کٹیلی
چھوٹے چوبی تنے کا 2تا 4 فٹ اونچا پودا ھے جس کی کثیر تعداد میں شاخیں ہو تی ہیں تمام پودے پر تیز نوکدار اور تھوڑے پیچھے کی طرف مڑے ہوئے کانٹے ہوتے ہیں، پتے بینگن کے پتوں کی مانند پھول ہلکے نیلے پھل بڑے آملے جتنا بالکل گول ملائم شاخ پر ایک ڈنڈی پر سیدھا لگا ہوا کچا سبز جس پر سفید داغ پختہ گہرا پیلا یا نارنجی پیلا
نمبر 4 :  کٹائی خورد
Solanum surattense
اردو کٹائی خورد ، کٹیلی پنجابی، کنڈیاری
زمین پر پھیلا ہوا دائمی پودا شاخیں جڑ سے نکل کر چاروں جانب پھیلی ہو ئی پھیلاؤ 2 تا 4 فٹ شاخوں پر گھنے بربط نما پتے تمام پودے پر تیز اور باریک کانٹے پھول ستارہ نما ایک انچ قطر کا بنفشی یا جامنی مائل نیلا درمیان میں پیلے رنگ کے ریشوں کی ٹکیہ پھل بالکل گول کٹائی کلاں کے پھل کی مانند لیکن اس سے چھوٹے
نمبر 5 :  ستیاناسی ( زرد پھول والی )
Argemone mexicana
چونکہ یہ ایک غیر ملکی پودا ہے اسلئے شروع میں اسکو بھی کانٹوں کی وجہ سے بھٹ کٹایا ، کٹیلا ، اجڑکانٹا ، شیال کانٹا وغیرہ نام دئیے گئے لیکن آخرکار اس کا نام ستیاناسی مشہور ہوا کیونکہ بقیہ نام اس کو دوسرے پودوں سے غلط ملط کر دیتے تھےایک تا چار فٹ اونچا نباتی تنے کا کھڑا یک سالہ پودا ہے پتے کٹائی خورد یا اونٹ کٹارا کی مانند تمام پودے پر تیز باریک کانٹے پودا زیادہ گھنا نہیں ہوتا پتوں پر سفید داغ پھول پیلے درمیان میں سرخ نشان ڈوڈا پون انچ چوڑا ڈیڑھ انچ لمبا پھانک دار جس میں گول سیاہی مائل خاکستری بیج ہوتے ہیں
نمبر 6 : ستیاناسی ( سفید پھول والی )
Argemone munita
یہ بھی زرد رنگ پھول والے پودے کی مانند ہے البتہ اس کے پتوں کا سائز چھوٹا ہوتا ہے پھول سفید رنگ جسکی چھ عدد بیضوی پنکھڑیاں درمیان میں پیلے رنگ کی ٹکیہ پھول مارچ تا ستمبر
نمبر 7 :  اونٹ کٹارا
Echinops cornigerus
یہ وہ اصل اونٹ کٹارا ہے جس کا طبی کتب میں ذکر ہے تمام پودے پر تیز کانٹے شاخوں کے آخری سروں پر چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں پر مشتمل گولے پھولوں کے ساتھ تیز باریک کانٹے شاخیں سفید رنگ قدیم دو تا چار فٹ
نمبر 8 :  جگر کٹارا
Silybum marianum
انگریزی ، Milk thistle
یہ پودا بھی غیر ملکی ہے جو کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان میں متعارف ہوا ہے اور جگر کو تندرست رکھنے کے لئے حیران کن شفائی تاثیر کا حامل ہونے کی وجہ سے مشہور ہو چکا ہے اسے عام طور پر اونٹ کٹارا کہا جاتا ہے لیکن میں نے خصوصیات کے لحاظ سے اسکا نام جگر کٹارا تجویز کیا ہے اور کتاب الادویہ جلد اول میں یہ اسی نام سے درج ہے، بڑے بڑے پتوں والا نباتی ناسوری تنے والا ایک تا ڈیڑھ میٹر بلند یک سالہ یا دوسالہ پودا ہے جسکا تنے کے علاوہ کوئی حصہ بھی کانٹوں سے خالی نہیں پتوں پر سفید رنگ کی بے ترتیب دھاریاں ہر شاخ کے سرے پر اکیلا پھول جس کے چاروں جانب افقی حالت میں لگے ہوئے کانٹے پھولداری تارینہ بہت زیادہ تعداد میں کرنی پنکھڑیاں کاسنی یا گلابی جامنی رنگت والی دنیا میں اسکی دو انواع ہیں جبکہ پاکستان میں اسکی ایک نوع اور دو اقسام ہیں سفید پھول اور گلابی جامنی پھول والی پھول میں 100 تا 190 عدد چھوٹے چھوٹے لمبوترے بھورے بیج ہوتے ہیں جن کے سروں پر باریک اور ملائم ریشے لگے ہوئے جنکی مدد سے یہ ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں
نمبر 9 : برم ڈنڈی
Tricholepis glaberrima
انگریزی Globe Thistle
چھوٹی سالانہ 50 تا 100 سنٹی میٹر بلند بوٹی ہے جسکی زاویہ دار شاخیں ھوتی ھیں پتے بغیر ڈنڈی متبادل 3 تا 6 سینٹی میٹر لمبے نوکدار بیضوی لمبوترے خاردار دندانے دار پھول گلابی پنکھڑیاں کرنی ہر پھول سیدھی شاخ کے سرے پر اکیلا
نمبر 10 : سل کانٹا
Cirsium arvense
بنگالی ، سل کانٹا
دھلی ، کٹیلا ، کٹیلی
پنجاب ، بھُن بھُن
60 تا 100 سینٹی میٹر بلند سالانہ بوٹی ہے جس کے پتے بیضوی لمبوترے 5 تا 15 سینٹی میٹر اور کانٹے دار ہوتے ہیں پھول ہر شاخ کے سرے پر اکیلا ارغوانی یا سفید یہ بوٹی گندم کے کھیتوں میں عام ہے جو نہ صرف اس کی کٹائی مشکل بنا دیتی ہے بلکہ اس کی پیداوار بھی 25 تا 30 فیصد کم کر دیتی ہے مدر بول ، قے آور ، مقوی اور دافع پیچش ہے
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

مادہ منویہ کے تمام نقائص کا ایک علاج، پس سیل ختم، سپرم کاونٹ مکمل

مادہ منویہ کے تمام نقائص کا ایک علاج، پس سیل ختم، سپرم کاونٹ مکمل
نسخہ الشفاء : خارخسک 250 گرام، آملہ 100 گرام، دارچینی 50 گرام، ثعلب مصری 50 گرام، سفید پیاز کا پانی 250 گرام، شہد خالص 1 کلو
ترکیب تیاری : جوسر میں پیاز کا پانی نکال کر شہد میں ملا کر ہلکی آنچ پہ پکائیں جب پانی خشک ہو جائے اتار لیں باقی تمام ادویہ باریک کر لیں قوام ٹھنڈا ہونے پر پسی ہوئی ادویہ شامل کر دیں معجون تیار ہے اسے پندرہ دن جار میں محفوظ رکھیں اس کے بعد ایک چمچ صبح شام کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک کپ پانی سے کھائیں چالیس یوم کے بعد ٹیسٹ کروائیں انشاءاللہ سپرم کاونٹ پورا ہو گا
یاد رہے آجکل سفید پیاز مارکیٹ یا سبزی منڈی سے عام مل جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دوائے ھاضم، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے

دوائے ھاضم، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے
نسخہ الشفاء : گل سرخ 10 گرام، کشنیز10 گرام، زیرہ سفید 10 گرام، آملہ خشک 10 گرام، پوست ھلیلہ زرد 10 گرام، الائچی کلاں 10 گرام، ست پودینہ1 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گرام، کی مقدار میں صبح شام بعد از غذا پانی سے کھائیں
فوائد : بلند فشار الدم، ہائی بلڈ پریشر کے مریض جو نمکیات والی دوا نہیں لے سکتے ان کیلئے تحفہ ہے۔ ھاضم ہے ریاح خارج کرتا ہے ،پیٹ کے نفخ کو ختم کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

معدہ کی خرابی سے پیدا ہونے والے امراض ___کا دیسی علاج

معدہ کی خرابی سے پیدا ہونے والے امراض، کا دیسی علاج
منہ میں پانی جمع ہونا، ترش ڈکار، بدهضمی، گیس، بھوک نہ لگنا، پیٹ میں درد، دل خراب، بےچینی، جسمانی کمزوری، سر میں درد، دست، قبض، دل کی دھڑکن، سینے پہ جلن، چہرے پہ سرخ نشانات، زبان پہ زخم، فم معدہ، ذائقہ زبان کا خراب ہونا وغیرہ
اسباب مرض
بے وقت کھانا، دیر ہضم چیزوں کے اوپر ٹھنڈا پانی پینا، انتہائی غم یا خوشی میں کھانا کھانا، پرانا کھانا کھانا، کچی چیزیں گرم مصالحہ جات مسلسل کھانا
یہ سفوف ہر گھر میں ہونا ضروری ہے
نسخہ الشفاء : میٹھا سوڈا 10 گرام، اجوائن دیسی20 گرام، سنگ دانہ مرغ 20 گرام، ست پودینہ 3 گرام، الائچی خورد 10 گرام، الائچی کلاں 10 گرام، سرخ گلاب 50 گرام، ثناء مکی بغیر تنکا 50 گرام، سفید زیرہ 15 گرام نوشادر20 گرام، فلفل سیاه 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھیں
مقدار خوراک : صبح دوپہر شام کھانے کے آدها گهنٹہ بعد آدھا چمچ چائے والا تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں
مرد وعورت اور بچوں کیلئے یکساں مفید ہے