Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

زچہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات

زچہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : اگر ولادت کے وقت رحم سے خون زیادہ آنے لگے تو گیرو 20 گرام، سنگ حراحت 20 گرام، دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں 2 گرام کی مقدار عرق گاؤ زبان 50 گرام، یا پانی کے ساتھ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ولادت کے بعد خون نفاس کم آئے یا بالکل بند ہو جا ئے تو پوست املتاس 10 گرام، بادیان 10 گرام، ایک گلاس  پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور گڑ 40 گرام ملا کر صبح و شام دن میں ایک بار پیئں 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : زچہ کے پستانوں میں ورم ہو تو پو ست خشخاش 10 گرام، برگ نیم 20 گرام، کو پا نی میں جوش دے کر اس میں صاف کپڑ ے کی گدی بھگو کر سینکیں
نسخہ الشفاء : زچہ کی پستانوں کی بھٹنی میں زخم ہو تو سفیدہ کاشغر ی  10 گرام، مردار سنگ 10 گرام، لے کر باریک کر کے تھو ڑے دیسی گھی میں حل کر کے دن میں دو تین بار زخم پر لگائیں
نسخہ الشفاء : زچہ کو بخار ہو تو سونف 5 گرام، مکوہ خشک 5 گرام، ایک کپ پانی میں جوش کرکے چھان کرکے تھوڑی شکر ملا کر پیئں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

چھوٹے بچوں کی بیماریاں، دیسی نسخے

چھوٹے بچوں کی بیماریاں، دیسی نسخے
ہربل ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : شہد میں سہاگہ پیس کر ماں یا گائے کے دودھ میں ملا کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے ان کی کھانسی اور بدہضمی دور ہو جا تی ہے اور وہ دودھ پی کر قے نہیں کرتے
نسخہ الشفاء : چھوٹے بچے جنہیں موسم گر ما میں زیادہ پیاس لگے اور بار بار پا نی پینے پر بھی ان کو تسکین نہ ہوتو رتن جوت 2 گرام، کو پا نی میں پیس کر کے اور چھان کر کے انہیں پلا دیا جائے، اس سے پیاس کم ہو جاتی ہے اور گرمی کی مضرت سے بھی بچے محفوظ رہتے ہیں
نسخہ الشفاء : جس شیر خوار بچے کو پیاس کی شدت ہو تو کنول گٹہ سے سبزی علحیدہ کر کے پانی میں پیس کر کے پلانے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : کھٹے انار کی کلی کو پا نی میں پیس کر چھو ٹے بچو ں کو پلا نے سے دست رُک جاتے ہیں
نسخہ الشفاء : اندر جو شیریں 2 گرام، کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے پیچس کی شکایت دور ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : سہاگہ بریاں 5 گرام، نمک سیاہ 20 گرام، دونوں کو باریک کر کے رکھیں ایک چٹکی لے کر پانی میں ملا کر بچو ں کو پلائیں، بچوں کے درد شکم میں نفع بخش ہے
نسخہ الشفاء : کف دریا کو باریک کر کے شہد میں ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوٹے بچوں کو ہچکی آئے تو اسے شہد چٹانے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات
دیسی ہربل علاج، ٹوٹکے، نسخے، چٹکلے
نسخہ الشفاء : امرود کی خشک پتیوں کو باریک کرکے زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوہارہ کی گٹھلی کو جلا کر باریک کرلیں اسے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوتے اور بھرجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : گوہ کی کھال کو جلا کر کسی عضو پر لیپ کیا جائے تو عضو اتنا بے حس ہو جاتا ہے کہ اگر اسے کاٹا جائے تو کوئی تکلف نہیں ہوتی ہے، بڑے پھوڑوں اور دملوں پر نشتر دینے میں تکلیف سے بچنے کے لیے ترکیب بہت مناسب ہے
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرکے پھوڑں پر لیپ کرنے سے پھوڑے جلد پک کر پھوٹ جاتے ہیں اور آسانی سے لیپ خارج ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : درخت شیشم کی کونپلوں کو 20 گرام، کی مقدار میں لے کر ایک کپ پانی میں جوش کر کے چھان لیں، صبح و شام اس کا استعمال کرنا، اعلی درجہ کا مصفی خون ہے، جلدی بیماریوں میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : کنیرسفید کے خشک پتوں کو خوب باریک کرکے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خنازیر، کنٹھ مالا، دیسی علاج، نسخے

خنازیر، کنٹھ مالا، دیسی علاج، نسخے
ٹوٹکے، نسخے، مجربات، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : لہسوڑے کے پتوں کو پیس کر نیم گرم کرکے ورم خنازر پر لیپ کرنے سے ورم تحلیل ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : جوان بیل کے سینگ کا مغز لے کر ایک مٹی کے پیالے میں بند کرکے آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ مغز جل جائے پھر اسے نکال کر باریک سفوف بنالیں، 3 گرام، اس سے لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر کھائیں ایک دن چھوڑ کر ایک خوراک 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت املتاس کی جڑ کو پانی میں پیس کرکے لیپ کرنا ہر قسم کے ورم کو تحلیل کرتا ہے
نسخہ الشفاء : رائی کو کرم کلا کے پانی پیس کرکے لیپ کرنے سے ورم کو تحلیل کرتا ہے
نسخہ الشفاء : نیل کو سرکہ میں ملا کر خنازیر کے پھوٹے ہوئے ورم پر گیارہ دن تک متواتر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تازہ دھنیا کا پانی نچوڑ کر اس میں جو کا آٹا ملا کر لیپ کرنے سے ورم تحلیل ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : مسور کو سرکہ میں پکا کر خنازیر کی گلٹیوں پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تخم سرس 300 گرام، شہد خالص 600 گرام ملا لیں اور مٹی کی نئی ہانڈی میں جس میں پانی نہ ڈالا گیا ہو رکھ کر ڈھک دیں، اور اس کے منہ کو ماش کے آٹے سے بند کرکے دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں، اس کے بعد کھول کر روزانہ 10 گرام کی مقدار میں کھائیں، دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں ترش اور بادی غذاؤں سے پرہیز کریں، ایک ہفتہ کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جسم پر پِت، اور جلن کھجلی، کیلئے دیسی نسخے

جسم پر پِت، اور جلن  کھجلی، کیلئے دیسی نسخے
دیسی علاج، ہربل علاج، ٹوٹکے نسخے
نسخہ الشفاء : جسم پر پِت نکلنے پر پھٹکڑی  10 گرام، گیرو 10 گرام، دونوں کو پیس کرباریک پاؤڈر کر لیں اور حسب ضرورت جسم پر ملیں
نسخہ الشفاء : پِت کے مقام پر جلن اور کھجلی زیادہ ہوتو عرق گلاب 30 گرام، میں 20 گرام سرکہ ملا کر لگائیں اس سے جلن اور کھجلی میں فوراً فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : مغز املتاس 30 گرام لے کر تھوڑے پانی میں بھگو دیں، چار گھنٹے کے بعد اس کا پانی پیئں یہ پِت کے مادہ کو دفع کر ے گا
نسخہ الشفاء : رسونت سرکہ میں حل کرکے پِت کے مقام پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تخم کاہو 5 گرام کو ایک کپ پانی میں پیس کر پینے اور لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : نئی اینٹ کو پانی میں بھگو دیں، اس پانی کے پینے سے پِت، پتی کو فائدہ ہوتا ہے جو رات کو بکثرت نکل آتی ہے
نسخہ الشفاء : برگ بانسہ کو پانی میں جوش کرکے اس سے غسل کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دمل، منہ والا پھوڑا، دیسی نسخہ جات

دمل، منہ والا پھوڑا، دیسی نسخہ جات
دیسی علاج، نسخے، مجربات، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : چونا ان بجھا ہوا کو چربی میں ملاکر اسے دمل پر لیپ کرنا جو پکنے کے قریب ہو  اس سے زخم پھوٹ جاتا ہے اور پلستر لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرکے ورم پر لیپ کرنے سے ورم پکا کر پھوڑ دیتا ہے
نسخہ الشفاء : تخم خطمی کو پانی میں ییس کر کے ورم کے مقام پر لیپ کریں، اس سے ورم پک جاتا ہے
نسخہ الشفاء : السی کو پانی میں پیس کر لیپ کرنے سے ورم تحلیل ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : پودینہ کو پیس کر جو کا آٹا ملا کر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : سیاہ زیرہ کو سرکہ میں پیس کر ورم پر لیپ کریں، اگر ورم ابتدائی حالت میں ہو تو تحلیل ہو جاتا ہے ورنہ پک جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خارش خشک و تر، دیسی نسخے

خارش خشک و تر، دیسی نسخے
ٹوٹکے دیسی، نسخے، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : چھولھے کی مٹی اور اجوائن دونوں برابر وزن لے کر باریک کر لیں، اور کھٹے دہی میں ملا کر لگانے سے خارش اور داد کو فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : رائی کو سرکہ میں پیس کر تر کھجلی اور داد کے مقام پر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : مہندی کی خشک پتی کو باریک کرکے گھی میں ملا کر خارش تر کے مقام پر لگانا مفید ہے
نسخہ الشفاء : درخت شہتوت کی پتیوں کو پیس کر خارش کے مقام پر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : آب لیموں 10 گرام، عرق گلاب 20 گرام، روغن چنبلی 30 گرام، سب کو خوب ملا کر جسم پر ملیں اس کے بعد غسل کریں، خشک کھجلی میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کنیز کے پتے 50 گرام، لے کر 250 گرام، سرسوں کے تیل میں جلائیں، اس کے بعد تیل کو صاف کرکے رکھ لیں روزانہ اس تیل کی مالش کریں
نسخہ الشفاء : تخم شبت (سوئے کے بیج) کو پانی میں پیس کر خشک خارش پر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : چاولوں کے بیرونی چھلکے کو پانی میں اتنا جوش دیں کہ چھلکے کی پوری قوت پانی میں آجائے اس پانی کو بدن پر ملنا ہر قسم کی خارش میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کندش (نک چھکنی) کو سرکہ میں پکا کر روغن گل ڈالیں، اسے خشک خارش میں ملنا مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پیاس کی زیادتی کیلئے، دیسی نسخہ جات

پیاس کی زیادتی کیلئے، دیسی نسخہ جات
پیاس کی زیادتی پیاس کی شدت روکنے کیلئے ٹوٹکے
نسخہ الشفاء : تخم خرفہ 4 گرام، کو پانی میں پیس کر سکنجبین سادہ 10 گرام، ملا کر پینے سے پیاس دور ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : گرمی کے موسم میں شیر خوار بچوں کو جو پیاس کی شدت ہوتی ہے اس کے لئے تدبیر یہ ہے کہ کنول گٹہ کو نیم کوب کرکے اسے آبخورہ میں ڈال دیں جس کا پانی بچہ پیتا ہے اس پانی کے پینے سے پیاس کی شدت جاتی رہے گی
نسخہ الشفاء : پوست بیرون پستہ 3 گرام، کو باریک پیس کر پانی کیساتھ استعمال کرنا  مجربات ہے
نسخہ الشفاء : پیپل کی چھال کو جلا کر کے پانی میں ڈال دیں جب اجزاء تہہ نشین ہوجائیں تو اس پانی کو تھوڑا تھوڑا پیئں
نسخہ الشفاء : رات کی پکی ہوئی روٹی کو آگ میں جلائیں پھر اس جلی ہوئی روٹی کو پانی میں ڈال دیں یہ پانی تھوڑا تھوڑا پیئں اس سے پیاس دور ہوگی ابکائی میں اس پانی کا استعمال مفید ہے
نسخہ الشفاء : پوست آملہ یا سفید کتھہ کو منہ میں رکھنا پیاس کو تسکین دیتا ہے
نسخہ الشفاء : املی 5 گرام، کو آدھا گلاس پانی میں بھگودیں تین گھنٹے کے بعد پانی نتھار کر پی جائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پیٹھ ، کمر اور پہلو کا درد، دیسی نسخہ جات

پیٹھ ، کمر اور پہلو کا درد، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے دیسی، مجرب ٹوٹکے
نسخہ الشفاء : اسگند ناگور ی 50 گرام، چینی 50 گرام، دونوں اجزاء کو  باریک سفوف بنا کر رکھیں ایک چھوٹا چمچ چائے والا ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ  15 دن استعمال کرنا پیٹھ اور کمر کے درد میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : مغز گھیگوار 50 گرام، سونٹھ 50 گرام باریک کر کے ملا لیں  ایک چمچ چائے والا کی مقدار میں روزانہ 15 دن استعمال کرنا کمر اور پہلو کے درد میں مفید ہے یہ مقوی باہ بھی ہے
نسخہ الشفاء : مغز تخم ارنڈ 70 گرام، کو پیس کر آدھا کلو دودھ میں اتنا پکائیں کہ کھویا کی طرح ہوجائے اس کے بعد میں 150 گرام دیسی گھی میں بھون لیں پھر اس میں چینی 150 گرام  ملا کر رکھ لیں 2 چمچ بڑے کھانے والے کی مقدار میں صبح و شام 10 دن کھائیں درد کمر میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : سونٹھ 6 گرام، دھنیا خشک 6 گرام، لے کر رات کو پانی میں بھگو دیں صبح کو جوش دے کر پی لیں کمر اور پہلو کے درد میں مفید ہے 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گوگل 3 گرام، لے کر ایک چھوہارہ میں گٹھلی کی جگہ بھر کر آٹے کے خمیر میں لپیٹ کر بھوبھل میں دبائیں جب آٹا پک کر سرخ ہوجائے تو بھوبھل سے نکال کر آٹا علیحدہ کرکے چھوہارہ کو گوگل سمیت حل کرکے چنے کے برابر گولیاں بنائیں ایک ایک گولی صبح و شام پندرہ دن سے ایک ماہ کھائیں کمر کے پرانے درد میں بہت مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

بانجھ پن،عقر کیلئے، دیسی نسخہ جات

بانجھ پن،عقر کیلئے، دیسی نسخہ جات
نسخہ الشفاء : جس عورت کو استقرار حمل نہ ہوتا ہو وہ ایام ماہواری کے فوراً بعد برادہ دندان فیل 50 گرام،کوزہ مصری 50 گرام، دونوں کو خوب باریک پیس کر مکس کر لیں 7 روز تک ایک چھوٹا چمچ چائے والا کی مقدار میں روزانہ کھائے اور اس کے بعد شوہر سے قربت کرے تو استقرار حمل کی امید کی جاسکتی ہے
نسخہ الشفاء : زیرہ سفید کو باریک کرکے تھوڑے گڑ میں ملا کر کے تین شیاف بنائیں جس عورت کو بانجھ پن ہو ایک شیاف (بتی) روزانہ رحم میں رکھے تین دن کے بعد مرد سے قربت کرے اس سے استقرار حمل کی امید کی جاتی ہے
نسخہ الشفاء : ا گر بانجھ عورت سورج مکھی کے پھول کو حمول کرے تو اس کا بانجھ پن دور ہو جاتا ہے اور استقرار حمل کی امید کی جاسکتی ہے
نسخہ الشفاء : اسگند کو باریک کرکے 7 گرام، کی مقدار میں اگر کوئی عورت ابتدائے حیض سے کھائے اور غذا میں دودھ اور چاو ل ارقسم کھیر وغیرہ استعمال کرے اور حیض سے پاکی کے بعد مرد سے قربت کرے تو استقرار حمل کی امید کی جاسکتی ہے
نسخہ الشفاء : کائپھل کو باریک کرکے اس کے برابر سفید شکر ملا کرکے رکھ لیں حیض سے فارغ ہونے کے بعد روزانہ تین دن تک 6 گرام، کی مقدار میں استعمال کرے اس کے بعد شوہر سے قربت کرے
نسخہ الشفاء : مرمکی 20 گرام، نوشادر 20 گرام، دونوں اجزاء  باریک کرکے دانہ مسور کے برابر گولیاں بنائیں حالت حیض ایک گولی روزانہ کھائے بعد فراغت حیض شوہر سے قربت کرے
نسخہ الشفاء : ریش برگد کا نرم و نازک حصہ لے کر سایہ میں خشک کرنے کے بعد باریک پیس لیں پھر اس کے برابر وزن مصری ملا کر رکھ لیں بعد از فراغت حیض ایک چمچ کی مقدار میں روزانہ رات کو تین دن تک کھائے پھر شوہر سے قربت کرے
نسخہ الشفاء : ناگسیر اور چھالیہ دونوں برابر وزن لے کر باریک سفوف بنالیں فراغت حیض کے بعد یہ سفوف ایک چھوٹا چائے والا چمچ کی مقدار میں ایک گلاس دودھ کے ساتھ 10 دن استعمال کریں