Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

آم کے فوائد اور خواص

Mango-Pakistani

آم کے فوائد اور خواص

اردو نام آم ،عربی نام انبنج ،فارسی نام انبہ،گجراتی نام آبنو ، انگریزی نام مینگو مشہور عام پھل ہے پاکستان میں بکثرت ہوتا ہے اس کی گٹھلی کی گری میں قریباََ دس فیصد ٹینک ایسڈ پایا جاتا ہے
رنگ ۔سبز، سرخ ، اور زرد رنگوں کا ہوتا ہے ۔
ذائقہ ۔خام ترش، پختہ میٹھا ، چاشنی دار اور خوشبودار۔

مزاج گرم تر
فوائد۔معدہ ، آنتوں ،مشانہ کو تقویت دیتا ہے ۔
اس کے خشک پھولوں کا سفوف جریان کے لئے اکسیر ہے ۔
آم کا شمار برصغیر کے بہترین پھلوں میں ہوتا ہے ، اس لیے یہ پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ اسے برصغیر کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ آم اپنے ذائقے ، تاثیر، رنگ اور صحت بخشی کے لحاظ سے تمام پھلوں سے منفرد ہے اور چوں کہ خوب کاشت ہوتا ہے ، اس لیے یہ سستا اور سہل الحصول بھی ہے۔ اس کی سینکڑوں اقسام ہیں۔ برصغیر کو آم کا گھر بھی کہتے ہیں۔ فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کے مطابق برصغیر میں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا۔ آج کل جنوبی ایشیاء کے کئی ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر اسے کاشت کیا جاتا ہے۔

Read More