Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

جر یان منی کے نقصانات

جر یان منی کے نقصانات

جر یان منی کے نقصانات
جماع کی خواہش کے بغیر پیشاب یا پا خانہ کرتے وقت یا ان کے بغیر بھی بلا ارادہ منی مذی یا ودی کے اخراج کو جریان کہتے ہیں
اسباب: خیالات فاسد،محرکات اور گرم اشیاء کا بکثرت استعمال منی کی حدت،منی کا پتلا ہونا،منی کی کثرت،منی کی تھلیوں کا تشنج،جلق،اغلام،کثرت جماع،مختلف عورتوں سے جماع کرنا،سوزاک،گھوڑے یا سائیکل کی کثرت سے سواری کرنا،کثرت احتلام
،پیٹ میں کیڑے ہونا،ضعف گردہ،قبض،کثرت شہوت جماع،حرام مغز کی خراش،عضوخاص کا لمبا ہونا اور عدم صفائ،مثانہ اور پیشاب کی نالی کی خراش،بواسیر،کمزوری معدہ،پتھری کی شکایت،علاوہ ازیں وہ تمام امور اس کے اسباب میں شامل ہیں جن کو ذکاوت حس اور احتلام کہا جاتا ہے
علامات جریان منی
پیشاب پاخانہ کرتے وقت یا یوں ہی منی کےقطرے پیشاب کی نالی سے خارج ہوتے رہتے ہیں مریض کمزور ہو جاتاہے،سستی نا طاقطی اور پست ہمتی پیدا ہوجاتی ہے، درد کمر،ران سر،درد سر،بھولنے کی بیماری،ضعف دماغ،اور ضعف اعصاب کی شکایت ہو جاتی ہے،مر یض متفکر اور چڑچڑا ہو جاتا ہے،جب مرض ترقی کرتا ہے تو سرعت انزال کی شکایت ہو جاتی ہے اور مباشرت میںلطف نہیں آتا،آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں،ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے خیالات کی یکسوئی جاتی رہتی ہے،طبیعت پرخوف اور مایوسی کاغلبہ ہو جاتا ہے،ضعف باہ لاحق ہوجا تا ہے اگر منی کی حدت اس مرض کاباعث ہوتو منی پتلی اور ذردی مائل خارج ہوتی ہے،انزال کے بعد پیشاب کی نالی میں سوزش محسوس ہوتی ہے اور پیشاب بھی جل کرآتا ہے اگر منی کی رقت کے سبب سے یہ شکایت ہو تو منی رقیق اور ذردی مائل خارج ہوتی ہے انزال کے بعد پیشاب کی نالی میں سوزش محسوس ہوتی ہے اور پیشاب بھی جل کر اتاہے اگر منی کی رقت کے سبب سے یہ شکایت ہو تو منی کاقوام پتلا اور رنگ سفید ہوتا ہے اور اس میں حیوانات منویہ کی تعداد کم اور رطوبت کی مقدارزیادہ ہو تی ہے اگر جلق،اغلام،کثرت جماع،قبض،خیالات فاسدہ،ضعف گردہ اور سوزاک وغیرہ،کی شکایت کے سبب سے یہ مرض
لاحق ہوا ہو توان کا تقدم اس مرض پر شاہد ہوگا
جریان مذی
جریان مذی کی صورت میں مذی کے قطرات معمولی شہوانی خیالات اور ذرا سی چھیڑ چھاڑ سے خارج ہونے لگتے ہیں اور
یہ قطرات بلا ارادہ پیشاب پاخانہ کرتے وقت یا یوں ہی خارج ہوتے رہتے ہیں اور یہ شکایت خاص طور پر سرعت انزال کا باعث ہوتی ہے جرجان مذی سے اتنا زیادہ ضعف نہیں پیدا ہوتا جتنا جریان منی سے ہوتا ہے لیکن یہ شکایت اگر زیادتی اختیار کرے اور عرصہ تک قائم رہے تو ضعف باہ اور ضعف اعصاب کا موجب ہوتی ہے