Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دائمی قبض کیلئے، اکسیر نسخہ

دائمی قبض  کیلئے، اکسیر نسخہ
قبض ایک معمولی بیماری خیال کی جاتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ قبض تمام بیماریوں کی ماں ہے، چنانچہ، بواسیر، پیچش، سنگرہنی، سردرد، بھوک نہ لگنا، جریان وغیرہ سب قبض کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہیں، قبض کو دور کرنے کے لئے  یہ نسخہ بہت مجرب اور آزمودہ ہے، جو مریض کافی عرصہ سے اس مرض میں مبتلا ہیں وہ اس کو بنا کے استعمال کریں انشاءاللہ قبض کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا
یہ نسخہ دائمی قبض کو دور کرنے میں اعلی ترین اثر رکھتا ہے
نسخہ الشفاء : اندرائن کا گودہ 10 گرام، مصبر10 گرام، سقمونیا 4 گرام، تربد 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : رات کو سوتے وقت ایک کیپسول نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں
فوائد : قبض کشا ہونے کے علاوہ دماغی واعصابی امراض، مثلا مرگی، سکتہ،فالج، لقوہ،مالیخولیا، ثقل معدہ، ریاح، پیٹ کے کیڑے، امراض جگر،عصبی دردوں، جوڑوں کے درد، عرق النساء، اختناق الرحم، احتباس حیض، کے لئے بھی نہایئت مفید ہے، اس کے مسلسل چند روزہ استعمال سے انشاءاللہ دائمی قبض رفع ہو جائے گی اور دو تین کیپسول کھانے سے جلاب بھی لگ جائے گا، جس سے بلغم اور صفرا خارج ہو گا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal