جریان منی کی کیفیت وعلامات
اس مرض میں پیشاب سے پہلے یا درمیان یا بعد میں سفید رطوبت نکلا کرتی ہے اس
رطوبت کی تین قسمیں ہیں ،،منی،، ودی،، مذی،،
منی،،، ہضم کا چوتھا فضلہ ہے جو غذآ کھانے کے72 گھنٹے بعد پیدا ہوتی ہے یہ تمام
جسم روح ہےجوکہ تمام رگ و ریشہ سےکشید ہو کرنکلتا ہےاسی وجہ سے منی خارج
ہونے پربدن میں کمزوری محسوس ہونےلگتی ہے اگراس کی حفاظت کی جائے تو بدن
نہایت طاقت ور ہوجاتا ہے
مذی،،، وہ سفید رطوبت ہے جوکہ جماع کی خواہش کے وقت ذکر کے منہ پر آجاتی ہے
اس کے ساتھ تھوڑے اخراج سے تو کمزوری نہیں ہوتی البتہ اگر ہروقت نکلتی رہے تو
کمزور اور نکما بنا دیتی ہے
ودی،،، جو سفید رطوبت پیشاب کی نالی کو صاف کرنےکےلئے پہلے ذراسی نکلا کرتی
ہےاس کو ودی کہتے ہیں جب ان تینوں میں سےکسی ایک کا اخراج حد اعتدال سے بڑھ
جائے تو جریان کہلاتا ہے لیکن ان میں سب سے زیادہ خطرناک جریان المنی ہے جو کہ
عام طور پر جب مریض کو قبض ہو جاتی ہےاور وہ پاخانہ کے وقت زور لگاتا ہے توتین
چار قطرے منی کے نکل جاتے ہیں یہ مرض آج کل اس کثرت سے ہے کہ اگر ہم پچانوے
فیصد بھی کہدیں تو دروست ہے پانچ فیصد ہی کوئی خوش قسمت نوجوان ہوں گے جواس
مرض سے بچے ہوں گے ورنہ سب کے سب اس مرض میں مبتلا نظرآتے ہیں
علامات،،،مریض کاہل اورسست ہوجاتا ہے کام کاج کرنے سےجی چراتا ہےاعضاء شکنی
ہروقت دامن گیررہتی ہے کمر میں درد رہتا ہےچونکہ اس مرض سےدماغ کے پٹھےکمزور
ہوجاتے ہیں اس واسطے ذرا سے کام کرنے سے سر میں درد شروع ہوجاتا ہے بلکہ بسا
اوقات چکرآنے لگ جاتے ہیں مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہےخوراک خواہ کتنی ہی کیوں نہ کھائے
طاقت ذرا بھی نہیں بنتی قوت جماع دن بدن کم ہوجاتی ہے اورجماع کی لذت برائے نام رہ
جاتی بالا آخر ناکارہ اور نامرد ہوجاتا ہے
1 thought on “جریان منی کی کیفیت وعلامات”
Leave a Comment
You must be logged in to post a comment.
AoA,
Mujhe pichley 15 dino sey Jiryan e Mazi ka masla darpaish hai. Jis ki wajah sey mein apni biwi sey jamah nahi kar paraha. Kyunkey Azo e tanasal mein tanao jamah key doran kam hojata hai. Meri shadi ko 6.5 saal hochukey hain aur merey 2 bachay hain. Merey dono bachay school jatey hain. Lihaza sirf raat ka waqt hota hai jis mein jamah hosakta hai. Lekin us waqt poorey din ki thakan ki waja sey mein apni biwi ko time nahi depata. Halankey is sey pehley mein aur meri biwi apni life sey bohat khush they. Ab is mushkil ney hum dono ko chirchira bana dya hai. Meherbaani farma kar meri mushkil ka hal bataye. Mein bohat pareshaan hoon. Shukria.