Alshifa Natural Herbal Pharma

گرمیوں,کے لیے,نسخہ،شربت,مفرح,قلب و دماغ

گرمیوں کے لیے نسخہ،شربت مفرح قلب و دماغ
نسخہ الشفاء،مغز بادام50گرام، مغز کدو50گرام،مغز تربوز50گرام،طباشیر بانسی20گرام
آملہ خشک بغیر گٹھلی کے50گرام،الائچی خورد5گرام،شہد خالص250گرام،چینی سفید
750گرام
ترکیب تیاری: علاوہ شہد اور چینی :تمام اجزا کا سفوف بناکر دو کلو پانی میں ملا دیں
پھر ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں جب ایک کلو پانی رہ جائے تو کسی باریک مکمل کے
کپڑے سے چھان لیں جوپانی ہے اس کو پھر ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں شہد اورچینی
ملا دیں اور پانچ منٹ تک پکائیں شربت جیسا قوام بننےپر آنچ سےاُتار کر ٹھنڈا ہونے
کسی بوتل میں محفوط رکھیں،شربت مفرح قلب و دماغ،تیار ہے
طریقہ استعمال: تین بڑے کھانے والے چمچ ایک گلاس ہلکا ٹھنڈا پانی میں اچھی طرح
مکس کر کے دن میں دو بار صبح و شام خالی پیٹ‌پیئں
فوائد:اس نسخہ کو میں نے آج سے سات سال قبل بنانا شروع کیا تھا اللھ کے فضل سے
بے شمار لوگوں نے استعمال کیا اور اس سے بے شمار فوائد حاصل کیے شدید گرمی
میں دل کی گبراہٹ اورچکر پیاس کی شدت کو روکتا ہے دل ودماغ‌ کوتسکین بخشتا ہے
نیزاحتلام جریان کوبھی روکتا ہے دیتا ہے معدہ اورجگر کو قوت دیتا ہے خون پیدا کرتا
ہے قبض ختم کرتا ہے  یہ نسخہ دنیا میں کوئی کمپنی اور حکیم نہیں بناتا میری خاص
ریسرچ اور مجربات  میں سے ہے اسکو بنا کر استعمال  کریں اور تمام بازاری فضول
قسم کے شربتوں سے پرہیز  کریں جوکہ معدہ اور جگر کو شدید نقصان دیتے ہیں اور
مختلف قسم کے کیمیکل اور خوشبو چینی کی  جگہ کچھ اور ہی استعمال کرتے ہیں اور
مضر صحت رنگ استعمال کرتے  ہیں شربت مفرح قلب و دماغ،،مکمل خالص ہے اس
میں کسی قسم کا مضر صحت اجزا نہیں ہے
نوٹ ؟؟؟خدا کے لیے آپ خود سوچیں جو لوگ آپ کوایک سوروپے یاں ایک سوپچاس
روپے میں شربت کی بوتل دیتے ہیں اس میں کیا خالص اجزا استعمال کریں گے ہم لوگ
سستے میں خود مرتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے خود اپنی صحت برباد کرتے ہیں
ہم نے الشفاء نیچرل ہربل فارما کے چاہنے والوں کے لیے مکمل نسخہ  تحریرکردیا ہے
حکیم محمد عرفان

2 thoughts on “گرمیوں,کے لیے,نسخہ،شربت,مفرح,قلب و دماغ”

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top