الائچی
نباتاتی نام؛ الِٹاریا کَرڈامُموم
فیملی ؛ زنِگیبِراسیا
درخت کا حصہ ؛ پکے سوکھا پھل (بیج)
کہاں پیدا ہوتا ہے ۔ انڈیا ،گوٹا ملا ، نیپال، سری لنکا ، تھائ لینڈ اور درمیانی امریکہ۔

کیفیت ؛ پتوں سے بھرا تنا جو کہ چھ سے بارہ فبٹ) تک اونچا جاتا ہے۔اس تنے پر بڑی پتوں میں چھوٹا پیلا ہرا پھول جس کے سرے اودے رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ سدا بہار درخت ہے۔اس لمبوترے ہرے پھل میں دس سے لے کے بیس بیج ہوتے ہیں۔ الائچی کے بیج گھرے بھورے اور چپچے ہوتے ہیں۔
الائچی کا درخت اُگانا مشکل ہوتا ہے اوردرخت کو پھل دینے میں چار سال لگتے ہیں۔ اس کے پھل ہاتھوں سے توڑے جاتے ہیں۔ اس لئے الائچی کافی مہنگی ہوتی ہے

خصوصیات ؛ میٹھی مصالحہ دار گرم خوشبو روغنی ۔

کھانے میں استعمال؛ انڈین، اسکینڈینیوییں ، میڈل ایسٹ اور شمالی اور مشرقی افریقہ کے کھانوں میں اسکا استعمال عام ہے۔
انڈیا اور پاکستان میں میں مرغ اور گوشت کے سالن، اور دوسری جکیوں پے خمیری آٹا ، اوون میں بنائے ہوئے کیک فروٹ پائ وغیرہ اسکا استعمال عام ہے۔
طبی خواص؛ الائچی ، مصفی ، دافع تشنج ، دافع ریاح ، مقویات دماغ، قوت ہاضمہ ، پیشاب لانا ، بلغم نکالنے والا ، دوائےمقوی ، مقویٴ معدہ اور طاقت بخش کی صفات رکھتی ہے

Leave a Reply

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.