Alshifa Natural Herbal Pharma

درد عصابہ

درد عصابہ

درد عصابہ
نسخہ الشفاء کشنیز یعنی کہ سوکھا دھنیا 2گرام مرچ سیا 3دانے اسطوخدوس1گرام دن نکلنے
سے پہلے ہی پاؤ بھر پانی میں گھوٹ کر چھان کر مریض کو پلائیں
یاں اسکا سفوف بنا کر آدھا چمچ چائے والا تازہ پانی سے استعمال کریں پندرہ یوم تک
فوائد،مکمل طور پر آرام ہوگا دس دن تک استعمال کریں
تعریف مرض
مریض کی ایک یا دونوں اپروؤں میں درد ہوتاہے اور کپی چہرہ میں درد ہو تا ہے
ماھیت مرض
یہ درد پانچویں دماغی عصب یا اس کی کسی شاخ میں ہو تا ہے
اسباب
دردشقیشہ اود عصابہ کے اسباب تقریباً یکساں ہیں
گرم بخارات چڑھنا ۔ سردی لگنا ۔ ٹھنڑے پانی سے غسل کرنا ۔ بد ہضمی۔ خون کی کمی
دائمی قبض۔ آنکھ ۔ناک یا دانتوں کا کوئ مرض ملیریا ۔ نقرس ۔ اور گٹھیا کی سمیت
اس درد کے اسباب ہیں
درد عصابہ سورج غروب ہو نے کے بعد باقی رہتی ہے
جبکہ درد شقیقہ ختم ہو جاتی ہے
علامات عصابہ
یہ مرض اکثر ذیادہ عمر کے اشخاص کو ہو تا ہے
پیشانی ابرو پپوٹے اور جبڑے میں درد ایسا ہو تا ہے جیسے چھری کے لگنے یا آگ کے جل
جانے سے ہوا کر تا ہے درد اتنا شدید ہو تا ہے کہ مریض چیخ اٹھتا ہے مقام درد کو ملتا اور
دبا تا ہے مریض اپنی آنکھیں اوپر نہیں اٹھا سکتا اور انکھیں ادھر اُدھر گھمانے سے قاصر
ہو تا ہے شدت مرض میں باری جلد از جلد آیا کرتی ہے

Leave a Comment

Scroll to Top