Alshifa Natural Herbal Pharma

مچھلی

انسانی صحت کیلئے مچھلی کی اہمیت مسلم ہے حالیہ تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے تین اجزاء یعنی فلیسٹی ایسڈ ذہنی امراض کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتے ہیں اس سے ڈپریشن دور ہوتا ہے۔ اور دل کی دھڑکن معتدل ہوتی ہے کینسر کی بعض اقسام اور پیٹ کے ورم سے متعلق بیماریوں کا تدارک مچھلی سے ہوتا ہے۔ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے دل کے حملے کا خطرہ 50 فیصد رہ جاتا ہے۔ بعض مچھلیاں کھانے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور فالج کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

مچھلی کی چربی پگھلا کر شہد میں ملا کر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے موتیا کے آغاز میں لگا لینا مفید ہے مچھلی کے گوشت میں پروٹین کی کثیر مقدار جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔ مچھلی اور مچھلی کے شوربے سے زہریلے جانوروں کے ڈنک کا اثر ختم ہوتا حساسیت سے پیدا ہونے والے جلدی امراض میں یہ تیل بڑا مفید ہے۔

Leave a Comment

Scroll to Top