Alshifa Natural Herbal Pharma

ناشتہ نہ کرنے والوں کے دانت بیماریوں کا شکار

جدید طبی تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کر نے والے افراد کے دانت تیزی سے خراب ہوتے ہیں جس سے دیگر بیمار یوں کے ساتھ ساتھ عارضہ بڑھنے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں خاص طور پر بچوں کے دانتوں کی خرابی کی ایک بڑی وجہ ناشتہ نہ کرنا ہے ۔ یہ تحقیق ڈیزز کنٹرول میری لینڈ مرکز میں کی گئی جہاں پر

4ہزار بچوں کی عادات ٴدانتوں کی خرابی اور صحت کے مسائل کو چیک کیا گیا۔4ہزار بچوں میں سے صرف 23فیصد بچے ناشتہ کرنے کے عادی تھے جبکہ 34فیصد مکمل طور پرناشتہ کے وقت بھوک ہڑتال کر رہے تھے طبی ماہرین نے دیکھا کہ ناشتہ کرنے و الے بچوں کے دانتوں کی چمکٴ ساخت اور ان کی مجموعی صحت دیگر بچوں سے نسبتاً بہتر تھی جبکہ 34فیصد بچوں کے دانتوں کو کیڑا لگنے ٴدرد ہونے اور مسوڑھے سوجنے کے امراض لاحق تھے طبی ماہرین نے کہا کہ دانتوں کی اوائل عمری میں خرابی دیگر مہلک امراض کےلئے راہ ہموار کرتی ہے اس لئے بچوں کو نہ کرانے میں تساہل نہ برتا جائے۔

Leave a Comment

Scroll to Top