Alshifa Natural Herbal Pharma

نسخہ الشفاء : جلق، ہاتھ رسی، مشت زنی کے نقصانات، اور علاج

ہاتھ رسی، مشت زنی کا مطلب : ہاتهوں سے مادہ منویہ خارج کرنے کو جلق کہتے ہیں. یہ مرض اکثر نوجوان لڑکوں یا لڑکیوں کو بارہ سال کی عمر میں شروع ہو جاتا ہے. چھوٹے بڑوں سے سن کر یا اس عادت میں مبتلا دیکھ کر یہ فعل کرنے لگتے ہیں. اور لذت کا احساس ہونے کی وجہ سے جب موقع ملتا ہے اس عمل کو دہراتے رہتے ہیں. اور اس کے نتیجے میں اپنی جسمانی طاقت اور صحت کو کهونے لگتے ہیں. اور اکثرمریض شادی اور شادی کے بعد تک اس مرض میں مبتلا رہتا ہے . جلق کا عادی بچہ اکثرشرمیلا ہوجاتاہے. حرارت طبعیہ فنا ہو جاتی ہے. أعضائے رئیسہ کمزور ہو جاتے ہیں. چستی زائل اور جوش نشاط یکسر فنا ہو جاتا ہے. أعضاء کی شکستگی اور جوڑوں میں اینٹهن شروع ہو جاتی ہے. خون کی پیدائش بہت کم اور خراب .پٹهے ڈهیلے بینائی کمزور اور چہرے کی شادابی مفقود ہو جاتی ہے. ہاتھ پاؤں کانپنے لگتے ہیں. پھیپھڑے اور گردے کمزور اور سانس پهول جاتا ہے.درد کمراور دردقولج پیدا ہو جاتا ہے. اور اعضاء میں خشکی ہو جاتی ہے. یاداشت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا ہو جاتا ہے
علاج
بچے کے سوسائٹی کی اصلاح کریں رات سونے سے قبل پیشاب کرنے کی عادت ڈالیں. فحش بینی سے بچیں. بستر سے ہاتھ باہر رکھ کر سونے کی عادت ڈالیں، بستر زیادہ گرم نہ ہو. غلفہ میں میل جمع نہ ہونے دیں. صفائی کا خاص اہتمام رکهیں. پڑهنے کے لیے اچهی کتابیں دے. رات کو ذکر اللہ اور دودود شریف پڑهنے کی اور صبح پیدل ہواخوری کی عادت ڈالیں. والدین بچوں کی قوت ارادی کو مضبوط کرنے کے لیے پیار اور محبت دیں. دھمکانے یا نگرانی کرنے سے ایسےبچوں کو نقصان ہوتا ہے. اور یہ والے نسخہ جات تیار کر کے دے سکتے ہیں
نسخہ الشفاء : کشنیز خشک بریاں 100گرام، تخم کاہو 100گرام، تخم السی 100گرام، تخم کانسی 100گرام، تخم کهیرا 100گرام، سبوس اسپغول 80گرام، گل نیلوفر 50گرام
ان سب اجزا کو پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کهانے کا چمچ کها کر اوپر ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پیا جائے پندرہ دن سے ایک ماہ تک استعمال کریں
رات سونے سے 1 گھنٹہ پہلے
پرہیز : گرم تر اشیاء، تیز مرچ مصالحے اور رات کو سوتے وقت دودھ سے
خوراک : سبزیاں مسور کی دال -خرفہ کی ساگ وغیرہ

Leave a Comment

Scroll to Top