Alshifa Natural Herbal Pharma

نسخہ الشفاء : خربوزہ کھائیں، بہت فائدہ مند ہے

خربوزہ کھائیں، بہت فائدہ مند ہے

خربوزہ یہ پھل 95 فیصد تک مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے۔ خربوزے میں قدرتی طور پر وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم جیسے پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں ۔ ایک خربوزہ میں 15 ایم جی کیلیشیم، 25 ایم جی فاسفورس، 0.5 ایم جی آئرن، 34 ایم جی وٹامن سی، 640 ایم جی وٹامن اے اور 0.03 ایم جی وٹامن بی ون ہوتا ہے۔
خربوزہ کا استعمال گردوں کو صاف کرتا ہے اور گردے میں جمی ہوئی کثافتوں کو بھی دور کر دیتا ہے۔ اور اگر خربوزہ کو لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ یورک ایسڈ جیسی تکلیف میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔
خربوزہ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو نظام انہضام کے لئے نہایت مفید ہے۔ اس میں شامل منرلز معدے کی تیزابیت کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
بعض گھرانوں میں تو خربوزے کو فروٹ چاٹ میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس مقصد کیلئے اِسے دیگر پھلوں کے ہمراہ کاٹ کر استعمال کیا جاتا ہے۔ حالانکہ ماہرین غذایت کا کہنا ہے کہ خربوزے کا دوسرے پھل کے ہمراہ استعمال درست نہیں۔ اس کے مقابلے میں اِسے تنہا ہے کھانا چاہیے۔ مزید برآں خربوزہ کھانے کے بعد نہ تو پانی پینا چاہیے اور نہ ہی اس کے ہمراہ چاول کھانے چاہیے کیونکہ اس عمل سے ہیضہ کا خطرہ ہوتا ہے۔
خربوزے کا استعمال بینائی میں اضافے اور دانتوں کی تکالیف میں فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ خربوزے میں پانی اور نمکیات کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے گردے میں موجود ریت کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اور پیشاب کی رکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔ 90 فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل سینے کی جلن میں بھی اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Leave a Comment

Scroll to Top