نسخہ الشفاء : ذات الجنب، ذات الریہ، کھانسی، وجع المفاصل، اور درد کمر، مالش تیل

نسخہ الشفاء : ذات الجنب، ذات الریہ، کھانسی، وجع المفاصل، اور درد کمر، مالش تیل

نسخہ الشفاء : مٹھا تیلیہ 10 گرام، کافور 20 گرام، روغن تارپین 40 گرام، کسٹر آئل 250 گرام
ترکیب تیاری : پہلے میٹھا تیلیہ کو باریک کوٹ لیں پھر ہلکی آنچ پر کیسٹر آئل میں جلائیں، جلنے کے بعد چھان کر کافور کوروغن تارپین میں حل کریں پھر جلے ہوئے تیل میں ملا لیں
مقدار خوراک : ضرورت کے وقت چھ سے دس قطرے استعمال کریں
فوائد : زیادہ تر ذات الجنب، ذات الریہ، کھانسی، وجع المفاصل، اور درد کمر، میں مالش کرتے ہیں داد گنج اور چمبل پر لگاتے ہیں جن زخموں پر کیڑے پڑگئے ہوں ان پر ٹپکاتے ہیں ان سے ان کو ہلاک کردیتا ہے اور زخموں کے تعفن کو دور کرتاہے۔ناک کے اندر کیڑے پیدا ہونے کی صور ت میں ان کو ہلاک کرنے کیلئے ان میں پھایہ بھگو کر نتھنوں میں رکھتے ہیں یانیم گرم پانی میں ملاکر پچکاری کرتے ہیں ۔جس سے تمام کیڑے ہلاک ہوکر خارج ہوجاتے ہیں ۔
اندرونی استعمال ۔ 6 گرام، سے 10 گرام، تک روغن بیدانجیر کے ہمراہ کرم شکم خصوصاًکدو دانہ کو ہلاک کرنے کیلئے پلاتے ہیں ۔اور چرنوں کو ہلاک کرنے کیلئے اس کا حقنہ استعمال کرتے ہیں نفث الدم اور پرانی کھانسی کیلئے کھولتے ہوئے پانی میں شامل کرکے اس کے بخارات سونگھاتے ہیں ۔قے الدم اور بول الدم میں خون کو روکنے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں نیز معدہ اور آمعاء کے جریان خون کو روکنے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔مدربول ہونے کے باعث اس کو استسقاء میں بھی دیتے ہیں جوکہ جگر کی خرابی سے ہو۔
فوائد خاص
امراض صدر میں سینہ پر بکثرت مالش کراتے ہیں
مضر۔
خراش پیدا کرتاہے ۔ اور زیادہ استعمال کرانے سے آبلہ پیداکرتاہے
احتیاط
غدی اعصابی روغن، کو اندرونی طورپر نہایت احتیاط سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔خصوصاًکدو دانہ کو ہلاک کرنے کیلئے جو مقدار خوراک مقرر ہے ۔ وہ خطرناک ہے لہذا معالج کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Share this post

Leave a Reply