نسخہ الشفاء : قبض، کا مستقل دیسی علاج

نسخہ الشفاء : تربد سفید مجوف خراشیدہ 100 گرام، کشنیز خشک 100 گرام، پوست ہلیلہ زرد 50 گرام، پوست ہلیلہ کابلی50 گرام، ہلیلہ سیاہ 50 گرام، سقمونیا 50 گرام، گل بنفشہ 50 گرام، پوست آملہ50 گرام، طباشیر25 گرام، گل سرخ25 گرام، گل نیلوفیرہر 25 گرام، صندل سفید15 گرام، کتیرا 15 گرام، بادام روغن 100 گرام، شیرہ مربہ ہرڑ 1200 گرام، شہد خالص 500 گرام، خشک عناب 300 گرام، سپستان 250 گرام
ترکیب تیاری : عناب، سپستان، گل بنفشہ، ان تین دواؤں کو دو کلو پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب ایک کلو پانی رہ جائے تو چھان کر اس میں شیرہ ہڑ اور شہد ملا کر ہلکی آنچ پر شربت کی مانند قوام تیار کریں۔ خشک ادویہ کو کوٹ چھان کر روغن بادام میں سفوف میں مکس کریں اور قوام میں ملادیں پھر کسی شیشے کے بڑے جار میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : 1 بڑا چمچ کھانے والا رات کو عرق گاؤزبان یا تازہ پانی سے کھائیں پندرہ دن سے ایک ماہ یاں دو ماہ استعمال کریں
فوائد : قبض، کے مرض سے مستقل جان چھوٹ جاتی ہے، بلغم کو باہر نکالتی ہے، حابس رطوبت، ملین و قبض کشا، نزلہ زکام، بلغمی کھانسی کیلئے مفید ہے
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Share this post

Leave a Reply