Alshifa Natural Herbal Pharma

نسخہ الشفاء : پیٹ میں گیس، کی مختلف کیفیات، اور علاج

نسخہ الشفاء : گیس معدے میں خلط سودا کی وجہ سے عضلات میں سوزش سے پیدا ہوتی ہے جوکہ ترسرد کیفیت میں زیادتی رطوبات اور کمی حرارت سے معدہ میں تعفن پیدا ہو کر بد ہضمی سی رہتی ہے کچے پاخانے بغیر درد اسہال آتے ہیں- برعکس اگر معدہ میں خشک سرد کیفیت ہو تو قبض.بواسیر السرمعدہ کی شکایت کے ساتھ جلن گیس کی شکایت ہوتی ہے اور ہوا خارج نہیں ہوتی، البتہ معدہ کی خشک گرم کیفیت میں تھوڑی تھوڑی گیس کا اخراج ہوتا ہے، گرم خشک کیفیت میں کھانے کے دو گھنٹے بعد جو بھی کھایا پیا ہو آنتوں میں پہنچ کر تکلیف کا باعث ہوتی ہے، جبکہ گرم تر کیفیت میں گیس کا اخراج بار بار ہوتا ہے اور یہ کبھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی اور دن میں ایک سے ذیادہ بار پاخانہ آتا ہے
ترسرد کیفیت میں معدہ کے مقام پر تناو ہوجاتا ہے، ان سب علامات کا دستور علاج
ترسرد میں گیس کے ساتھ گڑ گڑاہٹ بھی ہو گی، علاج کے طور پہ نسخہ تبخیر استعمال کریں
خشک سرد میں گیس کے ساتھ قبض پاخانہ سخت مینگنیوں کی طرح خارج ہوتا ہے
خشک گرم میں گیس خارج بھی ہوتی ہے اور پیدا بھی ہوتی ہے
علاج ہاضم کیپسول استعمال کریں
اس کے علاوہ گیس کے لیے آزمودہ اور مفید نسخہ آپ کی نظر کرتا ہوں
نسخہ الشفاء : حلتیت 20گرام، جائفل 10گرام، جاوتری10گرام، فلفل داز 10گرام، عقرقرحا 10گرام، سنبل الطیب 20گرام، لہسن پاؤڈر 30گرام
ترکیب تیاری : ان سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں کریں
مقدارخوراک : 1 کیپسول، صبح اور شام کھانے کے 30 منٹ بعد تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں پندرہ دن سے ایک ماہ، آپ اگر چاہیں تو ایک گرام سفوف بھی استعمال کر سکتے ہیں

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Leave a Comment

Scroll to Top