Alshifa Natural Herbal Pharma

نسخہ الشفاء : پیچش، دستوں کا علاج

نسخہ الشفاء : خشک کیلے کا سفوف دستوں اور پیچش کیلئے بہترین غذائی دوا ہے۔ دست پیچش اور سنگرہنی کی شکایت میں کیلا دہی کے ساتھ ملا کر کھانے سےفائدہ ہوتا ہے۔ اگر دہی میں تھوڑی سی زعفران بھی شامل کردی جائے تو بہت تیزی سے فائدہ ہوتا ہے۔
کیلا سارا سال پاکستان میں دستیاب ہوتا ہے۔ کیلے کے درخت کے تنے پر بکل کے پرت ہوتے ہیں۔ ان پتوں سے ہی پتے نکلتے ہیں۔ اس درخت میں پتوں کےعلاوہ کوئی شاخ نہیں ہوتی۔ کیلا غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے‘ اس میں کیلشیم‘ میگنیزئیم‘ فاسفورس‘ گندھک‘ فولاد اورآئیوڈین خاصی مقدار میں ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن اے‘ وٹامن بی‘ وٹامن سی بکثرت موجود ہوتے ہیں۔ حیاتین ج کی موجودگی کے باعث یہ دانتوں کے امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔ کیلے میں پروٹین اور چربی کم مقدار میں ہوتی ہے لیکن نشاستہ کافی مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ کیلوں کی کئی اقسام ہیں بعض کیلوں میں بیج بالکل نہیں ہوتے اور بعض میں بیج بہت زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔ بعض اقسام کے کیلے اگرچہ کافی بڑے ہوتے ہیں لیکن ان کا ذائقہ خوشگوار نہیں ہوتا بلکہ پھیکے پھیکے ہوتے ہیں جبکہ بعض اقسام کے کیلے بہت خوشبودار اور خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔ طبی اعتبار سے کیلا گوناگوں خوبیوں کا حامل ہے۔ یہ کئی امراض میں مفید ہے۔ خشک کیلے کا سفوف یعنی آٹا دستوں اور پیچش کیلئے بہترین غذائی دوا ہے۔ دست پیچش اور سنگرہنی کی شکایت میں کیلا دہی کے ساتھ ملا کر کھانے سےفائدہ ہوتا ہے۔ اگر دہی میں تھوڑی سی زعفران بھی شامل کردی جائے تو بہت تیزی سے فائدہ ہوتا ہے۔
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں

Leave a Comment

Scroll to Top