نسخہ الشفاء : ہربل، دیسی۔ جڑی بوٹیوں سے قہوہ بنائیں اور اپنا علاج خود کریں

نسخہ الشفاء : ہربل، دیسی۔ جڑی بوٹیوں سے قہوہ بنائیں اور اپنا علاج خود کریں

قہوہ نہایت سریع الاثر ہوتا ہے اور ہرقسم کے امراض میں اس کا اثر بہت جلد ہوتا ہے
عضلاتی اعصابی قہوہ
نسخہ الشفاء : زرشک 6 گرام ۔ چائے کی پتی 1 گرام
بنانے کا طریقہ : دو کپ پانی میں ڈال کر آنچ پر رکھ کر گرم کریں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اسے پن چھان کر استعمال کریں
فوائد : یہ قہوہ انتہائی مقوی قلب ہے۔ جب دل گھٹتا ہو۔مریض کو خوف آرھا ہو اور وہ محسوس کرتا ہو کہ اب میں مر جائوں گا۔ اس قسم کے مریضوں میں یہ قہوہ اکسیر کا کام کرتا ہے۔ بخار کے دوران اور بخار کے بعد بےچینی اور گھبراہٹ دور کرنے کیلئے اکسیر ہے۔ کمزوری کو رفع کرتا ہے بھوک لگاتا ہے اور مریض جلد نارمل ہو جاتا ہے۔ بلغمی دمہ میں یہ قہوہ بہت فائدہ کرتا ہے۔ تقریباً80٪ کھانسی کے مریض اس سےٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ سر میں بلغم کا جمائو ہو اور اس کی وجہ سے درد ہو۔ سر میں چیونٹیاں چلتی ہوئی محسوس ہوں۔پرانے سر درد شقیقہ کے مریض جن کے سر درد کا مرکز سر کا دایاں حصہ ہو۔ کالی کھانسی میں بھی اس کا استعمال بہت مئوثر ثابت ہوتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی اور زیا بیطس والے مریضوں کو اس قہوہ سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ملیریا بخارکے مریضوں کو اس قہوہ کے استعمال سے بہت راحت ملتی ہے۔ چیچک خسرہ تپ محرقہ،اور اسہال میں یہ قہوہ جلد فائدہ کرتا ہے۔ اسکے استعمال سے بدن میں قوت محسوس ہوتی ہے اور چند بار کے استعمال سے بخار اتر جاتا ہے۔ ان خواتین کیلئے جنہیں سیلان الرحم ہو یا مزمن ورم رحم ہو یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔ وہ خواتیں جن کو حیض سیاہی مائل اور لوتھڑوں کی شکل میں آتا ہو اور جلد ختم ہوجاتا ہو اس قہوہ کو استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ بچوں کیلئے یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔ وہ بچے جو سوکڑے کا شکار ہوں۔ وہ بچے جن کو پتلے پانی جیسے اسہال آرہے ہوں۔ یہ قہوہ بدہضمی کے مریضوں کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور خوں خوب پیدا ہوتا ہے۔ اسہال کے مریضوں کیلئے بہت اچھاقہوہ ہے۔ مزمن پیچش ، سنگرہنی مین اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔
عضلاتی غدی قہوہ
نسخہ الشفاء : لونگ 9عدد ۔ دارچینی 6 ماشہ ۔ منقی 15 عدد
بنانے کا طریقہ ۔ دو کپ پانی میں تمام اجزاء ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی ایک کپ جا ئے تو پن چھان کر استعمال کریں ۔
فوائد : یہ قہوہ ؑعضلات میں تحریک پیدا کرتا ہے۔ تپ محرقہ میں اس کا استعمال مریض کو قوت دیتا ہے اور بخار کو اتار دیتا ہے۔ نمونیہ کیلئے انتہائی مئوثر دوا ہے۔ بچوں کو جب سردی لگ جائے یا وبائی نزلہ کا شکار ہو جائیں تو یہ قہوہ تھوڑا تھوڑا بار بار پلانے سے بہت فائدہ ہو تا ہے۔ یہ قہوہ پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔ زیابیطس کے مریض اس قہوہ سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کالی کھانسی کیلئے یہ قہوہ اکسیر ہے۔ وہ خواتین جن کو حیض کم آتا ہے اور ساتھ لیکوریا بھی ہو یا حیض بالکل بند ہو جائے،تو انہیں اس قہوہ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ یہ قہوہ مردوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ نامردی کو ختم کرتا ہے اور شہوت لاتا ہے۔ امساک پیداکرتا ہے۔ آتشک کے مریضوں کو یہ قہوہ دینے سے مرض جڑ سے ختم ہو جاتا ہے۔ جسم میں اگر کھینچاؤ کیفییت ہو اور ساتھ دردیں بھی ہوں تو اس قہوہ کے استعمال سے فوراً افاقہ ہو جاتا ہے۔
احتناق ارحم یعنی بائو گولا کو یہ دوا بہت فائدہ کرتی ہے۔ پیٹ میں ریاح کی زیادتی ہو اور پیٹ کادرد ہو تو یہ قہوہ بہت فا ئدہ کر تا ہے ۔ نزلہ زکام ، بلغمی دمہ ، وبائی نزلہ اس قہوہ کے استعمال سے ختم ہو جاتاہے ۔ درد عصابہ کیلئے یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ ورم جسم کے اندر کسی عضو پر ہو یا سطح پر ہو مگر رنگت سرخ ہو تو اس قہوہ کا استعمال انتہائی مئوثر ہوتا ہے۔ چوٹ لگ جانے کی صورت مین ورم یا درد ہو تو اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔ اگر دل بیٹھتا ہو اورخوف سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہو تو اس قہوہ کو استعمال کرنا چاہئے ۔ یہ قہوہ بڑھی ہوئی تلی کو اپنی جگہ پر لاتا ہے۔ دل پھول جانے میں یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ یہ قہوہ گردو ں کی سر دی کو دور کرتا ہے اور گردوں کے فعل کو درست کرتا ہے۔ گردو ں کی سوزش میں بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔ استسقائی حا لتوں میں فائدہ دیتا ہے
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ہوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Share this post

Leave a Reply