کھجور اور بیماریاں

کھجور اور بیماریاں

کھجور میں موجود پوٹاشیم ہمارے جسمانی پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے، اس لیے بچوں کے لیے اس کا استعمال ضروری ہے۔ اس میں موجود توانائی آنتوں میں پہنچتے ہی فوری طور پر خون میں شامل ہو کر طاقت پہنچاتی ہے۔ یہی وجہ ہیکہ کھجور سے روزہ افطار کرنا صحت بخش ہے کیونکہ یہ جسم کی کھوئی توانائی فوری بحال کرتا ہے۔
کھجور کا ریشہ بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔ نظار ہضم کے لئے یہ بہترین ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود کولیسٹرول کو اپنے ساتھ ملا کر اسے خون میں جزب ہونے سے روکتا ہے۔ یوں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم رہتی ہے۔ ریشہ، دست، پیچش اور تیزابیت بھی کم کرتا ہے۔ کھجور اسی لیے بدہضمی سے متعلق بیماریوں میں مفید غذا ہے کیونکہ توانائی بھی مل جاتی ہے اور مرض بھی رفع ہو جاتا ہے۔
کھجور کو قدرتی اسپرین بھی کہا جاتا ہے، اس کے استعمال سے سردرد کم ہوتا ہے۔ جدید تحقیق سے پتا چلا ہیکہ کھجور جوڑوں اور پٹھوں کے درد اور مرض آسٹیوپورسس، جس میں ہڈیاں گل سڑ جاتی ہیں، میں بھی مفید ہے

Share this post

Leave a Reply