Alshifa Natural Herbal Pharma

گرتے بالوں کا علاج اسبغول میں

گرتے بالوں کا علاج اسبغول میں

ہمارے ملک میں خشکی گردو غبار اور سگریٹ زیادہ استعمال کرنے سے بعض بھائی خشک دمہ کے مرض میں گرفتار ہوجاتے ہیں جب کھانسی ہر وقت رہے بلغم مشکل سے خارج ہو زبان میلی اور قبض کی شکایت ہو وقت بے وقت سانس اکھڑنے اور دمہ کا دورہ تنگ کرنے لگے تو صبح کے وقت روزانہ شربت بنفشہ یا دودھ کے ساتھ ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک سالم اسبغول پھانک لیں اور شام چار پانچ بجے کشتہ ابرک سیاہ ایک دو رتی خمیرہ گاؤ زبان سادہ ایک تولہ میں ملا کر چند دنوں سے چند ماہ اس گھریلوں دوا کا استعمال کر ے دمے سے خلاصی حاصل کر سکتے ہیں ۔

آج کل رہن سہن کے طور طریقوں سارا سارا دن پڑھتے رہنے اور زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی فکر میں ہمارے نوجوان لڑکے ، لڑکیوں اور جوانوں میں بال کمزور ، خشکی سے بال پھٹنے اور گرنے شروع ہو رہے ہیں ۔

مطب میں آنے والے چالیس فیصد طالب علم بال سفید ہونے کی شکایت بھی کرتے ہیں ۔ اس بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے اور بالوں کی خوبصورتی اور سیاہی قائم رکھنے کے لئے تولہ دو تولے اسبغول کا لعاب نکال کر بالوں کو اس کی ہلکی ہلکی مالش کر کے کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں ۔ بالوں کو نہ دھوئیں مہینہ دو مہینے یہ عمل جاری رکھنے اور کھوپڑی اور بدن کے دوسرے حصوں میں روغنی تہہ کا قائم رکھنے کیلئے کشتہ چاندی ایک آدھ رتی یا جواہر مہرہ دو چار چاول گیارہ عدد مغز بادام چھ ماشے سے ایک تولہ تک چار مغز اور سات دانے منقی کے پانی یا دودھ میں رگڑ کر اسکا شیزہ نکال کر میٹھا کر کے چند ہفتے لگاتار استعال کرنے سے خدا کےفضل سے صحت ہوجاتی ہے

Leave a Comment

Scroll to Top