Alshifa Natural Herbal Pharma

گوشت خریدتے وقت توجہ طلب امور

گوشت کا رنگ نہ تو زردی مائل سرخی پر ہو اور نہ ہی بینگن کی طرح کا ہو یعنی بینگنی نہ ہو کیونکہ پرپل بینگنی رنگ کا مطلب یہ ہے کہ جانور کو ذبح نہ کیا گیا تھا۔
گوشت کی شکل و صورت اور ہئیت اس طرح ہو کہ جیسے کوئی مرصع فرش اصطلاحاً اس شکل کو ماربل اپیرنس کہتے ہیں۔
گوشت کو جب ہاتھ لگایا جائے تو اس میں مضطوبی اور لچک محسوس ہو۔ انگلی نہ تو اندر دھنسے اور نہ ہی پلپلا محسوس ہو اور انگلی کو گیلا نہ کرے۔
گوشت کو جب انگلی سے دبایا جائے تو اس کے اندر ہوا کی موجودگی محسوس نہ ہو۔
گوشت سے کسی قسم کی کوئی خوشبو یا بدبو نہ نکل رہی ہو۔
پکانے سے گوشت زیادہ نہ سکڑے۔
گوشت اگر تھوڑی دیر پڑا رہے تو پانی نہ چھوڑے بلکہ پڑا رہنے پر وہ مذید خشک ہو جائے اور اس کے اوپر بالائی سطح خشک ہو جائے۔ اگر ایسا نہ ہو تو گوشت خراب ہے۔
جب گوشت پانی چھوڑے۔ رنگت زردی مائل ہو جائے اور سبزی مائل ہو کر اس میں یوں تری آ جائے جیسے خمیرے آٹے میں ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ گوشت خراب ہو گیا۔
کھلی ہوا میں دو تین گھنٹے پڑا رہنے پر گوشت خراب نہیں ہوتا۔ اگر اس پر پورا دن گزر جائے تو گرم علاقوں میں گوشت میں سڑاند پیدا ہوکر انسانی استعمال کے ناقابل ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment

Scroll to Top