نسخہ:تریاق شراب
شراب خانہ خراب بھی ایسی بلائے عظیم ہے کہ جس کے پیچھے پڑجاتی ہے نہ صرف
مال و دولت کو ہی برباد کر دیتی ہے بلکہ جان تک کو تباہ کر دیتی ہے علاوہ ازیں
رسوائی اور خرابی علیحدہ ہے کہ اپنے بیگانے میں تمیز نہیں رہتی اگرآپ تریاق شراب
نسخہ یعنی پھٹکڑی سفید5گرام باریک کرکے آدھا گلاس دودھ میں حل کر کے پلادیں
تو شراب کا کل نشہ کافور ہو جاتا ہے ابھی انسان بےوقوف اور پا گل تھا ابھی دم بھر
میں ہوش آجاتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا شراب پی ہی نہ تھی خدا کی شان ہے
کہ اس نے اپنی حکمت کاملہ سے بعض بعض چیزوں میں کیسی تاثیر بھر رکھی ہے کہ
انسانی عقل بالکل حیران رہ جاتی ہے