سگریٹ بُجھا دے زندگی
دل کا مرض، زخموں کا دیر سے ٹھیک ہونااور موت تحقیق کے مطابق یہ سب کچھ سگریٹ کا نتیجہ ہیں۔ برٹش میڈیکل جرنل میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو تمباکو نوشی نہیں کرتے اور تمباکو نوشی کرنے والوں کے ساتھ رہتے ہیں ان میں موت کا خطرہ پندرہ فیصد زیادہ ہے۔