Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص نوشادر، ملح الفار

Noshadar
Ammonium Chloride
دیگرنام : عربی میں ملح النار،ہندی میں نوسادر ،بنگالی میں نشیدل ،سنسکرت میں نرسادر انگر یز ی میں ایمونیم کلورئیڈ کیمیا والے عقاب
Ammonium Chloridum لاطینی
ماہیت : نوشادر ٹکیہ یا قرصوں کی شکل میں ملتاہے۔نوشادر ٹھیکری اس کی شکل ٹوٹے ہوئے گھڑے کی ٹوٹی ہوئی ٹھیکریوں کی طرح ہوتی ہے۔ڈنڈا نوشادر جولمبااورمستطیل شکل کو ڈنڈے کی طرح ہوتاہے ۔جوہر نوشادر جس کی قلمیں ست پودینہ کی طرح شفاف چمک دار ملتی ہیں یہ قیمتی اور تیز اثر بھی ہوتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مدربول، جالی، ملطف مواد ، محلل اورام ، مجفف اخلاط تریاق نزلہ و زہر ،منفث بلغم ،محرک جگرہ معدہ
استعمال : نوشادر کو امراض جگر و معدہ مثلاًورم کبدعظم کبد،ضعف جگر ضعف معدہ میں بکثرت استعمال کیا جا تاہے مدربول ہونے کی وجہ سے سنگ گردہ و مثانہ استسقاء میں نافع ہے۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے تنگی تنفس کھانسی میں استعمال کرتے ہیں ۔درد شکم اور اپھار فوراًدور کرتاہے۔نوشادر کو عظم طحال اور یرقان میں بکثرت استعمال ہوتاہے
بیرونی استعمال : جالی ہونے کی وجہ سے بطور سرمہ آنکھوں کے امراض مثلاًجالا پھولا دھند بیاض چشم اور جالا وغیرہ میں لگاتے ہیں محلل اورام و جالی ہونے کے باعث جلدی امراض خصوصاًبرص قوبا گنج اور زخم و جلدی داغ دھبوں کیلئے طلاء ضماداًمفیدہے۔اور بچھو یا زہریلے جانوروں کے ڈنگ پر لگانا مفیدہے
نفع خاص : مقوی جگر تریاق زہر
مضر : احثاء کو
مصلح : دودھ ،روغنیات
مقدارخوراک : دورتی سے ایک گرام تک
مشہورمرکب : حب کبدنو شادری مشہور دواہے۔جس کا جزو عظم نوشادرہے جوکہ جگر و معدہ کے تقریباًتمام امراض میں مفید و مستعمل ہے
نسخہ روغن نوشادر ہوائی
نسخہ الشفاء :  نوشادر 250 گرام، چونا 1 کلو، اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ دوسرے دن پانی چونے سے تین چار انگل ہو ، یہ پانی اوپر سے نتھار لیں اور پانی کو آگ پر خشک کرکے نوشادر کا نمک حاصل کر لیں ،بقیہ چونے میں ایک دو بار پانی ڈال کر پورا ایک پاوء نوشادر کا نمک حاصل کرلیں یہ نوشادر کھلے برتن میں رات بھر اوس میں رکھا رہنے دئیں یہ سب ہوائی تیل ہوگا ۔
فوائد : یہ تیل تلی ،جلندر، دافع ریاح، ہضم، میں کھانے کے بعد دو چار قطرے پانی میں ڈال کر پلانے سے اکسیر کا کام کرتا ہے اس کے علاوہ ناسور اور پرانے زخموں میں بطور ضماد بھی لگا سکتے ہیں
نوشادر کے فوائد
پیشاب آور ہے۔
امراض چشم پھولا‘ جالا‘ سل بطور سرمہ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
چار رتی روزانہ ہمراہ پانی لینے سے گردہ و مثانہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل سکتی ہے۔
بلغم نکالتاہے۔
لغمی کھانسی اور دمہ میں ایک ماشہ نوشادر ہمراہ پانی بے حد مفید ہے۔
بڑھے ہوئے جگر اور ورم کیلئے بے حد مفید ہے۔
بدن کی رطوبتوں کو کھینچتا اور لطافت بخشتا ہے۔
سینے کی کھرکھراہٹ کو دور کرتا ہے۔
تلوں کے تیل میں ملا کر خارش والی جگہ پر اس کی مالش کرنا مفید ہوتا ہے۔
روغن بیضہ مرغ کے ساتھ طلاء کرنا برص کو فائدہ دیتا ہے۔
طحال کو بے حد مفید ہے اس کیلئے حب کبد نوشادی کی دو گولی ہر کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔
یرقان میں ایک ماشہ سفوف نوشادر ہمراہ پانی ہر کھانے کے بعد بے حد مفید ہے۔
مسام اور سدہ کو کھولتا ہے۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba


Arabic Name : Nushaadur, Nushaadir
Bengali Name : Navasagara, Nishadal
Chinese Name : Nao sha
English Name : Sal Ammoniac
French Name : Sal Gomme Ammoniaque
German Name : Salmiak, Ammoniumchlorid
Gujarati Name : Navsagar
Hindi Name : Navasadara, Nousadar
Kannada Name : Navsagar
Latin name : Ammonii chloridum
Marathi Name : Navsagar
Persian Name : Naushadar
Punjabi Name : Noshadar
Sanskrit Name : Navasara, Navasagara, Chulika lavana
Urdu Name : Naushadar

جڑی بوٹیوں کی پہچان،ممفردات حکیمی،جڑی بوٹیوں کے مزاج،دیسی طب اور جڑی بوٹیاں،دیسی علاج طب، پاکستانی جڑی بوٹیاں،دیسی جڑی بوٹیاں اور ان کے خواص، جڑی بوٹیوں کے نام pdf،جڑی بوٹیوں کے نام اور تصاویر،جڑی بوٹیوں کی کتاب،جڑی بوٹیوں کی کتاب ،پہاڑی جڑی بوٹیاں،جڑی بوٹیوں کی کتابیں، دیسی جڑی بوٹیاں، طبی جڑی بوٹیاں، انڈین جڑی بوٹیاں،کتاب المفردات، الشفاء ہربل،حکیم عرفان،خواص نوشادر، ملح الفار

Leave a Reply