Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خود لذتی اور اس سے بچنے کا طریقہ اور علاج

خود لذتی اور اس سے بچنے کا طریقہ اور علاج

اپنے ہاتھ سے شہوت پوری کرنا حرام ہے، اس کے بے شمار نقصانات ہیں حدیث پاک میں ایسے شخص کو ملعون کہا گیا ہے، اس بدعات میں مبتلا رہنے والا عموماً شادی کے قابل نہیں رہتا اس لعنت کے بُرے اثرات سے عضو خاص ٹیڑھا اور جڑ سے پتلا ہوجاتا ہے، اس میں روح،ریح اور خون کا دورہ پورے طور پر نہیں ہوتا بلکہ اس کے بدلے زرد رنگ کا مواد رگوں میں بھر جاتا ہے، صحت بھی دچ بدن گرتی ہے، عام جسمانی اور عصابی کمزوری پیدا ہوکر قوت مردی تباہ ہو کر رہ جاتی ہے۔
مریض،بزدل،مغموم،متفکر،بے ہمت،پریشان حال اور قوت حافظہ اور دماغ بے حد کمزور ہوجاتا ہے کام کرنے کو جی نہیں چاہتا بسا اوقات وہ زندگی سے متنفر اور پریشان ہو کر موت کو ترجیح دیتا ہے۔
خود لذتی کی خاص علامات یہ ہیں، مریض کی نگاہیں عموماً لوگوں کے سامنے جھکی ہوئی ہوں گی

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا، سر چکرانا اگر بیٹھ کر اٹھے تو آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا، پیشاب تیز اور جلا ہوا آنا، پاتھ بالکل ٹھنڈے یا بہت گرم رہنا، گالوں پر کبھی سفید ی کبھی جھریاں ناک کی نوک خمیدہ، زیادہ چلنے سے سانس پھول جانا، بے طاقتی کا روز بروز بڑھتے جانا، مشت زنی کی تباہ کُن عادت سے بے چینی بڑھتی ہے، دماغ انتہائی کمزور ہوجاتا ہے قوت ارادی گھٹتی چلے جاتی ہیں اور ذہنی الجھنیں ایسے نوجوانوں کے لئیے ترقی اور صحت و تندرستی کی تمام راہیں بند ہوجاتی ہیں۔
اس کا سبب عام طور پر بُری سوسائٹی اور گندے دوست ہیں جو اپنے بے تکلف عزیز دو ست یا رشتے دار وغیرہ نو عمر بھولے بھالے لڑکوں کو اس بدعات میں لگانے اور اس کی ترغیب دینے میں زیادہ حصّہ لیتے ہیں اور طرح طرح سے غلط بیانی کرکے ان کو اس گندی عادت کا غلام بنادیتے ہیں۔ اگرچہ اس کی کئی اور صورتیں بھی ممکن ہیں، مثلاً فحش ناول اور حیوانات کی مجامعت کے نظارے بھی اکثر نوجوانوں کو اس مرض کی طرف مائل کردیتے ہیں۔
اس مرض سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اچھی صحبت اور اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مصرو ف اور کام کاج کی طرف توجہ بڑھائی جائے، بیکاری،تنہائی اور اخلاق بگاڑنے والے لٹریچر اور گندے خیالات سے بچیں اور چلتے وقت نگاہوں کو نیچا رکھیں۔
اگر بے سمجھی کے باعث خدا نخواستہ اس مرض میں مبتلا ہوں تو فوراً ترک کرکے توبہ کریں اور پھر اس پر مضبوطی سے قائم رہیں۔
اس خوف کو ذہن سے نکال دیا جائے کہ مجھ میں کمزوری پیدا ہوگئی ہے کیونکہ بعض نوجوان گھبرا کر اُلٹے سیدھے علاج کرتے ہیں اور طرح طرح کی دواؤں میں الجھ کر اپنا جنسی نظام خراب کرلیتے ہیں زہریلی اور خطرناک قسم کی دوائیں عضو خاص پر لگا لگا کر اسے اور زیادہ بے کار بنالیتے ہیں حالانکہ عموماً ان کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی البتہ سادہ قسم کی مالش سے بھی کام چل سکتاہے۔ مثلاً دار چینی کا تیل یا انڈوں کا تیل وغیرہ کام میں لایا جا سکتا ہے۔
بہرحال اس مرض کیوجہ سے جو کمزوری پیدا ہو جاتی ہیں اس کا علاج صفر یہ ہے کہ عام جسما نی صحت پر خاص توجہ دی جائے اس مقصد کیلئیے اچھی اور مناسب غذا استعمال کریں اس طرح رفتہ رفتہ خرابیاں دُور ہو جائیں گی۔
اطباء اس مرض میں دوا کی بجائے غذا کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔
اگر اس بدعات کو چھوڑنے کے بعد احتلام بار بار ہوتا ہو تو اس کا مناسب علاج کیا جاسکتا ہے۔
نسخہ احتلام

 نسخہ الشفاء :تخم قنب 6 گرام، اجوائن خراسانی 6 گرام، مغز بلوط 6 گرام، پوٹاشیم برومائیڈ 6 گرام، کافور 6 گرام، تمام ادویات کو باریک پیس کر ملالیں
مقدار خوارک : 6 ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی کھائیں۔ قبض کیلئے رات کو چھلکا اسبغول دودہ کے ساتھ کھائیں اس سے ذکاوت حس چند دنوں میں دور ہو کر احتلام بند ہوجاتا ہے (نصاب 15 دن) اس کے بعد منی کی اصلاح اور گاڑھا کرنے کیلئے معجون آرد خرما کسی اچھے پنسار اسٹور سے لے کر تقریباً دو ہفتے دودہ کے ساتھ استعمال کریں ( دوران علاج گرم اور ترش اشیاء) سے پرہیز، اگر احتلام وغیرہ جملہ شکایات نہ ہوں تو پھر ان دواؤں کو استعمال کرنے کی حاجت نہیں ہے  مذکورہ بالا مشورہ ہی بطور علاج کافی ہے۔
کمزوری کی دوائیں شوقیہ بھی نہ کھائیں بادام سات عدد اخروٹ دو عدد چار پستے آٹھ چلغوزے ایک انگلی کے برابر ناریل (گری) تھوڑا سا شہد یا مصری ملا کر نہار منہ کھالیا کریں تو قوت مردمی کی کمی نہ ہوگی، اگر آپ ہر دوسرے تیسرے مہنے پندرہ بیس روز کیلئے کھاتے رہیں تو کسی چیز کی کمی محسوس نہ ہوگی حافظہ بھی تیز رہے گا۔
کثرت احتلام کی مفید تدابیر

تیز مصالحہ دار غذا تمباکو، چائے اور گوشت کی زیادتی سے پرہیز کیا جائے۔
 شام کا کھانا غروب آفتاب کے فوراً بعد کھالینا چاہیئے۔
پیشاب کرکے سونا چاہئیے۔
  عین سوتے وقت دودھ یا پانی پینے سے پرہیز کیجئیے۔
 ہمیشہ داہنی کروٹ کے بل لیٹ کر سونے کی عادت بنانی چاہئیے۔
نرم گدا اور بستر استعمال نہ کیا جائے بلکہ سخت بستر پر سویا جائے۔
 عشقیہ قصے کہانیاں اور فحش ناول وغیرہ سے توبہ کیجئیے۔
 صبح و شام پیدل ہوا خوری کو اپنا معمول بنائیے۔
 کھانا بھوک سے کم کھائیے خصوصاً رات کا کھانا۔
ہفتہ میں دو مرتبہ چھلکا اسبغول دودھ کے ہمراہ ایک چمچ کھالینا چاہیئے۔
نوٹ : عام نوجوان کو مہینہ میں دو تین بار احتلام ہو جائے تو بیماری نہیں ہے جب اس سے زیادہ ہو تو علاج کی فکر کرنی چاہیئے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

Wet Dream احتلام کی فرضی تباہ کاریاں

Wet Dream احتلام کی فرضی تباہ کاریاں

احتلام سے بندے کو دماغی کمزوری ہو جاتی ہے اور اس کا حافظہ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ پڑھائی میں دل نہیں‌ لگتا۔ یاد کیا ہوا سبق بھول جاتا ہے۔ نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ اعصابی کمزور پڑ جاتے ہیں۔ مریض اکثر گھبراہٹ کا شکار رہتا ہے۔ اس کے دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے۔ اکثر آنکھوں‌ کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ چستی و چالاکی بالکل ختم ہو جاتی ہے اور بندہ تھکا تھکا سا رہتا ہے۔ چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے اور جسم کمزور پڑ جاتا ہے۔ تھوڑا سا جسمانی کام کرنے سے بندہ تھک جاتا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں‌ لگتا۔ کمر اور ٹانگوں‌ میں‌ درد رہتا ہے۔ مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے اور وہ احساس کمتری کی وجہ سے کسی سے آنکھ ملا کر بات نہیں‌ کر سکتا۔

دواء جریان

دواء     جریان
نسخہ الشفاء :          مغز تخم تمر ہندی نیم بریان  40  گرام،  مغز شاخ آہو سوہان کردہ  20 گرام،  ریش برگد  20 گرام، سلاجیت اصلی  20 گرام، مصطگی رومی 20 گرام، خبث الحدید مدبر  10 گرام،  کشتہ قشر بیض  6 گرام، کوفتہ بیختہ ور عرق پیاز سحق بلیغ تا دو یوم کردہ حبوب بقدر کو کنار وشتی تیار کند
ترکیب استعمال :  ایک حب علی الصباح ہمراہ شیر گاﺅ ثار بخور نداز ترش و اشیائے بادی پرہیز کنند تا دو ہفتہ استعمال کافی است
فوائد: جریان۔ احتلام و سرعت انزال بیحد نافع کرد مجرب و آزمودہ است

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

احتلام Night Discharge، Nightfall

رات کو سوتے وقت منی یا مادہ منویہ کا خارج ہو جانا احتلام کہلاتا ہے طبعی احتلام زیادہ تر خواب کے ساتھ ہوتا ہے اس میں انتشار کی کیفیت پائی جاتی ہے اور احتلام کے بعد صبح طبیعت چست اور فرحت کا احساس ہوتا ہے طبعی احتلام مہینے میں دو تین بار سے زیادہ نہیں ہوتا جبکہ مرض کی حالت میں ہر روز یا دوسرے تیسرے روز اور بعض اوقات ایک رات میں دو دو مرتبہ احتلام ہو جاتا ہے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ احتلام کی کثرت دراصل جریان کی ابتدائی سٹیج ہے- اس کے نقصانات جریان کی طرح کے ہیں پیشاب جل کر آتا ہے خصیوں میں درد ہونے لگتا ہے سستی کمزوری نسیان چڑ چڑاپن کی شکایت ہو جاتی ہے- یہ مرض بھی باقاعدہ علاج اور پرہیز سے ٹھیک ہو جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

منی خارج ہوتی رہتی ہے دیسی طریقہ علاج

لغتِ جریان Spermatoohoea جریان منی۔ پرمیو۔
 Spermatozoa کرم منی۔مادہ حیات کی اقساماس کی تین بڑی اقسام ہیں
نمبر 1 منی نمبر 2 مذی نمبر 3 ودی
نمبر 1:  تولید حیوانی کی اصل اور بنیاد ہے ۔ اس کی ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ کہ فریقین سے حالت انتشار میں کود کر ظہور پزیر ہوتی ہے اور اس کے نکلنے سے فریقین ہلکے پھلکے ہو جاتے ہیں اب یہ چاہے حالت پیداری میں ہو یا کہ حالت استراحت میں ۔
نمبر 2: یہ اول الذکر کی ناقص حالت ہے جو اخراج منی سے قبل یا بعد تھوڑی مقدارمیں نمو دار ہوتی ہے ۔
نمبر 3: یہ بھی اول الذکر کی ناقص حالت ہے،یہ پیشاب کے اول میں یا بعد میں نمودار ہوتی ہے ۔مذی و ودی میں واضح فرق

مذی منی کے ساتھ خاص ہے تو ودی پیشاب کے ساتھ خاص ہے ۔ یاد رکھنے کا ایک اصول ذھن نشین کرلیں کہ منی بھی میم سے شروع ہوتی ہے تو مذی بھی میم سے تو اس کو لازم ملزوم سمجھیں اور بقیہ کو پیشاب کے ساتھ

ایک غلط فہمی کا ازالہ

عمومی طور پر نوجونوں میں یہی معروف ہے کہ جب جسمِ انسانی سے گاڑھا سا پانی نمو دار ہو تو اس کو جریان کہتے ہیں اور فوراً پریشان ہو جاتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔
حقیقت تو یہ ہے کہ بھائی جریان کا مرض جریان تصور کرنے والوں میں سو میں سے شاید دس پرسنٹ پایا جاتا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہمارے نوجوان دوستوں سے سن سنا کر ذہن میں ایک خاکہ متصور کیے ہوئے ہیں کہ جریان فقط گاڑھے مادہ کے اخراج کا نام ہے جبکہ ایسا قطعاً نہیں ہے ۔

تھوڑی سی اور وضاحت

نظام قدرت ایسا ہے کہ نر جب مادہ سےملاپ کرتا ہے تو دنوں طرفہ تولیدی نظام کے تحت حالت مقاربت میں ایک مادہ نمو پزیر ہوتا ہے تا کہ منی کے اخراج سے پہلے ذکرین(نر و مادہ)میں ایک گریس نما ماحول قائم کردے ہوتا کچھ یوں ہے کہ اخراج منی اتنی تیزی سے ہوتا ہے کہ اگر یہ مذی نامی مادہ نہ نکلے تو یہ ذکرین پر بہت برا اثر ڈالتا ۔ڈاکٹرز کی تحقیقات کے مطابق مذی قدرت کا ایک انمو ل خزانہ ہے ۔
یہہی وجہ ہے کہ اگر جسم انسانی میں اگر مذی کی کمی ہو جائے تو مختلف امراض جنم لیتے ہیں جن میں سے ، احتلام ، رقت انزال ، بے اولادی ، بانج پن ،مقاربت متلذذ نہ ہونا ،فریقین کا ایک دوسرے سے سٹسفائڈ نہ ہونا، عنانیت (نامردی)، وغیرہ اسی طرح ودی کی بھی حا لت ہے کہ پیشاپ کی شدت کو روکنے کے لیے قبل البول یا بعد از بول تھوڑا سا گاڑھا مادہ ذکرین مین آکر اس کی شدت کو روکتا ہے ۔ اور اگر یہ مادہ نہ آئے تو بھی کچھ مرض جنم لیتے ہیں جن میں سے ،بول علی الفراش،چلتے پھرتے بول کا اخراج،بول دموی،قلت بول،ذکر کا سکڑنا،وغیرہے

یاد رکھیں

عمومی طور پر ہمارے نوجوان انہیں تین میں سے دو اقسام کے شکار ہوتے ہیں یعنی مذی اور ودی تو وہ اپنے آپ کو جریان کا مریض تصور کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں فطری عمل تھے یہ نکلنے ہی نکلنے تھے اگر نہ نکلتے تو ہم مر جاتے اگر مرتے نہ بھی تو اور امراض شروع ہو جا تے ۔

جریان کا تعارف

جریان SPERMATORRHOEA
جریان کے لغوی معنی جاری ہونے کے ہیں مجامعت کے سوا بلا ارادہ خواہش منی’ مذی یا ودی کی رطوبت کے جاری ہونے کا نام جریان ہے اس مرض میں معمولی شہوانی خیال یا قبض کی صورت میں بعض اوقات بغیر قبض کے بھی بلا ارادہ عضو مخصوص  سے منی خارج ہوتی رہتی ہے بعض اوقات پیشاب سے پہلے یا بعد یا پھر مکس خارج ہوتی ہے اکثر حالتوں میں کیلشیم اگزیلیٹ’ فاسفورس اور شکر وغیرہ کے مرکبات بھی پیشاب کے راستے خارج ہوتے ہیں جن کا تعلق معدہ کی خرابی’ ضعف گردہ یا ذیابیطس سے ہوتا ہے جسے بعض نیم حکیم لوگ جریان تشخیص کر دیتے ہیں حالانکہ اس کا جریان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ مندرجہ بالا امراض کا علاج ضروری ہوتا ہے-
یہ درست ہے کہ منی جسم انسانی کی بنیاد  ہے- لہذا اس کے زیادہ اخراج سے جسمانی و جنسی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے یہی مرض کچھ تھوڑی بہت تبدلی سے خواتین میں بھی پایا جاتا ہے جس کو اطباء کے ہاں لیکوریا سے یاد کیا جاتا ہے

تشخیص

جوانوں میں یہ مرض آج کل بہت زیادہ ہے  اپنے ہی ہاتھوں مادہِ حیات کا بہاو اس کا اہم سبب ہے پاخانہ کرتے وقت زور لگانا، قبض سے پاخانہ آنے کی وجہ سے پیشاب کے ساتھ پہلے یا بعد میں قوامِ منی خارج ہوجاتا ہے، مرض بڑھ جانے پر معمولی رگڑ، سائیکل اور گھوڑ ے کی سواری اور صنف نازک کو کثرت سے اپنے خیال مین رکھنے سے عمومی طور پرانزال ہو جاتا ہے

مشہور علامات

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور آنکھوں کے آگے پتنگے و چنگاڑیاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں گالوں کا پچکنا ، منہ پر چھایاں ، معدہ کی خرابی ، تزابیتِ معدہ، نظر کمزور ، چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جانا ، چڑچڑا پن ، دماغ کی کمزوری ، کمر درد، سستی، جسمانی کمزوری، کام کرنے کو دل نہ چاہنا وغیرہ اس مرض کی اہم علامات ہیں۔

دیسی طریقہ علاج

نسخہ الشفا : گوکھرو 200 گرام، پھٹکڑی سفید 50 گرام پیس کر رکھ لیں

مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح وشام کچی لسی دودھ والی میں نمک ڈال پندرہ دن استعمال کریں

فوائد : جریان لیکوریا ،گرمی سے پیشاب کی جلن ،کثرت احتلام عورتوں مردو ں کے لیے یکسا ں مفید ایسے ایسے لا علاج مریض تندرست ہوئے کہ بے شمار ادویات کھائیں مگر افا قہ نہ ہو ا عورتوں کالیکوریا ختم ہوجاتا ہے، بھوک بہت لگتی ہے۔

دوسرا علاج

نسخہ الشفا : بہیدانہ 100گرام ، لاجونتی 100 گرام ، سنگھاڑہ خشک 300گرام ، پوٹاشیم بروما ئیڈ گرام 100،گیرو 300گرام، سنگ جراحت 500گرام،باریک پیس کر صبح اور شام  ادھا چمچ ہمراہ تازہ پانی یا دودھ کے ساتھ دس دن استعمال کریں

پرہیز

بُرے خیالات سے بچیں ، ہاتھ کو صرف دعا کے لیے ہی اٹھائیں ،گرم اشیاء سے پرہیزکریں

احتلام

چونکہ احتلام بھی جریان کے ساتھ خاص ہے تو اس کی وضاحت بھی کرنا ضروری سمجھتا ہوں

کیفیت : نیم خوابی کی حالت میں شہوت انگيز خواب دیکھنے کے بعد بلا ارادہ اور بغیر خواہش کے منی کا خارج ہو جانا احتلام کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔

اگرچہ احتلام کو بھی جریان منی وغیرہ کہہ سکتے ہیں۔ لیکن فی الحقیقت احتلام جریان کی ابتداء ہے اور ایسے مریض کثرت سے ملیں گے جنہيں اول اول احتلام کا عارضہ لاحق ہوا ہو۔ اور اسی عارضہ نے بتدریج جریان کی شکل اختیار کر لی ہو جن لوگوں کو جریان کا عارضہ ہونے سے قبل احتلام کا آغاز ہوا ہو وہ دراصل وہی لوگ ہوتے ہیں جن پر شہوانی خیالات کا غلبہ رہا کرتا ہے۔ یا جنہیں ابتداء کوئی ایسا عارضہ لاحق ہوا ہو جس کی وجہ سے اعضاۓ تناسل ذکی الحس ہو گۓ ہوں۔ یا ان میں کم بیش اجتماع خون۔ وہ لوگ بھی احتلام کے مریض دیکھے گۓ ہیں جن کو سن بلوغ تک پہنچنے کے باوجود جماع کرنے کا اتفاق نہ ہوا ہو۔

اس بات کو تمام دنیا تسلیم کرتی ہے۔ کہ انسان پر جس قسم کے خیالات کا غلبہ ہوتا ہے۔ اسی قسم اور اسی نوع کو صورتیں اسے نیند میں نظر آتی ہیں۔ یعنی انسان کی دماغی قوتیں خصوصا قوت متخیلہ نیند کی حالت میں بھی غافل اور معطل نہیں رہتی اور جس قسم کے خیالات بیداری کے عالم میں انسان کے دماغ پر مستولی رہتے ہیں۔ اسی قسم کے خیالات کو قوت متخیلہ نیند کی حالت میں جب کہ گہری نیند نہ ہو حسی لباس پہنا کر حس مشترکہ کے رو برو پیش کر دیتی ہے اس طرح آدمی اسی قسم کے حالات نیند میں بھی دیکھتا رہتا ہے۔ لہذا جن لوگوں کی شہوانی قوتیں حد سے زیادہ تجاوز کر جاتی ہیں نیند کی حالت میں بھی انہیں شہوانی صورتیں دکھائی دیتی ہیں۔ چونکہ خواب کے عالم میں قوت متخیلہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ آیا حقیقتا کوئی شکل و صورت بقید جسم ان کے سامنے موجود ہے یا یہ تمام قوت واہمہ کا کرشمہ ہے کہ گویا وہ حقیقت اور سراب میں مصلقا کوئی تمیز نہيں کر سکتا۔ بلکہ ایک بے حقیقت چيز کو اصل سمجھ لیتا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوت شہوانی میں تحریک ہو کر انزال ہو جاتا ہے اس کے علاوہ قواۓ دماغی نیند کی حالت میں بالخصوص جسم کی اندرونی حرکت سے بہت جلد اور بہت زیادہ متاثر ہوتے ہيں۔

بلکہ یہاں تک تجربہ ہو چکا ہے کہ نیم خوابی کی حالت میں کوئی بیرونی حرکت جس کا اثر اعصا ب محسوس کریں۔ قواۓ دماغی میں ایک بہت بڑی غیر معمولی اور عجیب صورت میں محسوس ہوتے ہیں۔ نیند میں بھی خصوصا جب سیدھے لیٹے ہوں اور اس طرح معدہ سے بخارات سر کی جانب جا رہے ہوں۔ سینہ پر ہاتھ رکھ دینا ایسی ایسی بھیانک صورتیں دکھاتا ہے۔ کہ آدمی سخت خوف زدہ ہو کر چیختا چلاتا رہتا ہے۔ مگر خوف کی وجہ سے اس کا گلہ خشک ہو کر دب جاتا ہے۔ یہاں تک کہ آواز نہیں نکل سکتی اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا سینے پر بے اندا زہ بوجھ پڑا ہوا ہے۔ اور حرکت کی کوشش کرنے کے باوجود حرکت سے معذور رہتا ہے مطلب یہ ہے کہ نیند کی حالت میں اندرونی حرکات بے حد موثر ہوتی ہیں پس جن لوگوں کے اعضاۓ تناسل میں کسی وجہ سے اخواہ دہ حلق سے ہو یا اغلام آتشک اور سوزاک وغیرہ کے باعث اجتماع خون رہتا ہو اور وہ اس وجہ سے ذکی الحس ہو گۓ ہوں یا ان کے ذکی الحس ہونے کا کوئی دوسرا سبب ہو۔ تو وہ چونکہ ادنی حرکت یا تحریک سے حرکت میں آ جاتے ہيں اس لۓ کچی نیند کی حالت میں ان کی یہ حرکتیں جو اعضاۓ تناسل میں پیدا ہوتی ہیں قواۓ دماغ پر اثر کۓ بغیر نہیں رہ سکتیں۔ اور چونکہ بیداری کی حالت میں طبیعت کو ہر وقت اعضا ۓ تناسل کا خیال رہتا ہے۔ اس واسطے کچھ تو اس لۓ کہ عام طور پر طبیعت اعضاۓ تناسل کی تحریک سے مانوس ہے اور کچھ اس لۓ کہ وہ تحریک ہی اعضاۓ تناسل میں ہوتی ہے۔ قوت داہمہ اعضاۓ تناسل کے متعلق حالات اور واقعات کو حسی لباس پہنا کر پیش کر تی ہے جس کا نتیجہ وہی ہوتا ہے جو اوپر بیان ہو چکا ہے۔ بعض عضلات اور اعصاب متعلقہ اعضاۓ تناسل ملکر حرکت میں آ جاتے ہیں اور انزال ہو جاتا ہے گویا اس قسم کے اسباب سے جریان پیدا ہونے سے عموما احتلام کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

جب احتلام قائم ہو جاتا ہے اور اعضاۓ تناسل اس طرح نیند میں منی خارج کرتے اور ادنی تحریک یا خیال سے متحرک ہونے کے عادی ہو جاتے ہیں تو احتلام کا مرض اس درجہ سے بڑھ کر دوسری صورت اختیار کر لیتا ہے۔ یعنی سوتے وقت بغیر کسی شہوانی تحریک یا صورت دیکھنے کے منی کا اخراج شروع ہو جاتا ہے۔

پہلی حالت تو وہ تھی کہ آدمی واقف ہو جاتا تھا کہ فلاں وقت اسے اختلام ہوا۔ لیکن دوسری شکل میں احساس مردہ ہو جاتا ہے۔ اور اس کو یہ پتہ نہيں رہتا کہ منی کا خراج کس وقت ہوا تھا اور جن لوگوں کو سکی زمانہ میں کثرت احتلام کا عارضہ لاحق رہا ہو۔ اور اب بند ہو گیا ہو مگر اس کے ساتھ ہی وہ روز بروز کمزور ہوتے جاتے ہوں۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

معجون خشخاش جر یا ن منی

معجون خشخاش
نسخہ الشفاء :   کوکنا ر سفید بڑے قد کے 100  عدد ، برگ بانسہ سفید پھو ل کو کنا ر کے ہمو زن   دونوں  کو آٹھ گھنٹے پانی میں بھگو دیں  چوبیس گھنٹہ کے بعد جو ش دیں جب چو تھا حصہ پانی رہے خو ب مل کر چھان لیں اور اس پانی کے ہم وزن مصری ڈال کر قوام کر لیں جب گاڑھا ہوجائے نیچے اتار کر گوند کیکر ، گوند کتیر ا ، ملٹھی مقشر ہر ایک  15 گرام ، مصطگی  10 گرام، مرکی  10 گرام، افیون عمدہ  4 گرام،  زعفران اصلی  4 گرام تمام ادویہ کو کو ٹ چھا ن کر ملا دیں
مقدار خوراک:  دوما شہ سے تین ماشہ صبح و شام  دودھ کیساتھ دیں
فوائد :  نزلہ قدیم ہو یا جدید ، کھا نسی خشک ہو یا تر، نئی ہو یا پرانی ، جر یا ن منی ، کثرت سیلا ن ،  اور رطوبت زنان کے لیے بے نظیر ہے نفث المدہ ( منہ سے پےپ آنا) نفث الدم ( منہ سے خون آنا ) جراحت ہائے سینہ دشش ، سیل کہنہ ، سرفہ ہر قسم ، اسہا ل سفراو ی و دموی ، اسہا ل کہنہ ، صحج امعاءقروع امعاءکے لیے مفید ہے۔ تب دق اور سل کے پہلے دوسرے درجہ کے لیے بھی سیف قاطع ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

زیتون کا تیل کے فوائد

زیتون کا درخت تین میٹر کے قریب اونچا ہوتا ہے،   چمکدار پتوں کے علاوہ اس میں بیر کی شکل کا ایک پھل لگتا ہے  جس کا رنگ اودا اور جامنی ذائقہ بظاہر کسیلا اور چمکدار ہوتا ہے، مفسرین کی تحقیقات کے مطابق زیتون کا درخت تاریخ کا قدیم ترین پودا ہے،  طوفان نوح کے اختتام پر پانی اترنے کے بعد زمین پر سب سے پہلی چیز نمایاں ہوئی، وہ زیتون کا درخت تھا،  اس پس منظر کی بدولت زیتون کا درخت سیاست میں امن اور سلامتی کا نشان بن گیا ہے
زیتون کا پھل غذائیت سے بھرپور ہے مگر اپنے ذائقہ کی وجہ سے پھل کی صورت میں زیادہ مقبول نہیں۔ اس کے باوجود مشرق و سطٰی، اٹلی، یونان اور ترکی میں بہت لوگ یہ پھل خالص صورت میں اور یورپ میں اس کا اچار بڑے شوق سے کھاتے ہیں،  یونان سے زیتون کا اچار سرکہ میں آتا ہے اور مغربی ممالک میں بڑی مقبولیت رکھتا ہے،  یہ درخت یورپی ممالک، اٹلی، کیلیفورنیا اور آسٹریلیا اور دیگر یورپی ممالک سے درآمد ہوتا ہے
قرآن مجید نے زیتون اور اس کے تیل کا بار بار ذکر کرکے شہرت دوام عطا کر دی ہے
سورہ الانعام، سورہ النحل، سورہ النور، سورہ المومنون، سورہ التین، ان سورتوں میں اللہ تعالٰی نے زیتون کے درخت کو ایک مبارک یعنی برکت والا درخت قرار دیا۔ اس کے پھل کو اہمیت عطا فرمائی،  پھر لوگوں کو متوجہ کیا کہ زیتون، کھجور، انار اور انگور میں فوائد کے خزانے بھرے پڑے ہیں،  بشرطیکہ تم ان کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرو حدیث پاک میں اس کی افادیت و اہمیت

حضرت اسیدالانصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، زیتون کے تیل کو کھاؤ اور اس سے جسم کی مالش کرو کہ یہ ایک مبارک درخت سے ہے۔ (ترمذی۔ ابن ماجہ۔ دارمی)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، “زیتون کا تیل کھاؤ اور اسے لگاؤ کیونکہ یہ پاک اور مبارک ہے۔ (ابن ماجہ۔ حاکم)
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں، ہمیں رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ ہم ذات الجنب کا علاج قسبط البحری اور زیتون کے تیل سے کریں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت فرماتے ہیں کہ تاجدار انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا“زیتون کا تیل کھاؤ اور اسے لگاؤ کیونکہ اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جن میں ایک کوڑھ بھی ہے

زیتون کے تیل کو سر پر لگانے کا فائدہ
جو لوگ باقاعدگی سے یہ تیل سر پر لگاتے ہیں، نہ تو ان کے بال گرتے ہیں اور نہ ہی جلد سفید ہوتے ہیں۔ اس کی مالش سے داد اور بھوسی زائل ہو جاتے ہیں۔ کان میں پانی پڑا ہو تو زیتون کا تیل ڈالنے سے یہ پانی نکل جاتا ہے۔ اطباء نے لکھا ہے کہ اس کی سلائی باقاعدہ آنکھ میں لگانے سے آنکھ کی سرخی کٹ جاتی ہے اور موتیا بند کو کم کرنے میں مفید ہے

جسم پر مالش کے اثرات اور فوائد
زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے اعضاء کو قوت حاصل ہوتی ہے۔ پھٹوں کا درد جاتا رہتا ہے۔ بعض طبیب اس کی مالش کو مرگی کے لئے بھی مفید قرار دیتے ہیں۔ وجع المفاصل اور عرق النساء کو دور کرتا ہے، چہرے کو بشاشت دیتا ہے، اسے مرہم میں شامل کرنے سے زخم بہت جلد بھرتے ہیں، ناسور کو مندمل کرنے میں کوئی دوائی زیتون سے بہتر نہیں

زیتون کے تیل سے قبض کا علاج
اکیس تولہ جو کے پانی میں روغن زیتون ملا کر پینے سے پرانی قبض جاتی رہے، تیل پینے سے معدہ اور آنتوں کے اکثر امراض جاتے رہتے ہیں، پیٹ کے کیڑے مارتا ہے، گردہ کی پتھری توڑ کر نکال سکتا ہے، استسقاء میں بھی مفید ہے جسمانی کمزوری کو رفع کرتا اور پیشاب آور ہے

پتہ کی سوزش اور پتھری کا علاج
اطباء نے اسے مرارہ (پتہ) کی پتھری میں مفید قرار دیا ہے، پتہ کی سوزش اور پتھری کے مریضوں کو بنیادی طور پر چکنائی سے پرہیز کرایا جاتا ہے مگر روغن زیتون ان کے لئے بھی مفید ہے بلکہ پرانے اطباء نے مریضوں کو 2/1 1 پاؤ تک مریضوں کو روزانہ تیل پلا کر صفراوی نالیوں سے سرے نکالنے کا کام لیا ہے، بعض اوقات اسی عمل کے دوران پتھریاں بھی نکل جاتی ہیں

امراض تنفس اور زیتون کا تیل
نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ذات الجنب میں زیتون کا تیل ارشاد فرمایا۔ اس اصول کو سامنے رکھ کر سانس کی ہر بیماری کے مبتلا کو زیتون کا تیل ضرور دیا گیا۔ دمہ کے مریضوں کی بیماری میں جب کمی آ جائے تو آئندہ اس قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے زیتون کے تیل سے بہتر دوا میسر نہ آ سکی
انفلوئنز اور زکام والوں کو باقاعدہ زیتون کا تیل پینے سے نہ ہی ان کو زکام لگتا ہے اور نہ ہی نمونیا ہوتا ہے۔ اگر ان کو کبھی انفلوئنزا ہو بھی جائے تو ان کا حملہ بڑا معمولی ہوتا ہے۔ زکام اور دمہ کے دوران اضافی فائدے کے لئے ابلے ہوئے پانی میں شہد بھی مفید ہے

تپ دق اور زیتون کا تیل

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی دونوں روایات میں ذات الجنب میں زیتون کا تیل تجویز ہوا۔ اس کے ساتھ ہی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روایت میں زیتون کا تیل جذام میں مفید ہے۔ علم الجراثیم اور علم الامراض کے اعتبار سے کوڑھ اور تپ دق کی توعیت ایک ہے دونوں کے جراثیم Acid Fast ہوتے ہیں اس لئے وہ ادویہ جو تپ دق پر مؤثر ہوتی ہیں، جذام میں بھی مفید ہیں اور اس کے برعکس بھی درست ہے اس لئے تپ دق کے مریضوں کو اس فائدہ ہوتا ہے

زیتون کے تیل سے پرانے زکام اور نکسیر کا علاج

ابن قیم نے زکام کے علاج میں قسط البحری کو مفید قرار دیا ہے، ذہبی کے مشاہدہ میں قسط کو سونگھنا بھی زکام میں مفید ہے جبکہ ایک روایت کے مطابق مرزنجوش سونگھنے سے زکام ٹھیک ہو جاتا ہے، پرانے زکام میں یا ان مریضوں کو جن کو بار بار زکام ہو جاتا ہے۔ زیتون کا تیل آئندہ کے لئے محفوظ کر دیتا ہے۔ بخاری اور ابن ماجہ میں خالد بن سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ والی روایت کے مطابق ایک چمچ کلونجی کو پیس کر بارہ چمچ زیتون کے تیل میں حل کرکے اس مرکب کو پانچ منٹ ابالنے کے بعد چھان لیا گیا۔ صبح شام ناک میں ڈالنے سے نہ صرف یہ کہ پرانا زکام ٹھیک ہوا بلکہ نکسیر میں بھی از حد مفید رہا

معدہ اور آنتوں کے سرطان کا علاج
جاپان کے بعض طبی جرائد نے آنتوں کے سرطان میں روغن زیتون کو مفید قرار دیا ہے مگر وہ اپنے اس بیان میں واضح نہ تھے۔ اس ضمن میں مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ میں طبی خدمت بجا لانے والے سینکڑوں ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی گئی۔ ان سب کا متفقہ جواب یہ تھا کہ انھوں نے زیتون کا تیل پینے والے کسی شخص کو بھی پیٹ کے سرطان میں مبتلا نہیں دیکھا۔ جاپانی ماہرین کا خیال ہے کہ لمبے عرصے تک زیتون کا تیل پینے سے معدہ اور آنتوں کے سرطان ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

زیتون کا تیل بہتر ٹانک ہے

یہ طبیعت کو بحال اور چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے۔ پیٹ کے فعل کو اعتدال پر لاتا ہے۔ ذہبی کی تحقیقات کے مطابق بالوں اور جسم کو مضبوط کرکے بڑھاپے کے آثار کم کرتا ہے۔ کسی بھی چکنائی اور تیل کے پینے سے پیٹ خراب ہو سکتا ہے مگر زیتون کا تیل اس سے مستثنٰی ہے کیونکہ یہ تیل ہونے کے باوجود پیٹ کی بہت سی بیماریوں کے لئے مصلح ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ زیتون کا تیل غرباء کے لئے بہترین ٹانک ہے مگر زیتون کا وہ تیل جو سبز اور سنہری ہو، وہی مفید ہے۔ سیاہی مائل رنگ کا تیل مضر صحت ہے۔ صحیح تیل مقوی باہ، مقوی معدہ اور سینے کی بیماریوں سے تحفظ مہیا کرتا ہے۔ زیتون کا تیل آگ سے ہونے والے زخموں کے لئے اکسیر ہے
زیتون کے تیل میں نمک ملا کر اگر مسوڑھوں پر ملا جائے تو یہ ان کو تقویت دیتا ہے
ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس ایک مہمان آیا۔ انھوں نے رات کے کھانے میں اسے اونٹ کی سری اور زیتون کا تیل پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ “میں یہ تمھیں اس لئے کھلا رہا ہوں کہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے اس درخت کو مبارک درخر قرار دیا ہے۔“

زیتون کے تیل کے فوائد ایک نظر میں

زیتون کا تیل زیادہ تر قروح معدہ میں 10 گرام پلاتے ہیں، خصوصاً سوتے وقت دودھ کے ساتھ  درد گردہ اور پتہ کی پتھری میں بےحد فائدہ بخش ہے
 حکماء کا قول ہے کہ زیتون سنگ مثانہ کو گلاتا، بلغم کو دور کرتا، پٹھوں کو مضبوط کرتا، تھکن کو دور کرتا اور منہ میں خوشبو پیدا کرتا ہے یہ نیک لوگوں کی غذا اور سر کا تیل بھی ہے یہ  50 گرام کی مقدار میں ملین ہے جو متورم بواسیر، قروح معدہ، خونی بواسیر اور قبض میں ایک مفید دوا ہے
 تیل مقوی ہے اور امراض جلد میں شفا ہے
 پیٹ کی بیماریوں میں مفید ہے۔ تیل پرانا بھی ہو جائے تو مفید رہتا ہے
آنکھ میں لگانے سے آنکھ کی سرخی کٹ جاتی ہے
 موتیا کو کم کرنے میں مفید ہے
 زہر خوانی میں اس کا تیل دودھ میں ملا کر پلانے سے آرام ہو جاتا ہے اور اجن بچ سکتی ہے
اس کے تیل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر چیونٹیاں نہیں آتیں اور جب اسے دئیے میں جلایا جائے تو یہ دیگر تیلیوں کی طرح دھواں نہیں دیتا
دست آور ہے، آنتوں کے کیڑوں کو نکالتا ہے
 جلد میں نرمی اور ملائمت پیدا کرتا ہے
بالوں کی سفیدی کو روکتا ہے
 ایگزیما اور چنبل میں قسط، سناہم وزن پیس کر روغن زیتون کا چار گنا میں پکا کر لگانا مفید ہے
 مسوڑھوں کا مضبوط بناتا ہے
 زیتون کا نمکین پانی آتش زدہ مقام پر آبلے نہیں آنے دیتا
 فالج اور اوجاع مفاصل میں بطور مالس استعمال سے فائدہ ہوتا ہے
 چنبل جیسے جلدی امراض، جلے ہوئے حصوں پر اور زخموں پر لگانے اور سخت جوڑوں کو نرم کرتا ہے
 رکٹس اور بچوں کے دق میں مالش سے کافی فائدہ ہوتا ہے
 بلا تکلیف صفراوی پتھریوں کو توڑتا ہے، کولیسٹرول جو صفراوی پتھریوں کا جزو اعظم ہے، اس کو روغن زیتون جسمانی حرارت 5۔98 پر تحلیل کرتا ہے اور چند دنوں میں پتے کی پتھری ایک ایسے رفیق محلول میں تبدیل ہو جاتی ہے جو اپنے مقررہ راستوں سے بآسانی گزر جاتی ہے۔ اس لئے درد جگر کے دورے ختم یو جاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More