Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

انار کے بیج کے فوائد

anar dana
انار کے بیج کے فوائد
اردونام ,اناردانہ،عربی نام حب الرمان، فارسی نام تخم انار, اناردانہ ،انگریزی نام پومی گرانٹ سیڈز
عام کھٹے کچے اناروں کو خشک کر لیا جاتا ہے ۔
رنگ ۔سفید اور سرخ۔
ذائقہ ۔تُرش مزاج سردو خشک ۔
فوائد ۔قابض ہے معدہ کو قوت دیتا ہے کھانے کو ہضم کرتے ہیں ، بھوک بڑھاتے ہیں انار دانہ پاؤڈر1 گرام، کو پانی کے ساتھ کھانے سے اسہال و پیچش کو آرام ملتا ہے مزید پودینہ دھنیا ہری مرچ انار دانہ کی چٹنی بھی بنا کر استعمال کی جاتی ہے اس سے معدہ کھانے کو جلد ہضم کرتا ہے تیزابیت معدہ اور بدہضمی میں بھی مفید ہے
انار دانہ کی چٹنی بنا نے کا طریقہ
اناردانہ: 10گرام ، سرخ مرچ، نمک : حسب ضرورت ہرا دھنیا: آدھی گٹھی
اناردانہ دھو کر صاف کر لیں اور کونڈی میں رگڑ کر باریک پیس لیں۔ جب خوب باریک ہو جائے تو اس میں نمک، سرخ مرچ ملا کر پیس لیں، پھر دھنیا دھو کر صاف کر کے کاٹ کر اس میں ڈال دیں اور پودینہ کے پتے بھی ڈال دیں۔ سب کو ملا کر خوب پیس کر اتار لیں۔ تھوڑا پانی ملا کر چٹنی کی شکل ٹھیک کر لیں اور کھانے کے ساتھ کھائیں
انار دانہ سے امراض معدہ کے لیے بہترین چورن ،پھکی
معدہ کے اکثر امراض ميں مفيد و فائدہ مند ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے اورکھٹے میٹھے ڈکاروں اور گیس سے نجات ملتی ہے

نسخہ الشفاء  : اجزاء,زنجبيل 5 گرام، زيرہ سفيد 5 گرام، زيرہ سياہ 5 گرام ،فلفل دراز 5 گرام، الائچي خرد 5 گرام،ست ليموں 5 گرام,فلفل سياہ 10 گرام، انار دانہ 10 گرام، ست پودينہ 2 گرام، نمک لاہوري 40 گرام،مصري 150 گرام,ترکيب تياري: ست پودينہ اور ست ليموں کے علاوہ تمام ادويہ کو کوٹ پيس چھان کر ست پودينہ و ست ليموں باريک کر کے ملائيںمقدار خوراک: 2 گرام کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد ایک گلاس تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Arabic Name : Rummaan (Fruit), Jullanar (Flower), Habb al-rummaan (Seeds
Bengali Name : Dadima (Fuit), Dalim (Seeds
Chinese Name : Shi liu, Shi liu pi (Rind
English Name : Pomegranate seeds
French Name : Grenade
German Name : Granatapfelbaum, Granatbaum
Gujarati Name : Dadam (Seeds
Hindi Name : Anar,Fresh Fruit, Anardana,Seeds, Gulnar,Flower
Kannada Name : Dalimba (Fruit), Dalimbari (Seeds
Kashmiri Name : Dan (Fruit), Danposh (Flower), Da’en Fol (Seeds), Da’en Del (Rind
Latin name : Punica granatum Linn.
Marathi Name : Dadimba (Fruit), Dalim (Seeds
Persian Name : Anar (Fruit), Anardana (Seeds
Punjabi Name : Anar dana
Sanskrit Name : Kuchaphala, Dadima, Lohitapushpa,Fruit, Bijapura, Dantabija ,Seeds

Health Benefits    – of  -Pomegranate -Seeds

Read More

انار کے فوائد

 انار کے فوائد
انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے ۔ حضورۖ نے ارشاد فرمایا کہ جنت کا پھل انار ہے ۔ حضرت علی سے روایت ہے کہ حضور ۖ نے فرمایا جس نے انار کھایا اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کو روشن کر دیا ۔ احمد زہبی سے روایت ہے کہ جب بھی کسی نے انار کھایا شیطان اس سے دور بھاگ گیا ۔ قرآن مجید نے انار کو جنت کا میوہ قرار دے کر مختلف مقامات پر ذکر کیا ہے ۔ انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے ۔ انار کا اصل وطن ایران ہے ۔ اور اس کی باقاعدہ کاشت بھی سب سے پہلے ایران میں شروع ہوئی ۔ انار میں فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ موجود ہوتے ہیں ۔ انار کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے ۔ انار میں وٹامن اے ‘ وٹامن بی ‘ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ انار میں موجود نمک کا تیزاب معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ انار دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے ۔ انار ورم جگر ‘ یرقان ‘ تلی کے امراض ‘ گرم ‘ کھانسی ‘ سینے میں درد ‘ بھوک میں کمی ‘ ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے ۔ انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑھاپے میں کمی ہوتی ہے انار کے ایک پاؤ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے ۔ معدے کی کمزوری کے لئے انار مفید پھل ہے ۔ چنانچہ یہ مقوی معدہ جگر کے علاوہ مقوی سینہ ہے ۔ انار پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر طاقت دیتا ہے ۔ اس میں وٹامن سی ‘ فاسفورس ‘ سوڈیم ‘ کیلشیم ‘ سلفر ‘ آئرن جیسے اجزاء بھی وافر پائے جاتے ہیں ۔ یہ مختلف امراض کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس طرح ایک اعلیٰ ٹانک ہے ۔ خون کی کمی ‘ بلڈ پریشر ‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو آیورویدک ‘ ایلوپیتھی اور طب یونانی میں مفید تسلیم کیا گیا ہے ۔ انار کا پھل دل و دماغ کو اس حد تک فرحت اور تازگی دیتا ہے کہ ایک پیغمبرانہ قول کے مطابق اس کے استعمال سے انسان میں نفرت اور حسد کا مادہ زائل ہو جاتا ہے ۔ انار کے چھلکے کے بھی فوائد ہیں ۔ چنانچہ انار ایک مفید پھل ہے جس کے طب میں بے پناہ فوائد ہیں ۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More