Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

بادام معدہ کےامراض کے لیے مفید ہیں

بادام معدہ  کےامراض کے لیے مفید ہیں

بادام

بادام خشک پھلوں میں بے پناہ مقبولیت کا حامل ہے۔ غذائی اعتبار سے بادام میں غذائیت کا خزانہ موجود ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے متعدد امراض میں بطور علاج استعمال کئے جانے کے علاوہ حکمائ اور اطبائ تمام افراد خانہ کیلئے ہر روز اس کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ بادام کے بارے میں عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب انسانی صحت خصوصاً عارضہ قلب کا شکار افراد کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے متعدد تحقیقات کے مطابق بادام خون میں کولیسٹروں کی سطح کم کرتا ہے اور یوں اس کا استعمال دل کی تکالیف میں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے نیز اس کی بدولت عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق 3 اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو 14 فیصد تک کم کرتا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ اس نسخے پر عمل درآمد سے قبل کسی حکیم سے مشورہ کیا جائے۔ بادام میں 90 فیصد چکنائی نان سیچوریٹڈ فیٹس پر مشتمل ہوتی ہے نیز اس میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے دیگر معدنیات میں فائبر کیلشیم میگنیٹیم پوٹاشیم وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اطبائ کی رائے میں بادام کا استعمال آسٹروپورسس میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے تاہم اس کیلئے گندم، خشخاش اور میتھرے کو مخصوص مقدار میں شامل کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔

اخروٹ بادام سے نیچرل فریگرینس،اور کلر فری صابن کی چاکیاں

اخروٹ بادام سے نیچرل فریگرینس،اور کلر فری صابن کی چاکیاں

اخروٹ بادام سے نیچرل فریگرینس،اور کلر فری صابن کی چاکیاں

اخروٹ بادام سے نیچرل فریگرینس،اور کلر فری صابن کی چاکیاں

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہےھوم میڈ سوپ فور نیچرل گلو

اجزاء

نیچرل فریگرینس،اور کلر فری صابن کی چاکیاں
ایسنینشیل آئیل
کھانے کا رنگ
اخروٹ
بادام
وٹامن ای آئل

ترکیب:
صابن کی چاکیوں کو بلینڈر میں گریٹ کر لیں پھر ایک برتن لیں اور اس مٰں پانی اُبال لیں، اب ایک شیشےکے پیالے سے اوپر سے ڈھک دیں،توڑا سا باداموں کا تیل برتن میں لیں، اور اس میں صابن شامل کردیں، اب دوسرے برتن میں سے پانی لیں اوس صابن میں شامل کر دیں،یہاں تک کہ صابن پیسٹ میں بدل جائے،پھر اس میں باقی اجزا تیل، رنگ اور وٹامن ای ملا لیں، اب ٹھنڈا ہونے پر جیسی چاہیں ویسی شکل میں ڈھال لیں،اور ویکس پیپر میں 2 دن تک کھلی ہوا میں رکھ چھوڑیں

روز پیٹل سوپ

اجزاء

1/2 کپ گلیسرین سوپ بیس
گلاب کی پتیاں
20 ڈراپس آف سینٹ آف یور چوائیس

ترکیب:

آدھا کپ گلیسرین سوپ بیس پگھلا لیں،جب پگھل جائے تو اس مٰ 20 قطرے کوئی بھی سینٹ اچھی خوشبو کے لئیے ملا لیں۔
فالتو صابن ہٹا لیجئیے ، اور گلاب کی پتیاں ایک ویکس پیپر پہ خشک ہونے کے لئیے پھیلا دیجئیے،جب وہ خشک ہونے لگیں تو آرام سے تو ان کو صابن پہ الٹ دیجئیے کہ کہیں وہ صابن کی تہہ میں نہ دب جائیں۔

پیچ ونیلا سوپ

اجزاء

ایک وائٹ گلیسرین سوپ بیس

ایک چائے کا چمچ چینی

آدھا چائے کا چمچ نمک

ایک چائے کا چمچ روغن بادام کا تیل

ایک چائے کا چمچ ونیلا پیچ خوشبو کا تیل

ہدایات

سب سے پہلے دو اُبال دے کہ سوپ بیس کو پگھلا لیں۔ پھر آگ سے اتار لیں پھر اس میں روغن بادام اور خوشبو کا تیل ملا دیں۔ پھر اس کو اچھی طرح ہلائیں کے آمیزہ آپس میں اچھی طرح تحلیل ہو جائے، پھر اسکو سانچے میں ڈال دی اور ہلکا سا الکوہل کا چھڑکاؤ کر دیں۔ سانچے سے نکالنے کے بعد اسکو خشک ہونے کے لئیے 48 گھنٹوں تک رکھیں۔ اسکے بعد من پسند ریپنگ کر کہ محفوظ کر لیں

شربت بادام بنائیں

شربت بادام بنائیں
مغز بادام 250 گرام، تخم الائچی خورد 5 تولہ، کشتہ چاندی 5 ماشہ، عرق روح کیوڑہ 250 ملی گرام، بوتل، کشتہ فولاد 5 تولہ، شہد چھوٹی 250 گرام، سرکہ انگوری 5 تولہ ، چینی 1 کلو، گائے کا دودھ 1/2کلو۔

ترکیب
 مغز بادام کو رات کے وقت پانی میں بھگو دیں صبح کے وقت چھلکا اتار کر خوب رگڑائی کر یں ٹھنڈائی بناتے وقت پانی استعمال نہ کریں بلکہ گائے کے دودھ کو پہلے تیار کرلیں تیاری اس طرح کریں  گائے کے دودھ کو آگ پر رکھیں جب ابلنے لگے تو اس میں سرکہ انگوری ڈال دیں دودھ پھٹ جائے گا اس کو اتار کر صاف کرلیں صاف دودھ کے ساتھ بادام کی ٹھنڈ ا ئی تیار کریں پانی ہر گز استعمال نہ کریں تمام دودھ کو استعمال کریں پھر چینی ڈال کر آ گ پر پکائیں دوسری طرف شہد اور کشتہ فولاد یک جان کرلیں جب پک جائے تو تمام چیزیں اس میں ڈال دیں مثلاً شہد اور کشتہ فولاد کشتہ چاندی روح کیوڑہ اور تخم الائچی سب چیزیں ڈال کر خوب ملائیں پس شربت تیار ہو گیا۔
شربت دلشاد
خس250 گرام، گلاب کے پھول تازہ 500گرام، برادہ صندل 125 گرام، خورد 5 تولہ ، بالچھڑ 125 گرام، چینی 5 کلو سب چیزوں کا عرق نکال لیں۔ اب اس میں چینی ملا کر شربت پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں شربت تیار ہے اب اسی میں 250 گرام ربیل کے پھول ملا دیں اور دم پررکھ دیں۔ پھر بوتلیں بھرلیں۔ یہ نسخہ چھ بوتلوں کے لئے ہے۔

برائے جگر گرمی
ابرک سیاہ ، الائچی خورد 15 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، مصری 250 گرام پہلے ابرک سیاہ کو پانی میں بالکل صاف کرلیں اس کے بعد خشک کر کے باقی چیزوں کا بھی سفوف بنا کر ملا دیں۔خوراک: 6 ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ یا پانی