Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

جڑی بوٹیوں کا، قہوہ اعصابی دردوں _____اور قوت باہ کیلئے

جڑی بوٹیوں کا، قہوہ اعصابی دردوں، اور قوت باہ کیلئے
نسخہ الشفاء : لونگ10گرام، تخم پیاز10گرام، تیزپات10گرام،زیرہ سیاہ10گرام، اجوائن دیسی10گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کا سفوف بنالیں
طریقہ استعمال : ایک گرام سے دو گرام تک ایک پاؤپانی میں پکائیں جب ایک چائے کے کپ کے برابر رہ جائےتوچھان کرگرم گرم چائےکی طرح پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ چینی ملا سکتے ہیں
فوائد : اعصابی دردیں، پٹھوں کا کھینچاؤ، جوڑوں کادرد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول، معدہ وجگر کے،امراض شوگر کی، ذیادتی بار بار پیشاب کا آنا کمر درد، قبض، دائمی نزلہ، زکام، سانس کا پھولنا، دمہ، دل کی کمزوری، جریان، احتلام، مرد انہ  کمزوری، لیکوریا، ان تمام امراض کا سو فیصد مجرب علاج ہے کسی قسم کا نقصان نہیں ہے بلا خوف و خطر استعمال کریں عرصہ7سال سے مریضوں کو استعمال کروا رہا ہوں بہت خوبصورت نسخہ ہے
از ریسرچ حکیم محمد عرفان

یورک ایسڈ کے اخراج گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات

یورک ایسڈ کے اخراج گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات
یورک ایسڈ کے اخراج اور گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات کےلیے یہ نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔آپ کےلیے درج ذیل ہے

نسخہ الشفاء   : سونٹھ 50گرام, سورنجان شیریں 50گرام, اسگند ناگوری 50گرام

تمام چیزوں کو کوٹ چھان کریا گرائنڈرسے باریک پاوڈر بنا لیں
اور صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا نیم گرم دودھ سے استعمال کریں،انشاء اللہ جلد شفا یابی ہو گی۔ بڑاگوشت کا استعمال نہ کریں پالک، سبز پتوں والی ترکاریاں،چاول،گوبھی،بینگن ، چنے اور دالیں استعمال نہ کریں کم از کم پندرہ دن استعمال کریں

علاج : عصبی دردوں کا

علاج : عصبی دردوں کا
عصبی درد سے مراد وہ درد ہے جس کا ظاہری سبب معلوم نہ ہو۔ مقامی سوزش اور ورم نہ ہو‘ عصب مائوف اور اس کی شاخوں کے محاذی درد کی شکایت ہو اس میں عصبی قوت کے زائل ہوجانے کی وجہ سے عصبی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ عصبی افعال میں فتور سے قوائے حیات میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے۔
نسخہ:۔ ھوالشافی۔ کیماس 6 ماشہ‘ لملک 6 ماشہ‘ زنجبیل‘ ہلیلہ‘(عود صلیب) ایک ایک تولہ اور مرجان 2 تولہ تمام اشیاءکو پیس کر پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی رات ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں (مکمل آرام آنے تک)
نسخہ بہت مجرب اور جامع ہیں  بے شمار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاءدی ہے

اعصابی دردوں کا علاج

اعصابی دردوں کا علاج

میتھرے کے بیج 10 گرام
کلونجی 10 گرام
اجوائن 10 گرام
تمام ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں۔
2/ 1 چمچہ دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں انشاءاللہ عزوجل بدن کے بے شمار امراض میں حاکم بدن ہے۔
تمام اعصابی دردوں، کمزوری، ریح بادی کے امراض، گیس، تبخیر اور جوڑوں کے درد وغیرہ کیلئے اکسیر لاجواب ہے۔

مرہم کا نسخہ

کلونجی 50 گرام
روغن زیتون 50 گرام
شہد 200 گرام
کلونجی پیس کر باکل میدہ کر دیں اور پھر اس کو شہد اور زیتون میں ملا کر مرہم تیار کریں اور محفوظ رکھیں۔
فوائد :۔ تمام قسم کے پھوڑے، پھنسی، داد، زخم چوٹ اور اعصابی کھچاؤ کیلئے مفید ہے۔ (دو وقت مرہم لگائیں۔)
یہ نسخہ جوڑوں کے دردوں کے مریضوں کیلئے آزمایا جا چکا ہے ایسے مریض ایک چمچ اسی مرہم کا کھائیں دن میں تین بار پانی یا نیم گرم دودھ کے ہمراہ مستقل۔
فالج، لقوہ اور پرانے کمر، جوڑوں کے دردوں کیلئے لاجواب دوا ہے۔
ایسے مریض اسی مرہم کی مالش یا لیپ کرکے اور اوپر کپڑا یا پلاسٹک کا لفافہ باندھ لیں۔ نسخہ کی قدر کریں بہت لاجواب فارمولہ ہے۔ حتٰی کہ اسے معدے، گیس اور تبخیر کے مریضوں میں اکسیر پایا ہے۔
سو فیصد مکمل علاج کیلیے رابطہ کریں حکیم محمد عرفان

03040506070