Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

پھپھوندی، FUNGUS

پھپھوندی، FUNGUS
عام طور پر جلد اس کا شکار ہوتی ہے بینادی نقطہ نوٹ کرلیں کہ یہ رطوبت کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتی  اسی لیے عام طور پر پاؤں کی انگلیوں کے درمیان زیادہ لگتی ہے کچھ خواتین میں اعضائے مخصوصہ بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں اگر انگلیوں میں ہو تو انگلیاں اندر سے گل جاتی ہیں بڑی تکلیف دہ صورت حال ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر بند شوز پہننے والے اور نمازیوں میں ہو جاتی ہے کیونکہ وضو کرنے سے اگلیوں کے در میان ابھی نمی موجود ہوتی ہے کہ شوز پہن لیے جاتے ہیں سب سے پہلے تو یہ کریں کہ وضو کے بعد انگلیوں کو اچھی طرح خشک کرلیا کریں ۔
گھریلو علاج یہ کہ خالص مہندی پسی ہوئی انگلیوں کے درمیان چھڑک لیں تو بھی فائدہ ہوجاتا ہے اگر ہیر ریموونگ کریم انگلیوں کے درمیان لگا لی جائے تو بھی پھپھوندی ختم ہو جاتی ہے تاہم یہ پھپھوندی والی جلد پرکافی چبھتی ہے تکلیف محسوس ہوتی ہے
اس کے علاوہ درج ذیل نسخہ بھی کمال کام کرتا ہے
حکماء اس سے فائدہ اٹھائیں عام لوگ خود نہ بنائیں بلکہ کسی مستند طبیب سے بنوا لیں ۔
اینٹی فنگل
نسخہ الشفاء : سنگجراح 50 گرام، سندھور 10 گرام ، نیلا تھوتھا 5 گرام، شب یمانی 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو کوزہ گلی میں ڈال کر آگ دے لیں حاصل سفوف کو کھرل کرکے مثل میدہ کر لیں یہ پھپھوندی زدہ جلد پر لگانے کے لیے ہے کھانے کے لیے نہیں ہے  جن کو بار بار فنگل انفیکشن ہوتی ہو انہیں مستند طبیب سے مل کر علاج کروانا چاہیے اس کے لیے کچھ کھانے کی ادویات بھی ضروری ہونگی۔ اس مرض کے بارے یاد رکھیں کہ کچھ ہفتے میں علاج ہو گا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More