Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نہایت ہی مجرب گھریلو نسخہ بلڈ پریشرکا علاج

نہایت ہی مجرب گھریلو نسخہ بلڈ پریشرکا علاج
خالص شہر لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کے نیم گرم کرلیں۔ دو چمچ شہر ملا کر آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرما لیں، کھانا دو گھنٹے بعد ہی کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہر “دو چمچ” ملا کرکے پی لیں
تقریبا دو ہفتہ استعمال کرلیں، انشاء اللہ شفا ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھی
ں۔

Acidity,uric acid,blood pressure herbal treatment*یورک ایسڈ بلڈ پریشر امراض معدہ

Acidity,uric acid,blood pressure herbal treatment

سبزالائچی 6عدد، پودینہ کے پتے 16 ، ادرک چھوٹے چھوٹے پیس 10گرام، سونف 1چھوٹا چمچ۔ 8 کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ 6 کپ رہ جائے ‘ صبح، دوپہر،شام کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔ (6کپ دو دن کےلئے )ہیں اس جوشاندے کا استعمال 2 سے 3 ماہ تک کریں۔ انشاءاللہ 3 ہفتے میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔ خاص بات یہ کہ اس نسخے کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ پرہیز:چھوٹا گوشت‘ بڑا گوشت‘ ٹماٹر‘ تیز مرچ مصالحہ‘ اچار چٹنی‘ پالک ۔ان تمام چیزوں کا سختی سے پرہیز کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

Coconut water improves blood circulation|ناریل پانی دوران خون کو بہتر بناتا ہے

ناریل

 

 

 

 

 

Coconut water improves blood circulation|ناریل پانی دوران خون کو بہتر بناتا ہے

سبز رنگ کا کچاناریل جسے ڈاب بھی کہا جاتا ہے یہ پانی سے بھرا ہوتا ہے اور اس کے اندر گری بالائی جیسی ہوتی ہے اس ڈاب کا پانی بے شمار فوائد کا حامل ہوتا ہے بعض ماہرین اسے دستیاب دودھ سے زیادہ مفید قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور چکنائی بھی کم ہوتی ہے بے شمار خوبیوں میں سے چند درج ذیل ہیں۔

ناریل پانی دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور غذا ہضم کرنے والی نالی کی صفائی کرتا ہے۔ یہ قدرتی پانی انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف مدافعانہ نظام کو مضبوط بناتا ہے جس کے باعث جسم زیادہ سے زیادہ وائرسز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ گردے میں پتھری والے لوگ ناریل پانی پینا معمول بنائیں، کیونکہ یہ پانی پتھریاں توڑ کر خارج کرنے کی قوت رکھتا ہے۔ پیشاب میں جلنا ہے یا نالی میں انفیکشن تو ایک گلاس ناریل پانی سے فوری افاقہ ہو سکتا ہے۔ ناریل پانی میں دیگر چیزوں کے علاوہ الیکٹرولائٹس اور پوٹا شیم کی وافرمقدار بلڈ پریشرکو نارمل اور وی کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ ناریل کا پانی تازہ سنگترے کے جو س سے کم حراروں کی وجہ سے زیادہ سودمند ہے۔ اس پانی میں ماں کے دودھ والا ایسڈ ہوتا ہے لہٰذا اسے ڈبے کے دودھ سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس پانی میں نمک کی تعداد اتنی کم ہوتی ہے کہ خون کے سرخ ذرات بالکل محفوظ رہتے ہیں اسی لئے اسے یونیورسل ڈونر بھی کہا جاتا ہے۔

خون (بلڈ / blood)

خون (بلڈ / blood) جانداروں کے جسم میں گردش کرنے والا ایک سیال ہوتا ہے جس میں مختلف اقسام کے خلیات اور غذائی و دیگر مادے تیرتے رہتے ہیں اور یوں تمام جسم میں خون کے ساتھ چکر لگاتے
رہتے ہیں۔ خون کے جسم میں چکر لگانے یا گردش کرنے کو طب و حکمت میں دوران خون (blood circulation) کہا جاتا ہے۔ خون میں موجود سیال یا fluid کو آبدم (plasma) کہا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود متعدد الاقسام کے خلیات مجموعی طور پر خلیات الدم یا blood cells کہلاۓ جاتے ہیں ؛ ان خلیات دم میں تین اقسام کے خلیات اھم ترین ہوتے ہیں جنکو اول — سرخ خونی خلیات (red blood cells) دوئم — سفید خونی خلیات (white blood cells) اور سوئم — صفیحات (thrombocytes) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔