Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

dry dates health benefits، خشک چھوہارے سے خاص طاقت کی بحالی

dry dates health benefits، خشک چھوہارے سے خاص طاقت کی بحالی
عام مشہور میوہ ہے  ہر جگہ کریانہ کی دکانوں پر ہر موسم میں دستیاب ہے  عربی میں خرمائے یابس‘ تمر‘ فارسی میں خرمائے خشک انگریزی میں Date کے نام سے پکارا جاتا ہے چھوہارہ کی بہت سی اقسام ہیں عام طور پر زرد چھوہارے زیادہ طاقت ور سمجھے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سب سے اچھا چھوہارہ بصرہ کا ہوتا ہے  چھوہارے کو سب بخوبی اچھی طرح جانتے ہیں مگر اس کی قدر نہیں  اگر کسی محفل میں کھجور پیش کی جائے تو لوگ خوش ہوکر کھاتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں اگر چھوہارے پیش کیے جائیں تو کچھ لوگ ہاتھ بھی نہیں لگاتے اگر لینے بھی پڑجائیں تو غریب بچوں کو دے دیتے ہیں۔ ہماری طرف اکثر جنازہ پڑھنے کے بعد بچوں اور مسکینوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں پہلے پہلے بہت رواج تھا مگر الحمدللہ کافی کمی ہوگئی ہے  اس  میوہ کے چند مجربات پیش خدمت
ہیں اس کا مزاج گرم خشک ہے۔
چھوہارہ بلغمی امراض کیلئے نہایت فائدہ مفید ہے،  نزلہ زکام میں دو تین چھوہارے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں جب پھول جائیں تو بمعہ پانی دیگچی میں ڈال دیں اور ایک پاو کے قریب دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب خوب عرق نکل آئے تو اتار لیں  چھوہارے کھا کر نیم گرم دودھ پی کر سوجائیں تین چار دن عمل کریں اس سے دماغی کمزوری بھی دور ہوجائے گی۔
سرطان دم میں اسی طریقہ سے استعمال کریں  نہایت مفید ہے، جن کو یہ شکایت ہو وہ براہ کرم ایک بڑا چمچ شہد ابلے ہوئے ایک پیالہ پانی میں ملا کر دن میںتین چار دفعہ پی لیا کریں  خون میں سرخ جراثیم کی کمی کیلئے انتہائی مفید ٹانک ہے۔
کمزور خواتین جو سیلان رحم جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوں، حمل نہ ٹھہرتا ہو کمر درد‘ لاغر اور کمزور ہوں۔ اس کے استعمال سے صحت یاب ہوجاتی ہیں گرم اغذیہ بند کردیں، اس کے چند دن کے استعمال سے عضلات رحم قوی ہوجاتے ہیں۔
اس کے استعمال سے کمزوری سے پیدا ہونے والا کمردرد اور پیشاب کی زیادتی جو بوجہ شوگر نہ ہو کیلئے بھی مفید ہے۔ چہرہ پر رونق آجاتی ہے۔
کمزور دانتوں کو طاقت دینے کیلئے ایک پاو دودھ میں دس عدد    چھوہارے ابال کر کھانا بے حد مفید ہوتاہے۔ اس سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون بہنا رک جاتا ہے۔
جوڑوں کے درد اور سوجن کیلئے سات عدد چھوہارے اور سونٹھ پسی ہوئی پانچ ماشے دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔
سات دانے چھوہارے ایک پاو دودھ میں جوش دے کر حاملہ کوپلانا بچے کی پیدائش میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
بھوک کھل کر لگانے کیلئے چھوہارے کا اچار استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اچار بنانے کی ترکیب یوں ہے کہ چھوہارے ایک پاو   رس لیموں آدھ کلو‘ دار چینی‘ سیاہ مرچ‘ سیاہ زیرہ بڑی الائچی کا دانہ ہر ایک چھ ماشہ پیس کر اچار بنالیں
مقدار خوراک :   ایک  سے تین دانہ چھوہارہ۔
چھوہارہ ہوا پیدا کرتا ہے اور دیر ہضم بھی ہے اس لیے کمزور معدہ والے احتیاط سے اس کا استعمال کریں۔

کمزور حضرات کیلئے خاص الخاص تحفہ
سفید موٹے چنے دس پندرہ دانے (ہاضمہ کو مدنظر رکھیں، اگر معدہ کمزور ہوتو مقدار کم کردیں) دو تین چھوہارے ٹکڑے کرکے آدھ پیالہ پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح چھوہارے کھائیں اور پانی پی لیں۔ بعد میں ایک یا ڈیڑھ پاو دودھ پی لیں۔ قوت باہ میں حیران کن اضافہ ہوگا۔ جسم میں طاقت عود کر آئے گی۔ چہرہ پر سرخی نمودار ہوگی۔
نوٹ: جن حضرات کو جماع کے بعد کمزوری محسوس ہو وہ مہربانی فرما کر ایک گلاس دودھ میں ایک بڑاچمچ شہد اور پسی ہوئی دارچینی ایک چھوٹا چمچ ملا کر بعداز جماع پی لیا کریں، تمام ضائع شدہ طاقت بحال ہوجائیگی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تبخیر معدہ انار دانہ ہاضمہ کی لاجواب دوا

Pomegranate ,dry seed ,benefits
تبخیر معدہ انار دانہ ہاضمہ کی لاجواب دوا
انار دانہ در اصل انارِ ترش ہے‘ یعنی کھٹا انار‘ جہاں پاک و ہند میں یہ پیدا ہوتا ہے‘ وہاں اس کا مقامی نام واڈو‘ دڑو‘ دارو اور داری ہے۔ یہ ہمالیہ‘ شوالک کے سلسلہ ہائے کوہ اور سلسلہ کوہستان قراقرم کی وادیوں کی پیداوار ہے۔ مقامی باشندے اس کی چٹنی بناتے ہیں اور اسے ذائقے کےلئے غذا کے ساتھ کھاتے ہیں۔ پودوں پر لگے لگے یہ پھل سوکھ جاتے ہیں یا گل سڑ کر ختم ہو جاتے ہیں۔
پودے کے نیچے ان کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں جب کہ مارکیٹ یا بازار میں اناردانہ نایاب ہے۔ مصنوعی انار دانہ البتہ دستیاب ہے۔ کسی پرانے جاننے والے طبیب سے ہی اس کی خریداری ممکن ہے۔ البتہ موسم میں پشاور‘ پنڈی‘ سوات کے بازاروں اور منڈیوں میں یہ خاص خاص دکانداروں کے ہاں طلب کرنے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بے شک انار دانہ ہاضمہ کی ایک لا جواب دوا ہے‘ بہت سے طبی اور ویدک نسخوں میں انار دانہ جزو اعظم ہے۔ مثلاً آیورویدک کا ایک بہت مشہور نسخہ ہضم کےلئے ہے اور وید اس کے فائدوں کے بڑے قائل ہیں۔ ہاضمہ کی ان گولیوں کا ویدک نام سوادشٹ پاچک وٹی ہے۔
ان گولیوں کا نسخہ یہ ہے۔ اصلی انار دانے کا سفوف ایک کلو‘ عمدہ سندر خانی کشمش (پسی ہوئی) چینی کا سفوف‘ دونوں ایک ایک پاﺅ ‘ دھنیا خشک ‘ سفید زیر ہ بھنا ہوا‘ کالی مرچ ہر ایک کا سفوف ایک ایک چھٹانک‘ تیز پات‘ سونف‘ لاہوری نمک‘ سمندری نمک‘ سانبھر نمک‘ بڑ نمک‘ فلفل دراز‘ عقر قرحا‘ ہر ایک کا سفوف دو دو تولہ (24 گرام) جاوتری کا سفوف بارہ گرام ۔ پہلے کشمش کو خوب رگڑ کر لئی سی بنا لیں پھر باقی دوائیں ملا کر بیر کے برابر گولیاں بنا لیں( گولی کا وزن دو رتی ہونا چاہیے)ان گولیوں کو غذا کے بعد چوسنے سے منہ کا ذائقہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ کھانا ہضم ہوتا ہے۔ کھٹی میٹھی ڈکاروں میں فائدہ ہوتا ہے۔ تبخیر معدہ کی تو یہ اکسیری دوا ہے۔
کھانے سے نفرت ہو جانے کی شکایت میں اس کا فائدہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک بڑا فائدہ ان گولیوں کا یہ مشاہدہ میں آیا کہ ان کے چوسنے سے فرحت حاصل ہوتی ہے۔ دن بھر میں ایک ایک گولی چار بار چوس سکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ گولیاں نہ چوسیں۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

dry fruit benefits-خشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیں

 dry fruit benefits-خشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیں

 dry fruit benefits-خشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیںخشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیں سردی کا موسم آتے ہی صندوقوں میں سے سوئٹر  جرسیاں اور گرم گرم لحاف نکلنے شروع ہوجاتے ہیں گرمی کے برعکس سردی کیلئے خاصا اہتمام کیا جاتا ہے، سردی کا موسم بھی بڑا عجیب ہوتا ہے کپکپاتی ٹھنڈی راتوں میں روئی کے موٹے موٹے گدوں میں لیٹ کر چلغوزے اور مونگ پھلیاں ٹھونگنا‘ صبح صبح دانت کٹکٹاتے ہوئے اٹھنا اور ہاتھ منہ دھو کر لرزتے ہوئے ہاتھوں سے ناشتا کرنا وغیرہ ایسے معمولات ہیں جو صرف سردیوں کیلئے ہی مخصوص ہیں۔ گرمی اور سردی کے اثرات ہمارے جسم پر بھی مر تب ہوتے ہیں، فطری ماحول دراصل دو متضاد چیزوں کے خوبصورت امتزاج اور ہم آہنگی سے وجود میں آتا ہے، یہ فطری تضاد اور اس کا بہترین امتزاج ہمارے جسم میں بھی موجود ہے۔ ہمارا جسم واضح طور پر دو حصوں میں منقسم ہے۔ ہمارے دماغ کے دو حصے ہیں دل کے دو حصے ہیں‘ دو پھیپھڑے دو گردے‘ دو ٹانگیں وغیرہ‘ اسی طرح رات اور دن‘ گرمی اور سر دی بھی اس تضاد کی مثالیں ہیں یہ قدرت کا ایسا فارمولا ہے جس کی مسلسل کشمکش اور ملاپ سے قدرتی ماحول میں رنگینی اور رعنائی پائی جاتی ہے، گرمیوں میں ہمارا نظام ہضم کمزور ہوجاتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دوران خون ہمارے جسم کے بیرونی حصوں کی جانب مائل رہتا ہے یعنی ہاتھ پیروں کی رگوں میں خون زیادہ مقدار میں گردش کرتا ہے تاکہ پسینہ وافر مقدار میں جلد سے خارج ہوتا رہے اور جسم کا اندرونی حصہ ٹھنڈا رہے لیکن جب سردیوں میں جسم بیرونی سرد ماحول سے خودبخود ٹھنڈا رہتا ہے تو ایسی صورت میں جسم کی حرارت کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں محفوظ رکھنے کیلئے دوران خون اندرونی اعضا کا رخ کرلیتا ہے اندرونی اعضاءمیں نظام ہضم بنیادی اہمیت کا حامل ہے معدہ‘ آنتیں‘ جگر وغیرہ نظام ہضم کا لازمی حصہ ہیں اندرونی اعضاءمیں دوران خون زیادہ ہوجانے کی وجہ سے نظام ہضم طاقتور ہوجاتا ہے جس کی بدولت ثقیل سے ثقیل چیزیں بھی بخوبی ہضم ہونے لگتی ہیں اور بدن کو طاقت اور توانائی فراہم کرنے لگتی ہیں۔

نظام ہضم کی بیداری
سردی نظام ہضم کی بیداری کا موسم ہے اس موسم میں آپ زیادہ کام کرسکتے ہیں کیونکہ نظام ہضم ہمیں بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے جب آپ ہمت کرکے جسم کو حرکت دیتے ہیں تو گرمی کے مقابلے میں زیادہ مستعدی سے کام کرنے کو دل چاہتا ہے۔ اس موسم میں کی گئی ورزشوں کے اثرات سارا سال جسم کو صحت مند اور توانا رکھتے ہیں اور جسم ٹھوس ہوجاتا ہے جب کہ گرمی کے موسم میں نظام ہضم کمزور ہوجاتا ہے اور جسم ڈھیلا پڑجاتا ہے جب آپ یہ جانتے ہیں کہ سردی کے موسم میں زیادہ محنت مشقت اور دوڑ دھوپ کی جاسکتی ہے تو پھر آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسی غذا استعمال کی جائے جوجسم کو مسلسل توانائی فراہم کرتی رہے۔
قدرت آپ کو ہر موسم کے مطابق استعمال کی غذائیں‘ سبزیاں اور پھل خود فراہم کرتی ہے۔ سردی کے موسم میں جتنے پھل بازار میں دستیاب ہوتے ہیں وہ سب ہمارے جسم اور ماحول کی ضروریات کے مطابق ہوتے ہیں۔

وٹامن ای کی اہمیت
موسم سرما میں سردی کی وجہ سے ایسی غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن سے جسم میں حرارت زیادہ مقدار میں پیدا ہو اور اسی کے ساتھ ساتھ مطلوبہ نمکیات اور حیاتین بھی حاصل ہوتے رہیں۔ نمکیات اور حیاتین حاصل کرنے کیلئے دالیں‘ سبزیاں اور گوشت انڈا وغیرہ تو روزمرہ کی غذائیں ہیں لیکن جسم کو اضافی حرارت اور توانائی پہنچانے کیلئے قدرت نے خاص طور پر خشک میوے بھی پیدا کیے ہیں۔ ان میووں میں ہر قسم کی غذائی افادیت موجود ہوتی ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان میووں میں اگرچہ تیل وافر مقدار میں ہوتا ہے لیکن یہ جسم میں چربی پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کو ٹھوس رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں ریشے دار اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو آنتوں سے فضلہ خارج کرنے کی تحریک پیدا کرتے ہیں اور قبض ختم کردیتے ہیں۔ یہ حیاتین بڑھاپے کو روکنے کے علاوہ جلد کو ملائم اور خوبصورت رکھتی ہے، ان حیاتین کے قدرتی ذرائع یہ ہیں۔ گندم‘ سلاد‘ آلو‘ بندگوبھی‘ چقندر‘ گاجر‘ بادام‘ اخروٹ‘ پستہ‘ تل‘ خوبانی‘ ناریل‘ مونگ پھلی‘ انڈا‘ مچھلی‘ دودھ، مکھن وغیرہ
مچھلی
مچھلی اگرچہ ایک حیوانی غذا ہے لیکن حیوانی غذاوں کے بالکل برعکس اس میں موجود تیل جسم میں چربی پیدا نہیں کرتا۔پروٹین حاصل کرنے کیلئے مچھلی سے بہترین غذا نہیں ہوسکتی۔ مچھلی مرض سل اور کھانسی نزلے میں مفید ہے۔ کمزور بچے کیلئے مچھلی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ سردیوں میں مچھلی ہفتے میں ایک بار ضرور کھانی چاہیے۔

انڈا
دودھ کے بعد انڈا ایک حد تک مکمل غذا ہے، انڈا دراصل پیدا ہونے والے بچے اور اس کی غذا پر مشتمل ہوتا ہے انڈے میں پروٹین کے علاوہ البیومن‘فولاد‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور گندھک کے اجزا بھی پائے جاتے ہیں تلا ہوا انڈا دیر میں ہضم ہوتا ہے زیادہ ابالے ہوئے انڈے میں غذائیت بہت کم رہ جاتی ہے‘ اس کے استعمال سے قبض کی شکایت پیدا ہوتی ہے اور آنتوں میں سدے بن جاتے ہیں۔ ہمیشہ ادھ ابلا (ہاف بوائلڈ) انڈا استعمال کریں کیونکہ اس میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔

اخروٹ
اخروٹ خشک میووں میں نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے، اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے۔ اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوجاتا ہے، اخروٹ کو اعتدال سے زیادہ کھانے سے منہ میںچھالے اور حلق میں خراش پیدا ہوجاتی ہے۔

بادام
بادام قوت حافظہ‘ دماغ اور بینائی کیلئے بے حد مفید ہے اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ روغن اور نشاستہ موجود ہوتا ہے۔ اعصاب کو طاقتور کرتا ہے اور قبض کو ختم کرتا ہے۔

تل
موسم سرما میں بوڑھوں اور بچوں کے مثانے کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بستر پر پیشاب کردیتے ہیں اس شکا یت سے نجات کیلئے تل کے لڈو بہترین غذا اور دوا ہیں۔

چلغوزے
چلغوزے گردے‘ مثانے اور جگر کو طاقت دیتے ہیں‘ اس کے کھانے سے جسم میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔

کشمش
کشمش دراصل خشک کیے ہوئے انگور ہیں، چھوٹے انگوروں کو خشک کرکے کشمش تیار کی جاتی ہے جبکہ بڑے انگوروں کو خشک کرکے منقیٰ تیار کیا جاتا ہے،کشمش اور منقیٰ قبض کا بہترین علاج ہے۔ بہت طاقت بخش میوہ ہے۔

مونگ پھلی
مونگ پھلی سستا اور لذیز میوہ ہے، اس میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے لیکن آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھا جائیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا، اسے خالی پیٹ نہ کھائیں ورنہ بھوک ختم ہوجائیگی، سرما کا موسم صحت بحال کرنے اور جسم کو طاقتور بنانے کا موسم ہوتا ہے میوے جسم کو حرارت اور توناائی فراہم کرتے ہیں انہیں ہر حالت میں اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے، سبزیاں‘ دالیں وغیرہ اپنی روز مرہ خوراک میں شامل رکھیں البتہ حرارت اور توانائی کیلئے یہ میوے ضرور استعمال کریں، اپنے ناشتے میں خشک میوے بھی شامل کریں، سردیوں کے موسم میں دودھ میں شکرڈال کر یا خالص شہد ملا کر پئیں اس معمولی غذائی نسخے کے استعمال سے بہت فائدہ پہنچے گا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal